عربى |English | اردو 
Surah Fatiha :نئى آڈيو
 
Friday, April 19,2024 | 1445, شَوّال 9
رشتے رابطہ آڈيوز ويڈيوز پوسٹر ہينڈ بل پمفلٹ کتب
شماره جات
  
 
  
 
  
 
  
 
  
 
  
 
  
 
  
 
  
 
  
 
  
 
تازہ ترين فیچر
Skip Navigation Links
نئى تحريريں
رہنمائى
نام
اى ميل
پیغام
weekly آرٹیکلز
 
مقبول ترین آرٹیکلز
کشمیر کےلیے چند کلمات
:عنوان

بالی وڈ کی دھنوں، اسکے سستے آلوؤں ٹماٹروں اور اسکی شوگر منڈیوں پر ہماری کیسی کیسی رال نہ بہتی! یہاں حمیت کچھ جاگ اٹھتی ہے اور مسلم فاعلیت اپنے تاریخی دھارے کا کچھ پتہ پوچھتی ہے تو کشمیریو تمہارے دم سے

. جہادمزاحمت . احوالامت اسلام :کیٹیگری
حامد كمال الدين :مصنف

کشمیر کےلیے چند کلمات

حامد کمال الدین

برصغیر پاک و ہند میں ملتِ شرک کے ساتھ ہمارا ایک سٹرٹیجک معرکہ آج کشمیر میں لڑا جا رہا ہے۔ دو ملتوں کی یہ صدیوں سے چلی آتی جنگ جو پیچھے ان گنت موڑ مڑ آئی ہے اور بہت سے عظیم الشان موڑ اللہ کی توفیق سے ابھی اسے مڑنے ہیں، اس وقت البتہ کشمیر ہی کے موڑ پر کھڑی ’بیداریِ مسلمان‘ کی منتظر ہے۔

یقیناً اللہ کے ہر کام میں حکمت ہے جس کا صحیح علم اُسی کے پاس ہے؛ ہم بندوں کو اُس کی تقدیر میں خیر کے پہلو تلاش کرنا اور ان میں اپنے کردار کا تعین کرنا ہوتا ہے۔ یہ ’کشمیر‘ نامی مسئلہ 1947 ہی میں سرے لگ جاتا تو کیا معلوم جنوب ایشیا میں شرک اور توحید کی  یہ جنگ مسلمان کو آواز دینے میں آج اپنے اِس تہذیبی انحطاط کے وقت کیسی کیسی رکاوٹیں پاتی! برصغیر کا مسلمان فی الوقت میدانِ عمل میں نظر نہیں آ رہا تو اس کے پیچھے ہمیں لاحق وہ تہذیبی ضُعف ہی ہے، ورنہ آج جب یہ اپنا ’’غوری‘‘ اور ’’غزنوی‘‘ میدان میں لا چکا اور ’’تکبیر‘‘ سے موسوم اپنی ایٹمی دفاعی صلاحیت جہان کو دکھا چکا، حق یہ تھا کہ دنیا آج اِسی کو سنتی، کہ یہ نہتا دنیا پر غالب آتا رہا ہے، مگر بطور مسلمان یہ آج اِس رزم سے تقریباً روپوش ہے۔ یہ اِس تہذیبی عدم فاعلیت کا شکار آج نہ ہوتا تو دیویوں مورتیوں کی عبادت کا دین ہندوستان میں اِس اکیسویں صدی کے اندر جس قابل ترس حالت میں ہوتا وہ تصور کرنے کا ہے۔ پس سب سے مشکل کام آج اس مسلمان کو جگانا اور ایک ’پیچھے سے چلی آتی‘‘ کہانی میں اس کا وہ کھویا ہوا کردار بحال کروانا ہے۔ کشمیریو! ہم تمہارے شکر گزار ہیں جو اپنی ان بےتحاشا قربانیوں سے تم اس مسلمان کو بیدار کرنے کا ذریعہ بن رہے ہو۔ برصغیر میں دو ملتوں کی تاریخی آویزش میں اُس ’ڈیڈ لاک‘ کا عنوان بنے ہوئے ہو جو اِس آویزش کی سب سے صحیح اور سچی حقیقت ہے۔ تم نہ ہوتے تو ’ممبئی‘ کی سکرینوں میں محو اس مسلمان کو بھلا ہم کیا حوالہ دے کر اٹھاتے اور کس نام سے اس کی غیرت کو جگاتے!

