عربى |English | اردو 
Surah Fatiha :نئى آڈيو
 
Saturday, April 27,2024 | 1445, شَوّال 17
رشتے رابطہ آڈيوز ويڈيوز پوسٹر ہينڈ بل پمفلٹ کتب
شماره جات
  
 
  
 
  
 
  
 
  
 
  
 
  
 
  
 
  
 
  
 
  
 
تازہ ترين فیچر
Skip Navigation Links
نئى تحريريں
رہنمائى
نام
اى ميل
پیغام
weekly آرٹیکلز
 
مقبول ترین آرٹیکلز
ساحل عدیم وغیرہ آوازیں کسی مسئلے کی نشاندہی ہیں
:عنوان

یہ تو شکر کریں کہ ہمارے اس پڑھے لکھے دین پسند نوجوان کو انگریزی اچھی آنے کے باعث، مغرب میں بیٹھے بہت سے داعی آج اس کی "آن لائن" ضرورت پوری کر رہے ہیں، اور یہ اُس ’سات سمندر پار‘ راہنمائی سے ہی کچھ نہ کچھ اپنے م

. تنقیحات :کیٹیگری
حامد كمال الدين :مصنف

ساحل عدیم وغیرہ آوازیں کسی مسئلے کی نشاندہی ہیں

تحریر: حامد کمال الدین

مل کر کسی کے پیچھے پڑنے یا اسے گھر پہنچانے میں جو ایک مزہ ہے، اس سے سرشار دوستوں ساتھیوں کو میں اس سے روکوں گا نہیں؛ "سوشل میڈیا" آخر ہے کس لیے!

جھٹ سے جواب دینا بھی، اگرچہ وہ جواب صحیح ہو، اکثر مسائل کا حل نہیں ہوتا۔ ہاں کسی وقت مسائل کو اور بڑھا دینے کا سبب ہو سکتا ہے

"ساحل عدیم" ایک نیا موضوع ہاتھ آ گیا، کچھ دن اپنے اچھے گزریں گے اور اس سرگرمیِ حق سے ہم اس یقین میں اور بھی بڑھ جائیں گے کہ "ہم" بالکل ٹھیک جا رہے ہیں۔ ہم یعنی اس ملک کا سکہ بند مذہبی سیکٹر۔

وقت کے چیلنجز کو سمجھنا تو کیا ان پر پورا اترنے میں ہم بالکل ٹھیک اور صحیح ہیں! اور نوجوان نسل کو سمجھنے میں تو الحمد للہ کمی ہی کوئی نہیں! "حقانیت" کے ساتویں آسمان پر رہنا ہماری سب سے بڑی ضرورت ہے؛ خدا جزائے خیر دے "ساحل عدیم" کو جو ہمیں اس کے مواقع فراہم کرتے ہیں؛ اور ہم اپنے اس اطمینان میں جو ہمیں اپنے بارے میں ہونا اور رہنا چاہیے اور بڑھ جاتے ہیں۔ کچھ ایسی "آسان گیند" کرواتے ہیں ہمیں، کہ اس پر ہمارا زوردار "شاٹ" ہمارا سب کھویا ہوا اعتماد ہمیں واپس دلا دیتا ہے۔ ان کے دم سے، اگر کچھ تشویش لاحق ہونی بھی تھی یہاں ہمیں اپنے کردار کے معاملہ میں تو وہ الحمد للہ رفع ہو جاتی ہے!

