عربى |English | اردو 
Surah Fatiha :نئى آڈيو
 
Friday, April 19,2024 | 1445, شَوّال 9
رشتے رابطہ آڈيوز ويڈيوز پوسٹر ہينڈ بل پمفلٹ کتب
شماره جات
  
 
  
 
  
 
  
 
  
 
  
 
  
 
  
 
  
 
  
 
  
 
تازہ ترين فیچر
Skip Navigation Links
نئى تحريريں
رہنمائى
نام
اى ميل
پیغام
2014-01 آرٹیکلز
 
مقبول ترین آرٹیکلز
پاسِ وفا۔۔۔ عبدالقادر ملا
:عنوان

. احوال :کیٹیگری
تقی الدین منصور :مصنف

پاسِ وفا

تقی الدین منصور

بنگلہ دیش میں مسجدوں میں بوٹوں سمیت گھس  نمازیوں کو پکڑ پکڑ کر ذبح کیا گیا۔ ایک نہیں، دو نہیں ،ایسی مساجد شمار سے باہر ہیں جہاں یوں قتلِ عام ہوا ہے۔ مسجدوں کے ساتھ موجود مدرسوں میں گھس کر قرآنِ مجید  کے طالبِ علموں کو  گولیوں سے بھونا گیا۔   پھر اس پر  بھی ان خون آشام درندوں  کی ہوس تمام نہ ہوئی تو بازاروں میں   اسلام پسندوں کی دکانوں کو آگ دکھا ئی گئ تاکہ ان کے بچوں کے منہ سے نوالے تک چھین لیے جائیں۔جب پھر بھی آتشِ انتقام نہ  بجھی تو بے وردی کے لبرل غنڈوں کو ہتھیار تھما کر ان کے آشیانوں کو پُھونک دیا۔  سرپر سے چھت چھین کر موسموں کی تلخیوں کے سپرد کردیا۔ گھروں ، بازاروں ،  مسجدوں اور مدرسوں میں جسم گھائل ہوتے رہے، خون بہتا رہا، سسکیاں ابھرتی  رہیں اور ان  کی غرّاہٹیں  گونجتی رہیں۔

یہ کوئی نیا کھیل ہے؟ نئی داستان ہے؟ نیا فسانہ ہے؟ نہیں!!یہ پرانا کھیل ہے، بہت پرانی داستان ہے، دہرایا گیا افسانہ ہے۔یہ  اجڑی ، ویران  اور خدا اور اس کے رسولوں کی شریعتوں کی نافرمان قوموں کے  فرعونوں کے تکبر کی  بازگشت  ہے:

قَالَ الَّذِينَ اسْتَكْبَرُواْ إِنَّا بِالَّذِيَ آمَنتُمْ بِهِ كَافِرُونَ                    (الاعراف:76)

(یہ سن کر) متکبر مزاج بڑے کہنے لگے کہ جس چیز پر تم ایمان لائے ہو ہم اس کے کافر و منکر ہیں۔

رزق کے سَوتے ہمارے ہاتھ میں ہیں۔   چین کی نیند ہمارے اختیار میں ہے۔ ہمارا انکار ایک مطلب رکھتا ہے۔  ڈھاکہ سے چٹاگانگ تک اسی انکار سے داڑھیاں لہو سے تر بتر ، گھر سوختہ اور خواب  شکستہ ہیں۔ اگر ہم اسے ماننے والے نہیں جس پر تمہارا ایمان ہے تو پھر  پھانسی کے پھندے تمہارے انتظار میں ہیں۔ جھوٹے مقدّمے، جھوٹی پیشیاں، جھوٹے وکیل اور جھوٹے منصف۔ دروغ کا کاروبار ہے۔ دروغ کی کمائی ہے۔ دھوکے کا گھر ہے اور دھوکے کی کمائی ہے !

سچ کا مقدمہ ہے۔ سچ کی گواہی ہے۔ سچ کے وکیل ہیں ۔ سچ کی کمائی ہے ۔پھانسی کے پھندے پر سچ جھول گیا  ہے۔  ملاّعبدالقادر کا سچ۔ نامعلوموں  اور گمناہوں کا سچ۔ کھیت ہوئے جوانوں کا سچ۔ لا الٰہ کے نام لیواؤں کا سچ۔

مِنَ الْمُؤْمِنِينَ رِجَالٌ صَدَقُوا مَا عَاهَدُوا اللَّهَ عَلَيْهِ                   (الاحزاب:23)

ایمان لانے والوں میں ایسے لوگ ہیں جنہوں نے اللہ سے کیے ہوئے عہد کو سچا کر دکھایا ہے

داڑھی منڈے،  غنڈہ گرد اور کمینہ صفت سیکولر۔۔۔۔  نہ سفید داڑھی کا خیال ، نہ  دریدہ چادر کا پاس۔۔۔۔۔ اسلحہ بردار اور  ظالم سرکار کے پشتیبان ۔۔۔۔چاہیں تو دکانوں کو آگ لگائیں، چاہیں تو گھروں پر بلوہ بولیں، چاہیں تو داڑھی والے مزدوروں تک کو نہ بخشیں!