مغربی برصغیر کا ہر مسلمان یہاں اپنےآپ کو کسی قرض کا زیر بار جانتا ہے تو اُسی ’سن سنتالیس‘ والی کہانی کے حوالے سے جو ’’کشمیر‘‘ کے عنوان سے ابھی ناتمام چلی آتی ہے۔ پس کچھ بیداری ہے یا اس کا امکان ہے تو کشمیریو تمہارے دم سے! تصور کرو تم نہ ہوتے تو ’امن کی آشا‘ کے سُروں پر ہم کس بری طرح اپنا آپ ہارتے! ’بالی وڈ‘ کی دھنیں ہمارے لیے کیسی مست قبریں ہوتیں! اُس کے سستے آلوؤں اور ٹماٹروں اور اُس کی حدِّنگاہ شوگر منڈیوں پر ہماری کیسی کیسی رال نہ بہتی! یہاں حمیت کچھ جاگ اٹھتی ہے اور مسلم فاعلیت اپنے تاریخی دھارے کا کچھ پتہ پوچھتی ہے تو تمہارے بہتے لہو کے معجزے سے! اس کشمیری بیٹی اور بہن کے آنچل پر ہمارے نوجوان کیوں فدا نہ ہوں جو رشتوں کی ’’اسلامیت‘‘ کا آج واحد حوالہ رہ گیا ہے اور ’’اسلام‘‘ سے بڑھ کر بھلا کیا رشتہ ہے! تم ہمارے محسن اور ہراول ہو اور تمہاری نصرت ہم پر ایک دیرینہ قرض اور ایک شرعی خدائی عہد؛ جس کےلیے ہم نہ صرف خدا کے آگے بلکہ تاریخ کی عدالت میں بھی جوابدہ ہیں۔ اس خاص پہلو سے؛ ہمالیہ اور بحیرۂ عرب کے مابین واقع اِس وسیع و عریض خطے میں اسلامی احیاء کا ایک قومی حوالہ آج صرف اور صرف ’’کشمیر‘‘ ہے۔ البتہ یہ ایک ایسا احیاء ہے جس کی بیل کسی چھوٹےموٹے عمل سے منڈھے چڑھنے کی نہیں۔ یہ تکمیل پاتا ہے برصغیر کے اُسی تاریخی ریلے کو بحال کروانے سے جو اگر لوٹ آتا ہے تو وہ اپنی نہاد میں اس قدر عظیم الشان ہے کہ ’کشمیر‘ کی حیثیت تب اس کےلیے صرف ایک نقطۂ ابتدا کی ہو سکتی ہے۔ اور کشمیر کےلیے یہ کوئی معمولی شرف نہیں۔

