عربى |English | اردو 
Surah Fatiha :نئى آڈيو
 
Friday, April 19,2024 | 1445, شَوّال 9
رشتے رابطہ آڈيوز ويڈيوز پوسٹر ہينڈ بل پمفلٹ کتب
شماره جات
  
 
  
 
  
 
  
 
  
 
  
 
  
 
  
 
  
 
  
 
  
 
تازہ ترين فیچر
Skip Navigation Links
نئى تحريريں
رہنمائى
نام
اى ميل
پیغام
weekly آرٹیکلز
 
مقبول ترین آرٹیکلز
کشمیر کاز، قومی استحکام، پختہ اندازِ فکر کی ضرورت
:عنوان

سوشل میڈیا پر ہم عام لوگ کشمیر کا جتنا بھی ’حق‘ ادا کر لیں، اور خواہ آسمان سے تارے کیوں نہ توڑ لائیں، عمل کے میدان میں ایک پتہ بھی ہلنا ہے تو انہی برسر اقتدار طبقوں کے کسی اقدام یا فیصلے سے۔

. احوال :کیٹیگری
حامد كمال الدين :مصنف

      کشمیر کاز، قومی استحکام، پختہ اندازِ فکر کی ضرورت

حامد کمال الدین

کشمیر کے معاملہ میں  ہمیں’’ففتھ کالم‘‘ کا کردار نہیں نبھانا۔

رہے سہے امکانات کو ہوش اور تحمل کے ساتھ بروئے کار لانے کے سوا، عمل کی دنیا میں ہمارے لیے کچھ نہیں، باتوں کی دنیا میں جو کچھ بھی ہو۔

*****

خدانخواستہ کہیں پر جنگ ہو جائے تو اُس سے نمٹنا ایک طرف، وہاں بد دلی، افراتفری اور ہائے دہائی والوں کے ساتھ پورا اترنا ہی ایک مسئلہ بن جاتا ہے۔

تصور کریں، مریض کے ساتھ کسی وقت مریض کےلیے آئے ہوئے لواحقین کو بھی سنبھالنا پڑ جائے!

سوشل میڈیا قومی یکسوئی پیدا کرانے کےلیے بےشک ایک بڑی نعمت ہو سکتا ہے؛ اور اس کا ایسا ہی کوئی استعمال کرنے کی تدبیر بھی رہنی چاہیے۔ لیکن اگر یہ بد دلی، افراتفری کی آواز بن جاتا ہے تو بجائےخود ایک آفت ہو گی اور پہلے سے موجود مصائب پر ایک نیا اضافہ۔

ایک ’’ملامتی فرقہ‘‘ اپنے طور پر یہاں سرگرم ہے جس کے بیانیہ کا لب لباب یہ کہ ہمارے ساتھ ایسا ہی ہونا چاہیے تھا! اس سے ذرا ہٹیں، تو پارٹیوں کے باہمی حساب کتاب برابر کرنے والی ذہنیتوں کو میں اس وقت یہاں فُل سوِنگ full swing میں دیکھ رہا ہوں۔ یعنی موقع اچھا ہے نجانے پھر آئے نہ آئے! ان کو بھی چھوڑیے، فرسٹریشن کا شکار ایک خاصی بڑی خلقت، جن کا پارٹیوں سے کچھ لینا دینا نہیں، محض ’ہائے دہائی‘ کی ایک طبعی کیفیت کے زیر اثر ان غیر استحکامی لہجوں کے فروغ کا ذریعہ بن رہی ہے۔

حالانکہ یہ واضح ہے، کشمیر پر اب عملاً جو بھی کرنا ہے وہ اچھے یا برے یہاں کے فیصلہ سازوں نے ہی کرنا ہے۔ سوشل میڈیا پر ہم عام لوگ کشمیر کا جتنا بھی ’حق‘ ادا کر لیں، اور خواہ آسمان سے تارے کیوں نہ توڑ لائیں، عمل کے میدان میں ایک پتہ بھی ہلنا ہے تو انہی برسر اقتدار طبقوں کے کسی اقدام یا فیصلے سے۔ تو پھر کس قدر حوصلہ اور تحمل درکار ہے یہاں! کسی کسی وقت آپ کا بڑا اچھا پوائنٹ بھی ہوتا ہے شک نہیں، لیکن وہ ایک ہی بات آپ ان فیصلہ سازوں کو چِڑا کر بھی کر سکتے ہیں اور عین وہی بات ان کو تحریک اور حمیت دلانے کے انداز میں بھی۔ نتائج میں بہتری کا [[اگر]] کوئی امکان ہے تو صرف دوسری تدبیر سے۔ اور میرا خیال ہے آپ فی الوقت کچھ نتائج ہی پیدا کرنا چاہتے ہیں!!! نہ کہ نرے تبصرے! آپ کی سمجھداری کا اصل امتحان یہاں یہ ہو گا کہ اپنی سوشل میڈیا قوت کو کام میں لا کر آپ ان سے کچھ فیصلے اور اقدامات کروانے میں کامیاب ہو جاتے ہیں۔ کام کو خراب کرنا، اور اگر وہ خراب ہو تو مزید خراب کر لینا کبھی مشکل نہیں ہوتا! دانشمندی کا امتحان یہ کہ وہ اسے کچھ نہ کچھ سلجھا لے۔ اپنے گھر میں ایک چھوٹے بچے سے کام لینے تک کا ایک ڈھنگ ہوتا ہے یارو، ورنہ وہ آپ کی نہیں سنتا، آپ کا اپنا برخوردار!

