عربى |English | اردو 
Surah Fatiha :نئى آڈيو
 
Thursday, April 25,2024 | 1445, شَوّال 15
رشتے رابطہ آڈيوز ويڈيوز پوسٹر ہينڈ بل پمفلٹ کتب
شماره جات
  
 
  
 
  
 
  
 
  
 
  
 
  
 
  
 
  
 
  
 
  
 
تازہ ترين فیچر
Skip Navigation Links
نئى تحريريں
رہنمائى
نام
اى ميل
پیغام
weekly آرٹیکلز
 
مقبول ترین آرٹیکلز
تاریخِ خلفاء سے متعلق نزاعات.. اور مدرسہ اہل الأثر
:عنوان

ابن تیمیہؒ ایسی اقوال کا استقصاء کر رکھنے والی شخصیت بالجزم ایک بات کو پورے مدرسہ کا نمائندہ قول قرار دے، یہاں تک کہ رافضہ کے ساتھ اسے اہلسنت کے مناظرہ کی ایک باقاعدہ بنیاد بنائے، تو اس کا کوئی مطلب ضرور ہے

. بازيافت :کیٹیگری
حامد كمال الدين :مصنف

تاریخِ خلفاء سے متعلق نزاعات.. اور مدرسہ اہل الأثر

حامد کمال الدین

"تاریخِ خلفاء" کے تعلق سے ہماری کچھ اچٹتی پوسٹیں([i])    جو پچھلے دنوں ہوئیں، اس سے مقصد چند گزری شخصیات کی بابت کسی بحث میں پڑنا نہیں تھا (نہ ان ’یزید‘ وغیرہ موضوعات سے ہمیں کچھ علاقہ، سلباً یا ایجاباً)۔ بس یہ انتباہ مقصود تھا کہ "أهل الأثر" کی مین سٹریم کا اس باب میں کیا موقف چلا آیا ہے (کہ ابن تیمیہؒ ایسی اقوال کا استقصاء کر رکھنے والی شخصیت بالجزم جہاں ایک بات کو پورے مدرسہ کا نمائندہ قول قرار دے، یہاں تک کہ رافضہ کے ساتھ اُسے اہل سنت کے مناظرہ کی ایک باقاعدہ بنیاد بنائے، تو اس کا کوئی مطلب ضرور ہے)۔

ہم یہ بھی نہ کرتے، کیونکہ یہ مسئلہ فی نفسہٖ کوئی ایسا اہم نہیں ہے خصوصاً فی زمانہ کہ جب ہم پر معاصر مسائل و بحرانات کا پورا ایک انبار ہے۔ لیکن اس کی ضرورت کچھ اس وجہ سے محسوس ہوئی کہ کچھ طبقوں کی حالیہ تحقیق نگاری سے مدرسہ ’’أھل الأثر‘‘ کا تاثر شدید طور پر خراب ہونے لگا ہے۔ جس سے ہم سب شاید ’یزید‘ کے کھاتے میں ڈالے جائیں (اگر ’آل ریڈی‘ بعض کرم فرماؤں کی طرف سے ڈال نہ رکھے گئے ہوں!)۔ حق بھی ویسے بنتا ہے! ایک عرصہ سے یہاں اس مدرسہ کی ایک خاصی غلط ترجمانی میسر آ رہی ہے (متعدد ابواب کے اندر)، جس سے یہ کچھ اس طرح پینٹ ہونے لگا کہ ’’اثریہ‘‘ گویا دلیل و مستدلات کی ’’ری ڈسکوری‘‘ "rediscovery"   کا نام ہے، جو ویسے ایک  نہایت دلچسپ اور مسلسل ’جاری‘ رہنے والا عمل ہے... اور بالآخر ’ارتقاء‘ جس کے اسٹیشن نامعلوم رہتے ہیں! (یہ وجہ ہے، ایک طبقہ کی ’’نماز‘‘ تک برصغیر میں ابھی فائنل نہیں ہوئی۔ ’’دلیل‘‘ کا تعاقب کچھ اس انداز سے جاری ہے کہ ہر تھوڑی دیر بعد ’’مسائلِ نماز‘‘ تک میں کوئی ’’انکشاف‘‘ ہوا پڑا ہوتا ہے یہاں تک کہ پبلک کی سطح پر ہر سال دو سال بعد کچھ ’’تصحیحات‘‘ ہو رہی ہوتی ہیں۔ عرصہ پیشتر ایقاظ کے کسی مضمون نگار بھائی کا ایک جملہ آیا تھا: ’’کس قدر عجیب ہے، جیسے جیسے عہدِ نبوی سے ہم دُور ہوتے جا رہے ہیں ویسے ویسے ’’نمازِ نبوی‘‘ ہماری مستند تر ہوتی جا رہی ہے!‘‘)۔ حالانکہ ’’اثریہ‘‘ کا مطلب ہی اس ’’ری ڈسکوری‘‘ کا ابطال ہے۔ نہ معلوم کیوں اس حیران کن طرزِ فکر کو اہل الاثر کے ساتھ جوڑا جا رہا ہے۔

