عربى |English | اردو 
Surah Fatiha :نئى آڈيو
 
Friday, September 13,2024 | 1446, رَبيع الأوّل 9
رشتے رابطہ آڈيوز ويڈيوز پوسٹر ہينڈ بل پمفلٹ کتب
شماره جات
  
 
  
 
  
 
  
 
  
 
  
 
  
 
  
 
  
 
  
 
  
 
  
 
  
 
  
 
تازہ ترين فیچر
Skip Navigation Links
نئى تحريريں
رہنمائى
نام
اى ميل
پیغام
weekly آرٹیکلز
 
مقبول ترین آرٹیکلز
کسی کی "نیت" اور "اخلاص" کا ثبوت آنے تک
:عنوان

"ایشو" جب میرا ہے، تو اس کی آواز کسی وجہ سے اونچی ہو جانے کا ہر موقع دراصل میرا موقع ہے۔ یہاں؛ میں "کسی" کے حق میں نہیں بولا بلکہ کوئی "میرے" حق میں بولا ہے، اور بلا شرط

. احوالتبصرہ و تجزیہ . راہنمائى :کیٹیگری
حامد كمال الدين :مصنف

کسی کی "نیت" اور "اخلاص" کا ثبوت آنے تک!

===

میڈیا سٹریٹجی کے چند مختصر مباحث  2

حامد کمال الدین

[نوٹ: اس تحریر میں "میں" سے مراد: اسلام کو اس ملک میں اپنی سب سے بڑی ترجیح بنا رکھنے والا کوئی شخص]

 

دوستو

ایک ہے عمران خان کا کوئی ایشو ہو، اُس کا کوئی سیاسی یا غیر سیاسی ہدف ہو، عمران کی اپنی ضرورت کی کوئی مہم ہو… اور اس میں میرے تائید کرنے کا کوئی سوال اٹھ کھڑا ہو۔ یہاں؛ بےشک بہت کچھ دیکھنے سوچنے اور ‘پھونک پھونک کر’ قدم اٹھانے کی ضرورت ہو سکتی ہے؛ "ایشو’’ کیونکہ اُس کا ہے۔ یہاں اٹھ سکتا ہے یہ سوال کہ کوئی مجھے بےوقوف تو نہیں بنا رہا؟ میں "مولوی" کہیں  سادگی میں برتا تو نہیں جاؤں گا؟  میرے ساتھ کوئی ہاتھ تو نہیں ہو جائے گا؟ مجھے کسی "نہر والے پُل پہ بلا کر" یہ شخص کوئی ‘یو ٹرن’ تو نہیں مار جائے گا؟ اور اگر مار گیا تو بھئی "میرا کیا بنے گا"؟ اور "میں تو تباہ ہو جاؤں گا"۔ "منہ دکھانے کے لائق نہیں رہوں گا"۔ "مومن کے ایک بل سے دو بار ڈسے جانے" ایسے سوالات۔ وغیرہ وغیرہ، اندیشہ ہائے دور دراز۔ بالکل درست۔ "اُس کے" کسی ایشو میں برتے جانے سے پہلے سو بار سوچیے۔ ہزار بار دیکھیے۔

 

