عربى |English | اردو 
Surah Fatiha :نئى آڈيو
 
Friday, April 19,2024 | 1445, شَوّال 9
رشتے رابطہ آڈيوز ويڈيوز پوسٹر ہينڈ بل پمفلٹ کتب
شماره جات
  
 
  
 
  
 
  
 
  
 
  
 
  
 
  
 
  
 
  
 
  
 
تازہ ترين فیچر
Skip Navigation Links
نئى تحريريں
رہنمائى
نام
اى ميل
پیغام
2014-01 آرٹیکلز
 
مقبول ترین آرٹیکلز
اولی الامر سے مراد: اہل قوت و اہل علم
:عنوان

انتظامی معاملہ میں امراء کی اطاعت... اور شرعی، فکری، تہذیبی اور نظریاتی معاملات میں علماءکی اطاعت کرنا ہوگی... اور یہ دونوں طبقے(امراء وعلماء)عوام الناس کےحق میں، نیز ایک دوسرےکےحق میں، "اولی الامر" کہلائیں گے

. اصول :کیٹیگری
حامد كمال الدين :مصنف

تعلیق 5[1]

"اولی الامر" سے مراد

(اہل قوت و اہل علم)

’’اولی الامر‘‘ سے مراد ہے: مسلم جماعت کے والی، عہدہ دار اور امراء۔ تفسیر ماثور میں بھی یہ مذکور ہے؛ ابن جریر طبریؒ (مفسرین کے اقوال کا ایک طویل ذکر کرنے کے بعد) اسی کو ترجیح دیتے ہیں۔ تاہم یہ بات توجہ طلب ہے کہ سلف سے ماثور تفسیر میں جابجا ’’اولی الامر‘‘ سے مراد ’’اہل علم‘‘ اور ’’اہلِ فقہ‘‘ بھی کیا گیا ہے۔  صرف ابن جریر طبری کی تفسیر میں ہی یہ اقوال روایات کی کثرت کے ساتھ آپ کے سامنے آتے ہیں (ملاحظہ ہو تفسیر طبری بابت آیت 59 سورۃ النساء):

à     جابر بن عبد اللہ: اُولِی الۡاَمۡرِ یعنی: تم میں سے اولی الفقہ

à     مجاہد:  اُولِی الۡاَمۡرِ یعنی: اولی الفقہ والعلم

à     ابن ابی نُجَیح: اُولِی الۡاَمۡرِ یعنی: اولی الفقہ فی الدین والعقل

à     ابن عباس:  اُولِی الۡاَمۡرِ یعنی: اھل الفقہ والدین

à     عطاء بن السائب:  اُولِی الۡاَمۡرِ یعنی: اولی العلم والفقہ

à     عطاء بن ابی رباح:  اُولِی الۡاَمۡرِ یعنی: فقہاء و علماء

à     حسن بصری:  اُولِی الۡاَمۡرِ یعنی: علماء

à     ابو العالیۃ:   اُولِی الۡاَمۡرِ یعنی: اھل العلم۔

’ملاؤں کی حکومت‘ سے جھینپنے والے حضرات کےلیے درج بالا تفسیرِ ماثور میں سوچنے اور سمجھنے کےلیے یقیناً بہت کچھ ہے!

’’اُولِی الۡاَمۡرِ‘‘ کی تفسیر اس کثرت کے ساتھ ’’اہلِ علم و فقہ‘‘ کے الفاظ سے ہونے کے پیچھے جو دو بڑی حقیقتیں بول رہی ہیں، اور جوکہ ’’تیسری اطاعت‘‘ کے حوالے سے خصوصی طور پر قابل ذکر ہیں، وہ یہ ہیں:

»       قرآن کے تشکیل کردہ معاشرہ میں اصحابِ اقتدار اصل میں ’’علماء‘‘ ہی ہوتے تھے۔ وہاں چونکہ علمِ شرعی رکھنے والے لوگ ہی امارتوں اور عہدوں پر فائز تھے لہٰذا ’’علم‘‘ اور ’’امارت‘‘ لازم و ملزوم مانے جاتے تھے۔ چنانچہ ’’امر‘‘ بولتے تو ’’علم‘‘ ساتھ آتا اور ’’علم‘‘ بولتے تو ’’امر‘‘ خودبخود ساتھ آتا۔ یہی وہ نقطۂ مفقود ہے جس کی بازیافت حتی الامکان آج ضروری ہے۔

