عربى |English | اردو 
Surah Fatiha :نئى آڈيو
 
Friday, April 26,2024 | 1445, شَوّال 16
رشتے رابطہ آڈيوز ويڈيوز پوسٹر ہينڈ بل پمفلٹ کتب
شماره جات
  
 
  
 
  
 
  
 
  
 
  
 
  
 
  
 
  
 
  
 
  
 
تازہ ترين فیچر
Skip Navigation Links
نئى تحريريں
رہنمائى
نام
اى ميل
پیغام
2013-04 آرٹیکلز
 
مقبول ترین آرٹیکلز
اس سے پہلے کہ کشتی ڈوب جائے
:عنوان

جب بھی اور جہاں بھی ہماری یہ کشتی ڈوبی کیا اسوقت ہمارےیہاں نمازی نہیں پائےجاتےتھے؟روزہ دار ختم ہو گئےتھے؟متقی اور باشرع چہرےناپید ہوگئےتھے؟علماء اور فقہاء نہیں رہےتھے؟خطبےاور وعظ،خانقاہیں اور درس نہیں چل رہےتھے

. باطل :کیٹیگری
حامد كمال الدين :مصنف

دردمندانِ قوم کے نام

اس سے پہلے کہ کشتی ڈوب جائے

ہمارے نبیﷺ نے فرمایا ہے:

مَثَلُ الْقَائِمِ عَلیٰ حُدُوْدِ اللّٰہِ وَالْوَاقِعِ فِیْہَا کَمَثَلِ قَوْمٍ اسْتَہَمُوْا عَلیٰ سَفِیْنَۃٍ فَأصَابَ بَعْضُہُمْ أعْلَاہَا وَبَعْضُہُمْ أسْفَلَہَا، فَکَانَ الَّذِیْنَ فِیْ أسْفَلِہَا إذَا اسْتَقَوْا مِنَ الْمَاءِ مَرُّوْا عَلیٰ مَنْ فَوْقَہُمْ، فَقَالُوْا لَوْ أنَّا خَرَقْنَا فِیْ نَصِیْبِنَا خَرْقاً وَلَمْ نُؤْذِ مَنْ فَوْقَنَا، فَإنْ یَتْرُکُوْہُمْ وَمَا أرَادُوْا ہَلَکُوْا جَمِیْعاً، وَإنْ أَخَذُوْا عَلیٰ أیْدِیْہِمْ نَجَوْا وَنَجَوْا جَمِیْعاً  (صحیح البخاری)

’’اللہ کی حدوں کا پاسبان بن کر رہنے والوں.. اور ان کو توڑ بیٹھنے والوں.. کی مثال (کسی معاشرے کے اندر) یوں ہے جیسے ایک کشتی کے سوار اپنے مابین جگہیں بانٹ لیں؛ کچھ کو کشتی کی بالائی منزل ملے اور کچھ کے حصے میں زیریں۔ نیچے والے جب بھی پانی کے ضروتمند ہوں ان کو اوپر والوں کے بیچ سے گزرنا پڑے۔ تب یہ کہتے ہیں: کیوں نہ ہم اپنے والے حصے میں ایک شگاف کر لیں اور اوپر والوں کو (بار بار) تنگ نہ کریں۔ اب اگر وہ اِن کو اپنے ارادے پر عمل پیرا ہونے کےلیے چھوڑ دیتے ہیں.. تو سب کے سب مرتے ہیں... البتہ اگر وہ اِن کا ہاتھ پکڑ لیتے ہیں.. تو نہ صرف وہ خود بلکہ سب کے سب پار لگتے ہیں‘‘۔

قوم کے دردمندو ! 

ذرا اپنے نبیؐ کے فرمان پر غور کرو...:

ایک قوم کے چند نادان لوگوں کو __ اپنی عام سی حیثیت میں __ معاشرے کے اندر فساد پھیلانے کےلیے چھوٹ مل جائے... تو بھی انجام خطرے میں ہوتا ہے۔

تو پھر جرم اور فساد کی علمبردار پوری ایک مافیا کا.. اپنی باقاعدہ ’’سرکاری حیثیت‘‘ میں.. اور کشتی کا ’’ناخدا‘‘ بن کر.. معاملے کا ’’کنٹرول‘‘ ہی لے لینا، اور وہ بھی ایک ایسی منظم، گمراہ، کرپٹ مافیا...

