عربى |English | اردو 
Surah Fatiha :نئى آڈيو
 
Saturday, April 20,2024 | 1445, شَوّال 10
رشتے رابطہ آڈيوز ويڈيوز پوسٹر ہينڈ بل پمفلٹ کتب
شماره جات
  
 
  
 
  
 
  
 
  
 
  
 
  
 
  
 
  
 
  
 
  
 
تازہ ترين فیچر
Skip Navigation Links
نئى تحريريں
رہنمائى
نام
اى ميل
پیغام
2015-01 آرٹیکلز
 
مقبول ترین آرٹیکلز
امت کی یادداشت
:عنوان

. ثقافت :کیٹیگری
ادارہ :مصنف

 

امت کی یادداشت

 ایقاظ ڈیسک

کسی دانا کا قول ہے: تاریخ کسی قوم کی اجتماعی یادداشت کا نام ہے۔

مسلمان بطور ایک عالمی جماعت، روئےزمین کا مرکزی ترین کردار ہے۔ ایک عام قوم کی زندگی میں بھی اپنے ماضی سے آگاہ رہنے کی اتنی اہمیت ہے، تو پھر ’’مسلمان‘‘ کےلیے تو اس کی تاریخ ایک بےحد بڑا مضمون ہے۔ یہ اِس کے وجود کی کہانی ہے، جو بہت پیچھے سے چلی آرہی ہے اور اسے آگے بہت دور تک جانا ہے۔ اہل زمین کے احوال، صلاح و فساد کا یہ سارا گراف ’’مسلمان‘‘ کے عروج و زوال سے مربوط ہے۔ تاریخ سے ناواقفیت اپنے وجود سے لاعلمی ہے۔ خود اِس دین اور عقیدہ کے کئی ایک مضامین تاریخ نہ پڑھنے والے شخص سے روپوش رہتے ہیں۔  لیکن جہاں آج ہم اور بےشمار اشیاء سے لاعلم ہیں، وہیں ہم الا ماشاء اللہ اپنی تاریخ کے علم سے بھی کورے ہیں۔

ایقاظ یہاں مطالعۂ تاریخ کا ایک سلسلہ شروع کر رہا ہے۔ یہ قسط وار مضامین تاریخ کا ایک  نہایت مختصر مطالعہ ہوگا، جس سے ہمارے تحریکی نوجوان کو اپنے ماضی کی ایک عمومی تصویر مل جائے گی۔ تفصیلی مطالعہ ظاہر ہے ایک ماہنامہ کے اندر ممکن نہیں، شوق رکھنے والے حضرات اس کےلیے دیگر مصادر سے رجوع کر سکتے ہیں۔ کوشش کی جائے گی کہ یہ مطالعہ تاریخ مختصر ہونے کے باوجود ہمہ پہلو ہو۔ اچھے اور برے پہلو سب ایک ساتھ ہوں، حیاتِ انسانی کے متعدد شعبوں پر اس میں نظر ڈالی گئی ہو، اور مسلم ماضی کا کوئی گوشہ اس میں چھوٹ نہ گیا ہو۔

یہ مطالعہ ہم آئندہ شمارہ سے شروع کریں گے، ان شاء اللہ۔ یہاں مطالعہ تاریخ کی ضرورت و افادیت پر چند کلمات کہے جاتے ہیں:

1) تاریخ کا ایک طالب علم ہی یہ جان سکتا ہے کہ یہ امت زمینی عمل میں کیا کردار ادا کرتی آئی ہے۔ اس پہلو سے ناواقف آدمی کےلیے دین اور عقیدہ چند عبارتوں کا نام رہ جاتا ہے۔ ہاں تاریخ پڑھ کر مسلمان اپنے آپ کو روئےزمین پر ’’چلتا ہوا‘‘ پاتا ہے، جہاں وہ پہاڑوں، ریگزاروں، میدانوں، دریاؤں اور سمندروں کو عبور کرتا ہوا آگے بڑھ رہا ہے اور براعظموں کے براعظم اس کی نگاہِ حق شناس کی زد میں آتے ہیں۔ یوں مسلمان کتابوں سے نکل کر جہانی عمل سے وابستہ ہونے لگتا ہے۔ قرآن مجید میں ’’عقیدہ‘‘ کا ایک مجرد ذکر نہ ہونا بلکہ انبیاء اور ان کے مدمقابل طاغوتوں کو سامنے رکھتے ہوئے تاریخ کی کہانی بیان ہونا، نفس پر قوی اثرات ڈالتا ہے۔

2)  تاریخ پڑھنے والا خدائی سنتوں سے آگاہ ہوتا ہے۔ عروج و زوال کے قوانین اس سے محو گفتگو ہونے لگتے ہیں۔ اور اسے اندازہ ہوتا ہے کہ زمین عمل معجزات کا منتظر نہیں ہوتا، کچھ اٹل قوانین کا پابند ہوتا ہے، اور صالحین کو بھی انہیں سے واسطہ ہونا ہوتا ہے۔

