عربى |English | اردو 
Surah Fatiha :نئى آڈيو
 
Thursday, April 25,2024 | 1445, شَوّال 15
رشتے رابطہ آڈيوز ويڈيوز پوسٹر ہينڈ بل پمفلٹ کتب
شماره جات
  
 
  
 
  
 
  
 
  
 
  
 
  
 
  
 
  
 
  
 
  
 
تازہ ترين فیچر
Skip Navigation Links
نئى تحريريں
رہنمائى
نام
اى ميل
پیغام
weekly آرٹیکلز
 
مقبول ترین آرٹیکلز
"نبوی منہج" سے متعلق ایک مغالطہ کا ازالہ
:عنوان

"نبوی منہج" پر آج وہ تحریکیں ہیں جو شریعت کی 1عمومی پابندی کے تحت رہتے ہوئے اپنے ماحول کی مناسبت سے 1صوابدیدی لائحۂ عمل اختیار کرتی ہیں نہ کہ وہ جو مکہ کےابتدائی سالوں سے 1روڈمیپ کشید کرکے لوگوں پر فرض ٹھہراتی

. اصولمنہج . تنقیحات :کیٹیگری
حامد كمال الدين :مصنف

"نبوی منہج" سے متعلق ایک مغالطہ کا ازالہ

حامد کمال الدین

ایک تحریکی عمل سے متعلق "نبوی منہج" صرف اس قدر ہے دوستو کہ:

1.  جہاں کوئی معیَّن ہدایات آپ کے کسی معیَّن اقدام کے سلسلہ میں آسمان سے اتر آئی ہوں وہاں اسی پر عمل کیا جائے۔ جیسے نبیﷺ و اصحابؓ کو مکہ میں قتال سے ممانعت (قِیل لَھُم کُفّوا أیدیَکم) تھی۔ حتیّٰ کہ ہجرت بھی وحی کے آنے پر ہوئی (إنهٗ قَد أُذِنَ لی) گویا ہجرت تک سے از جانبِ آسمان روک رکھا گیا تھا؛ یہاں تک کہ خود وحی ہی آ کر نہ کہہ دے کہ کب اور کہاں کو کرنی ہے۔ وغیرہ۔ آپ کے جملہ تحریکی اقدامات کےحق میں [[مخصوص براہ راست آسمانی ہدایات]] کا اترنا ظاہر ہے آج آپ کو حاصل نہیں۔ سو یہ چیپٹر کلوز ہو چکا۔ اب نصوص سے عمومی استدلال ہی باقی ہے۔ یہ رسولؐ کا خاصہ تھا کہ کچھ مخصوص اقدامات کا از جانبِ آسمان پابند کر رکھا جائے؛ آپ ’’منہجِ نبوی‘‘ کے تحت اس میں اپنے لیے ’’اسوہ‘‘ مت ڈھونڈیں۔ اب نصوص سے وہ عمومی استدلال ہے  جس کا ’’مراحل‘‘ والے اس فلسفے سے کچھ تعلق نہیں کہ (اس مخصوص مرحلہ پر یہ کرنا ہے اور اس مخصوص مرحلہ پر یہ نہیں کرنا)۔ لہٰذا ’’نص‘‘ سے اب کسی بھی اقدام یا عمل پر استدلال کیا جا سکتا ہے بشرطیکہ نصوص میں اس کی گنجائش ہو۔ پس ’’آسمانی ہدایات‘‘ کے حوالے سے ’’مرحلوں‘‘ والا مسئلہ ختم۔ یہاں سے ہم فارغ ہوئے۔ [[رسول اللہﷺ نے ’’مکی مرحلہ‘‘ میں آسمانی ہدایات کی پابندی کے تحت جو کیا]] ہمارے حق میں اب وہ اس چیز سے بدل دیا گیا ہے کہ [[نصوصِ شریعت سے کس چیز پر استدلال ہو سکتا ہے اور کس چیز پر نہیں، قطع نظر اس سے کہ وہ نص کب اور کس دور میں اتری ہو]]۔ ابن تیمیہ نے اس مسئلہ کو خاصا وضاحت سے بیان کیا ہے۔

2.   اور جہاں نصوص میں کسی مخصوص اقدام کو کرنے یا کسی مخصوص اقدام سے رکنے کے حوالہ سے آسمانی صراحت (نص) نہ ہو... یعنی نصوص کی جانب سے شریعت میں ایک گنجائش ہو... وہاں حالات و واقعات کی مناسبت سے، اور اسلامی مصالح کی بھرپور رعایت سے، اپنی صوابدید استعمال کرنا۔ اور بس۔