جو نہ صرف اندرونی سطح پر اپنے بے تحاشا ظلم اور فساد سے اِس کشتی کا پیندا چھلنی کر دینے پر تلی ہوئی ہے 

بلکہ بیرونی سطح پر اِس کی سمت ہی تباہیوں کے بھنور کی جانب کر ڈالتی ہے... 

تو اے معاشرہ کے صالح و دَانا طبقو! یہ ہمارے لیے کس قدر عظیم لمحۂ فکریہ ہونا چاہئے...؟؟؟

*****

ہماری یہ ’’کشتی‘‘ .. جس پر قوم کے نمازی بھی سوار ہیں اور روزہ دار بھی.. سب متقی اور باشرع چہرے بھی.. علماء اور فقہاء بھی.. جہاں تلاوتیں بھی ہو رہی ہیں اور خطبے اور وعظ بھی.. مدرسے بھی چل رہے ہیں اور دروسِ قرآن بھی.. جہاں جدید تعلیم یافتہ، مخلص، محنتی اور باشعور شہریوں کی کمی ہے اور نہ دانشوروں اور ولایت پلٹ ماہرینِ سماج کی.. اساتذہ کی اور نہ انجینئروں اور ڈاکٹروں کی.. ادیبوں کی اور نہ شاعروں کی...

مگر.. اِن سب نیک اعمال کرتے نمازیوں روزہ داروں.. وعظ کرتے خطیبوں.. آگہی نشر کرتے پروفیسروں اور دانشوروں.. ادیبوں اور شاعروں.. اور سماجیات کے ماہروں.. کو اٹھائے ہوئے... ہماری یہ تیز رفتار ’’کشتی‘‘

تباہی کے کس ہولناک بھنور کی جانب بھاگی چلی جا رہی ہے.. اور اپنے طبعی انجام کے کس قدر قریب پہنچ چکی ہے...؟ 

اِس کے طول و عرض میں فساد کے کیا کیا انتظامات ہیں...، اور اس کے پتوار کن مکروہ ہاتھوں نے تھام رکھے ہیں؟

کیا اِس پر ہمیں ابھی تک پریشانی لاحق نہیں ہوئی...؟؟؟

کیا کبھی ہم نے نہیں سوچا... جس وقت بغداد میں تاتاریوں نے ہماری اینٹ سے اینٹ بجائی تھی.. یا جس وقت اندلس میں ہماری آٹھ سو سالہ تاریخ نے اپنا آخری سانس لیا تھا.. یا جس وقت مسلم ہند میں ہمارے اقتدار کا چراغ گل ہوا تھا.. یا جب بھی اور جہاں بھی ہماری یہ کشتی ڈوبی... تو کیا اُس وقت ہمارے یہاں نمازی نہیں پائے جاتے تھے..؟ روزہ دار ختم ہو گئے تھے..؟ متقی اور باشرع چہرے ناپید ہو گئے تھے..؟ علماء اور فقہاء نہیں رہے تھے..؟ خطبے اور وعظ.. خانقاہیں اور درس نہیں چل رہے تھے..؟ ادب اور شاعری نہیں ہو رہی تھی..؟ پڑھے لکھوں کی کمی ہو گئی تھی..؟ شریف، بھلے مانس، محنتی اور اپنے کام سے کام رکھنے والے معزز شہریوں کا کال پڑ گیا تھا...؟

آخر وہ کونسا وقت ہوتا ہے جب خدا کی نصرت اور عنایت ہم سے دستکش ہو جاتی ہے؟

جس وقت اصلاح کا کام ہمارے معاشرے کے اندر موقوف ہو جاتا ہے.. اور جب ’’نیکی‘‘ کا یہ تصور مقبولِ عام ہو جاتا ہے کہ: بس اپنے اپنے اعمال درست کرو اور اُس فساد سے تعرض مت کرو جو اِس کشتی کے پیندے میں شگاف ڈالنے کا موجب بن رہا ہے.. جس وقت ظلم اور فساد کے لشکروں کو معاشرے کے اندر کھلی چھوٹ مل جاتی ہے اور ان کو روکنے ٹوکنے والی آوازیں دھیمی پڑ جاتی ہیں اور کلمۂ حق کہنے والے کہیں کونوں اور گوشوں میں جا کر سو جاتے ہیں یا اپنی انفرادی عبادتوں میں محو ہو جاتے ہیں.. اور ’’کشتی‘‘ میں شگاف کرنے والوں کا کام زوروں پر چلا جاتا ہے... تو یہ وہ وقت ہوتا ہے جب ایک کلمہ گو قوم پر سے آسمان کے پہرے اٹھ جاتے ہیں!