لیکن ایک ہے کہ ایشو عمران خان کا نہیں، میرا ہے۔ سراسر میرا ہے۔ جیسے بےحیائی کا خاتمہ۔ فحاشی کی مذمت۔ بدکاری کی تباہ کاریوں کا بیان۔ وغیرہ وغیرہ۔ یہاں؛ "میرے" ایشو کے حق میں، کسی ایک لمحے کےلیے بھی، دنیا کا کوئی عمران خان، کوئی نواز شریف، کوئی زرداری، کوئی چودھری، کوئی رانا، کوئی مہر، کوئی سیاستدان، کوئی بڑا افسر، کوئی میڈیا پرسنیلیٹی، کوئی سیلیبریٹی، کوئی مسلسل خبروں میں رہنے والا کرکٹر، کوئی فٹ بالر، کوئی کیمروں کو مسحور کیے رکھنے والا باکسر، باسکٹ بالر، کوئی ڈھنگ کا ادیب، شاعر، مفکر… غرض کوئی نامور سربرآوردہ شخصیت جس کے "شرعِ آسمانی" کا کوئی ایک حوالہ کسی ایک لمحے کےلیے بھی اپنی زبان پر لے آنے سے دین دشمنی کے معروف "آئیکون" چیخ پڑتے اور منہ سے جھاگ نکالنے لگتے ہیں، اور "شرعِ آسمانی" کا وہ حوالہ زبان پر لانے والے کی کسی غیر معمولی شہرت یا اہمیت کے باعث ہمارے دین کے ایک ایشو کی نسبت سے ملکی یا عالمی میڈیا میں کچھ سرسراہٹ ہونے لگتی ہے… تو صاحبو! اس کو میرا ہائی لائٹ کرنا اور اپنے حق میں برت جانا بالکل اور بات ہے۔ "ایشو" جب میرا ہے، تو اس کی آواز کسی وجہ سے اونچی ہو جانے کا ہر موقع دراصل میرا موقع ہے۔ یہاں؛ میں "کسی" کے حق میں نہیں بولا بلکہ کوئی "میرے" حق میں بولا ہے، اور بلا شرط۔ اب یہاں میرا سویا رہنا، کسی کی نیت اور اخلاص کا "ثبوت" آنے تک لمبی تان کر پڑا رہنا… یہاں "میرا ایشو" ہائی لائٹ ہونے کے ایک ملکی یا عالمی موقعے کو اپنے ایجنڈا کی پاپولیرٹی کے حق میں میرا زوردار طور پر نہ برت جانا، اور کچھ بہت اچھے اور سٹائل کے شاٹ نہ کھیل پانا… میرے نکماپن کے سوا کچھ نہ ہو گا۔


"ایشو" یہاں جب میرا ہے، اور سراسر میرا ہے، تو کسی اہم شخص کا ایک لمحے کےلیے بھی اس کے حق میں بول جانا اور اس باعث "میرے ایشو" کا لائم لائٹ میں آ جانا "میرے" حق میں ایک پیش رفت ہی ہے؛ بشرطیکہ میں اس کو برتنے کا ڈھنگ رکھوں۔ وہ بھلے اس سے اگلے لمحے اپنی اس رائے سے پھر جائے، پریشر میں آ کر اس سے معذرت کر لے، اس سے خاموش ہو جائے، "میرا" ایشو اس سے اپنا فائدہ لے چکا اگر میں اس لمحے جاگنے کا ثبوت دے لوں۔ ‘ہاتھ ہو جانے’ کی یہاں بات ہی نہیں دوستو۔ گیا کیا ہے میرا اِس موقع کو برت لینے سے؟ میں اُس کے پیچھے چل پڑا ہوتا، میں نادانی میں اُس کا کوئی ایشو جپنے لگ گیا ہوتا ‘جذباتی’ ہو کر، میں سادگی میں اُس کی کسی مہم کا عَلم تھام کر کھڑا ہو گیا ہوتا پردے کےلیے صرف اُس کے دو بول سن کر، میں نے اُس کو ووٹ دینے کی اپیلِ عام کر ڈالی ہوتی اُس کے محض ایک بیان کے خیرمقدم کے طور پر،  تو اس کے "پینترا بدلنے" سے بلا شبہ میں کہیں کا نہیں رہوں گا۔ سچ ہے۔ لیکن جہاں وہ میرے کسی ایشو پہ آیا ہے، محرک اس کا چاہے کچھ بھی ہو… اور میں نے ان کلمات کو، جو اس نے میرے کسی ایشو کے حق میں بولے، محض سراہا اور نشان زد کیا اور دنیا کو بار بار دِکھایا اور چِڑنے والے کو چِڑایا ہے… تو اس کے "پینترا بدلنے" سے میرا ایشو اس کے ساتھ نہیں بہہ جانے والا۔ ایشو گرتے اور اٹھتے ہیں دراصل اپنے ائمہ کے گرنے اور اٹھنے سے، جو ان ایشوز کے ترجمان اور نمائندہ ہوتے ہیں۔ رہے وہ لوگ جو ان ایشوز کے ترجمان اور نمائندہ نہیں بلکہ ایک تائید کنندہ پوزیشن سے اس کے حق میں گھڑی دو گھڑی کےلیے بول گئے، اور جو ان ایشوز میں آگے لگنے والے نہیں، پیچھے آ کھڑے ہوئے ہیں، خواہ کچھ بھی دیر کےلیے، تو ایسے لوگوں کے چھوڑ جانے سے، اگرچہ وہ سیلیریٹیز celebrities  کیوں نہ ہوں، ایشوز کے گر جانے کا اندیشہ نہیں رکھا جاتا۔  اور ایسے کسی اندیشے کے تحت، ان مواقع کو ضائع تو بالکل بھی نہیں کیا جاتا۔