’71‘ اور ’کارگل‘ وغیرہ کچھ ’’اسباق‘‘ ہیں جن کا ضرور ذکر ہونا چاہیے۔ نہ کہ کچھ دل آفرین ’’کوسنے‘‘ جو آپ کی ٹائم لائن پر جس قدر ’لائک‘ اور ’شیئر‘ ہوں گے اسی قدر تیزی سے مسئلۂ کشمیر کا حل نکلتا چلا آئے گا!

*****

کوئی یہ نہ سمجھے، میرا اس جانب توجہ دلانا اربابِ اقتدار کی بابت میری کسی خوش فہمی پر کھڑا ہے۔ میرا اپنا نہیں خیال، اس وقت آپ کو جو قیادتیں دستیاب ہیں وہ قوم کو کسی یکسوئی سے ہمکنار کروا سکتی ہیں۔ اقتدار نہ اپوزیشن۔ ’’پارٹیوں‘‘ سے اوپر  ہو کر کبھی’’قوم‘‘ کے طور پر دیکھنا اور سوچنا ان میں سے شاید ہی کسی کو نصیب ہو۔ ہماری آزمائش بیرونی نہیں سراسر اندرونی ہے، ایک نہیں ہزار ہا پہلوؤں سے۔ لیکن بطور قوم اس وقت میری آزمائش انہی کے ساتھ ہے، خواہ مجھے پسند ہو یا ناپسند۔ فی الوقت جو ہونا ہے، انہی کے کسی فیصلے اور اقدام سے ہونا ہے۔ لہٰذا مجھے جو بھی زور لگانا اور جو بھی قسمت آزمائی کرنی ہے وہ فی الحال انہی سے کچھ کروانے کا ہدف سامنے رکھ کر کرنی ہے۔ کچھ انیس بیس کا فرق بھی لانا ہے تو فی الحال انہی کی راہ سے، کیونکہ کشمیر ایسے ایک مسئلہ کو ہماری اپنی کسی اچھل کود سے کوئی فرق نہیں پڑنے والا، خواہ وہ ہم سوشل میڈیا پر کر لیں یا کہیں اور۔ جو چیز مجھے اس وقت محسوس ہو رہی ہے وہ یہ کہ ’’قوم‘‘ کے طور پر دیکھنا اور سوچنا اور قومی حساسیتوں کے اندر سے ایک راہ نکالنے کا ایک ذمہ دارانہ اسلوب لے کر آنا صرف حکومت اپوزیشن نہیں، ہم سوشل میڈیا اور مذہبی بیٹھکوں میں اظہارِ خیال فرمانے والے ’’قوم کے حقیقی دردمندوں‘‘ کو بھی کم ہی نصیب ہے، الا ما شاء اللہ۔