حضرات! معاشرے کے اندر ظلم اور فساد اور عبادتِ غیر اللہ کے خلاف اٹھ کھڑے ہونا... اس کشتی کا بھی تحفظ ہے.. اور خود آپ کا بھی.. اور آپ کی آئندہ نسلوں کا بھی۔

*****

خلیفۂ اول حضرت ابو بکر صدیقؓ  ایک بار منبر پر کھڑے ہوئے، اور بعد از حمد وثناء، فرمانے لگے:

یا أیہا الناس إنکم تقرأون ہٰذہ الآیۃ وتضعونہا علیٰ غیر موضعہا: ( یَا أیُّہَا الَّذِیْنَ آمَنُوْا عَلَیْکُمْ أنْفُسَکُمْ لا یَضُرُّکُمْ مَّنْ ضَلَّ إذَا اھْتَدَیْتُمْ).. وإنَّا سَمِعْنَا النَّبِیَّ ا یَقُوْلُ: ’’إنَّ النَّاسَ إذَا رَأوْا الظَّالِمَ فَلَمْ یَأخُذُوْا عَلیٰ یَدَیْہِ، أوْشَکَ أن یَعُمَّہُمُ اللّٰہُ بِعِقَابٍ‘‘۔ ( رواه أحمد، و أبو داود، والترمذی، وابن ماجة، وصححه أحمد شاکر والألبانی، واللفظ لأبی داود)

اے لوگو ! تم یہ آیت پڑھتے ہو اور اِس کا نہایت غلط اطلاق کرتے ہو: (المائدۃ کی آیت ۱۰۵) ’’اے ایمان والو ! اپنی فکر کرو۔ تم خود اگر راہ راست پر ہو تو کسی کے گمراہ رہنے سے تمہارا کچھ نہیں بگڑتا‘‘ جبکہ ہم نے نبی کو یہ فرماتے سنا: ’’یقیناًلوگ جب ظالم کو دیکھیں اور اس کو اُس کے دونوں ہاتھوں سے پکڑ کر نہ روکیں تو قریب ہے کہ اللہ تعالیٰ اُن سب کو عقوبت کی لپیٹ میں لے لے‘‘

تو کیا ہم نے غور کیا؟...’’ظالم کو دیکھیں تو اُس کو دونوں ہاتھ پکڑ کر اُس کے ظلم سے روکیں‘‘... کیونکہ سفینہ جب ڈوبتا ہے تو پورے کا پورا ڈوبتا ہے!

قالت زینبُ: فقلتُ: یا رسولَ اللّٰہ أنَھْلَکُ وَفِینا الصَّالِحُون؟ قال: ’’نعم إذا کَثُرَ الخَبَثُ‘‘ (متفق علیه)

ام المومنین زینبؓ (بنت جحش) فرماتی ہیں: میں نے عرض کی: اے اللہ کے رسولؐ! کیا ہم ہلاک ہوں گے درحالیکہ ہمارے مابین صالحین پائے جاتے ہوں گے؟ آپؐ نے فرمایا: ’’ہاں جب گند زیادہ ہو جائے‘‘

قوم کے دن پھرنے کے آرزو مندو ! 