اور ہاں موقع جب آپ کا ہے، جس کی ایک دلیل یہ کہ آپ کا دشمن آپ کا ایک اسلامی ایشو ہائی لائٹ ہو جانے کے باعث اس پر غصے سے پیچ و تاب کھا رہا ہے، تو جس کسی کے باعث وہ موقع "آپ کا" بنا، خاص اس موقع پر تو اپنے دشمن کے ساتھ مل کر اس کو رگیدنے کی کسی مہم پر روانہ نہیں ہوا کرتے دانش مندو! اُس کے تضادات، بجا۔ لیکن موقع آپ کے ایک ایشو کو توجہ ملنے کا ہے، بھلے مانسو، جو روز روز نہیں آتا… سو سب گفتگو اِس لمحہ تو گھیر گھرا کر، زور لگا کر، اسی پر لے آئیے: پردہ، پردہ اور پردہ، اور اس کا انکار کرنے والے کی کھلی گوشمالی۔ یہاں موضوع کا "آپ کے ایشو" سے سرک کر  کسی بھی اور طرف کو جانا، اگرچہ وہ آپ کےلیے کتنا ہی اہم ہو (اگرچہ وہ عمران خان کا ماضی کیوں نہ ہو!)، "آپ" کو بہرحال لائم لائٹ سے نکال دینے والا ہے؛ جو کہ آپ کے دشمن کی خواہش ہو سکتی ہے آپ کی نہیں۔ ہر لمحے کا اپنا ایک اقتضاء ہے۔

لِكُلِّ مَقَامٍ مَقَال، وَلِكُلِّ حَادِثٍ حَدِيْث!

*****

میڈیا سٹریٹجی کے چند مختصر مباحث 1

ایک "اِبلاغی چابکدستی" ہم پر حرام نہیں ہے!