»       دوسرا یہ کہ ’’امراء و عہدہ داران‘‘ اگر کسی وقت ’’غیرعلماء‘‘ تصور کر بھی لیے جائیں تو یہ دونوں ایک دوسرے کےلیے واجبِ اطاعت ہوں گے۔ امیر، عالم کےلیے واجب اطاعت ہوگا انتظامی معاملہ میں۔ اور عالم، امیر کےلیے واجبِ اطاعت ہوگا شرعی وفکری معاملہ میں؛ جوکہ اہم تر ہے۔  بایں صورت عوام الناس کو بھی ’’انتظامی‘‘ معاملہ میں امراء کی اطاعت... اور ’’شرعی، فکری، تہذیبی اور نظریاتی‘‘ معاملات میں علماء کی اطاعت کرنا ہوگی... اور یہ دونوں طبقے (امراء وعلماء) عوام الناس کے حق میں، نیز ایک دوسرے کے حق میں، ’’اُولِی الۡاَمۡرِ‘‘ کہلائیں گے؛ ازروئے آیت و ازروئےتفسیرِ سلف۔ خصوصاً اس پر دیکھئے تفسیر ابن کثیر جو دونوں طرح کے اقوالِ سلف نقل کردینے کے بعد، اختتام پر، اپنی تقریر دیتے ہوئے لکھتے ہیں: الظَّاهِر وَاَللَّه أَعْلَم أَنَّهَا عَامَّة فِي كُلّ أُولِي الْأَمْر مِنْ الْأُمَرَاء وَالْعُلَمَاء كَمَا تَقَدَّمَ ’’ظاہر یہ ہوتا ہے، واللہ اعلم، کہ یہ آیت سبھی اولی الامر کو شامل ہے یعنی امراء بھی اور علماء بھی، جیساکہ پیچھے گزر چکا‘‘۔  (دیکھئے تفسیر ابن کثیر بابت سورۃ النساء آیت 159)

یہ ہے مسلم معاشرے کی ’’امامت‘‘۔  جوکہ اہل اسلام کی دولت اور خلافت کےلیے اساس فراہم کرتی ہے۔ شاید ہمارے لیے یہ اندازہ کرنا مشکل ہو کہ ’’جماعتِ مسلمہ‘‘ (مسلم معاشرے اور مسلم دولت) کی تشکیل اور قیادت میں ’’علمِ شرعی‘‘ اور ’’علمائے شریعت‘‘ کا کس قدر مرکزی کردار ہے۔ بلکہ اسے مسلم اجتماعیت اور مدنیت کی ریڑھ کی ہڈی کہا جائے تو غلط نہ ہوگا۔ ہو بھی کیوں نہ، خدا سے ڈرنے والے اور خدا کے مرتبے اور مقام (جوکہ آئینِ اسلامی کا مرکزی نقطہ ہے) سے اصل واقفیت رکھنے والے، نیز ’’جملہ معاملات کو اللہ اور رسول کی طرف لوٹانے‘‘  کا سلیقہ رکھنے والے علماء ہی ہیں: إِنَّمَا يَخْشَى اللَّهَ مِنْ عِبَادِهِ الْعُلَمَاءُ