یہاں کسی کو انتہاپسند، غیر ریاستی عناصر، ماورائے عدالت قتل اور راج دُلارے انسانی حقوق کا خیال نہیں آتا۔ ''تحقیقات جاری ہیں، تحفظات ہیں"سے زیادہ نہ لکھنے کی توفیق ، نہ بولنے کی توفیق اور نہ عمل کی توفیق ہو تی ہے۔ ڈھاکہ کی گلیوں میں ان غیر ریاستی سیکولر غنڈوں کے قتلِ عام پر نہ تصویری البم ، نہ خصوصی ضمیمے،نہ قارئین کی آراء اور نہ تصویر پر شعری تبصرے شائع کیے  جاتے ہیں۔ یہ اخبار نہیں ہیں، یہ نیوز ایجنسیاں نہیں ہیں، یہ  ریڈیو اور ٹی وی سروس نہیں ہے۔ یہ استعمار کے چابی والے بندر ہیں۔ بیس بیس ہزار روپے میں ایسے سینکڑوں آجاتے ہیں۔ علی گڑھیے ، نوکر پیشہ، ٹاؤٹ ذہنیت، گرے پڑے، ضمیر فروش۔آلِ جعفر، آلِ صادق۔ ظالم کے بھونپو اور امریکی، برطانوی، روسی اور چینی پراپیگنڈہ مشین کے کل پرزے۔بھاڑے کے ٹٹو،بکاؤمال ، ابن الوقتیے اورچڑھتے سورج کے پجاری ۔ رہیں انسانی حقوق، اظہارِ رائے، باہمی برداشت ، جمہوریت اور آزادی کی باتیں ؟؟۔۔۔۔۔تو جھوٹے نعرے،طفل تسلیاں،  کتابی باتیں  اور وقت گزاری!

یہ "سب وے پر پتلون کے بغیر دن "پر ننگی عورتوں اور برہنہ مردوں کی تصویروں  کوہائی لائٹ  دیں گےاور خونِ مسلم گرنے پر گونگے شیطان بن جائیں گے بلکہ  الٹا انہی مظلوموں کو بے شرمی سے  paranoidہونے کے طعنے بھی دیتے ہیں۔امت کے لیے ان کے پاس ہےکیا۔۔۔۔ لاؤڈ اسپیکر کے طعنے۔  ان کے  پرکھوں کے پاس یہ طعنے نہیں تھے  تو انگریز سرکارکے خلاف جنگِ آزادی کو "غدر"کہتے تھے اور جنگِ آزادی کے جاں بازوں کو "غادر"اور "مفسد"کی گالیوں سے نوازتے تھے۔ باپ پہ پوت پتا پہ گھوڑا۔۔۔بہت نہیں تو تھوڑا تھوڑا۔۔۔

مسجدوں ، مدرسوں میں بے کفن  نعشوں اور پھانسی کے پھندے پر جھولتے عبدالقادروں کے لاشوں کا فسانہ وفاؤں کا فسانہ ہے۔عزیمتوں کی داستان ہے ۔محبتوں کی کہانی ہے ۔ کنارِ نیل سے خلیجِ بنگال تک۔۔۔۔۔ قافلۂ عُشاقِ حوراں سیلِ رواں کی طرح گامزن ہے۔  فصیلِ شہر  شگاف شگاف ہونے کو ہے۔ امیرِ شہر غرقاب ہونے کو ہے۔ ظلمتِ شب  چاک چاک ہونے کو ہے!

 