Print Article
Tagged
متعلقہ آرٹیکلز
صومِ #عاشوراء: نوویں اور دسویں
راہنمائى-
شيخ الاسلام امام ابن تيمية
صومِ #عاشوراء: نوویں اور دسویںمدرسہ احمد بن حنبل کی تقریرات"اقتضاء الصراط المستقیم" مؤلفہ ابن تیمیہ سے ایک اقت۔۔۔
مابین مسلک پرستی و مسالک بیزاری
تنقیحات-
راہنمائى-
حامد كمال الدين
مابین "مسلک پرستی" و "مسالک بیزاری" تحریر: حامد کمال الدین میری ایک پوسٹ میں "مسالک بیزار" طبقوں ۔۔۔
یہاں کی سیاسی ہاؤ ہو میں ’حصہ لینے‘ سے متعلق ہماری پوزیشن
احوال- تبصرہ و تجزیہ
حامد كمال الدين
یہاں کی سیاسی ہاؤ ہو میں ’حصہ لینے‘ سے متعلق ہماری پوزیشن حامد کمال الدین ہماری ایک پوسٹ پر آنے وا۔۔۔
یاسین ملک… ہمتوں کو مہمیز دیتا ایک حوالہ
احوال-
جہاد- مزاحمت
حامد كمال الدين
یاسین ملک… ہمتوں کو مہمیز دیتا ایک حوالہ تحریر: حامد کمال الدین یاسین ملک تم نے کسر نہیں چھوڑی؛&nb۔۔۔
ایک کافر ماحول میں "رائےعامہ" کی راہداری ادا کرنے والے مسلمان
راہنمائى-
احوال-
تنقیحات-
حامد كمال الدين
ایک کافر ماحول میں "رائےعامہ" کی راہداری ادا کرنے والے مسلمان تحریر: حامد کمال الدین چند ہفتے پیشتر۔۔۔
ایک خوش الحان کاریزمیٹک نوجوان کا ملک کی ایک مین سٹریم پارٹی کا رخ کرنا
احوال- تبصرہ و تجزیہ
تنقیحات-
اصول- منہج
حامد كمال الدين
ایک خوش الحان کاریزمیٹک نوجوان کا ملک کی ایک مین سٹریم پارٹی کا رخ کرنا تحریر: حامد کمال الدین کوئی ۔۔۔
کل جس طرح آپ نے فیصل آباد کے ایک مرحوم کا یوم وفات منایا
تنقیحات-
احوال-
حامد كمال الدين
کل جس طرح آپ نے فیصل آباد کے ایک مرحوم کا یوم وفات "منایا"! حامد کمال الدین قارئین کو شاید ا۔۔۔
‘بندے’ کو غیر متعلقہ رکھنا آپکے "شاٹ" کو زوردار بناتا
احوال-
حامد كمال الدين
’بندے‘ کو غیر متعلقہ رکھنا آپ کے "شاٹ" کو زوردار بناتا! حامد کمال الدین لبرلز کے ساتھ اپنے ا۔۔۔
مزاحمتوں کی تاریخ میں کونسی بات نئی ہے؟
احوال-
حامد كمال الدين
مضمون کا پہلا حصہ پڑھنے کےلیے یہاں کلک کیجیےمزاحمتوں کی تاریخ میں کونسی بات نئی ہے؟ صلیبی قبضہ کار کے خلاف۔۔۔
ديگر آرٹیکلز
Featured-
حامد كمال الدين
ذرا دھیرے، یار! تحریر: حامد کمال الدین ایک وقت تھا کہ زنادقہ کے حملے دینِ اسلام پر اس قدر شدید ہوئے ۔۔۔
Featured-
حامد كمال الدين
تحقیقی عمل اور اہل ضلال کو پڑھنا، ایک الجھن کا جواب تحریر: حامد کمال الدین ہماری ایک پوسٹ پر آنے و۔۔۔
Featured-
حامد كمال الدين
نوٹ: یہ تحریر ابن تیمیہ کی کتاب کے تعارف کے علاوہ، خاص اس مقصد سے دی جا رہی ہے کہ ہم اپنے بعض دوستوں سے اس ۔۔۔
جہاد- سياست
حامد كمال الدين
آج میرا ایک ٹویٹ ہوا: مذہبیوں کے اس نظامِ انتخابات میں ناکامی پر تعجب!؟! نہ یہ اُس کےلیے۔ نہ وہ اِ۔۔۔
باطل- اديان
ديگر
حامد كمال الدين
بھارتی مسلمان اداکار کا ہندو  کو بیٹی دینا… اور کچھ دیرینہ زخموں، بحثوں کا ہرا ہونا تحریر: حامد کما۔۔۔
تنقیحات-
حامد كمال الدين
"فرد" اور "نظام" کا ڈائلیکٹ؛ ایک اہم تنقیح تحریر: حامد کمال الدین عزیزم عثمان ایم نے محترم سرفراز ف۔۔۔
Featured-
حامد كمال الدين
مالکیہ کے دیس میں! تحریر: حامد کمال الدین "مالکیہ" کو بہت کم دیکھنے کا اتفاق ہوا تھا۔ افراد کے طور ۔۔۔
حامد كمال الدين
"سیزن" کی ہماری واحد پوسٹ! === ویسے بھی "روایات و مرویات" کی بنیاد پر فیصلہ کرنا فی الحقیقت علماء کا کام ہ۔۔۔
راہنمائى-
شيخ الاسلام امام ابن تيمية