اپنے نبیؐ کی بات پر غور کرو... :

أنَھْلَکُ وَفِینَا الصَّالِحُوْنَ؟ کیا صالحین کے ہوتے ہوئے ہم برباد ہونگے؟ قال: ’’نعم إذا کَثُرَ الخَبَثُ‘‘ فرمایا: ’’ہاں جب گند بڑھ جائے‘‘

’’گند‘‘بڑھ جائے... تو وہاں پر صالحین کی نمازیں اور دعائیں... قربانیاں اور روزے... اعتکاف اور عمرے.. حج اور چلے... مسئلے کا علاج نہیں رہتے.. اور قوم کے سر پر منڈلانے والے اُس ’’طبعی انجام‘‘ کو ٹال دینے پر قدرت نہیں رکھتے... جب تک کہ یہ صالح طبقے ’’گند‘‘ صاف کرنے کےلیے ہی میدان میں نہ اتر آئیں...! ’’صفائی‘‘کا یہ عمل... بڑی دیر سے یہاں ’’صالحین‘‘ کا منتظر ہے!!!

*****

آئیے اٹھیں... اور اپنے حصے کا کام انجام دیں:

ایک فورم... جس پر.. ہر طبقے، ہر پیشے ، ہر سماجی حیثیت و پسمنظر، ہر مسلک، ہر فقہ، ہر تنظیم، اور ہر پارٹی کے لوگ.. مل کر:

à   باطل اور ظلم کے خلاف اہل اسلام کی وہ مزاحمت سامنے لائیں... جو :

ý        اپنے معاشرے میں کفر والحاد کی یورش کو روک نہ سکے تو بھی اُس کی راہ میں کچھ بڑی بڑی رکاوٹیں کھڑی کر دینے میں کامیاب ہو۔

ý        عالمی استعمار نے ہم پر جو نظامِ ظلم و استحصال مسلط کر رکھا ہے.. کبھی ’جمہوریت‘ اور ’عوام کی نمائندگی‘ اور ’عوامی امنگوں کی ترجمانی‘ کے نام پر.. تو کبھی اپنے چہیتے ڈکٹیٹروں کے ناز نخرے اٹھانے کی صورت میں.. جبکہ پون صدی سے چلا آنے والا یہ نظامِ باربرداری و بردہ فروشی ہمارا سارا خون چوس چکا ہے اور ہمارے وجود سے زندگی کی آخری رمق ختم کر دینے والا ہے... عالمی استعمار کے مقاصد پورا کرنے والے اِس نظامِ استبداد کو اپنے یہاں سے رخصت کرانے کےلیے..

ý        عوامی طاقت کو میدان میں لائے۔

ý        ہماری یہ مزاحمت: نظریاتی بھی ہو۔ سماجی بھی۔ اور سیاسی بھی۔ یہ مزاحمت گلی گلی، محلے محلے، کی سطح پر پائی جائے.. مسجدوں اور منبروں سے پھوٹے.. ابلاغی فورموں سے اپنا پتہ دے... اور بیک وقت عالمی لہجے بھی اختیار کرے۔

ý        تشدد کی راہ سے دور رہتے ہوئے.. یہ ایک ’’عوامی ریلا‘‘ اٹھانے پر ہی اپنا زور صرف کرے...؛ اور جوکہ مسلم دنیا کے متعدد خطوں میں قابل ذکر پیشرفت دکھا چکا ہے۔

à   یہ فورم مسلم صفوں میں پائے جانے والے انتشار اور افتراق کا ایک جرأتمندانہ حل سامنے لائے۔ ایک طرف لسانیت، صوبائیت اور قومیت ایسے رجحانات کے خلاف سرگرم ہو، کیونکہ یہ چیزیں جسدِ مسلم کو تار تار کروانے کےلیے ہی ہمیں مہیا کر رکھی گئی ہیں؛ اور ان سب جاہلی عصبیتوں کے مقابلے میں ’’رشتۂ اسلام‘‘ اور ’’اخوتِ ایمانی‘‘ کو ہی اپنی مضبوط تر شیرازہ بندی کی بنیاد بنائے۔ دوسری جانب ’مذہب‘ کے نام پر کھڑی کی گئی اُن دیواروں کو گرائے جو ہمیں فرقوں اور ٹولوں کے اندر بانٹ چکی ہیں اور جن کے باعث آج ہماری مسجدیں اور نمازیں تک الگ ہوچکی ہیں...! آج ہمیں فرقہ واریت کی اِن سب بنیادوں کو ہی ملیامیٹ کرنا ہو گا۔

