عربى |English | اردو 
Surah Fatiha :نئى آڈيو
 
Saturday, April 27,2024 | 1445, شَوّال 17
رشتے رابطہ آڈيوز ويڈيوز پوسٹر ہينڈ بل پمفلٹ کتب
شماره جات
  
 
  
 
  
 
  
 
  
 
  
 
  
 
  
 
  
 
  
 
  
 
تازہ ترين فیچر
Skip Navigation Links
نئى تحريريں
رہنمائى
نام
اى ميل
پیغام
weekly آرٹیکلز
 
مقبول ترین آرٹیکلز
لبرل معاشروں میں "ریپ" ایک شور مچانے کی چیز نہ کہ ختم کرنے کی
:عنوان

لبرل معاشرہ جہاں عورتیں اپنی "عزت" لوٹی جانے کا واقعہ تقریباً ویسے ہی بتا سکیں جیسے سڑک پر "پرس" چھینے جانے کا! "عزت" بس اتنی ہی ہوتی ہے اس گھر میں، دوستو، تھوڑی جھاڑ کر بحال ہو جاتی ہے اور زندگی رواں دواں!

. باطلفكرى وسماجى مذاہب :کیٹیگری
حامد كمال الدين :مصنف

لبرل معاشروں میں "ریپ" ایک شور مچانے کی چیز نہ کہ ختم کرنے کی

حامد کمال الدین

بنتِ حوّا کی عصمت دری کرنے والوں کو ایک عبرت ناک سزا دلوانے کے حق میں ہمارے ’ٹویٹ شویٹ‘ کرنے والے سادہ لوح شاید صورتحال کی سنگینی یعنی معاشروں کی ایک لبرل تشکیلِ نو سے واقف نہیں، جو کہ دورِ حاضر کا ایک فعّال منصوبہ ہے۔ ’’لبرلائئزیشن‘‘ وقت کا سب سے مہنگا اور بھاری بھر کم پروگرام؛ جس کے مختلف segments  یہاں کے مختلف طبقوں کو سونپ رکھے گئے ہیں۔ شاید ہی کوئی طبقہ ہو جو اس میں اپنے حصے کا کام نہ کر رہا ہو، یہاں تک کہ کچھ نیک طبقے بھی اس ’’تشکیلِ نو‘‘ کے کچھ بےضرر حصے سنبھالے ہوئے ہیں۔ ’ہدایتکار‘ کچھ ایسا سمجھدار واقع ہوا ہے کہ ہر کردار کےلیے اس کے مناسب ترین چہرے کا چناؤ کرتا ہے؛ اور فضول بھرتیاں تقریباً نہیں کرتا۔ اس لحاظ سے، یہاں بہت زیادہ ’فواد چودھری‘ اور ’شیریں مزاری‘ اگر آپ کو نظر نہیں آتے تو لبرل پروگرام کی بابت اس سے کسی غلط فہمی میں مت آئیے۔ ایسے منہ پھَٹ کسی سماجی پروگرام کے نمائندے نہیں بلکہ اس کا ایک معمولی سا کردار ہو سکتے ہیں۔ جس کےلیے چند بہت ہیں۔ بلکہ ہو سکتا ہے یہ اس پروگرام کا سب سے  کم اہم و غیرمتعلقہ کردار ہوں۔ ہاں اگر آپ کی نظر ایک ’’مجموعی تصویر‘‘ پر ہے تو ایک ‘slow and steady’  تبدیلی پر آپ کے اوسان خطا ہوئے بغیر نہیں رہتے۔

بھائی! لبرل معاشرہ وہ ہوتا ہے جہاں "جنس" کا بخار باقاعدہ عام کیا گیا ہو، "ریپ" کے دواعی  stimulations جہاں آسمان سے باتیں کر رہے ہوں؛ اور  اس پر سزائیں عورت کے بدن سے "مٹی جھاڑنے" کے مترادف۔ (معذرت خواہ ہوں، فحش گوئی مقصود نہیں، کسی کی غیرت بیدار ہو جائے تو البتہ اچھا ہے)۔ لبرل معاشرہ وہ ہوتا ہے جہاں ’می ٹو‘ ہیش ٹیگ برس ہا برس اپنی دلچسپی اور ’ایکسائٹمنٹ‘ نہ کھو سکے اور جس کا ایک ایک ٹویٹ ہزار ہزار ’لائیک‘ اور ’شیئر‘ لے کر جائے! لبرل معاشرہ جہاں عورتیں اپنی "عزت" لوٹی جانے کا واقعہ تقریباً ویسے ہی بتا سکیں جیسے سڑک پر "پرس" چھینے جانے کا! "عزت" بس اتنی ہی ہوتی ہے اس گھر میں، دوستو، تھوڑی جھاڑ کر بحال ہو جاتی ہے اور زندگی رواں دواں!  آپ اس پر "عبرتناک" سزا دلوانے چلے! غیرت کی بِین، اس لبرل کے آگے!؟