ایک ایسا ہی دشوار تاریخی مقام جہاں آج ہماری ناؤ جا پھنسی ہے اس کا نام ’’کشمیر‘‘ ہے، جو اِس پورے خطے میں ’’مسلمان‘‘ کی پیدائشِ نو کی بنیاد rationale   کچھ ایسے دلگداز اور ناگزیر انداز میں پیش کرتا ہے.. کہ  اسے ناں کرنے کی گنجائش ہمارے ایک گناہگار سے گناہگار شخص کے پاس باقی نہیں رہ گئی ہے۔ سب ایک بات کو سمجھنے لگے ہیں، اور اللہ کے فضل سے کسی نہ کسی سطح پر اس کےلیے سنجیدہ ہونے بھی جا رہے ہیں، گو اس راہ میں بڑھنے کےلیے ہر شخص اور ادارے کو اپنی اپنی پوزیشن نگاہ میں رکھنی ہے.. کہ مسئلہ صرف سامنے کھڑے ایک بےرحم دیوہیکل دشمن کا نہیں بلکہ اس کی پشت پر کھڑی عالمی اسٹیبلشمنٹ کا بھی ہے جس کے ہاتھ آج مسلم ملکوں کے گلیوں محلوں اور یہاں کے میڈیا مائیکروفونوں اور تعلیمی نصابوں تک جا پہنچے ہوئے ہیں۔ البتہ یہ طے ہے کہ ایک ایسی مشکل گھاٹی عبور کرنے کا فوری اور براہِ راست حوالہ immediate and desperate  reference  میرے مبارک کشمیری بھائیو اور بہنو آج تم ہو؛ اور تمہارے سوا کوئی نہیں۔ تم وہ داعیۂ عمل ہو جو بخدا یہاں بہت سے باہمت نفوس کو ساری ساری رات جگاتا اور بہت سے باعزیمت اداروں، جماعتوں اور انجمنوں کو شبانہ روز سرگرم رکھتا ہے۔ یقین کرو، یہاں کا کسان اپنی گندم اٹھاتے وقت ’’کشمیر‘‘ کا حصہ نہیں بھولتا اور یہاں کے تاجر نے اپنی دکان کے کسی گوشے میں ’’کشمیر‘‘ کی صندوقچی بالعموم رکھ چھوڑی ہوتی ہے... ان تمام پابندیوں کے باوجود جو ہمارے کلمہ گو حکمرانوں نے اپنی ’بین الاقوامی‘ ذمہ داریوں کے تحت یہاں کے قومی و ایمانی جذبوں پر شدت کے ساتھ عائد کر رکھی ہیں!

*****

ایک بات کشمیر کی صحوۃ مبارکہ (بابرکت اسلامی بیداری) کےلیے مجھے ضرور کرنی ہے۔ درون سے ہم پر حملہ آور فتنے اس وقت ایک نہیں دو ہیں: جدت پسند اور شدت پسند۔ یہ دونوں بھیانک ’’بیانیے‘‘ عالم اسلام میں اپنے وجود کےلیے ایک دوسرے پر باقاعدہ سہارا کرتے اور اپنی پزیرائی کےلیے ایک دوسرے سے عملاً مدد پاتے ہیں۔ دونوں کا ’چین ری ایکشن‘ chain reaction  بڑے طریقے سے ایک خطے کی اسلامی بیداری کو تباہ کرتا ہے۔ یہ جہاں گیا وہاں کی لہلہاتی فصلوں کو اجاڑ آیا۔ داخلی طور پر یہ دونوں بےشک ہمارے کچھ پرانے عقائدی فتنوں کا احیاء یا تسلسل ہوں، مگر بیرونی سطح پر دشمن ان دونوں سے اپنے اپنے انداز اور ضرورت کی مدد پانے لگا ہے۔ ان دونوں کا جدل dialect   ایسا خوفناک ہے کہ ہم اپنی ایک سائڈ بچاتے بچاتے دوسری سائڈ تباہی کی زد میں دے بیٹھتے ہیں اور پھر ادھر سے بچتےبچتے اپنی پہلی سائڈ گنوا بیٹھتے ہیں۔ ایک آپ پر کافر کی تلوار کو وجہِ جواز بخشتا ہے اور دوسرا مسلمان کے خلاف مسلمان کی تلوار کو بےنیام کرواتا اور اس کےلیے ’علمی بنیادیں‘ فراہم کرتا ہے۔ اپنی مبارک بیداری کو پس جہاں آپ کو آج کچھ غامدی اور شذوذی افکار سے بچانا ہے وہاں ٹی ٹی پی اور داعش وغیرہ ایسے رجحانات سے بھی اتنا ہی اس کا تحفظ کرنا ہے۔ اس ’’وسطیت‘‘ پر رہنے اور فتنے کے ان دونوں رخوں سے بیک وقت دامن کش رہنے کےلیے بطورِ خاص ان علماء کا دامن تھامنا ضروری ہے جو آپ کو سنت و سلف کے علمی ورثہ کے ساتھ صحیح معنیٰ میں جوڑ سکیں؛ کہ فہم کا توازن دینا ایسے ہی علماء کے بس میں ہے، ورنہ آپ کے خطے کا اسلامی عمل ایک پنڈولم بنا افراط اور تفریط کے مابین ڈولتا رہتا اور ہر دو جانب سے شیطان کو اپنے اندر راستہ دیتا چلا جاتا ہے۔ یہ دونوں فتنے (جدت پسند و شدت پسند) اپنے اس بنیادی مضمون میں ایک ہیں کہ مذہبی نوجوان اس وقت امت کے مین اسٹریم علماء سے ایک بڑی سطح پر برگشتہ کروا دیے جائیں، ہاں پھر جیسے مرضی ان کو خراب کرو! ان دونوں کی مصنوعات، مسلم نوجوان کا علمائےامت سے ٹانکہ تڑوائے بغیر، نہیں بکنے کی۔ فالحذر الحذر۔