à   یہاں ہونے والی کرپشن اور چوری اور لوٹ کھسوٹ کی خبر لے، سماجی ظلم و ناانصافی کے خلاف اٹھے اور قوم کو اٹھائے۔

à   مقامی صنعت کو فروغ دلوانے کےلیے.. نیز مسلم وسائل کو ملٹی نیشنلز (’ایسٹ انڈیا کمپنی‘ کی فی زمانہ شکل) کی آہنی جکڑ سے آزاد کرانے کے لیے، اور مسلم معاشروں کو خودانحصاری کی راہ دکھانے کے لیے.. نیز یہود وہنود وصلیب کے پنجے میں سسکتی مسلم اقوام کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کے لیے... ’’بائیکاٹ‘‘ کا ہتھیار سامنے لے کر آئے۔

à   گلی گلی محلے محلے کی سطح پر، ’’اپنی مدد آپ‘‘ کے تحت ریلیف اور سماجی خدمت کے کم خرچ بالانشین ماڈل سامنے لائے۔ زکات و صدقات کا اسٹرٹیجک استعمال متعارف کروائے۔ گلی محلے اور مسجد کی سطح پر کواپریٹو اسکیمیں سامنے لے کر آئے۔ سمال انڈسٹری کی قابل عمل صورتیں دے۔ اور مسلم ٹیلنٹ کی سرپرستی کرے۔

حضرات!
آپ کے سامنے آج ظلم بھی ہے، کفر بھی، فساد بھی، عبادتِ غیر اللہ بھی، اور شرائع کی پامالی بھی۔ جبکہ پرسانِ حال کوئی نہیں! اصلاح کاروں کا اٹھنا آج فرض نہیں تو کب ہے؟

 