دنیا کے جو معاشرے لبرلزم کے کئی کئی زینے چڑھ چکے، اوپر بیان ہونے والی بات پر وہ ایک زندہ و موجود دلیل ہیں۔ ’’ریپ‘‘ سے متعلق آپ اُن ملکوں کے اعداد و شمار دیکھیے، سر پکڑ کر رہ جائیں گے۔ شاید یہ مبالغہ نہ ہو، کوئی ملک جتنا لبرل، ’’ریپ‘‘ کا گراف وہاں اتنا بلند۔ لہٰذا ایک شےء لبرلزم کے ساتھ باقاعدہ جڑی ہوئی اور اس کی ایک غیرمتبدل consistent   پہچان چلی آتی ہے۔ ایک سماجی پیکیج کا طبعی و فطری جزو ہے۔ وہاں آپ اس کی پرورش کے مزید سے مزید اسباب دیکھنے کے منتظر رہیے نہ کہ اس کے سد باب کے۔ ہاں جہاں تک اس پر شور اٹھانے کی بات ہے تو معذرت کے ساتھ،  ’’ریپ‘‘ کے حوالے سے وہ ایک لبرل معاشرے کو بہت اچھا لگتا ہے، نہ معلوم کیوں! بلکہ یہ ہے ہی اس کے یہاں شور اٹھانے کی بات نہ کہ ختم کرنے کی! لبرل کلچر کا یہ ایک لازمی و دائمی حصہ ہے! ’’می ٹو‘‘ اس میں ایک مقبول ترین ٹرینڈ کا نام ہے، دوبارہ معذرت کے ساتھ! اس پر ’’عبرتناک سزا‘‘ کی توقع کرتے وقت دراصل آپ آدمی کے غیرت اور فطرت پر ہونے کی ایک خاص سطح فرض کر لیتے ہیں، جو کہ لبرلزم کے ساتھ خاصی شدید زیادتی ہے، جو غیرت کو ایک مِتھ یعنی خرافات کا درجہ دیتا ہے!

ہاں تو مسلمانو! اس ملک میں آپ کی بیٹیاں ہیں اور ان شاء اللہ رہیں گی۔ مائیں ہیں۔ بہنیں ہیں۔ آپ کی عزتیں آبروئیں ہیں۔ ان کا مستقبل محفوظ بنانا ہے، تو ایک بدبودار تہذیب کے خلاف آپ کو آج محاذآرا ہونا ہے۔ ایسا نہ ہو کہ وقت بالکل ہی ہاتھ سے نکل جائے۔ کم از کم ایک اتنا ہی شدید اور زوردار بیانیہ جو یہاں کی کچھ پارٹیاں ’کرپشن‘ کے خلاف لے کرآئیں اور جس پر ان کی بیس بیس تیس تیس سال کی محنت ہوئی، گویا ایک پوری نسل کھپی ، تب جا کر ایک ’’مزاحمت‘‘ کی صورت بنی؛ اور ابھی بھی بہت کچھ ہونا باقی۔ سماجی روگ ایسی ہی ایک بلا ہیں۔