میری نظر میں…صرف "ساحل عدیم" نہیں، اس طرح کی اور کئی آوازوں کو جو آئندہ سالوں میں بہت ہو سکتی ہیں – اگرچہ وہ اپنے مضمون اور مندرجات میں کتنی ہی غلط ہوں – مسئلے کی اَعراض symptoms کے طور پر لینا چاہیے نہ کہ تشخیص کے طور پر، اور چونک جانا چاہیے۔ جیسے ایک بچہ جو اپنی تکلیف بتانے میں بہت بہت غلطی کر جاتا ہے۔ "سیانے" نے اس پر اگر اس کو "جواب" دینے اور "چپ" کروانے کی ٹھان لی ہو تو بلاشبہ وہ اس کے بائیں ہاتھ کا کام ہوتا ہے۔ کسی دانشمند کےلیے، ایسی حالت میں بچے کی وہ "غلط بات" کہیں زیادہ لائق توجہ اور قابل شفقت ہوتی ہے بنسبت اس "صحیح جواب" کے جو سیانا اسے دینے پر تلا بیٹھا ہو۔ جبکہ اس کو نطرانداز کرنا ایک بڑے نقصان کا پیش خیمہ۔

بہرحال یہ ایک جہت ہے مسئلے کو دیکھنے کی، اس پر آپ مجھ سے اختلاف کر سکتے ہیں، اور "اختلاف" سے زیادہ بھی کر سکتے ہیں!

"جوابات" اور "رد عمل" دے لینے سے اگر سب مسئلے حل ہوتے تو مسئلہ ہی کیا تھا۔ کیا یہ واقعہ نہیں ہے کہ ہمارے اس "جوابات" اور "ردعمل" کی سرگرمی نے جس میں الحمد للہ ہمارے کسی مسلک نے کوئی کمی نہیں چھوڑی! ہمارے سینکڑوں یا شاید ہزاروں مخلص نوجوان ٹوکرے بھر بھر جہلم کے ایک ایسے شخص کو دے ڈالے جسے قرآن صحیح پڑھنا نہیں آتا۔ کیا آپ واقعتاً یہ دیکھنے پر آمادہ نہیں اور یہ کہتے ہوئے میں معذرت خواہ ہوں کہ اصل میں تو یہ نوجوان آپ سے بھاگنا چاہتے ہیں، وہ سارے زید بکر جو انہیں "راستے" میں مل جاتے ہیں وہ تو اس کی "وجہ" نہیں بلکہ "نتیجہ" ہے اور اس کا بھیانک ہونا آپ اپنی توضیح explanation۔ بھاگے ہوئے شخص کے ذہن پر سردست وہی چیز سوار ہوتی ہے جس سے وہ بھاگا ہوتا ہے، جہاں اس نے پناہ لی اکثر وہ اس کی حقیقت یا بھیانک پن سے آگاہ نہیں ہوتا۔ اور یہ نوجوان بیچارے تو کہاں اس سے آگاہ ہونے کی فوری استعداد رکھتے ہیں۔ یہ البتہ میرے لیے واضح ہے  کہ مسئلہ کی ’وجوہات‘ علمی سے زیادہ نفسیاتی ہیں۔ میرے اندازے میں، جہلم والے صاحب کے ’دلائل‘ کا موازنہ یہاں کے سکہ بند بیانیہ کے صحیح  و مستند دلائل کے ساتھ کرنے یا کر سکنے والے نوجوان اس بَلک bulk میں آٹے میں نمک کے برابر بھی نہیں ہوں گے۔ ایک بڑی خلقت نے وہاں صرف "پناہ" لی ہے بغیر اس کی سطحیت کا اندازہ کیے۔ اور ’پناہ گزینی‘ ایک ہنگامی حالت کا نام! پس یہاں مسئلہ کو  ’دلائل‘ کی سطح پر لینا میری ناقص رائے میں مسئلے کو حل کرنے سے زیادہ اس کو الجھانے میں ممد contributive  ہو سکتا ہے۔ یہ اس نفسیاتی کیفیت کو اور زیادہ غذا فراہم کرنے والی شے ہو سکتی ہے جو ابتداءً اس فرار کا باعث بنی۔