پس مکہ کے تیرہ سال یا تو کچھ مخصوص آسمانی ہدایات کی پابندی ہوتی رہی یا حالات  و واقعات کے ساتھ صوابدیدی تعامل۔ اول الذکر چیز [[موقع بہ موقع آسمانی ہدایات کا اترنا]] رسول اللہﷺ کے ساتھ دنیا سے اٹھ چکی اور اس کی جگہ پر نصوصِ شریعت سے عمومی استدلال رہ گیا۔ جبکہ دوسری چیز [[حالات و واقعات کی مناسبت سے، اور اسلامی مصالح کی رعایت سے، اپنی صوابدید سے کچھ راستہ بنا لینا، جو ہر ملک اور ہر دور کی صورتحال میں کسی دوسرے دور اور کسی دوسرے ملک کی صورتحال سے مختلف ہو سکتا ہے]] پوری طرح باقی ہے۔

’’نبوی منہج‘‘ اب قیامت تک کچھ ہے تو وہ اسی قدر ہے۔ یعنی نصوص کا عمومی اتباع اور اپنے حالات کے مطابق ایک صوابدیدی لائحۂ عمل اختیار کرنا۔ اس لحاظ سے ’’نبوی منہج‘‘ پر آج وہ تحریکیں ہیں جو [[شریعت کی ایک عمومی پابندی کے تحت رہتے ہوئے اپنے ماحول کی مناسبت سے ایک صوابدیدی لائحۂ عمل]] اختیار کرتی ہیں نہ کہ وہ تحریکیں جو رسول اللہﷺ و صحابہؓ کے ابتدائی سالوں سے ایک ’’روڈ میپ‘‘ کشید کر کے ’’نبوی منہج‘‘ کے زیرعنوان اسے لوگوں پر فرض ٹھہراتی ہیں اور اس ’’دلیل‘‘ سے اپنے وقت اور ماحول میں درکار صوابدیدی راستوں اور تدبیروں پر جگہ جگہ ناکے لگاتی ہیں۔ پچھلے بہت سالوں سے یہ ہمارے تحریکی عمل کو مسلسل ایک بند گلی میں دھکیلنے کی کوشش کر رہی ہیں۔ صوابدیدی (فی الحقیقت نبوی منہج پر چلنے والی) تحریکوں نے اسلام کی پیش قدمی کےلیے اگر کہیں پر کچھ راستہ بنایا بھی تو اِن کے خیال میں اس پر اُن کےلیے کوئی اجر تھوڑی ہے (کیونکہ اُن کا اجتہاد و صوابدید وہاں ہے جہاں شریعت نے اِن کے خیال میں اجازت ہی نہیں دی)!

بڑی حیرت ہوتی ہے جب کسی ملک میں اختیار کیے گئے تحریکی لائحۂ عمل پر ایک نوجوان "بحقِ شریعت" یہ کہہ کر معترض ہوتا ہے کہ بھائی آپ کیوں وقت ضائع کر رہے ہیں دین قائم کرنے کا یہ نبوی منہج ہی نہیں ہے؛ کیونکہ وہ تو ایک مخصوص ہی طریقہ ہے۔ لہٰذا انہی سٹیپس steps پر ایک ایک کر کے اگر آپ چلیں گے ( #انقلاب / #خلافت وغیرہ کے سلسلہ میں) تو آپ نبوی منہج پر مانے جائیں گے! اور اس "مخصوص طریقے" سے اس کی مراد ہوتی ہے: نبوی جماعت کے وہ مخصوص اقدامات جو یا تو (1) خاص اُن مواقع کےلیے دی جانے والی آسمانی ہدایات پر عملدرآمد ہوں گے یا پھر (2) حالات و واقعات کے لحاظ سے اُس جماعت کی اپنی صوابدید۔ اب اُس (نبوی جماعت) کے وہ مخصوص اقدامات بھی، جو خاص اُن مواقع سے متعلق آسمانی ہدایات پر عملدرآمد کرنے میں ہوئے، اپنی اُسی شکل و ہیئت کے ساتھ اِس نوجوان کےلیے "نبوی منہج" ٹھہرے اور اُس کے وہ اقدامات بھی جو موقع مناسبت کے لحاظ سے اُس کی اپنی صوابدید سے ہوئے ہوں گے۔ یعنی دونوں اپنی اُسی ظاہری شکل و ہیئت کے ساتھ "منہجِ نبوی"!