[1]  ابن تیمیہ کے متن میں دیکھئے فصل اول، حاشیہ 5

Print Article
Tagged
متعلقہ آرٹیکلز
گھر بیٹھ رہنے کا ’آپشن‘… اور ابن تیمیہؒ کا ایک فتویٰ
تنقیحات-
اصول- منہج
Featured-
حامد كمال الدين
گھر بیٹھ رہنے کا ’آپشن‘… اور ابن تیمیہؒ کا ایک فتویٰ اردو استفادہ: حامد کمال الدین از مجموع فتاوى ا۔۔۔
عہد کا پیغمبر
اصول- ايمان
اصول- ايمان
حامد كمال الدين
عہد کا پیغمبر تحریر: حامد کمال الدین یہ شخصیت نظرانداز ہونے والی نہیں! آپ مشرق کے باشندے ہیں یا ۔۔۔
بربہاریؒ ولالکائیؒ نہیں؛ مسئلہ ایک مدرسہ کے تسلسل کا ہے
Featured-
تنقیحات-
اصول- منہج
حامد كمال الدين
بربہاریؒ ولالکائیؒ نہیں؛ مسئلہ ایک مدرسہ کے تسلسل کا ہے تحریر: حامد کمال الدین خدا لگتی بات کہنا عل۔۔۔
ایک بڑے شر کے مقابلے پر
Featured-
تنقیحات-
اصول- منہج
حامد كمال الدين
ایک بڑے شر کے مقابلے پر تحریر: حامد کمال الدین اپنے اس معزز قاری کو بےشک میں جانتا نہیں۔ لیکن سوال۔۔۔
ایک خوش الحان کاریزمیٹک نوجوان کا ملک کی ایک مین سٹریم پارٹی کا رخ کرنا
احوال- تبصرہ و تجزیہ
تنقیحات-
اصول- منہج
حامد كمال الدين
ایک خوش الحان کاریزمیٹک نوجوان کا ملک کی ایک مین سٹریم پارٹی کا رخ کرنا تحریر: حامد کمال الدین کوئی ۔۔۔
فقہ الموازنات پر ابن تیمیہ کی ایک عبارت
اصول- منہج
حامد كمال الدين
فقہ الموازنات پر ابن تیمیہ کی ایک عبارت وَقَدْ يَتَعَذَّرُ أَوْ يَتَعَسَّرُ عَلَى السَّالِكِ سُلُوكُ الط۔۔۔
فقہ الموازنات، ایک تصویر کو پورا دیکھ سکنا
اصول- منہج
حامد كمال الدين
فقہ الموازنات، ایک تصویر کو پورا دیکھ سکنا حامد کمال الدین برصغیر کا ایک المیہ، یہاں کے کچھ۔۔۔
نواقضِ اسلام کو پڑھنے پڑھانے کی تین سطحیں
اصول- عقيدہ
حامد كمال الدين
نواقضِ اسلام کو پڑھنے پڑھانے کی تین سطحیں حامد کمال الدین انٹرنیٹ پر موصول ہونے والا ایک س۔۔۔
(فقه) عشرۃ ذوالحج اور ایامِ تشریق میں کہی جانے والی تکبیرات
راہنمائى-
اصول- عبادت
حامد كمال الدين
(فقه) عشرۃ ذوالحج اور ایامِ تشریق میں کہی جانے والی تکبیرات ابن قدامہ مقدسی رحمہ اللہ کے متن سے۔۔۔
ديگر آرٹیکلز
جہاد- سياست
حامد كمال الدين
آج میرا ایک ٹویٹ ہوا: مذہبیوں کے اس نظامِ انتخابات میں ناکامی پر تعجب!؟! نہ یہ اُس کےلیے۔ نہ وہ اِ۔۔۔
باطل- اديان
ديگر
حامد كمال الدين
بھارتی مسلمان اداکار کا ہندو  کو بیٹی دینا… اور کچھ دیرینہ زخموں، بحثوں کا ہرا ہونا تحریر: حامد کما۔۔۔
تنقیحات-
حامد كمال الدين
"فرد" اور "نظام" کا ڈائلیکٹ؛ ایک اہم تنقیح تحریر: حامد کمال الدین عزیزم عثمان ایم نے محترم سرفراز ف۔۔۔
Featured-
حامد كمال الدين
مالکیہ کے دیس میں! تحریر: حامد کمال الدین "مالکیہ" کو بہت کم دیکھنے کا اتفاق ہوا تھا۔ افراد کے طور ۔۔۔
حامد كمال الدين
"سیزن" کی ہماری واحد پوسٹ! === ویسے بھی "روایات و مرویات" کی بنیاد پر فیصلہ کرنا فی الحقیقت علماء کا کام ہ۔۔۔
راہنمائى-
شيخ الاسلام امام ابن تيمية
صومِ #عاشوراء: نوویں اور دسویںمدرسہ احمد بن حنبل کی تقریرات"اقتضاء الصراط المستقیم" مؤلفہ ابن تیمیہ سے ایک اقت۔۔۔
باطل- فكرى وسماجى مذاہب
تنقیحات-
حامد كمال الدين
ماڈرن سٹیٹ محض کسی "انتخابی عمل" کا نام نہیں تحریر: حامد کمال الدین اپنے مہتاب بھائی نے ایک بھلی سی تحریر پر ۔۔۔
تنقیحات-
حامد كمال الدين
روایتی مذہبی طبقے سے شاکی ایک نوجوان کے جواب میں تحریر: حامد کمال الدین ہماری ایک گزشتہ تحریر پ۔۔۔
تنقیحات-