صومِ #عاشوراء: نوویں اور دسویںمدرسہ احمد بن حنبل کی تقریرات"اقتضاء الصراط المستقیم" مؤلفہ ابن تیمیہ سے ایک اقت۔۔۔
باطل- فكرى وسماجى مذاہب
تنقیحات-
حامد كمال الدين
ماڈرن سٹیٹ محض کسی "انتخابی عمل" کا نام نہیں تحریر: حامد کمال الدین اپنے مہتاب بھائی نے ایک بھلی سی تحریر پر ۔۔۔
تنقیحات-
حامد كمال الدين
روایتی مذہبی طبقے سے شاکی ایک نوجوان کے جواب میں تحریر: حامد کمال الدین ہماری ایک گزشتہ تحریر پ۔۔۔
تنقیحات-
حامد كمال الدين
ساحل عدیم وغیرہ آوازیں کسی مسئلے کی نشاندہی ہیں تحریر: حامد کمال الدین مل کر کسی کے پیچھے پڑنے ی۔۔۔
تنقیحات-
حامد كمال الدين
خلافت… اور کچھ ’یوٹوپیا‘ افکار تحریر: حامد کمال الدین گزشتہ سے پیوستہ: دو سوالات کے یہاں ہمیں۔۔۔
تنقیحات-
حامد كمال الدين
خلافت مابین ‘جمہوری’ و ‘انقلابی’… اور مدرسہ اھل الاثر تحریر: حامد کمال الدین گزشتہ سے پیوستہ: رہ ۔۔۔
تنقیحات-
حامد كمال الدين
عالم اسلام کی کچھ سیاسی شخصیات متعلق پوچھا گیا سوال تحریر: حامد کمال الدین ایک پوسٹر جس میں چار ش۔۔۔
باطل- فرقے
حامد كمال الدين
رافضہ، مسئلہ اہلسنت کے آفیشل موقف کا ہے تحریر: حامد کمال الدین مسئلہ "آپ" کے موقف کا نہیں ہے صاحب،۔۔۔
Featured-
باطل- فرقے
حامد كمال الدين
رافضہ کی تکفیر و عدم تکفیر، ہر دو اہل سنت کا قول ہیں تحریر: حامد کمال الدین ہمارے یہاں کی مذہبی (سن۔۔۔
تنقیحات-
اصول- منہج
Featured-
حامد كمال الدين
گھر بیٹھ رہنے کا ’آپشن‘… اور ابن تیمیہؒ کا ایک فتویٰ اردو استفادہ: حامد کمال الدین از مجموع فتاوى ا۔۔۔
کیٹیگری
Featured
حامد كمال الدين
حامد كمال الدين
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
Side Banner
حامد كمال الدين
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
احوال
تبصرہ و تجزیہ
حامد كمال الدين
حامد كمال الدين
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
اداریہ
حامد كمال الدين
حامد كمال الدين
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
اصول
منہج
حامد كمال الدين
ايمان
حامد كمال الدين
منہج
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
ایقاظ ٹائم لائن
حامد كمال الدين
حامد كمال الدين
ذيشان وڑائچ
مزيد ۔۔۔
بازيافت
سلف و مشاہير
حامد كمال الدين
تاريخ
حامد كمال الدين
سيرت
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
باطل
اديانديگر
حامد كمال الدين
فكرى وسماجى مذاہب
حامد كمال الدين
فرقے
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
تنقیحات
حامد كمال الدين
حامد كمال الدين
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
ثقافت
معاشرہ
حامد كمال الدين
خواتين
حامد كمال الدين
خواتين
ادارہ
مزيد ۔۔۔
جہاد
سياست
حامد كمال الدين
مزاحمت
حامد كمال الدين
قتال
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
راہنمائى
شيخ الاسلام امام ابن تيمية
حامد كمال الدين
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
رقائق
اذكار و ادعيہ
حامد كمال الدين
اذكار و ادعيہ
حامد كمال الدين
اذكار و ادعيہ
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
فوائد
فہدؔ بن خالد
احمد شاکرؔ
تقی الدین منصور
مزيد ۔۔۔
متفرق
ادارہ
عائشہ جاوید
عائشہ جاوید
مزيد ۔۔۔
مشكوة وحى
علوم حديث
حامد كمال الدين
علوم قرآن
حامد كمال الدين
مریم عزیز
مزيد ۔۔۔
مقبول ترین کتب
مقبول ترین آڈيوز
مقبول ترین ويڈيوز