3) ’’اخلاقی عروج و زوال‘‘ قوموں کی زندگی میں کس کس طرح اثرانداز ہوتا ہے، یہ مضمون بھی تاریخ پڑھنے پر اچھا خاصا انحصار کرتا ہے۔

4)  تاریخ پڑھ کر آپ میں حوصلہ پیدا ہوتا ہے کہ ایک بدترین گھٹاٹوپ صورتحال کو دیکھ کر بھی آپ مایوس نہ ہوں اور روشنی کے منتظر رہیں۔ دوسری طرف ایک آسودہ ترین صورتحال میں بھی برے ایام سے بےخوف نہ ہوں۔ وہ وَتِلْكَ الْأَيَّامُ نُدَاوِلُهَا بَيْنَ النَّاسِ  کے معانی اپنی آنکھوں کے سامنے دیکھتا ہے۔ جو شخص یہ دیکھ آیا ہو کہ تاریخ نے اس سے پہلے کیسے کیسے موڑ مڑے ہیں وہ یہاں کی کسی صورتحال کو حتمی نہیں سمجھتا۔ یوں وہ حوصلہ اور عزم پیدا ہوتا ہے جو ایک بدترین صورتحال کو اعلیٰ ترین صورتحال سے بدل دینے کےلیے میدان میں جا اترتا اور نامساعد حالات کو خاطر میں لانے سے انکاری ہو جاتا ہے۔ بایں طور آدمی خدا کی مدد کو آواز دے لاتا اور اپنی قوم کو ذلت و ادبار سے رہا کرا لاتا ہے۔

5)  مطالعہ تاریخ کے دوران آدمی پر حق اور باطل کا وہ رشتۂ مخاصمت بھی واضح ہوتا ہے جو ازل سے چلا آتا ہے۔ خیر اور شر کی وہ پلٹ جھپٹ جو قرآن میں قصۂ آدم و ابلیس سے بیان ہونا شروع ہوئی، انسانی تاریخ بھی آدمی کو اُسی کہانی کا ایک منطقی تسلسل نظر آتی ہے۔

6)  باطل کی چالیں سمجھ آنا بھی اسی مطالعہ کا حصہ ہے، کیونکہ تاریخ میں انسان کو واقعات اور ان کے عواقب سے معاملہ پیش آتا ہے۔ تب مسلمان ایک سادہ لوح شخص نہیں رہتا بلکہ واقعات کو زیادہ گہرائی میں جا کر دیکھنے کی استعداد پیدا کرتا ہے۔

7)  انسان پر یہ واضح ہوتا ہے کہ اُس کا جو آج ہے وہ پچھلے ایک عرصۂ دراز میں کیے جانے والے اجتماعی اعمال اور ریویوں کا نتیجہ ہے۔ اور اُس کے وہ اجتماعی اعمال اور رویے جو آج انجام پا رہے ہیں اس کے کل کی تخلیق کرنے والے ہیں۔ اس سے نہ صرف انسان میں ایک اجتماعی سوچ پیدا ہوتی، اور انسان شعوری طور پر ’’الجماعۃ‘‘ کا حصہ بنتا ہے، بلکہ ’’لمبا چلنے‘‘ کی ایک ذہنیت اس کے اندر جنم لیتی ہے جوکہ کامیاب قوموں کی سب سے بڑی ضرورت ہوا کرتی ہے۔ نہ ماضی، حال سے منقطع رہتا ہے اور نہ مستقبل، حال سے۔

8) روئے زمین پر ’’انسان‘‘ کی فاعلیت آشکار ہوتی ہے۔

9)  تاریخ پر اثرانداز ہونے والی صالح شخصیات خودبخود انسان کا آئیڈیل بنتی ہیں۔ نیز تاریخ کے کچھ گھناؤنے اور شرمناک کردار آدمی کےلیے عبرت بنتے ہیں۔

10)       قوموں کو اپنے زخموں اور رخم کاروں سے آگاہی ملتی ہے۔

تو پھر اگلے شمارہ سے ہم اپنا یہ سلسلۂ مطالعہ شروع کریں گے، ان شاء اللہ!