اس تلخ نوائی پر بار بار معذرت۔ یہ ادراک کرنے میں تاخیر نہ کرنی چاہیے کہ اپنے پڑھے لکھے دین پسند نوجوان کو ہمارے بڑی تعداد میں کھونے کی وجہ یہ نہیں کہ ہم نے "دلائل" دینے میں کوئی بہت کمی رکھی ہوئی ہے۔ کم از کم، یہ اس کی سب سے بڑی وجہ نہیں ہے۔  ایک بڑی افتاد یہ ہے کہ ہمارا سکہ بند مذہبی طبقہ اس نوجوان کو، اور اس کے مسائل کو، اور اس کی دنیا کو، سمجھنے میں بہت پیچھے ہے۔ جی ہاں صرف سمجھنے میں ہی، اسے سمجھ کر اس کو راہنمائی دینے اور اس کا ہاتھ پکڑ کر چلانے کی تو خیر بات ہی نہ کریں۔ یہ تو شکر کریں کہ ہمارے اس پڑھے لکھے دین پسند نوجوان کو انگریزی اچھی آنے کے باعث، مغرب میں بیٹھے بہت سے داعی آج اس کی "آن لائن" ضرورت پوری کر رہے ہیں، اور یہ اُس ’سات سمندر پار‘ راہنمائی سے ہی کچھ نہ کچھ اپنے ماحول اور اپنے زمانے میں راستہ پانے لگا ہے۔ ورنہ اگر یہیں کے داعیوں اور واعظوں پر معاملہ موقوف ہوتا تو مسئلہ اس سے بھی کہیں زیادہ سائیں سائیں کرتا جو آپ اس وقت دیکھ رہے ہیں۔  وہ ’سات سمندر پار‘ راہنمائی جتنی بھی اچھی ہو، "لائیو" راہنمائی کا متبادل نہیں ہو سکتی۔ یقین کیجیے یہاں کے اعلی تعلیم یافتہ نوجوان بہت کم "یہاں" دستیاب رہنمائی سے اپنی پیاس بجھا باتے ہیں۔ یہ ایک خلا ہے، جسے بحثوں اور فتووں سے پُر نہیں کیا جا سکتا۔

پس نوشت:

اس پوسٹ پر آنے والا ایک اعتراض اور اس کا جواب یہاں ملاحظہ فرمائیے


Print Article
Tagged
متعلقہ آرٹیکلز
فرد اور نظام کا ڈائلیکٹ، ایک اہم تنقیح
تنقیحات-
حامد كمال الدين
"فرد" اور "نظام" کا ڈائلیکٹ؛ ایک اہم تنقیح تحریر: حامد کمال الدین عزیزم عثمان ایم نے محترم سرفراز ف۔۔۔
ماڈرن سٹیٹ محض کسی "انتخابی عمل" کا نام نہیں
باطل- فكرى وسماجى مذاہب
تنقیحات-
حامد كمال الدين
ماڈرن سٹیٹ محض کسی "انتخابی عمل" کا نام نہیں تحریر: حامد کمال الدین اپنے مہتاب بھائی نے ایک بھلی سی تحریر پر ۔۔۔
روایتی مذہبی طبقے سے شاکی ایک نوجوان کے جواب میں
تنقیحات-
حامد كمال الدين
روایتی مذہبی طبقے سے شاکی ایک نوجوان کے جواب میں تحریر: حامد کمال الدین ہماری ایک گزشتہ تحریر پ۔۔۔
خلافت… اور کچھ ’یوٹوپیا‘ افکار
تنقیحات-
حامد كمال الدين
خلافت… اور کچھ ’یوٹوپیا‘ افکار تحریر: حامد کمال الدین گزشتہ سے پیوستہ: دو سوالات کے یہاں ہمیں۔۔۔
خلافت مابین ‘جمہوری’ و ‘انقلابی’… اور مدرسہ اھل الاثر
تنقیحات-
حامد كمال الدين
خلافت مابین ‘جمہوری’ و ‘انقلابی’… اور مدرسہ اھل الاثر تحریر: حامد کمال الدین گزشتہ سے پیوستہ: رہ ۔۔۔
عالم اسلام کی کچھ سیاسی شخصیات متعلق پوچھا گیا سوال
تنقیحات-
حامد كمال الدين
عالم اسلام کی کچھ سیاسی شخصیات متعلق پوچھا گیا سوال تحریر: حامد کمال الدین ایک پوسٹر جس میں چار ش۔۔۔
گھر بیٹھ رہنے کا ’آپشن‘… اور ابن تیمیہؒ کا ایک فتویٰ
تنقیحات-
اصول- منہج
Featured-
حامد كمال الدين
گھر بیٹھ رہنے کا ’آپشن‘… اور ابن تیمیہؒ کا ایک فتویٰ اردو استفادہ: حامد کمال الدین از مجموع فتاوى ا۔۔۔
ایک نظامِ قائمہ کے ساتھ تعامل، ہمارا اور ’اسلامی جمہوری‘ ذہن کا فرق
Featured-
تنقیحات-
حامد كمال الدين
ایک نظامِ قائمہ کے ساتھ تعامل ہمارا اور ’اسلامی جمہوری‘ ذہن کا فرق تحریر: حامد کمال الدین س: ۔۔۔
مابین مسلک پرستی و مسالک بیزاری
تنقیحات-
راہنمائى-
حامد كمال الدين
مابین "مسلک پرستی" و "مسالک بیزاری" تحریر: حامد کمال الدین میری ایک پوسٹ میں "مسالک بیزار" طبقوں ۔۔۔
ديگر آرٹیکلز
جہاد- سياست
حامد كمال الدين
آج میرا ایک ٹویٹ ہوا: مذہبیوں کے اس نظامِ انتخابات میں ناکامی پر تعجب!؟! نہ یہ اُس کےلیے۔ نہ وہ اِ۔۔۔
باطل- اديان
ديگر
حامد كمال الدين
بھارتی مسلمان اداکار کا ہندو  کو بیٹی دینا… اور کچھ دیرینہ زخموں، بحثوں کا ہرا ہونا تحریر: حامد کما۔۔۔
تنقیحات-
حامد كمال الدين
"فرد" اور "نظام" کا ڈائلیکٹ؛ ایک اہم تنقیح تحریر: حامد کمال الدین عزیزم عثمان ایم نے محترم سرفراز ف۔۔۔
Featured-
حامد كمال الدين
مالکیہ کے دیس میں! تحریر: حامد کمال الدین "مالکیہ" کو بہت کم دیکھنے کا اتفاق ہوا تھا۔ افراد کے طور ۔۔۔
حامد كمال الدين
"سیزن" کی ہماری واحد پوسٹ! === ویسے بھی "روایات و مرویات" کی بنیاد پر فیصلہ کرنا فی الحقیقت علماء کا کام ہ۔۔۔
راہنمائى-
شيخ الاسلام امام ابن تيمية
صومِ #عاشوراء: نوویں اور دسویںمدرسہ احمد بن حنبل کی تقریرات"اقتضاء الصراط المستقیم" مؤلفہ ابن تیمیہ سے ایک اقت۔۔۔
باطل- فكرى وسماجى مذاہب
تنقیحات-
حامد كمال الدين
ماڈرن سٹیٹ محض کسی "انتخابی عمل" کا نام نہیں تحریر: حامد کمال الدین اپنے مہتاب بھائی نے ایک بھلی سی تحریر پر ۔۔۔
تنقیحات-
حامد كمال الدين
روایتی مذہبی طبقے سے شاکی ایک نوجوان کے جواب میں تحریر: حامد کمال الدین ہماری ایک گزشتہ تحریر پ۔۔۔
تنقیحات-
حامد كمال الدين