حقیقت میں یہ حضرات نہ "نص" کی حقیقت کو سمجھ رہے ہیں اور نہ "صوابدید" اور "اجتہاد" کے معنیٰ کو۔ ظاہریہ بھی اس دور میں آ جائیں تو شاید یہ بات نہ کریں۔
Print Article
Tagged
متعلقہ آرٹیکلز
فرد اور نظام کا ڈائلیکٹ، ایک اہم تنقیح
تنقیحات-
حامد كمال الدين
"فرد" اور "نظام" کا ڈائلیکٹ؛ ایک اہم تنقیح تحریر: حامد کمال الدین عزیزم عثمان ایم نے محترم سرفراز ف۔۔۔
ماڈرن سٹیٹ محض کسی "انتخابی عمل" کا نام نہیں
باطل- فكرى وسماجى مذاہب
تنقیحات-
حامد كمال الدين
ماڈرن سٹیٹ محض کسی "انتخابی عمل" کا نام نہیں تحریر: حامد کمال الدین اپنے مہتاب بھائی نے ایک بھلی سی تحریر پر ۔۔۔
روایتی مذہبی طبقے سے شاکی ایک نوجوان کے جواب میں
تنقیحات-
حامد كمال الدين
روایتی مذہبی طبقے سے شاکی ایک نوجوان کے جواب میں تحریر: حامد کمال الدین ہماری ایک گزشتہ تحریر پ۔۔۔
ساحل عدیم وغیرہ آوازیں کسی مسئلے کی نشاندہی ہیں
تنقیحات-
حامد كمال الدين
ساحل عدیم وغیرہ آوازیں کسی مسئلے کی نشاندہی ہیں تحریر: حامد کمال الدین مل کر کسی کے پیچھے پڑنے ی۔۔۔
خلافت… اور کچھ ’یوٹوپیا‘ افکار
تنقیحات-
حامد كمال الدين
خلافت… اور کچھ ’یوٹوپیا‘ افکار تحریر: حامد کمال الدین گزشتہ سے پیوستہ: دو سوالات کے یہاں ہمیں۔۔۔
خلافت مابین ‘جمہوری’ و ‘انقلابی’… اور مدرسہ اھل الاثر
تنقیحات-
حامد كمال الدين
خلافت مابین ‘جمہوری’ و ‘انقلابی’… اور مدرسہ اھل الاثر تحریر: حامد کمال الدین گزشتہ سے پیوستہ: رہ ۔۔۔
عالم اسلام کی کچھ سیاسی شخصیات متعلق پوچھا گیا سوال
تنقیحات-
حامد كمال الدين
عالم اسلام کی کچھ سیاسی شخصیات متعلق پوچھا گیا سوال تحریر: حامد کمال الدین ایک پوسٹر جس میں چار ش۔۔۔
گھر بیٹھ رہنے کا ’آپشن‘… اور ابن تیمیہؒ کا ایک فتویٰ
تنقیحات-
اصول- منہج
Featured-
حامد كمال الدين
گھر بیٹھ رہنے کا ’آپشن‘… اور ابن تیمیہؒ کا ایک فتویٰ اردو استفادہ: حامد کمال الدین از مجموع فتاوى ا۔۔۔
ایک نظامِ قائمہ کے ساتھ تعامل، ہمارا اور ’اسلامی جمہوری‘ ذہن کا فرق
Featured-
تنقیحات-
حامد كمال الدين
ایک نظامِ قائمہ کے ساتھ تعامل ہمارا اور ’اسلامی جمہوری‘ ذہن کا فرق تحریر: حامد کمال الدین س: ۔۔۔
ديگر آرٹیکلز
جہاد- سياست
حامد كمال الدين
آج میرا ایک ٹویٹ ہوا: مذہبیوں کے اس نظامِ انتخابات میں ناکامی پر تعجب!؟! نہ یہ اُس کےلیے۔ نہ وہ اِ۔۔۔
باطل- اديان
ديگر
حامد كمال الدين
بھارتی مسلمان اداکار کا ہندو  کو بیٹی دینا… اور کچھ دیرینہ زخموں، بحثوں کا ہرا ہونا تحریر: حامد کما۔۔۔
تنقیحات-
حامد كمال الدين
"فرد" اور "نظام" کا ڈائلیکٹ؛ ایک اہم تنقیح تحریر: حامد کمال الدین عزیزم عثمان ایم نے محترم سرفراز ف۔۔۔
Featured-
حامد كمال الدين
مالکیہ کے دیس میں! تحریر: حامد کمال الدین "مالکیہ" کو بہت کم دیکھنے کا اتفاق ہوا تھا۔ افراد کے طور ۔۔۔
حامد كمال الدين
"سیزن" کی ہماری واحد پوسٹ! === ویسے بھی "روایات و مرویات" کی بنیاد پر فیصلہ کرنا فی الحقیقت علماء کا کام ہ۔۔۔
راہنمائى-
شيخ الاسلام امام ابن تيمية
صومِ #عاشوراء: نوویں اور دسویںمدرسہ احمد بن حنبل کی تقریرات"اقتضاء الصراط المستقیم" مؤلفہ ابن تیمیہ سے ایک اقت۔۔۔
باطل- فكرى وسماجى مذاہب
تنقیحات-
حامد كمال الدين
ماڈرن سٹیٹ محض کسی "انتخابی عمل" کا نام نہیں تحریر: حامد کمال الدین اپنے مہتاب بھائی نے ایک بھلی سی تحریر پر ۔۔۔
تنقیحات-
حامد كمال الدين
روایتی مذہبی طبقے سے شاکی ایک نوجوان کے جواب میں تحریر: حامد کمال الدین ہماری ایک گزشتہ تحریر پ۔۔۔
