عربى |English | اردو 
Surah Fatiha :نئى آڈيو
 
Monday, October 7,2024 | 1446, رَبيع الثاني 3
رشتے رابطہ آڈيوز ويڈيوز پوسٹر ہينڈ بل پمفلٹ کتب
شماره جات
  
 
  
 
  
 
  
 
  
 
  
 
  
 
  
 
  
 
  
 
  
 
  
 
  
 
  
 
  
 
تازہ ترين فیچر
Skip Navigation Links
نئى تحريريں
رہنمائى
نام
اى ميل
پیغام
weekly آرٹیکلز
 
مقبول ترین آرٹیکلز
رافضہ کی تکفیر و عدم تکفیر، ہر دو اہل سنت کا قول ہیں
:عنوان

ظلم اور کم علمی ہے تو وہ اہلسنت کے معروف اقوال میں سے کسی قول کو فرسودہ قرار دیتے پھرنا اور اسکا علمی وزن ماننے سے اِباء کرنا یا اسکو یوں نظر انداز کرنا گویا وہ ہے ہی نہیں… نہ کہ اہلسنت کے کسی معروف قول پر ہونا

. Featured . باطلفرقے :کیٹیگری
حامد كمال الدين :مصنف

رافضہ کی تکفیر و عدم تکفیر، ہر دو اہل سنت کا قول ہیں

تحریر: حامد کمال الدین

ہمارے یہاں کی مذہبی (سنی) دنیا میں الحمد للہ بڑی خیر ہے۔ بسا اوقات آدمی اہل سنت کے اقوال میں سے کسی ایک قول یا اہل سنت مذاہب میں سے کسی ایک مذہب پر ہی ہوتا ہے، جو کہ یقیناً اس کو کفایت کرنے والا ہے۔ بس صرف اگر اتنا ہو جائے کہ وه اپنے اس قول یا اس مذہب کو اہل سنت کا واحد قول یا یا واحد مذہب نہ سمجھ لے... بایں طور کہ کسی دوسرے شخص کو اہل سنت ہی کے کسی دوسرے قول یا مذہب پر پاکر سیخ پا نہ ہونے لگے، یوں گویا وہ (اس معاملہ میں دوسرے قول یا مذہب والا شخص) حق سے انحراف کر گیا ہوا ہے! شرط یہ ہے کہ وہ دوسرا قول بھی اہل سنت کا ایک معلوم قول ہو۔ بس اگر یہ ایک چیز درست ہو جائے تو میرا خیال ہے اہل حق کا ایک وسیع تر محاذ کھڑا کرنے میں اپنے یہاں کوئی بڑی رکاوٹ نہیں رہ جاتی۔ ایسا نہ ہونے کی صورت میں البتہ اہل حق کے کسی ایک قول پر ہونے کے باوجود آپ اپنے آپس میں ہی الجھتے اور اسی کو خدمتِ دین باور کیے رہتے ہیں۔