جزع فزع سے بھلا قوموں کے مسئلے حل نہیں ہوتے، اور الجھتے ہیں۔

اللہم ألھِمۡنَا رُشۡدَنا، وأعِذۡنَا مِنۡ شُرُورِ أنۡفُسِنَا


Print Article
  کشمیر
Tagged
متعلقہ آرٹیکلز
یہاں کی سیاسی ہاؤ ہو میں ’حصہ لینے‘ سے متعلق ہماری پوزیشن
احوال- تبصرہ و تجزیہ
حامد كمال الدين
یہاں کی سیاسی ہاؤ ہو میں ’حصہ لینے‘ سے متعلق ہماری پوزیشن حامد کمال الدین ہماری ایک پوسٹ پر آنے وا۔۔۔
یاسین ملک… ہمتوں کو مہمیز دیتا ایک حوالہ
احوال-
جہاد- مزاحمت
حامد كمال الدين
یاسین ملک… ہمتوں کو مہمیز دیتا ایک حوالہ تحریر: حامد کمال الدین یاسین ملک تم نے کسر نہیں چھوڑی؛&nb۔۔۔
ایک کافر ماحول میں "رائےعامہ" کی راہداری ادا کرنے والے مسلمان
راہنمائى-
احوال-
تنقیحات-
حامد كمال الدين
ایک کافر ماحول میں "رائےعامہ" کی راہداری ادا کرنے والے مسلمان تحریر: حامد کمال الدین چند ہفتے پیشتر۔۔۔
ایک خوش الحان کاریزمیٹک نوجوان کا ملک کی ایک مین سٹریم پارٹی کا رخ کرنا
احوال- تبصرہ و تجزیہ
تنقیحات-
اصول- منہج
حامد كمال الدين
ایک خوش الحان کاریزمیٹک نوجوان کا ملک کی ایک مین سٹریم پارٹی کا رخ کرنا تحریر: حامد کمال الدین کوئی ۔۔۔
کل جس طرح آپ نے فیصل آباد کے ایک مرحوم کا یوم وفات منایا
تنقیحات-
احوال-
حامد كمال الدين
کل جس طرح آپ نے فیصل آباد کے ایک مرحوم کا یوم وفات "منایا"! حامد کمال الدین قارئین کو شاید ا۔۔۔
‘بندے’ کو غیر متعلقہ رکھنا آپکے "شاٹ" کو زوردار بناتا
احوال-
حامد كمال الدين
’بندے‘ کو غیر متعلقہ رکھنا آپ کے "شاٹ" کو زوردار بناتا! حامد کمال الدین لبرلز کے ساتھ اپنے ا۔۔۔
مزاحمتوں کی تاریخ میں کونسی بات نئی ہے؟
احوال-
حامد كمال الدين
مضمون کا پہلا حصہ پڑھنے کےلیے یہاں کلک کیجیےمزاحمتوں کی تاریخ میں کونسی بات نئی ہے؟ صلیبی قبضہ کار کے خلاف۔۔۔
یہ "سیزفائر" یا "جان بخشی" کی خوشی نہیں، دانش گرو!
جہاد- مزاحمت
احوال-
حامد كمال الدين
یہ "سیزفائر" یا "جان بخشی" کی خوشی نہیں، دانش گرو! حامد کمال الدین فلسطینی قوم کی خوشیوں پر ۔۔۔
سعودی سکولوں میں "مہابهارت پڑهانے" کی ہوائی!
احوال-
حامد كمال الدين
سعودی سکولوں میں "مہابهارت پڑهانے" کی ہوائی! حامد کمال الدین ایک طرف حالیہ سعودی رہنماؤں کا بوجوہ بن ۔۔۔
ديگر آرٹیکلز
جہاد- سياست
حامد كمال الدين
آج میرا ایک ٹویٹ ہوا: مذہبیوں کے اس نظامِ انتخابات میں ناکامی پر تعجب!؟! نہ یہ اُس کےلیے۔ نہ وہ اِ۔۔۔
باطل- اديان
ديگر
حامد كمال الدين
بھارتی مسلمان اداکار کا ہندو  کو بیٹی دینا… اور کچھ دیرینہ زخموں، بحثوں کا ہرا ہونا تحریر: حامد کما۔۔۔
تنقیحات-
حامد كمال الدين
"فرد" اور "نظام" کا ڈائلیکٹ؛ ایک اہم تنقیح تحریر: حامد کمال الدین عزیزم عثمان ایم نے محترم سرفراز ف۔۔۔
Featured-
حامد كمال الدين
مالکیہ کے دیس میں! تحریر: حامد کمال الدین "مالکیہ" کو بہت کم دیکھنے کا اتفاق ہوا تھا۔ افراد کے طور ۔۔۔
حامد كمال الدين
"سیزن" کی ہماری واحد پوسٹ! === ویسے بھی "روایات و مرویات" کی بنیاد پر فیصلہ کرنا فی الحقیقت علماء کا کام ہ۔۔۔
راہنمائى-
شيخ الاسلام امام ابن تيمية
صومِ #عاشوراء: نوویں اور دسویںمدرسہ احمد بن حنبل کی تقریرات"اقتضاء الصراط المستقیم" مؤلفہ ابن تیمیہ سے ایک اقت۔۔۔
باطل- فكرى وسماجى مذاہب
تنقیحات-
حامد كمال الدين
ماڈرن سٹیٹ محض کسی "انتخابی عمل" کا نام نہیں تحریر: حامد کمال الدین اپنے مہتاب بھائی نے ایک بھلی سی تحریر پر ۔۔۔
تنقیحات-
حامد كمال الدين
روایتی مذہبی طبقے سے شاکی ایک نوجوان کے جواب میں تحریر: حامد کمال الدین ہماری ایک گزشتہ تحریر پ۔۔۔