تنقیحات-
حامد كمال الدين
ساحل عدیم وغیرہ آوازیں کسی مسئلے کی نشاندہی ہیں تحریر: حامد کمال الدین مل کر کسی کے پیچھے پڑنے ی۔۔۔
تنقیحات-
حامد كمال الدين
خلافت… اور کچھ ’یوٹوپیا‘ افکار تحریر: حامد کمال الدین گزشتہ سے پیوستہ: دو سوالات کے یہاں ہمیں۔۔۔
تنقیحات-
حامد كمال الدين
خلافت مابین ‘جمہوری’ و ‘انقلابی’… اور مدرسہ اھل الاثر تحریر: حامد کمال الدین گزشتہ سے پیوستہ: رہ ۔۔۔
تنقیحات-
حامد كمال الدين
عالم اسلام کی کچھ سیاسی شخصیات متعلق پوچھا گیا سوال تحریر: حامد کمال الدین ایک پوسٹر جس میں چار ش۔۔۔
باطل- فرقے
حامد كمال الدين
رافضہ، مسئلہ اہلسنت کے آفیشل موقف کا ہے تحریر: حامد کمال الدین مسئلہ "آپ" کے موقف کا نہیں ہے صاحب،۔۔۔
Featured-
باطل- فرقے
حامد كمال الدين
رافضہ کی تکفیر و عدم تکفیر، ہر دو اہل سنت کا قول ہیں تحریر: حامد کمال الدین ہمارے یہاں کی مذہبی (سن۔۔۔
تنقیحات-
اصول- منہج
Featured-
حامد كمال الدين
گھر بیٹھ رہنے کا ’آپشن‘… اور ابن تیمیہؒ کا ایک فتویٰ اردو استفادہ: حامد کمال الدین از مجموع فتاوى ا۔۔۔
Featured-
تنقیحات-
حامد كمال الدين
ایک نظامِ قائمہ کے ساتھ تعامل ہمارا اور ’اسلامی جمہوری‘ ذہن کا فرق تحریر: حامد کمال الدین س: ۔۔۔
اصول- ايمان
اصول- ايمان
حامد كمال الدين
عہد کا پیغمبر تحریر: حامد کمال الدین یہ شخصیت نظرانداز ہونے والی نہیں! آپ مشرق کے باشندے ہیں یا ۔۔۔
تنقیحات-
راہنمائى-
حامد كمال الدين
مابین "مسلک پرستی" و "مسالک بیزاری" تحریر: حامد کمال الدین میری ایک پوسٹ میں "مسالک بیزار" طبقوں ۔۔۔
کیٹیگری
Featured
حامد كمال الدين
حامد كمال الدين
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
Side Banner
حامد كمال الدين
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
احوال
تبصرہ و تجزیہ
حامد كمال الدين
حامد كمال الدين
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
اداریہ
حامد كمال الدين
حامد كمال الدين
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
اصول
منہج
حامد كمال الدين
ايمان
حامد كمال الدين
منہج
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
ایقاظ ٹائم لائن
حامد كمال الدين
حامد كمال الدين
ذيشان وڑائچ
مزيد ۔۔۔
بازيافت
سلف و مشاہير
حامد كمال الدين
تاريخ
حامد كمال الدين
سيرت
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
باطل
اديانديگر
حامد كمال الدين
فكرى وسماجى مذاہب
حامد كمال الدين
فرقے
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
تنقیحات
حامد كمال الدين
حامد كمال الدين
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
ثقافت
معاشرہ
حامد كمال الدين
خواتين
حامد كمال الدين
خواتين
ادارہ
مزيد ۔۔۔
جہاد
سياست
حامد كمال الدين
مزاحمت
حامد كمال الدين
قتال
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
راہنمائى
شيخ الاسلام امام ابن تيمية
حامد كمال الدين
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
رقائق
اذكار و ادعيہ
حامد كمال الدين
اذكار و ادعيہ
حامد كمال الدين
اذكار و ادعيہ
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
فوائد
فہدؔ بن خالد
احمد شاکرؔ
تقی الدین منصور
مزيد ۔۔۔
متفرق
ادارہ
عائشہ جاوید
عائشہ جاوید
مزيد ۔۔۔
مشكوة وحى
علوم حديث
حامد كمال الدين
علوم قرآن
حامد كمال الدين
مریم عزیز
مزيد ۔۔۔
مقبول ترین کتب
مقبول ترین آڈيوز
مقبول ترین ويڈيوز