*****

بلا شبہ رافضہ (اثنا عشریہ) کے متعلق اہل سنت کے ایک بہت بڑے طبقے کا قول تکفیر کا ہی ہے۔ اس حقیقت کو ہمارے آج کے ’داعیانِ رواداری‘ کبھی نہیں جھٹلا سکتے۔ ماضی میں بھی اہل سنت علماء و ائمہ کی ایک بڑی تعداد رافضہ کی تکفیر ہی پر رہی ہے اور دورِ حاضر کے علماء و ائمہ کی بھی ایک بڑی تعداد عین اسی مذہب پر ہے، یعنی روافض کو خارج از اسلام جاننا۔ یہ نری جہالت ہو گی کہ رافضہ کی تکفیر کرنے والے کسی شخص کو ہمارے یہ ’محققین‘ انتہاپسندی کا طعنہ دیں یا اس ٹولے کی تکفیر کو ظلم، جہالت، جذباتیت اور کم علمی پر محمول کرتے پھریں، جیسا کہ کئی ایک نو آموز اِس وقت فیس بک پر ہمارے نوجوانوں کو یہ تاثر دینے میں لگے ہیں اور اپنی اس سعی نا مشکور سے دورِ حاضر کے بعض فکری فیشنز کو آسودہ کرتے، اپنی ’زمانہ شناسی‘ کی دھاک بٹھاتے اور اپنے شیعہ دوستوں کی داد سمیٹتے ہیں۔ ظلم اور کم علمی ہے تو وہ اہل سنت کے معروف اقوال میں سے کسی قول کو فرسودہ قرار دیتے پھرنا اور اس کا علمی وزن ماننے سے اِباء کرنا یا اس کو یوں نظر انداز کرنا گویا وہ ہے ہی نہیں... نہ کہ اہل سنت کے کسی معروف قول پر ہونا۔ اگر میں کہوں کہ ماضی اور آج کے اکثر ائمۂ سنت کا رجحان رافضہ (اثنا عشریہ) کی تکفیر کی طرف رہا ہے تو شاید غلط نہ ہو۔

بس اتنا ہے کہ یہ اہل سنت کا واحد قول نہیں ہے۔ ماضی میں بھی اور دورِ حاضر میں بھی ایسے ائمۂ سنت یقیناً ہیں جو رافضہ (اثنا عشریہ) کو خارج از ملت قرار نہیں دیتے اور ان کا شمار گمراہ اور ہلاکت میں پڑنے والے ٹولوں میں کرنے تک محدود رہتے ہیں۔ ہم بطور ایک طالب علم اس دوسرے فریق کی رائے ہی اختیار کرتے ہیں۔ لیکن پہلے فریق کی رائے کو اتنا ہی اعتبار اور وزن دیتے ہیں جتنا اہل سنت کے متعدد اقوال اور مذاہب میں سے کسی ایک قول یا مذہب کو دینا بنتا ہے۔ پہلے فریق کی رائے پر چلنے والے طلبہ سے بھی ہم یہ امید رکھتے ہیں کہ وہ دوسرے فریق کی رائے کےلیے اسی قدر گنجائش رکھیں۔

ویسے تو عمومی طور پر ہی، پھر ’’کلام‘‘ اور ’’فِرَق‘‘ سے متعلقہ مسائل میں تو خاص طور پر... میں ایک طالب علم – ذاتی طور پرمدرسہ ابن تیمیہ سے منسلک ہوں۔ اس مدرسہ کا رجحان رافضہ (اثنا عشریہ) کے متعلق البتہ دوسرے قول کی طرف ہی ہے، یعنی عدم تکفیر۔ اس کی وضاحت کےلیے، شیخ سلطان العمیری کے دو مضامین (جو کہ عربی میں ہیں) میں یہاں پیش کر سکتا ہوں۔ ایک: تحرير موقف ابن تيمية في حكم الرافضة. دوسری: سجال تكفير أعيان الرافضة – قراءة هادئة. عربی نہ جاننے والے احباب کےلیے، میں اپنی پہلی فرصت میں ان دو مضامین کو اردو میں پیش کرنے ارادہ رکھتا ہوں، ان شاء اللہ۔

مختصراً:

رافضہ کو فرقہ ہائے ہلاکت میں ماننا اہل سنت کے ہاں مجمع علیہ ہے۔

اہل سنت کا یک بڑا فریق ان کی تکفیر کا قائل ہے۔

جبکہ اہل سنت کا ایک فریق ان کو فرقہ ھالکہ ماننے تک محدود رہتا ہے؛ تکفیر تک نہیں جاتا۔ ہم ذاتی طور پر اسی رائے کے پیروکار ہیں۔