(شاید اسی مستحدَث ’’بحث و انکشاف‘‘  سے وابستہ ہمارے بھائیوں کی نیک نامی ہے کہ دوسری جانب ’’روایت‘‘ کے حق میں دادِ تحقیق دینے چلے بعض مخلصین ’’اھل الأثر‘‘ ایسے ایک اصیل مدرسہ کو عالم اسلام میں ’مارٹن لوتھر‘ کا ایک عکسِ جلی  قرار دینے لگے! جس کے بعد، مسئلہ کی تنقیح کیے بغیر پل پڑنے والے  ہر دو طرف کے اہلِ حمیت کے مابین جو ایک ’جواب در جواب‘ چلنے والا تھا، اس کا اندازہ کرنا مشکل نہیں)۔

قصہ کوتاہ، تاریخ، خلافتِ راشدہ (جو دورِ نبوت کے بعد تیس سال رہی) اور مجرد خلافت (جو صدیاں باقی رہی)... جماعت اور امامت سے متعلق ان سب اصولی و اضطراری مباحث میں تمام مدارس اہل سنت (سمیت مدرسہ اھل الأثر) ایک خاصا معلوم و یکساں موقف رکھتے آ رہے ہیں۔ (جو  اَب جا کر ’کسی حدیث کے صحیح ضعیف‘ ہونے کی بحث اٹھا دینے سے خاصی اوپر کی ایک چیز ہے، بشرطیکہ مدارس اور ان کی مین سٹریم آپ کے یہاں کوئی لائقِ اعتناء بات ہو)۔ ’’سیاسۃ شرعیۃ‘‘ یا ’’احکام سلطانیۃ‘‘ پر مختلف فقہی مدارس کے ہاں لکھی جانے والی کتب میں باعتبارِ مضمون یہاں جو ایک حیرت انگیز یکسانیت ملتی ہے [خصوصاً ولایتِ متغلب کو عملاً قبول اور اصولاً رد کر رکھنے کے موضوع پر، (باوجودیکہ خود اُن ائمہ کو اپنے دور میں ولایتِ متغلب کا سامنا رہا تھا جبکہ وقت کی استبدادی اسٹبلشمنٹ کو غلط ٹھہرانا کوئی آسان کام نہیں، در حالیکہ اُس کی ساری رِٹ ہی دین کے نام پر قائم ہو اور اس دین ہی کی بنیاد پر اسے غلط کہا جا رہا ہو۔ آپ کو معلوم ہے، ’’دین کی بنیاد پر غلط ہونا‘‘ ایک ایسی پریشان کن بات ہے جو دین سے بےاعتنائی پر قائم ایک ’ماڈرن سٹیٹ‘ تک کو آج قبول نہیں؛ وہ بھی اس پر اچھی خاصی بھڑک اٹھتی ہے!)]... غرض کتبِ احکامِ سلطانیہ کا وہ پورا ظاہرہ phenomena   آج بھی یہ بتانے کےلیے کافی ہے کہ شریعت کے ہر باب اور تاریخ کے ہر موڑ پر یہ (مدارس اہل سنت) ایک ہی انداز سے سوچتی چلی آنے والی کیسی ایک ہم آہنگ علمی جماعت ہے۔ کیوں نہ ہو، زمین پر صحابۂ رسول اللہؐ کا تسلسل ہے۔ یہاں تک کہ اسلامی تاریخ میں یزید اور حجاج وغیرہ ایسے ظلم و زیادتی کےلیے بطورِ مثال ذکر ہونے والے کرداروں کی بابت بھی ان سب مدارس کی مین سٹریم قریباً ایک سا قول رکھتی آئی ہے۔