 

 

 

 

Print Article
Tagged
متعلقہ آرٹیکلز
کافروں سے مختلف نظر آنے کا مسئلہ، دار الکفر، ابن تیمیہ اور اپنے جدت پسند
تنقیحات-
ثقافت- معاشرہ
حامد كمال الدين
کافروں سے مختلف نظر آنے کا مسئلہ، دار الکفر، ابن تیمیہ اور اپنے جدت پسند حامد کمال الدین دا۔۔۔
"دردِ وفا".. ناول سے اقداری مسائل تک
ثقافت- خواتين
حامد كمال الدين
"دردِ وفا".. ناول سے اقداری مسائل تک حامد کمال الدین کوئی پچیس تیس سال بعد ناول نام کی چیز ہاتھ لگی۔ وہ۔۔۔
فیمینسٹ جاہلیت کو جھٹلاتی ایک نسوانی تحریر
ثقافت- خواتين
باطل- فكرى وسماجى مذاہب
ادارہ
فیمینسٹ جاہلیت کو جھٹلاتی ایک نسوانی تحریر اجالا عثمان انٹرنیٹ سے لی گئی ایک تحریر جو ہمیں ا۔۔۔
ویلنٹائن ڈے کی مخالفت کیوں؟
ثقافت- رواج و رجحانات
ذيشان وڑائچ
میرے ایک معزز دوست نے ویلینٹائن ڈے کے حوالے سے ایک پوسٹ پیش کی ہے۔ پوسٹ شروع ہوتی ہے اس جملے سے"ویلنٹائن ۔۔۔
بليو ويل گيم۔۔۔۔۔۔۔۔ ايك مرتى تہذيب
ثقافت- معاشرہ
عرفان شكور
بليو ويل گيم۔۔۔۔۔۔۔۔ ايك مرتى تہذيب   بليو ويل كو ايك قاتل گيم كے طور پر جانا جارہا ہے جس نے 150 سے زا۔۔۔
حُنَفَاء کا حج و قربانی.. اور ’انتھروپالوجسٹوں‘ کا شرک
بازيافت- تُراث
ثقافت- علوم طبعى وسماجى
اصول- عبادت
حامد كمال الدين
حُنَفَاء کا حج و قربانی.. اور ’انتھروپالوجسٹوں‘ کا شرک ’کھنڈر پرستی‘ کی ایک عالمی تحریک جس کا ۔۔۔
بدترین برگ و بار والا مذہب
ثقافت- معاشرہ
باطل- ہوشياركن
حامد كمال الدين
بدترین برگ و بار والا مذہب   تحریر: حامد کمال الدین عزیزم کاشف نصیر کے اس ٹویٹ نے مجھے ا۔۔۔
سرمایہ دارانہ نظام اور جنسیانے کا عمل
ثقافت- رواج و رجحانات
ابو زید
سرمایہ دارانہ نظام اور جنسیانے کا عمل بچیوں کے لباس پر سپرنگر جرنل نامی ایک مغربی ادارے کی ایک تحقیق سا۔۔۔
سینٹ ویلنٹائن.. ایک ’آوارہ مولوی‘ جس کی برسی منانے کو ہمارے لبرل ہوئے!
ثقافت- معاشرہ
ادارہ
  تحریر: محترم خلیل الرحمن چشتی سینٹ ویلنٹائن... روم کے ایک پادری تھے۔  سب کی شادیاں ۔۔۔
ديگر آرٹیکلز
جہاد- سياست
حامد كمال الدين
آج میرا ایک ٹویٹ ہوا: مذہبیوں کے اس نظامِ انتخابات میں ناکامی پر تعجب!؟! نہ یہ اُس کےلیے۔ نہ وہ اِ۔۔۔
باطل- اديان
ديگر
حامد كمال الدين
بھارتی مسلمان اداکار کا ہندو  کو بیٹی دینا… اور کچھ دیرینہ زخموں، بحثوں کا ہرا ہونا تحریر: حامد کما۔۔۔
تنقیحات-
حامد كمال الدين
"فرد" اور "نظام" کا ڈائلیکٹ؛ ایک اہم تنقیح تحریر: حامد کمال الدین عزیزم عثمان ایم نے محترم سرفراز ف۔۔۔
Featured-
حامد كمال الدين
مالکیہ کے دیس میں! تحریر: حامد کمال الدین "مالکیہ" کو بہت کم دیکھنے کا اتفاق ہوا تھا۔ افراد کے طور ۔۔۔
حامد كمال الدين
"سیزن" کی ہماری واحد پوسٹ! === ویسے بھی "روایات و مرویات" کی بنیاد پر فیصلہ کرنا فی الحقیقت علماء کا کام ہ۔۔۔
راہنمائى-
شيخ الاسلام امام ابن تيمية
صومِ #عاشوراء: نوویں اور دسویںمدرسہ احمد بن حنبل کی تقریرات"اقتضاء الصراط المستقیم" مؤلفہ ابن تیمیہ سے ایک اقت۔۔۔
باطل- فكرى وسماجى مذاہب
تنقیحات-
حامد كمال الدين
ماڈرن سٹیٹ محض کسی "انتخابی عمل" کا نام نہیں تحریر: حامد کمال الدین اپنے مہتاب بھائی نے ایک بھلی سی تحریر پر ۔۔۔
تنقیحات-
حامد كمال الدين
روایتی مذہبی طبقے سے شاکی ایک نوجوان کے جواب میں تحریر: حامد کمال الدین ہماری ایک گزشتہ تحریر پ۔۔۔
تنقیحات-
حامد كمال الدين