Print Article
Tagged
متعلقہ آرٹیکلز
یہاں کی سیاسی ہاؤ ہو میں ’حصہ لینے‘ سے متعلق ہماری پوزیشن
احوال- تبصرہ و تجزیہ
حامد كمال الدين
یہاں کی سیاسی ہاؤ ہو میں ’حصہ لینے‘ سے متعلق ہماری پوزیشن حامد کمال الدین ہماری ایک پوسٹ پر آنے وا۔۔۔
یاسین ملک… ہمتوں کو مہمیز دیتا ایک حوالہ
احوال-
جہاد- مزاحمت
حامد كمال الدين
یاسین ملک… ہمتوں کو مہمیز دیتا ایک حوالہ تحریر: حامد کمال الدین یاسین ملک تم نے کسر نہیں چھوڑی؛&nb۔۔۔
ایک کافر ماحول میں "رائےعامہ" کی راہداری ادا کرنے والے مسلمان
راہنمائى-
احوال-
تنقیحات-
حامد كمال الدين
ایک کافر ماحول میں "رائےعامہ" کی راہداری ادا کرنے والے مسلمان تحریر: حامد کمال الدین چند ہفتے پیشتر۔۔۔
ایک خوش الحان کاریزمیٹک نوجوان کا ملک کی ایک مین سٹریم پارٹی کا رخ کرنا
احوال- تبصرہ و تجزیہ
تنقیحات-
اصول- منہج
حامد كمال الدين
ایک خوش الحان کاریزمیٹک نوجوان کا ملک کی ایک مین سٹریم پارٹی کا رخ کرنا تحریر: حامد کمال الدین کوئی ۔۔۔
کل جس طرح آپ نے فیصل آباد کے ایک مرحوم کا یوم وفات منایا
تنقیحات-
احوال-
حامد كمال الدين
کل جس طرح آپ نے فیصل آباد کے ایک مرحوم کا یوم وفات "منایا"! حامد کمال الدین قارئین کو شاید ا۔۔۔
‘بندے’ کو غیر متعلقہ رکھنا آپکے "شاٹ" کو زوردار بناتا
احوال-
حامد كمال الدين
’بندے‘ کو غیر متعلقہ رکھنا آپ کے "شاٹ" کو زوردار بناتا! حامد کمال الدین لبرلز کے ساتھ اپنے ا۔۔۔
مزاحمتوں کی تاریخ میں کونسی بات نئی ہے؟
احوال-
حامد كمال الدين
مضمون کا پہلا حصہ پڑھنے کےلیے یہاں کلک کیجیےمزاحمتوں کی تاریخ میں کونسی بات نئی ہے؟ صلیبی قبضہ کار کے خلاف۔۔۔
یہ "سیزفائر" یا "جان بخشی" کی خوشی نہیں، دانش گرو!
جہاد- مزاحمت
احوال-
حامد كمال الدين
یہ "سیزفائر" یا "جان بخشی" کی خوشی نہیں، دانش گرو! حامد کمال الدین فلسطینی قوم کی خوشیوں پر ۔۔۔
سعودی سکولوں میں "مہابهارت پڑهانے" کی ہوائی!
احوال-
حامد كمال الدين
سعودی سکولوں میں "مہابهارت پڑهانے" کی ہوائی! حامد کمال الدین ایک طرف حالیہ سعودی رہنماؤں کا بوجوہ بن ۔۔۔
ديگر آرٹیکلز
جہاد- سياست
حامد كمال الدين
آج میرا ایک ٹویٹ ہوا: مذہبیوں کے اس نظامِ انتخابات میں ناکامی پر تعجب!؟! نہ یہ اُس کےلیے۔ نہ وہ اِ۔۔۔
باطل- اديان
ديگر
حامد كمال الدين
بھارتی مسلمان اداکار کا ہندو  کو بیٹی دینا… اور کچھ دیرینہ زخموں، بحثوں کا ہرا ہونا تحریر: حامد کما۔۔۔
تنقیحات-
حامد كمال الدين
"فرد" اور "نظام" کا ڈائلیکٹ؛ ایک اہم تنقیح تحریر: حامد کمال الدین عزیزم عثمان ایم نے محترم سرفراز ف۔۔۔
Featured-
حامد كمال الدين
مالکیہ کے دیس میں! تحریر: حامد کمال الدین "مالکیہ" کو بہت کم دیکھنے کا اتفاق ہوا تھا۔ افراد کے طور ۔۔۔
حامد كمال الدين
"سیزن" کی ہماری واحد پوسٹ! === ویسے بھی "روایات و مرویات" کی بنیاد پر فیصلہ کرنا فی الحقیقت علماء کا کام ہ۔۔۔
راہنمائى-
شيخ الاسلام امام ابن تيمية
صومِ #عاشوراء: نوویں اور دسویںمدرسہ احمد بن حنبل کی تقریرات"اقتضاء الصراط المستقیم" مؤلفہ ابن تیمیہ سے ایک اقت۔۔۔
باطل- فكرى وسماجى مذاہب
تنقیحات-
حامد كمال الدين
ماڈرن سٹیٹ محض کسی "انتخابی عمل" کا نام نہیں تحریر: حامد کمال الدین اپنے مہتاب بھائی نے ایک بھلی سی تحریر پر ۔۔۔
تنقیحات-
حامد كمال الدين
روایتی مذہبی طبقے سے شاکی ایک نوجوان کے جواب میں تحریر: حامد کمال الدین ہماری ایک گزشتہ تحریر پ۔۔۔
تنقیحات-
حامد كمال الدين