 (مقبوضہ کشمیر کے اسیر عالم ڈاکٹر محمد قاسم کی تالیف ’’غامدی نظریات کا ایک تحقیقی و تنقیدی جائزہ‘‘ کےلیے لکھے گئے تقدیمی کلمات سے چند پیرے)

Print Article
Tagged
متعلقہ آرٹیکلز
"اصلاح" "انقلاب" سے ہٹ کر ایک طرز فکر ہے
جہاد- سياست
حامد كمال الدين
آج میرا ایک ٹویٹ ہوا: مذہبیوں کے اس نظامِ انتخابات میں ناکامی پر تعجب!؟! نہ یہ اُس کےلیے۔ نہ وہ اِ۔۔۔
یہاں کی سیاسی ہاؤ ہو میں ’حصہ لینے‘ سے متعلق ہماری پوزیشن
احوال- تبصرہ و تجزیہ
حامد كمال الدين
یہاں کی سیاسی ہاؤ ہو میں ’حصہ لینے‘ سے متعلق ہماری پوزیشن حامد کمال الدین ہماری ایک پوسٹ پر آنے وا۔۔۔
یاسین ملک… ہمتوں کو مہمیز دیتا ایک حوالہ
احوال-
جہاد- مزاحمت
حامد كمال الدين
یاسین ملک… ہمتوں کو مہمیز دیتا ایک حوالہ تحریر: حامد کمال الدین یاسین ملک تم نے کسر نہیں چھوڑی؛&nb۔۔۔
ایک کافر ماحول میں "رائےعامہ" کی راہداری ادا کرنے والے مسلمان
راہنمائى-
احوال-
تنقیحات-
حامد كمال الدين
ایک کافر ماحول میں "رائےعامہ" کی راہداری ادا کرنے والے مسلمان تحریر: حامد کمال الدین چند ہفتے پیشتر۔۔۔
ایک خوش الحان کاریزمیٹک نوجوان کا ملک کی ایک مین سٹریم پارٹی کا رخ کرنا
احوال- تبصرہ و تجزیہ
تنقیحات-
اصول- منہج
حامد كمال الدين
ایک خوش الحان کاریزمیٹک نوجوان کا ملک کی ایک مین سٹریم پارٹی کا رخ کرنا تحریر: حامد کمال الدین کوئی ۔۔۔
کل جس طرح آپ نے فیصل آباد کے ایک مرحوم کا یوم وفات منایا
تنقیحات-
احوال-
حامد كمال الدين
کل جس طرح آپ نے فیصل آباد کے ایک مرحوم کا یوم وفات "منایا"! حامد کمال الدین قارئین کو شاید ا۔۔۔
‘بندے’ کو غیر متعلقہ رکھنا آپکے "شاٹ" کو زوردار بناتا
احوال-
حامد كمال الدين
’بندے‘ کو غیر متعلقہ رکھنا آپ کے "شاٹ" کو زوردار بناتا! حامد کمال الدین لبرلز کے ساتھ اپنے ا۔۔۔
صلیبی قبضہ کار کے خلاف چلی آتی ایک مزاحمتی تحریک کے ضمن میں
جہاد- مزاحمت
جہاد- قتال
حامد كمال الدين
صلیبی قبضہ کار کے خلاف چلی آتی ایک مزاحمتی تحریک کے ضمن میں حامد کمال الدین >>دنیا آپ۔۔۔
مزاحمتوں کی تاریخ میں کونسی بات نئی ہے؟
احوال-
حامد كمال الدين
مضمون کا پہلا حصہ پڑھنے کےلیے یہاں کلک کیجیےمزاحمتوں کی تاریخ میں کونسی بات نئی ہے؟ صلیبی قبضہ کار کے خلاف۔۔۔
ديگر آرٹیکلز
جہاد- سياست
حامد كمال الدين