حامد كمال الدين
ساحل عدیم وغیرہ آوازیں کسی مسئلے کی نشاندہی ہیں تحریر: حامد کمال الدین مل کر کسی کے پیچھے پڑنے ی۔۔۔
تنقیحات-
حامد كمال الدين
خلافت… اور کچھ ’یوٹوپیا‘ افکار تحریر: حامد کمال الدین گزشتہ سے پیوستہ: دو سوالات کے یہاں ہمیں۔۔۔
تنقیحات-
حامد كمال الدين
خلافت مابین ‘جمہوری’ و ‘انقلابی’… اور مدرسہ اھل الاثر تحریر: حامد کمال الدین گزشتہ سے پیوستہ: رہ ۔۔۔
تنقیحات-
حامد كمال الدين
عالم اسلام کی کچھ سیاسی شخصیات متعلق پوچھا گیا سوال تحریر: حامد کمال الدین ایک پوسٹر جس میں چار ش۔۔۔
باطل- فرقے
حامد كمال الدين
رافضہ، مسئلہ اہلسنت کے آفیشل موقف کا ہے تحریر: حامد کمال الدین مسئلہ "آپ" کے موقف کا نہیں ہے صاحب،۔۔۔
Featured-
باطل- فرقے
حامد كمال الدين
رافضہ کی تکفیر و عدم تکفیر، ہر دو اہل سنت کا قول ہیں تحریر: حامد کمال الدین ہمارے یہاں کی مذہبی (سن۔۔۔
تنقیحات-
اصول- منہج
Featured-
حامد كمال الدين
گھر بیٹھ رہنے کا ’آپشن‘… اور ابن تیمیہؒ کا ایک فتویٰ اردو استفادہ: حامد کمال الدین از مجموع فتاوى ا۔۔۔
Featured-
تنقیحات-
حامد كمال الدين
ایک نظامِ قائمہ کے ساتھ تعامل ہمارا اور ’اسلامی جمہوری‘ ذہن کا فرق تحریر: حامد کمال الدین س: ۔۔۔
اصول- ايمان
اصول- ايمان
حامد كمال الدين
عہد کا پیغمبر تحریر: حامد کمال الدین یہ شخصیت نظرانداز ہونے والی نہیں! آپ مشرق کے باشندے ہیں یا ۔۔۔
تنقیحات-
راہنمائى-
حامد كمال الدين
مابین "مسلک پرستی" و "مسالک بیزاری" تحریر: حامد کمال الدین میری ایک پوسٹ میں "مسالک بیزار" طبقوں ۔۔۔
کیٹیگری
Featured
حامد كمال الدين
حامد كمال الدين
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
Side Banner
حامد كمال الدين
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
احوال
تبصرہ و تجزیہ
حامد كمال الدين
حامد كمال الدين
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
اداریہ
حامد كمال الدين
حامد كمال الدين
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
اصول
منہج
حامد كمال الدين
ايمان
حامد كمال الدين
منہج
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
ایقاظ ٹائم لائن
حامد كمال الدين
حامد كمال الدين
ذيشان وڑائچ
مزيد ۔۔۔
بازيافت
سلف و مشاہير
حامد كمال الدين
تاريخ
حامد كمال الدين
سيرت
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
باطل
اديانديگر
حامد كمال الدين
فكرى وسماجى مذاہب
حامد كمال الدين
فرقے
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
تنقیحات
حامد كمال الدين
حامد كمال الدين
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
ثقافت
معاشرہ
حامد كمال الدين
خواتين
حامد كمال الدين
خواتين
ادارہ
مزيد ۔۔۔
جہاد
سياست
حامد كمال الدين
مزاحمت
حامد كمال الدين
قتال
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
راہنمائى
شيخ الاسلام امام ابن تيمية
حامد كمال الدين
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
رقائق
اذكار و ادعيہ
حامد كمال الدين
اذكار و ادعيہ
حامد كمال الدين
اذكار و ادعيہ
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
فوائد
فہدؔ بن خالد
احمد شاکرؔ
تقی الدین منصور
مزيد ۔۔۔
متفرق
ادارہ
عائشہ جاوید
عائشہ جاوید
مزيد ۔۔۔
مشكوة وحى
علوم حديث
حامد كمال الدين
علوم قرآن
حامد كمال الدين
مریم عزیز
مزيد ۔۔۔
مقبول ترین کتب
مقبول ترین آڈيوز
مقبول ترین ويڈيوز