سرِ دست یہ واضح کرنا مقصود تھا کہ مذکورۃ الصدر ’’انکشافات‘‘ کا ٹکراؤ   encounter   یہاں ’سوشل میڈیا‘ کے کسی زید بکر کے ساتھ نہیں اھل الاثر کی مین اسٹریم کے ساتھ ہے۔’دلیل‘ کی بنیاد پر یہ حضرات اپنے تئیں اُس کا بھی ابطال کریں، بصد شوق۔ بس یہ معلوم رہنا چاہیے کہ کیا کر رہے ہیں۔

صرف اِس ایک مقصد کےلیے ہماری وہ چند پوسٹیں ہوئیں۔



[i]  محولہ بالا پوسٹوں کے لنک فیس بک سے:

پوسٹ 1                       ، پوسٹ 2                    ، پوسٹ 3                      ،  پوسٹ 4                      ،  پوسٹ 5                     ،  پوسٹ 6                       ،  سپوسٹ 7                 ،  پوسٹ 8                                                ،  پوسٹ 9                     ،  پوسٹ 10                   ،  پوسٹ 11

Print Article
Tagged
متعلقہ آرٹیکلز
"حُسینٌ منی & الحسن والحسین سیدا شباب أھل الجنة" صحیح احادیث ہیں؛ ان پر ہمارا ایمان ہے
بازيافت- سلف و مشاہير
Featured-
حامد كمال الدين
"حُسینٌ منی & الحسن والحسین سیدا شباب أھل الجنة" صحیح احادیث ہیں؛ ان پر ہمارا ایمان ہے حامد۔۔۔
ہجری، مصطفوی… گرچہ بت "ہوں" جماعت کی آستینوں میں
بازيافت- تاريخ
بازيافت- سيرت
باطل- فكرى وسماجى مذاہب
حامد كمال الدين
ہجری، مصطفوی… گرچہ بت "ہوں" جماعت کی آستینوں میں! حامد کمال الدین ہجرتِ مصطفیﷺ کا 1443و۔۔۔
روک رکھنا زبان کو صحابہؓ کے آپس کے نزاعات سے
بازيافت- سلف و مشاہير
حامد كمال الدين
روک رکھنا زبان کو صحابہؓ کے آپس کے نزاعات سے حامد کمال الدین کیا جب بھی مشاجرات صحابہؓ ایسے ایک نازک۔۔۔
خلافتِ راشدہ کے بعد کے اسلامی ادوار، متوازن سوچ کی ضرورت
تنقیحات-
بازيافت- تاريخ
حامد كمال الدين
خلافتِ راشدہ کے بعد کے اسلامی ادوار، متوازن سوچ کی ضرورت حامد کمال الدین مثالی صرف خلافت۔۔۔
امارتِ حضرت معاویہؓ، مابین خلافت و ملوکیت
بازيافت- سلف و مشاہير
شيخ الاسلام امام ابن تيمية
امارتِ حضرت معاویہؓ، مابین خلافت و ملوکیت نوٹ: تحریر کا عنوان ہمارا دیا ہوا ہے۔ از کلام ابن ت۔۔۔
سن ہجری کے آغاز پر لکھی گئی ایک خوبصورت تحریر
بازيافت-
ادارہ
ہجرت کے پندرہ سو سال بعد! حافظ یوسف سراج کون مانے؟ کسے یقیں آئے؟ وہ چار قدم تاریخِ ا۔۔۔
علاء الدین خلجی اور رانی پدماوتی
بازيافت- تاريخ
ادارہ
علاء الدین خلجی اور رانی پدماوتی تحریر: محمد فہد  حارث دوست نے بتایا کہ بھارت نے ہندو۔۔۔
وہ کتنا سایہ دار شجر تھا
بازيافت- سلف و مشاہير
مہتاب عزيز