ساحل عدیم وغیرہ آوازیں کسی مسئلے کی نشاندہی ہیں تحریر: حامد کمال الدین مل کر کسی کے پیچھے پڑنے ی۔۔۔
تنقیحات-
حامد كمال الدين
خلافت… اور کچھ ’یوٹوپیا‘ افکار تحریر: حامد کمال الدین گزشتہ سے پیوستہ: دو سوالات کے یہاں ہمیں۔۔۔
تنقیحات-
حامد كمال الدين
خلافت مابین ‘جمہوری’ و ‘انقلابی’… اور مدرسہ اھل الاثر تحریر: حامد کمال الدین گزشتہ سے پیوستہ: رہ ۔۔۔
تنقیحات-
حامد كمال الدين
عالم اسلام کی کچھ سیاسی شخصیات متعلق پوچھا گیا سوال تحریر: حامد کمال الدین ایک پوسٹر جس میں چار ش۔۔۔
باطل- فرقے
حامد كمال الدين
رافضہ، مسئلہ اہلسنت کے آفیشل موقف کا ہے تحریر: حامد کمال الدین مسئلہ "آپ" کے موقف کا نہیں ہے صاحب،۔۔۔
Featured-
باطل- فرقے
حامد كمال الدين
رافضہ کی تکفیر و عدم تکفیر، ہر دو اہل سنت کا قول ہیں تحریر: حامد کمال الدین ہمارے یہاں کی مذہبی (سن۔۔۔
تنقیحات-
اصول- منہج
Featured-
حامد كمال الدين
گھر بیٹھ رہنے کا ’آپشن‘… اور ابن تیمیہؒ کا ایک فتویٰ اردو استفادہ: حامد کمال الدین از مجموع فتاوى ا۔۔۔
Featured-
تنقیحات-
حامد كمال الدين
ایک نظامِ قائمہ کے ساتھ تعامل ہمارا اور ’اسلامی جمہوری‘ ذہن کا فرق تحریر: حامد کمال الدین س: ۔۔۔
اصول- ايمان
اصول- ايمان
حامد كمال الدين
عہد کا پیغمبر تحریر: حامد کمال الدین یہ شخصیت نظرانداز ہونے والی نہیں! آپ مشرق کے باشندے ہیں یا ۔۔۔
تنقیحات-
راہنمائى-
حامد كمال الدين
مابین "مسلک پرستی" و "مسالک بیزاری" تحریر: حامد کمال الدین میری ایک پوسٹ میں "مسالک بیزار" طبقوں ۔۔۔
کیٹیگری
Featured
حامد كمال الدين
حامد كمال الدين
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
Side Banner
حامد كمال الدين
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
احوال
تبصرہ و تجزیہ
حامد كمال الدين
حامد كمال الدين
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
اداریہ
حامد كمال الدين
حامد كمال الدين
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
اصول
منہج
حامد كمال الدين
ايمان
حامد كمال الدين
منہج
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
ایقاظ ٹائم لائن
حامد كمال الدين
حامد كمال الدين
ذيشان وڑائچ
مزيد ۔۔۔
بازيافت
سلف و مشاہير
حامد كمال الدين
تاريخ
حامد كمال الدين
سيرت
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
باطل
اديانديگر
حامد كمال الدين
فكرى وسماجى مذاہب
حامد كمال الدين
فرقے
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
تنقیحات
حامد كمال الدين
حامد كمال الدين
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
ثقافت
معاشرہ
حامد كمال الدين
خواتين
حامد كمال الدين
خواتين
ادارہ
مزيد ۔۔۔
جہاد
سياست
حامد كمال الدين
مزاحمت
حامد كمال الدين
قتال
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
راہنمائى
شيخ الاسلام امام ابن تيمية
حامد كمال الدين
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
رقائق
اذكار و ادعيہ
حامد كمال الدين
اذكار و ادعيہ
حامد كمال الدين
اذكار و ادعيہ
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
فوائد
فہدؔ بن خالد
احمد شاکرؔ
تقی الدین منصور
مزيد ۔۔۔
متفرق
ادارہ
عائشہ جاوید
عائشہ جاوید
مزيد ۔۔۔
مشكوة وحى
علوم حديث
حامد كمال الدين
علوم قرآن
حامد كمال الدين
مریم عزیز
مزيد ۔۔۔
مقبول ترین کتب
مقبول ترین آڈيوز
مقبول ترین ويڈيوز