آج میرا ایک ٹویٹ ہوا: مذہبیوں کے اس نظامِ انتخابات میں ناکامی پر تعجب!؟! نہ یہ اُس کےلیے۔ نہ وہ اِ۔۔۔
باطل- اديان
ديگر
حامد كمال الدين
بھارتی مسلمان اداکار کا ہندو  کو بیٹی دینا… اور کچھ دیرینہ زخموں، بحثوں کا ہرا ہونا تحریر: حامد کما۔۔۔
تنقیحات-
حامد كمال الدين
"فرد" اور "نظام" کا ڈائلیکٹ؛ ایک اہم تنقیح تحریر: حامد کمال الدین عزیزم عثمان ایم نے محترم سرفراز ف۔۔۔
Featured-
حامد كمال الدين
مالکیہ کے دیس میں! تحریر: حامد کمال الدین "مالکیہ" کو بہت کم دیکھنے کا اتفاق ہوا تھا۔ افراد کے طور ۔۔۔
حامد كمال الدين
"سیزن" کی ہماری واحد پوسٹ! === ویسے بھی "روایات و مرویات" کی بنیاد پر فیصلہ کرنا فی الحقیقت علماء کا کام ہ۔۔۔
راہنمائى-
شيخ الاسلام امام ابن تيمية
صومِ #عاشوراء: نوویں اور دسویںمدرسہ احمد بن حنبل کی تقریرات"اقتضاء الصراط المستقیم" مؤلفہ ابن تیمیہ سے ایک اقت۔۔۔
باطل- فكرى وسماجى مذاہب
تنقیحات-
حامد كمال الدين
ماڈرن سٹیٹ محض کسی "انتخابی عمل" کا نام نہیں تحریر: حامد کمال الدین اپنے مہتاب بھائی نے ایک بھلی سی تحریر پر ۔۔۔
تنقیحات-
حامد كمال الدين
روایتی مذہبی طبقے سے شاکی ایک نوجوان کے جواب میں تحریر: حامد کمال الدین ہماری ایک گزشتہ تحریر پ۔۔۔
تنقیحات-
حامد كمال الدين
ساحل عدیم وغیرہ آوازیں کسی مسئلے کی نشاندہی ہیں تحریر: حامد کمال الدین مل کر کسی کے پیچھے پڑنے ی۔۔۔
تنقیحات-
حامد كمال الدين
خلافت… اور کچھ ’یوٹوپیا‘ افکار تحریر: حامد کمال الدین گزشتہ سے پیوستہ: دو سوالات کے یہاں ہمیں۔۔۔
تنقیحات-
حامد كمال الدين
خلافت مابین ‘جمہوری’ و ‘انقلابی’… اور مدرسہ اھل الاثر تحریر: حامد کمال الدین گزشتہ سے پیوستہ: رہ ۔۔۔
تنقیحات-
حامد كمال الدين
عالم اسلام کی کچھ سیاسی شخصیات متعلق پوچھا گیا سوال تحریر: حامد کمال الدین ایک پوسٹر جس میں چار ش۔۔۔
باطل- فرقے
حامد كمال الدين
رافضہ، مسئلہ اہلسنت کے آفیشل موقف کا ہے تحریر: حامد کمال الدین مسئلہ "آپ" کے موقف کا نہیں ہے صاحب،۔۔۔
Featured-
باطل- فرقے
حامد كمال الدين
رافضہ کی تکفیر و عدم تکفیر، ہر دو اہل سنت کا قول ہیں تحریر: حامد کمال الدین ہمارے یہاں کی مذہبی (سن۔۔۔
تنقیحات-
اصول- منہج
Featured-
حامد كمال الدين
گھر بیٹھ رہنے کا ’آپشن‘… اور ابن تیمیہؒ کا ایک فتویٰ اردو استفادہ: حامد کمال الدین از مجموع فتاوى ا۔۔۔