ساحل عدیم وغیرہ آوازیں کسی مسئلے کی نشاندہی ہیں تحریر: حامد کمال الدین مل کر کسی کے پیچھے پڑنے ی۔۔۔
تنقیحات-
حامد كمال الدين
خلافت… اور کچھ ’یوٹوپیا‘ افکار تحریر: حامد کمال الدین گزشتہ سے پیوستہ: دو سوالات کے یہاں ہمیں۔۔۔
تنقیحات-
حامد كمال الدين
خلافت مابین ‘جمہوری’ و ‘انقلابی’… اور مدرسہ اھل الاثر تحریر: حامد کمال الدین گزشتہ سے پیوستہ: رہ ۔۔۔
تنقیحات-
حامد كمال الدين
عالم اسلام کی کچھ سیاسی شخصیات متعلق پوچھا گیا سوال تحریر: حامد کمال الدین ایک پوسٹر جس میں چار ش۔۔۔
باطل- فرقے
حامد كمال الدين
رافضہ، مسئلہ اہلسنت کے آفیشل موقف کا ہے تحریر: حامد کمال الدین مسئلہ "آپ" کے موقف کا نہیں ہے صاحب،۔۔۔
Featured-
باطل- فرقے
حامد كمال الدين
رافضہ کی تکفیر و عدم تکفیر، ہر دو اہل سنت کا قول ہیں تحریر: حامد کمال الدین ہمارے یہاں کی مذہبی (سن۔۔۔
تنقیحات-
اصول- منہج
Featured-
حامد كمال الدين
گھر بیٹھ رہنے کا ’آپشن‘… اور ابن تیمیہؒ کا ایک فتویٰ اردو استفادہ: حامد کمال الدین از مجموع فتاوى ا۔۔۔
Featured-
تنقیحات-
حامد كمال الدين
ایک نظامِ قائمہ کے ساتھ تعامل ہمارا اور ’اسلامی جمہوری‘ ذہن کا فرق تحریر: حامد کمال الدین س: ۔۔۔
اصول- ايمان
اصول- ايمان
حامد كمال الدين
عہد کا پیغمبر تحریر: حامد کمال الدین یہ شخصیت نظرانداز ہونے والی نہیں! آپ مشرق کے باشندے ہیں یا ۔۔۔
تنقیحات-
راہنمائى-
حامد كمال الدين
مابین "مسلک پرستی" و "مسالک بیزاری" تحریر: حامد کمال الدین میری ایک پوسٹ میں "مسالک بیزار" طبقوں ۔۔۔
کیٹیگری
Featured
حامد كمال الدين
حامد كمال الدين
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
Side Banner
حامد كمال الدين
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
احوال
تبصرہ و تجزیہ
حامد كمال الدين
حامد كمال الدين
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
اداریہ
حامد كمال الدين
حامد كمال الدين
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
اصول
منہج
حامد كمال الدين
ايمان
حامد كمال الدين
منہج
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
ایقاظ ٹائم لائن
حامد كمال الدين
حامد كمال الدين
ذيشان وڑائچ
مزيد ۔۔۔
بازيافت
سلف و مشاہير
حامد كمال الدين
تاريخ
حامد كمال الدين
سيرت
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
باطل
اديانديگر
حامد كمال الدين
فكرى وسماجى مذاہب
حامد كمال الدين
فرقے
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
تنقیحات
حامد كمال الدين
حامد كمال الدين
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
ثقافت
معاشرہ
حامد كمال الدين
خواتين
حامد كمال الدين
خواتين
ادارہ
مزيد ۔۔۔
جہاد
سياست
حامد كمال الدين
مزاحمت
حامد كمال الدين
قتال
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
راہنمائى
شيخ الاسلام امام ابن تيمية
حامد كمال الدين
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
رقائق
اذكار و ادعيہ
حامد كمال الدين
اذكار و ادعيہ
حامد كمال الدين
اذكار و ادعيہ
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
فوائد
فہدؔ بن خالد
احمد شاکرؔ
تقی الدین منصور
مزيد ۔۔۔
متفرق
ادارہ
عائشہ جاوید
عائشہ جاوید
مزيد ۔۔۔
مشكوة وحى
علوم حديث
حامد كمال الدين
علوم قرآن
حامد كمال الدين
مریم عزیز
مزيد ۔۔۔
مقبول ترین کتب
مقبول ترین آڈيوز
مقبول ترین ويڈيوز