مسئلہ البتہ کہاں ہے؟ یہ ہے وہ نئی اپج جو رافضہ کو فِرقۃ هالِكة ہی نہیں مانتی۔ اور صراحتاً، یا تاثر دینے میں، رافضہ کو ایک عام اسلامی گروہ ہی کے طور پر لیتی، اور ان کو اِسی حیثیت میں پیش کرنے پر بضد دکھائی دیتی ہے۔ ہاں یہ حضرات ائمۂ سنت سے بالکل ہی ہٹی ہوئی روش پر ہیں۔ ان میں سے وہ لوگ جو ائمۂ سنت کے اُس شدید بیانیہ سے جو وہ رافضہ سے متعلق رکھتے ہیں پوری طرح واقف ہیں، بالعموم لوگوں کو پسند آنے کے داعیہ کے زیر اثر رہنے والِے مصلحین ہیں۔ یہ لوگوں کو تو شاید ہی کبھی بدل پائیں، خصوصاً رافضہ کو جن سے کلمۂ خیر پانے کےلیے یہ خاصے خاصے پاپڑ بیلتے ہیں، البتہ وقت کے ساتھ خود یہ بہت بہت بدل جائیں گے۔

فکری استقامت، دین میں عمل کی کثرت یا اخلاق کی تاکیدات یا زہد و ورع کے اسباق پر ہمیشہ مقدم ہے، خصوصاً فتنوں اور اھواء کے چڑھ آنے کے دور میں۔

اللهم أرنا الحق حقًا، وارزقنا اتباعَه.

__

موضوع سے متعلقہ:

رافضہ، مسئلہ اہل سنت کے آفیشل موقف کا ہے

ش/یعــہ سٹوڈنٹ کے ساتھ دوستی، شادی بیاہ

نیز یہ ایک ٹویٹ

اور یہ ایک پوسٹ


Print Article
Tagged
متعلقہ آرٹیکلز
ایک مسئلہ کو دیکھنے کی جب بیک وقت کئی جہتیں ہوں!
احوال- تبصرہ و تجزیہ
Featured-
حامد كمال الدين
ایک مسئلہ کو دیکھنے کی جب بیک وقت کئی جہتیں ہوں! تحریر: حامد کمال الدین ایک بار پھر کسی کے مرنے پر ہمارے کچھ ۔۔۔
ذرا دھیرے، یار
Featured-
حامد كمال الدين
ذرا دھیرے، یار! تحریر: حامد کمال الدین ایک وقت تھا کہ زنادقہ کے حملے دینِ اسلام پر اس قدر شدید ہوئے ۔۔۔
تحقیقی عمل اور اہل ضلال کو پڑھنا، ایک الجھن کا جواب
Featured-
حامد كمال الدين
تحقیقی عمل اور اہل ضلال کو پڑھنا، ایک الجھن کا جواب تحریر: حامد کمال الدین ہماری ایک پوسٹ پر آنے و۔۔۔
ابن تیمیہ کی اقتضاء الصراط المستقیم پر ہمارا اردو کام
Featured-
حامد كمال الدين
نوٹ: یہ تحریر ابن تیمیہ کی کتاب کے تعارف کے علاوہ، خاص اس مقصد سے دی جا رہی ہے کہ ہم اپنے بعض دوستوں سے اس ۔۔۔
بھارتی مسلمان اداکار کا ہندو کو بیٹی دینا… اور کچھ دیرینہ زخموں، بحثوں کا ہرا ہونا
باطل- اديان
ديگر
حامد كمال الدين
بھارتی مسلمان اداکار کا ہندو  کو بیٹی دینا… اور کچھ دیرینہ زخموں، بحثوں کا ہرا ہونا تحریر: حامد کما۔۔۔
مالکیہ کے دیس میں
Featured-
حامد كمال الدين
مالکیہ کے دیس میں! تحریر: حامد کمال الدین "مالکیہ" کو بہت کم دیکھنے کا اتفاق ہوا تھا۔ افراد کے طور ۔۔۔
ماڈرن سٹیٹ محض کسی "انتخابی عمل" کا نام نہیں
باطل- فكرى وسماجى مذاہب
تنقیحات-
حامد كمال الدين
ماڈرن سٹیٹ محض کسی "انتخابی عمل" کا نام نہیں تحریر: حامد کمال الدین اپنے مہتاب بھائی نے ایک بھلی سی تحریر پر ۔۔۔
رافضہ، مسئلہ اہلسنت کے آفیشل موقف کا ہے
باطل- فرقے
حامد كمال الدين
رافضہ، مسئلہ اہلسنت کے آفیشل موقف کا ہے تحریر: حامد کمال الدین مسئلہ "آپ" کے موقف کا نہیں ہے صاحب،۔۔۔
گھر بیٹھ رہنے کا ’آپشن‘… اور ابن تیمیہؒ کا ایک فتویٰ
تنقیحات-
اصول- منہج
Featured-
حامد كمال الدين
گھر بیٹھ رہنے کا ’آپشن‘… اور ابن تیمیہؒ کا ایک فتویٰ اردو استفادہ: حامد کمال الدین از مجموع فتاوى ا۔۔۔
ديگر آرٹیکلز
احوال- تبصرہ و تجزیہ
Featured-
حامد كمال الدين
ایک مسئلہ کو دیکھنے کی جب بیک وقت کئی جہتیں ہوں! تحریر: حامد کمال الدین ایک بار پھر کسی کے مرنے پر ہمارے کچھ ۔۔۔
Featured-
حامد كمال الدين
ذرا دھیرے، یار! تحریر: حامد کمال الدین ایک وقت تھا کہ زنادقہ کے حملے دینِ اسلام پر اس قدر شدید ہوئے ۔۔۔
Featured-
حامد كمال الدين
تحقیقی عمل اور اہل ضلال کو پڑھنا، ایک الجھن کا جواب تحریر: حامد کمال الدین ہماری ایک پوسٹ پر آنے و۔۔۔
Featured-
حامد كمال الدين
نوٹ: یہ تحریر ابن تیمیہ کی کتاب کے تعارف کے علاوہ، خاص اس مقصد سے دی جا رہی ہے کہ ہم اپنے بعض دوستوں سے اس ۔۔۔
جہاد- سياست
حامد كمال الدين
آج میرا ایک ٹویٹ ہوا: مذہبیوں کے اس نظامِ انتخابات میں ناکامی پر تعجب!؟! نہ یہ اُس کےلیے۔ نہ وہ اِ۔۔۔
باطل- اديان
ديگر
حامد كمال الدين
بھارتی مسلمان اداکار کا ہندو  کو بیٹی دینا… اور کچھ دیرینہ زخموں، بحثوں کا ہرا ہونا تحریر: حامد کما۔۔۔
تنقیحات-
حامد كمال الدين
"فرد" اور "نظام" کا ڈائلیکٹ؛ ایک اہم تنقیح تحریر: حامد کمال الدین عزیزم عثمان ایم نے محترم سرفراز ف۔۔۔
Featured-
حامد كمال الدين
مالکیہ کے دیس میں! تحریر: حامد کمال الدین "مالکیہ" کو بہت کم دیکھنے کا اتفاق ہوا تھا۔ افراد کے طور ۔۔۔