Featured-
تنقیحات-
حامد كمال الدين
ایک نظامِ قائمہ کے ساتھ تعامل ہمارا اور ’اسلامی جمہوری‘ ذہن کا فرق تحریر: حامد کمال الدین س: ۔۔۔
اصول- ايمان
اصول- ايمان
حامد كمال الدين
عہد کا پیغمبر تحریر: حامد کمال الدین یہ شخصیت نظرانداز ہونے والی نہیں! آپ مشرق کے باشندے ہیں یا ۔۔۔
تنقیحات-
راہنمائى-
حامد كمال الدين
مابین "مسلک پرستی" و "مسالک بیزاری" تحریر: حامد کمال الدین میری ایک پوسٹ میں "مسالک بیزار" طبقوں ۔۔۔
کیٹیگری
Featured
حامد كمال الدين
حامد كمال الدين
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
Side Banner
حامد كمال الدين
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
احوال
تبصرہ و تجزیہ
حامد كمال الدين
حامد كمال الدين
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
اداریہ
حامد كمال الدين
حامد كمال الدين
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
اصول
منہج
حامد كمال الدين
ايمان
حامد كمال الدين
منہج
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
ایقاظ ٹائم لائن
حامد كمال الدين
حامد كمال الدين
ذيشان وڑائچ
مزيد ۔۔۔
بازيافت
سلف و مشاہير
حامد كمال الدين
تاريخ
حامد كمال الدين
سيرت
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
باطل
اديانديگر
حامد كمال الدين
فكرى وسماجى مذاہب
حامد كمال الدين
فرقے
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
تنقیحات
حامد كمال الدين
حامد كمال الدين
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
ثقافت
معاشرہ
حامد كمال الدين
خواتين
حامد كمال الدين
خواتين
ادارہ
مزيد ۔۔۔
جہاد
سياست
حامد كمال الدين
مزاحمت
حامد كمال الدين
قتال
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
راہنمائى
شيخ الاسلام امام ابن تيمية
حامد كمال الدين
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
رقائق
اذكار و ادعيہ
حامد كمال الدين
اذكار و ادعيہ
حامد كمال الدين
اذكار و ادعيہ
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
فوائد
فہدؔ بن خالد
احمد شاکرؔ
تقی الدین منصور
مزيد ۔۔۔
متفرق
ادارہ
عائشہ جاوید
عائشہ جاوید
مزيد ۔۔۔
مشكوة وحى
علوم حديث
حامد كمال الدين
علوم قرآن
حامد كمال الدين
مریم عزیز
مزيد ۔۔۔
مقبول ترین کتب
مقبول ترین آڈيوز
مقبول ترین ويڈيوز