تنقیحات-
حامد كمال الدين
ساحل عدیم وغیرہ آوازیں کسی مسئلے کی نشاندہی ہیں تحریر: حامد کمال الدین مل کر کسی کے پیچھے پڑنے ی۔۔۔
تنقیحات-
حامد كمال الدين
خلافت… اور کچھ ’یوٹوپیا‘ افکار تحریر: حامد کمال الدین گزشتہ سے پیوستہ: دو سوالات کے یہاں ہمیں۔۔۔
تنقیحات-
حامد كمال الدين
خلافت مابین ‘جمہوری’ و ‘انقلابی’… اور مدرسہ اھل الاثر تحریر: حامد کمال الدین گزشتہ سے پیوستہ: رہ ۔۔۔
تنقیحات-
حامد كمال الدين
عالم اسلام کی کچھ سیاسی شخصیات متعلق پوچھا گیا سوال تحریر: حامد کمال الدین ایک پوسٹر جس میں چار ش۔۔۔
باطل- فرقے
حامد كمال الدين
رافضہ، مسئلہ اہلسنت کے آفیشل موقف کا ہے تحریر: حامد کمال الدین مسئلہ "آپ" کے موقف کا نہیں ہے صاحب،۔۔۔
Featured-
باطل- فرقے
حامد كمال الدين
رافضہ کی تکفیر و عدم تکفیر، ہر دو اہل سنت کا قول ہیں تحریر: حامد کمال الدین ہمارے یہاں کی مذہبی (سن۔۔۔
تنقیحات-
اصول- منہج
Featured-
حامد كمال الدين
گھر بیٹھ رہنے کا ’آپشن‘… اور ابن تیمیہؒ کا ایک فتویٰ اردو استفادہ: حامد کمال الدین از مجموع فتاوى ا۔۔۔
Featured-
تنقیحات-
حامد كمال الدين
ایک نظامِ قائمہ کے ساتھ تعامل ہمارا اور ’اسلامی جمہوری‘ ذہن کا فرق تحریر: حامد کمال الدین س: ۔۔۔
اصول- ايمان
اصول- ايمان
حامد كمال الدين
عہد کا پیغمبر تحریر: حامد کمال الدین یہ شخصیت نظرانداز ہونے والی نہیں! آپ مشرق کے باشندے ہیں یا ۔۔۔
تنقیحات-
راہنمائى-
حامد كمال الدين
مابین "مسلک پرستی" و "مسالک بیزاری" تحریر: حامد کمال الدین میری ایک پوسٹ میں "مسالک بیزار" طبقوں ۔۔۔
کیٹیگری
Featured
حامد كمال الدين
حامد كمال الدين
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
Side Banner
حامد كمال الدين
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
احوال
تبصرہ و تجزیہ
حامد كمال الدين
حامد كمال الدين
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
اداریہ
حامد كمال الدين
حامد كمال الدين
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
اصول
منہج
حامد كمال الدين
ايمان
حامد كمال الدين
منہج
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
ایقاظ ٹائم لائن
حامد كمال الدين
حامد كمال الدين
ذيشان وڑائچ
مزيد ۔۔۔
بازيافت
سلف و مشاہير
حامد كمال الدين
تاريخ
حامد كمال الدين
سيرت
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
باطل
اديانديگر
حامد كمال الدين
فكرى وسماجى مذاہب
حامد كمال الدين
فرقے
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
تنقیحات
حامد كمال الدين
حامد كمال الدين
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
ثقافت
معاشرہ
حامد كمال الدين
خواتين
حامد كمال الدين
خواتين
ادارہ
مزيد ۔۔۔
جہاد
سياست
حامد كمال الدين
مزاحمت
حامد كمال الدين
قتال
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
راہنمائى
شيخ الاسلام امام ابن تيمية
حامد كمال الدين
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
رقائق
اذكار و ادعيہ
حامد كمال الدين
اذكار و ادعيہ
حامد كمال الدين
اذكار و ادعيہ
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
فوائد
فہدؔ بن خالد
احمد شاکرؔ
تقی الدین منصور
مزيد ۔۔۔
متفرق
ادارہ
عائشہ جاوید
عائشہ جاوید
مزيد ۔۔۔
مشكوة وحى
علوم حديث
حامد كمال الدين
علوم قرآن
حامد كمال الدين
مریم عزیز
مزيد ۔۔۔
مقبول ترین کتب
مقبول ترین آڈيوز
مقبول ترین ويڈيوز