وہ کتنا سایہ دار شجر تھا   مہتاب عزیز   کیا ہی زندہ انسان تھا جو آج ہم میں نہ رہا۔ اس سفید ریش بوڑھ۔۔۔
سنگم
بازيافت- سلف و مشاہير
عبد اللہ منصور
سنگم   عبداللہ منصور کوٹ مٹھن سے ذرا پرے پانچ دریاؤں کا سنگم ،پنج ند واقع ہے۔ وادیوں، گلزاروں، میدانوں ۔۔۔
ديگر آرٹیکلز
جہاد- سياست
حامد كمال الدين
آج میرا ایک ٹویٹ ہوا: مذہبیوں کے اس نظامِ انتخابات میں ناکامی پر تعجب!؟! نہ یہ اُس کےلیے۔ نہ وہ اِ۔۔۔
باطل- اديان
ديگر
حامد كمال الدين
بھارتی مسلمان اداکار کا ہندو  کو بیٹی دینا… اور کچھ دیرینہ زخموں، بحثوں کا ہرا ہونا تحریر: حامد کما۔۔۔
تنقیحات-
حامد كمال الدين
"فرد" اور "نظام" کا ڈائلیکٹ؛ ایک اہم تنقیح تحریر: حامد کمال الدین عزیزم عثمان ایم نے محترم سرفراز ف۔۔۔
Featured-
حامد كمال الدين
مالکیہ کے دیس میں! تحریر: حامد کمال الدین "مالکیہ" کو بہت کم دیکھنے کا اتفاق ہوا تھا۔ افراد کے طور ۔۔۔
حامد كمال الدين
"سیزن" کی ہماری واحد پوسٹ! === ویسے بھی "روایات و مرویات" کی بنیاد پر فیصلہ کرنا فی الحقیقت علماء کا کام ہ۔۔۔
راہنمائى-
شيخ الاسلام امام ابن تيمية
صومِ #عاشوراء: نوویں اور دسویںمدرسہ احمد بن حنبل کی تقریرات"اقتضاء الصراط المستقیم" مؤلفہ ابن تیمیہ سے ایک اقت۔۔۔
باطل- فكرى وسماجى مذاہب
تنقیحات-
حامد كمال الدين
ماڈرن سٹیٹ محض کسی "انتخابی عمل" کا نام نہیں تحریر: حامد کمال الدین اپنے مہتاب بھائی نے ایک بھلی سی تحریر پر ۔۔۔
تنقیحات-
حامد كمال الدين
روایتی مذہبی طبقے سے شاکی ایک نوجوان کے جواب میں تحریر: حامد کمال الدین ہماری ایک گزشتہ تحریر پ۔۔۔
تنقیحات-
حامد كمال الدين
ساحل عدیم وغیرہ آوازیں کسی مسئلے کی نشاندہی ہیں تحریر: حامد کمال الدین مل کر کسی کے پیچھے پڑنے ی۔۔۔
تنقیحات-
حامد كمال الدين
خلافت… اور کچھ ’یوٹوپیا‘ افکار تحریر: حامد کمال الدین گزشتہ سے پیوستہ: دو سوالات کے یہاں ہمیں۔۔۔
تنقیحات-
حامد كمال الدين
خلافت مابین ‘جمہوری’ و ‘انقلابی’… اور مدرسہ اھل الاثر تحریر: حامد کمال الدین گزشتہ سے پیوستہ: رہ ۔۔۔
تنقیحات-
حامد كمال الدين
عالم اسلام کی کچھ سیاسی شخصیات متعلق پوچھا گیا سوال تحریر: حامد کمال الدین ایک پوسٹر جس میں چار ش۔۔۔
باطل- فرقے
حامد كمال الدين
رافضہ، مسئلہ اہلسنت کے آفیشل موقف کا ہے تحریر: حامد کمال الدین مسئلہ "آپ" کے موقف کا نہیں ہے صاحب،۔۔۔
Featured-
باطل- فرقے
حامد كمال الدين
رافضہ کی تکفیر و عدم تکفیر، ہر دو اہل سنت کا قول ہیں تحریر: حامد کمال الدین ہمارے یہاں کی مذہبی (سن۔۔۔