میں بارہا عرض کر چکا ہوں، ایک بہت بڑی آسامی پاکستان کی سیاسی و سماجی جدوجہد کی زندگی میں دینی جماعتوں کےلیے بالکل خالی ہے، چاہیں تو تھوڑی محنت سے پُر کر لیں۔ بجائے اس کے کہ ایسے بیانیوں میں اپنے لیے جگہ  تلاش کریں جو اوروں نے بڑی بڑی دیر ہوئی اپنے نام کروا لیے، اور اب ان کی دھنوں پر آپ جتنا الاپتے ہیں اتنا کسی اور ہی کی آواز میں جان ڈالتے ہیں۔ اخلاق اور اقدار کا جو دیوالیہ نکل چکا، اس کے محافظ کے طور پر سامنے آنا یہاں ایک بہت بڑا بریک تھرو ہو سکتا ہے؛ اور یہ آپ اسلامیوں ہی کا کام ہے۔ بس عرض یہ ہے کہ ’’بیانیہ‘‘ وہ شےء ہے جو بہت سے نکات پر مشتمل ہونے کی متحمل نہیں ہوتی۔ ’’بیانیے‘‘ کا مرکزی نکتہ ایک ہی ہوتا ہے۔ اس کا بند و بست ہو جائے تو منبروں اور محرابوں کی مزاحمت آج بھی آپ کے شامل سفر ہو سکتی ہے اور کیا بعید بہت سے برج الٹ دے۔ جہاں تک سنگینی کی بات ہے، تو میں بلا مبالغہ عرض کرتا ہوں لبرلزم کے خلاف ایک ایسے ہی زوردار بیانیے کی ضرورت ہے جیسا چند عشرہ پیشتر آپ قادیانیت کے خلاف لے کر آئے تھے۔ بلکہ کیا بعید، یہ قادیانیت وغیرہ ہی کی ایک کیموفلاج صورت ہو۔ میں اس بات سے بھی متفق نہیں کہ کچھ مسلمان طبقوں میں پائی جانے والی فرقہ واریت یہاں کوئی تحریک اٹھانے میں آج مانع ہے۔ پچھلے عشروں میں جو کچھ کامیاب تحریکیں آپ اسلامیوں نے یہاں پر اٹھائیں، وہ کوئی ’قرونِ اولیٰ‘ کا واقعہ نہیں اِسی ’دورِ فرقہ واریت‘ کا ایک واقعہ ہے۔ مجھے اس میں ذرہ شک نہیں، کہ ’’بیانیے‘‘ کا مسئلہ اگر آپ حل کر لیں، یعنی وہ بہت سے نکات پر مشتمل نہ ہو، بس ایک ہی نکتہ جو عام آدمی کو دو اور دو چار کی طرح سمجھ آنے والا اور اس کی غیرت اور حمیت کو للکارنے والا ہو، نیز اُس بیانیے کو آپ ایک ’’نعرۂ مستانہ‘‘ بنانے کا بھی بندوبست کر لائیں، تو کوئی رکاوٹ ایک شاندار تحریک اٹھا دینے کی راہ میں یہاں پر حائل نہیں۔ بےشمار عوامل اس کی پشت پر آنے کےلیے پہلے سے موجود ہیں۔ اور کیا بعید ’’کرپشن‘‘ والے نعرے سے زیادہ ہوں۔ باقی یہ سوشل میڈیا ہیش ٹیگز کسی برسر زمین تحریک کےلیے تو بےشک مفید ہیں، لیکن برسر زمین اگر کوئی تحریک ہی ہمارے پاس نہیں جو اس لبرل سویرے کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر کھڑی ہو، اور منبر و محراب کی مزاحمت کو اپنی پشت پر لانے کا انتظام رکھتی ہو، تو کسی ’’تحریک‘‘ کی غیرموجودگی میں یہ ’سوشل‘ خامہ فرسائی ایک خانہ پُری ہے۔ بس یہ کہہ لیں کہ نہ ہونے سے بہتر ہے۔ اللہ ہمیں معاف فرمائے اور ادائے فرض کی توفیق دے۔