حامد كمال الدين
"سیزن" کی ہماری واحد پوسٹ! === ویسے بھی "روایات و مرویات" کی بنیاد پر فیصلہ کرنا فی الحقیقت علماء کا کام ہ۔۔۔
راہنمائى-
شيخ الاسلام امام ابن تيمية
صومِ #عاشوراء: نوویں اور دسویںمدرسہ احمد بن حنبل کی تقریرات"اقتضاء الصراط المستقیم" مؤلفہ ابن تیمیہ سے ایک اقت۔۔۔
باطل- فكرى وسماجى مذاہب
تنقیحات-
حامد كمال الدين
ماڈرن سٹیٹ محض کسی "انتخابی عمل" کا نام نہیں تحریر: حامد کمال الدین اپنے مہتاب بھائی نے ایک بھلی سی تحریر پر ۔۔۔
تنقیحات-
حامد كمال الدين
روایتی مذہبی طبقے سے شاکی ایک نوجوان کے جواب میں تحریر: حامد کمال الدین ہماری ایک گزشتہ تحریر پ۔۔۔
تنقیحات-
حامد كمال الدين
ساحل عدیم وغیرہ آوازیں کسی مسئلے کی نشاندہی ہیں تحریر: حامد کمال الدین مل کر کسی کے پیچھے پڑنے ی۔۔۔
تنقیحات-
حامد كمال الدين
خلافت… اور کچھ ’یوٹوپیا‘ افکار تحریر: حامد کمال الدین گزشتہ سے پیوستہ: دو سوالات کے یہاں ہمیں۔۔۔
تنقیحات-
حامد كمال الدين
خلافت مابین ‘جمہوری’ و ‘انقلابی’… اور مدرسہ اھل الاثر تحریر: حامد کمال الدین گزشتہ سے پیوستہ: رہ ۔۔۔
تنقیحات-
حامد كمال الدين
عالم اسلام کی کچھ سیاسی شخصیات متعلق پوچھا گیا سوال تحریر: حامد کمال الدین ایک پوسٹر جس میں چار ش۔۔۔
باطل- فرقے
حامد كمال الدين
رافضہ، مسئلہ اہلسنت کے آفیشل موقف کا ہے تحریر: حامد کمال الدین مسئلہ "آپ" کے موقف کا نہیں ہے صاحب،۔۔۔
Featured-
باطل- فرقے
حامد كمال الدين
رافضہ کی تکفیر و عدم تکفیر، ہر دو اہل سنت کا قول ہیں تحریر: حامد کمال الدین ہمارے یہاں کی مذہبی (سن۔۔۔
کیٹیگری
Featured
حامد كمال الدين
حامد كمال الدين
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
Side Banner
حامد كمال الدين
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
احوال
تبصرہ و تجزیہ
حامد كمال الدين
تبصرہ و تجزیہ
حامد كمال الدين
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
اداریہ
حامد كمال الدين
حامد كمال الدين
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
اصول
منہج
حامد كمال الدين
ايمان
حامد كمال الدين
منہج
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
ایقاظ ٹائم لائن
حامد كمال الدين
حامد كمال الدين
ذيشان وڑائچ
مزيد ۔۔۔
بازيافت
سلف و مشاہير
حامد كمال الدين
تاريخ
حامد كمال الدين
سيرت
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
باطل
اديانديگر
حامد كمال الدين
فكرى وسماجى مذاہب
حامد كمال الدين
فرقے
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
تنقیحات
حامد كمال الدين
حامد كمال الدين
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
ثقافت
معاشرہ
حامد كمال الدين
خواتين
حامد كمال الدين
خواتين
ادارہ
مزيد ۔۔۔
جہاد
سياست
حامد كمال الدين
مزاحمت
حامد كمال الدين
قتال
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
راہنمائى
شيخ الاسلام امام ابن تيمية
حامد كمال الدين
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
رقائق
اذكار و ادعيہ
حامد كمال الدين
اذكار و ادعيہ
حامد كمال الدين
اذكار و ادعيہ
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
فوائد
فہدؔ بن خالد
احمد شاکرؔ
تقی الدین منصور
مزيد ۔۔۔
متفرق
ادارہ
عائشہ جاوید
عائشہ جاوید
مزيد ۔۔۔
مشكوة وحى
علوم حديث
حامد كمال الدين
علوم قرآن
حامد كمال الدين
مریم عزیز
مزيد ۔۔۔
مقبول ترین کتب
مقبول ترین آڈيوز
مقبول ترین ويڈيوز