تنقیحات-
اصول- منہج
Featured-
حامد كمال الدين
گھر بیٹھ رہنے کا ’آپشن‘… اور ابن تیمیہؒ کا ایک فتویٰ اردو استفادہ: حامد کمال الدین از مجموع فتاوى ا۔۔۔
Featured-
تنقیحات-
حامد كمال الدين
ایک نظامِ قائمہ کے ساتھ تعامل ہمارا اور ’اسلامی جمہوری‘ ذہن کا فرق تحریر: حامد کمال الدین س: ۔۔۔
اصول- ايمان
اصول- ايمان
حامد كمال الدين
عہد کا پیغمبر تحریر: حامد کمال الدین یہ شخصیت نظرانداز ہونے والی نہیں! آپ مشرق کے باشندے ہیں یا ۔۔۔
تنقیحات-
راہنمائى-
حامد كمال الدين
مابین "مسلک پرستی" و "مسالک بیزاری" تحریر: حامد کمال الدین میری ایک پوسٹ میں "مسالک بیزار" طبقوں ۔۔۔
کیٹیگری
Featured
حامد كمال الدين
حامد كمال الدين
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
Side Banner
حامد كمال الدين
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
احوال
تبصرہ و تجزیہ
حامد كمال الدين
حامد كمال الدين
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
اداریہ
حامد كمال الدين
حامد كمال الدين
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
اصول
منہج
حامد كمال الدين
ايمان
حامد كمال الدين
منہج
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
ایقاظ ٹائم لائن
حامد كمال الدين
حامد كمال الدين
ذيشان وڑائچ
مزيد ۔۔۔
بازيافت
سلف و مشاہير
حامد كمال الدين
تاريخ
حامد كمال الدين
سيرت
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
باطل
اديانديگر
حامد كمال الدين
فكرى وسماجى مذاہب
حامد كمال الدين
فرقے
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
تنقیحات
حامد كمال الدين
حامد كمال الدين
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
ثقافت
معاشرہ
حامد كمال الدين
خواتين
حامد كمال الدين
خواتين
ادارہ
مزيد ۔۔۔
جہاد
سياست
حامد كمال الدين
مزاحمت
حامد كمال الدين
قتال
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
راہنمائى
شيخ الاسلام امام ابن تيمية
حامد كمال الدين
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
رقائق
اذكار و ادعيہ
حامد كمال الدين
اذكار و ادعيہ
حامد كمال الدين
اذكار و ادعيہ
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
فوائد
فہدؔ بن خالد
احمد شاکرؔ
تقی الدین منصور
مزيد ۔۔۔
متفرق
ادارہ
عائشہ جاوید
عائشہ جاوید
مزيد ۔۔۔
مشكوة وحى
علوم حديث
حامد كمال الدين
علوم قرآن
حامد كمال الدين
مریم عزیز
مزيد ۔۔۔
مقبول ترین کتب
مقبول ترین آڈيوز
مقبول ترین ويڈيوز