Print Article
Tagged
متعلقہ آرٹیکلز
بھارتی مسلمان اداکار کا ہندو کو بیٹی دینا… اور کچھ دیرینہ زخموں، بحثوں کا ہرا ہونا
باطل- اديان
ديگر
حامد كمال الدين
بھارتی مسلمان اداکار کا ہندو  کو بیٹی دینا… اور کچھ دیرینہ زخموں، بحثوں کا ہرا ہونا تحریر: حامد کما۔۔۔
ماڈرن سٹیٹ محض کسی "انتخابی عمل" کا نام نہیں
باطل- فكرى وسماجى مذاہب
تنقیحات-
حامد كمال الدين
ماڈرن سٹیٹ محض کسی "انتخابی عمل" کا نام نہیں تحریر: حامد کمال الدین اپنے مہتاب بھائی نے ایک بھلی سی تحریر پر ۔۔۔
رافضہ، مسئلہ اہلسنت کے آفیشل موقف کا ہے
باطل- فرقے
حامد كمال الدين
رافضہ، مسئلہ اہلسنت کے آفیشل موقف کا ہے تحریر: حامد کمال الدین مسئلہ "آپ" کے موقف کا نہیں ہے صاحب،۔۔۔
رافضہ کی تکفیر و عدم تکفیر، ہر دو اہل سنت کا قول ہیں
Featured-
باطل- فرقے
حامد كمال الدين
رافضہ کی تکفیر و عدم تکفیر، ہر دو اہل سنت کا قول ہیں تحریر: حامد کمال الدین ہمارے یہاں کی مذہبی (سن۔۔۔
رواداری کی رَو… اہلسنت میں "علی مولا علی مولا" کروانے کے رجحانات
تنقیحات-
باطل- فرقے
حامد كمال الدين
رواداری کی رَو… اہلسنت میں "علی مولا علی مولا" کروانے کے رجحانات حامد کمال الدین رواداری کی ایک م۔۔۔
ہجری، مصطفوی… گرچہ بت "ہوں" جماعت کی آستینوں میں
بازيافت- تاريخ
بازيافت- سيرت
باطل- فكرى وسماجى مذاہب
حامد كمال الدين
ہجری، مصطفوی… گرچہ بت "ہوں" جماعت کی آستینوں میں! حامد کمال الدین ہجرتِ مصطفیﷺ کا 1443و۔۔۔
شام میں حضرت عمر بن عبدالعزیزؒ کے مدفن کی بےحرمتی کا افسوسناک واقعہ اغلباً صحیح ہے
احوال- وقائع
باطل- فرقے
حامد كمال الدين
شام میں حضرت عمر بن عبدالعزیزؒ کے مدفن کی بےحرمتی کا افسوسناک واقعہ اغلباً صحیح ہے حامد کمال الد۔۔۔
"المورد".. ایک متوازی دین
باطل- فرقے
ديگر
حامد كمال الدين
"المورد".. ایک متوازی دین حامد کمال الدین اصحاب المورد کے ہاں "کتاب" سے اگر عین وہ مراد نہیں۔۔۔
شیعہ سٹوڈنٹ کے ساتھ دوستی، شادی بیاہ
باطل- فرقے
حامد كمال الدين
شیعہ سٹوڈنٹ کے ساتھ دوستی، شادی بیاہ   سوال: السلام علیکم سر۔ یونیورسٹی میں ا۔۔۔
ديگر آرٹیکلز
جہاد- سياست
حامد كمال الدين
آج میرا ایک ٹویٹ ہوا: مذہبیوں کے اس نظامِ انتخابات میں ناکامی پر تعجب!؟! نہ یہ اُس کےلیے۔ نہ وہ اِ۔۔۔
باطل- اديان
ديگر
حامد كمال الدين
بھارتی مسلمان اداکار کا ہندو  کو بیٹی دینا… اور کچھ دیرینہ زخموں، بحثوں کا ہرا ہونا تحریر: حامد کما۔۔۔
تنقیحات-
حامد كمال الدين
"فرد" اور "نظام" کا ڈائلیکٹ؛ ایک اہم تنقیح تحریر: حامد کمال الدین عزیزم عثمان ایم نے محترم سرفراز ف۔۔۔
Featured-
حامد كمال الدين
مالکیہ کے دیس میں! تحریر: حامد کمال الدین "مالکیہ" کو بہت کم دیکھنے کا اتفاق ہوا تھا۔ افراد کے طور ۔۔۔
حامد كمال الدين
"سیزن" کی ہماری واحد پوسٹ! === ویسے بھی "روایات و مرویات" کی بنیاد پر فیصلہ کرنا فی الحقیقت علماء کا کام ہ۔۔۔
راہنمائى-
شيخ الاسلام امام ابن تيمية
صومِ #عاشوراء: نوویں اور دسویںمدرسہ احمد بن حنبل کی تقریرات"اقتضاء الصراط المستقیم" مؤلفہ ابن تیمیہ سے ایک اقت۔۔۔
باطل- فكرى وسماجى مذاہب
تنقیحات-
حامد كمال الدين
ماڈرن سٹیٹ محض کسی "انتخابی عمل" کا نام نہیں تحریر: حامد کمال الدین اپنے مہتاب بھائی نے ایک بھلی سی تحریر پر ۔۔۔
تنقیحات-
حامد كمال الدين
روایتی مذہبی طبقے سے شاکی ایک نوجوان کے جواب میں تحریر: حامد کمال الدین ہماری ایک گزشتہ تحریر پ۔۔۔
تنقیحات-