ساحل عدیم وغیرہ آوازیں کسی مسئلے کی نشاندہی ہیں تحریر: حامد کمال الدین مل کر کسی کے پیچھے پڑنے ی۔۔۔
تنقیحات-
حامد كمال الدين
خلافت… اور کچھ ’یوٹوپیا‘ افکار تحریر: حامد کمال الدین گزشتہ سے پیوستہ: دو سوالات کے یہاں ہمیں۔۔۔
تنقیحات-
حامد كمال الدين
خلافت مابین ‘جمہوری’ و ‘انقلابی’… اور مدرسہ اھل الاثر تحریر: حامد کمال الدین گزشتہ سے پیوستہ: رہ ۔۔۔
تنقیحات-
حامد كمال الدين
عالم اسلام کی کچھ سیاسی شخصیات متعلق پوچھا گیا سوال تحریر: حامد کمال الدین ایک پوسٹر جس میں چار ش۔۔۔
باطل- فرقے
حامد كمال الدين
رافضہ، مسئلہ اہلسنت کے آفیشل موقف کا ہے تحریر: حامد کمال الدین مسئلہ "آپ" کے موقف کا نہیں ہے صاحب،۔۔۔
Featured-
باطل- فرقے
حامد كمال الدين
رافضہ کی تکفیر و عدم تکفیر، ہر دو اہل سنت کا قول ہیں تحریر: حامد کمال الدین ہمارے یہاں کی مذہبی (سن۔۔۔
تنقیحات-
اصول- منہج
Featured-
حامد كمال الدين
گھر بیٹھ رہنے کا ’آپشن‘… اور ابن تیمیہؒ کا ایک فتویٰ اردو استفادہ: حامد کمال الدین از مجموع فتاوى ا۔۔۔
Featured-
تنقیحات-
حامد كمال الدين
ایک نظامِ قائمہ کے ساتھ تعامل ہمارا اور ’اسلامی جمہوری‘ ذہن کا فرق تحریر: حامد کمال الدین س: ۔۔۔
اصول- ايمان
اصول- ايمان
حامد كمال الدين
عہد کا پیغمبر تحریر: حامد کمال الدین یہ شخصیت نظرانداز ہونے والی نہیں! آپ مشرق کے باشندے ہیں یا ۔۔۔
تنقیحات-
راہنمائى-
حامد كمال الدين
مابین "مسلک پرستی" و "مسالک بیزاری" تحریر: حامد کمال الدین میری ایک پوسٹ میں "مسالک بیزار" طبقوں ۔۔۔
کیٹیگری
Featured
حامد كمال الدين
حامد كمال الدين
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
Side Banner
حامد كمال الدين
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
احوال
تبصرہ و تجزیہ
حامد كمال الدين
حامد كمال الدين
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
اداریہ
حامد كمال الدين
حامد كمال الدين
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
اصول
منہج
حامد كمال الدين
ايمان
حامد كمال الدين
منہج
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
ایقاظ ٹائم لائن
حامد كمال الدين
حامد كمال الدين
ذيشان وڑائچ
مزيد ۔۔۔
بازيافت
سلف و مشاہير
حامد كمال الدين
تاريخ
حامد كمال الدين
سيرت
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
باطل
اديانديگر
حامد كمال الدين
فكرى وسماجى مذاہب
حامد كمال الدين
فرقے
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
تنقیحات
حامد كمال الدين
حامد كمال الدين
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
ثقافت
معاشرہ
حامد كمال الدين
خواتين
حامد كمال الدين
خواتين
ادارہ
مزيد ۔۔۔
جہاد
سياست
حامد كمال الدين
مزاحمت
حامد كمال الدين
قتال
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
راہنمائى
شيخ الاسلام امام ابن تيمية
حامد كمال الدين
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
رقائق
اذكار و ادعيہ
حامد كمال الدين
اذكار و ادعيہ
حامد كمال الدين
اذكار و ادعيہ
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
فوائد
فہدؔ بن خالد
احمد شاکرؔ
تقی الدین منصور
مزيد ۔۔۔
متفرق
ادارہ
عائشہ جاوید
عائشہ جاوید
مزيد ۔۔۔
مشكوة وحى
علوم حديث
حامد كمال الدين
علوم قرآن
حامد كمال الدين
مریم عزیز
مزيد ۔۔۔
مقبول ترین کتب
مقبول ترین آڈيوز
مقبول ترین ويڈيوز