حامد كمال الدين
ساحل عدیم وغیرہ آوازیں کسی مسئلے کی نشاندہی ہیں تحریر: حامد کمال الدین مل کر کسی کے پیچھے پڑنے ی۔۔۔
تنقیحات-
حامد كمال الدين
خلافت… اور کچھ ’یوٹوپیا‘ افکار تحریر: حامد کمال الدین گزشتہ سے پیوستہ: دو سوالات کے یہاں ہمیں۔۔۔
تنقیحات-
حامد كمال الدين
خلافت مابین ‘جمہوری’ و ‘انقلابی’… اور مدرسہ اھل الاثر تحریر: حامد کمال الدین گزشتہ سے پیوستہ: رہ ۔۔۔
تنقیحات-
حامد كمال الدين
عالم اسلام کی کچھ سیاسی شخصیات متعلق پوچھا گیا سوال تحریر: حامد کمال الدین ایک پوسٹر جس میں چار ش۔۔۔
باطل- فرقے
حامد كمال الدين
رافضہ، مسئلہ اہلسنت کے آفیشل موقف کا ہے تحریر: حامد کمال الدین مسئلہ "آپ" کے موقف کا نہیں ہے صاحب،۔۔۔
Featured-
باطل- فرقے
حامد كمال الدين
رافضہ کی تکفیر و عدم تکفیر، ہر دو اہل سنت کا قول ہیں تحریر: حامد کمال الدین ہمارے یہاں کی مذہبی (سن۔۔۔
تنقیحات-
اصول- منہج
Featured-
حامد كمال الدين
گھر بیٹھ رہنے کا ’آپشن‘… اور ابن تیمیہؒ کا ایک فتویٰ اردو استفادہ: حامد کمال الدین از مجموع فتاوى ا۔۔۔
Featured-
تنقیحات-
حامد كمال الدين
ایک نظامِ قائمہ کے ساتھ تعامل ہمارا اور ’اسلامی جمہوری‘ ذہن کا فرق تحریر: حامد کمال الدین س: ۔۔۔
اصول- ايمان
اصول- ايمان
حامد كمال الدين
عہد کا پیغمبر تحریر: حامد کمال الدین یہ شخصیت نظرانداز ہونے والی نہیں! آپ مشرق کے باشندے ہیں یا ۔۔۔
تنقیحات-
راہنمائى-
حامد كمال الدين
مابین "مسلک پرستی" و "مسالک بیزاری" تحریر: حامد کمال الدین میری ایک پوسٹ میں "مسالک بیزار" طبقوں ۔۔۔
کیٹیگری
Featured
حامد كمال الدين
حامد كمال الدين
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
Side Banner
حامد كمال الدين
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
احوال
تبصرہ و تجزیہ
حامد كمال الدين
حامد كمال الدين
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
اداریہ
حامد كمال الدين
حامد كمال الدين
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
اصول
منہج
حامد كمال الدين
ايمان
حامد كمال الدين
منہج
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
ایقاظ ٹائم لائن
حامد كمال الدين
حامد كمال الدين
ذيشان وڑائچ
مزيد ۔۔۔
بازيافت
سلف و مشاہير
حامد كمال الدين
تاريخ
حامد كمال الدين
سيرت
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
باطل
اديانديگر
حامد كمال الدين
فكرى وسماجى مذاہب
حامد كمال الدين
فرقے
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
تنقیحات
حامد كمال الدين
حامد كمال الدين
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
ثقافت
معاشرہ
حامد كمال الدين
خواتين
حامد كمال الدين
خواتين
ادارہ
مزيد ۔۔۔
جہاد
سياست
حامد كمال الدين
مزاحمت
حامد كمال الدين
قتال
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
راہنمائى
شيخ الاسلام امام ابن تيمية
حامد كمال الدين
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
رقائق
اذكار و ادعيہ
حامد كمال الدين
اذكار و ادعيہ
حامد كمال الدين
اذكار و ادعيہ
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
فوائد
فہدؔ بن خالد
احمد شاکرؔ
تقی الدین منصور
مزيد ۔۔۔
متفرق
ادارہ
عائشہ جاوید
عائشہ جاوید
مزيد ۔۔۔
مشكوة وحى
علوم حديث
حامد كمال الدين
علوم قرآن
حامد كمال الدين
مریم عزیز
مزيد ۔۔۔
مقبول ترین کتب
مقبول ترین آڈيوز
مقبول ترین ويڈيوز