Print Article
Tagged
متعلقہ آرٹیکلز
بھارتی مسلمان اداکار کا ہندو کو بیٹی دینا… اور کچھ دیرینہ زخموں، بحثوں کا ہرا ہونا
باطل- اديان
ديگر
حامد كمال الدين
بھارتی مسلمان اداکار کا ہندو  کو بیٹی دینا… اور کچھ دیرینہ زخموں، بحثوں کا ہرا ہونا تحریر: حامد کما۔۔۔
ماڈرن سٹیٹ محض کسی "انتخابی عمل" کا نام نہیں
باطل- فكرى وسماجى مذاہب
تنقیحات-
حامد كمال الدين
ماڈرن سٹیٹ محض کسی "انتخابی عمل" کا نام نہیں تحریر: حامد کمال الدین اپنے مہتاب بھائی نے ایک بھلی سی تحریر پر ۔۔۔
رافضہ، مسئلہ اہلسنت کے آفیشل موقف کا ہے
باطل- فرقے
حامد كمال الدين
رافضہ، مسئلہ اہلسنت کے آفیشل موقف کا ہے تحریر: حامد کمال الدین مسئلہ "آپ" کے موقف کا نہیں ہے صاحب،۔۔۔
رافضہ کی تکفیر و عدم تکفیر، ہر دو اہل سنت کا قول ہیں
Featured-
باطل- فرقے
حامد كمال الدين
رافضہ کی تکفیر و عدم تکفیر، ہر دو اہل سنت کا قول ہیں تحریر: حامد کمال الدین ہمارے یہاں کی مذہبی (سن۔۔۔
رواداری کی رَو… اہلسنت میں "علی مولا علی مولا" کروانے کے رجحانات
تنقیحات-
باطل- فرقے
حامد كمال الدين
رواداری کی رَو… اہلسنت میں "علی مولا علی مولا" کروانے کے رجحانات حامد کمال الدین رواداری کی ایک م۔۔۔
ہجری، مصطفوی… گرچہ بت "ہوں" جماعت کی آستینوں میں
بازيافت- تاريخ
بازيافت- سيرت
باطل- فكرى وسماجى مذاہب
حامد كمال الدين
ہجری، مصطفوی… گرچہ بت "ہوں" جماعت کی آستینوں میں! حامد کمال الدین ہجرتِ مصطفیﷺ کا 1443و۔۔۔
لبرل معاشروں میں "ریپ" ایک شور مچانے کی چیز نہ کہ ختم کرنے کی
باطل- فكرى وسماجى مذاہب
حامد كمال الدين
لبرل معاشروں میں "ریپ" ایک شور مچانے کی چیز نہ کہ ختم کرنے کی حامد کمال الدین بنتِ حوّا کی ع۔۔۔
شام میں حضرت عمر بن عبدالعزیزؒ کے مدفن کی بےحرمتی کا افسوسناک واقعہ اغلباً صحیح ہے
احوال- وقائع
باطل- فرقے
حامد كمال الدين
شام میں حضرت عمر بن عبدالعزیزؒ کے مدفن کی بےحرمتی کا افسوسناک واقعہ اغلباً صحیح ہے حامد کمال الد۔۔۔
"المورد".. ایک متوازی دین
باطل- فرقے
ديگر
حامد كمال الدين
"المورد".. ایک متوازی دین حامد کمال الدین اصحاب المورد کے ہاں "کتاب" سے اگر عین وہ مراد نہیں۔۔۔
ديگر آرٹیکلز
جہاد- سياست
حامد كمال الدين
آج میرا ایک ٹویٹ ہوا: مذہبیوں کے اس نظامِ انتخابات میں ناکامی پر تعجب!؟! نہ یہ اُس کےلیے۔ نہ وہ اِ۔۔۔
باطل- اديان
ديگر
حامد كمال الدين
بھارتی مسلمان اداکار کا ہندو  کو بیٹی دینا… اور کچھ دیرینہ زخموں، بحثوں کا ہرا ہونا تحریر: حامد کما۔۔۔
تنقیحات-
حامد كمال الدين
"فرد" اور "نظام" کا ڈائلیکٹ؛ ایک اہم تنقیح تحریر: حامد کمال الدین عزیزم عثمان ایم نے محترم سرفراز ف۔۔۔
Featured-
حامد كمال الدين
مالکیہ کے دیس میں! تحریر: حامد کمال الدین "مالکیہ" کو بہت کم دیکھنے کا اتفاق ہوا تھا۔ افراد کے طور ۔۔۔
حامد كمال الدين
"سیزن" کی ہماری واحد پوسٹ! === ویسے بھی "روایات و مرویات" کی بنیاد پر فیصلہ کرنا فی الحقیقت علماء کا کام ہ۔۔۔
راہنمائى-
شيخ الاسلام امام ابن تيمية
صومِ #عاشوراء: نوویں اور دسویںمدرسہ احمد بن حنبل کی تقریرات"اقتضاء الصراط المستقیم" مؤلفہ ابن تیمیہ سے ایک اقت۔۔۔
باطل- فكرى وسماجى مذاہب
تنقیحات-
حامد كمال الدين
ماڈرن سٹیٹ محض کسی "انتخابی عمل" کا نام نہیں تحریر: حامد کمال الدین اپنے مہتاب بھائی نے ایک بھلی سی تحریر پر ۔۔۔
تنقیحات-
حامد كمال الدين
روایتی مذہبی طبقے سے شاکی ایک نوجوان کے جواب میں تحریر: حامد کمال الدین ہماری ایک گزشتہ تحریر پ۔۔۔
تنقیحات-
حامد كمال الدين
ساحل عدیم وغیرہ آوازیں کسی مسئلے کی نشاندہی ہیں تحریر: حامد کمال الدین مل کر کسی کے پیچھے پڑنے ی۔۔۔
تنقیحات-
حامد كمال الدين
خلافت… اور کچھ ’یوٹوپیا‘ افکار تحریر: حامد کمال الدین گزشتہ سے پیوستہ: دو سوالات کے یہاں ہمیں۔۔۔
تنقیحات-
حامد كمال الدين
خلافت مابین ‘جمہوری’ و ‘انقلابی’… اور مدرسہ اھل الاثر تحریر: حامد کمال الدین گزشتہ سے پیوستہ: رہ ۔۔۔
تنقیحات-
حامد كمال الدين
عالم اسلام کی کچھ سیاسی شخصیات متعلق پوچھا گیا سوال تحریر: حامد کمال الدین ایک پوسٹر جس میں چار ش۔۔۔
باطل- فرقے
حامد كمال الدين
رافضہ، مسئلہ اہلسنت کے آفیشل موقف کا ہے تحریر: حامد کمال الدین مسئلہ "آپ" کے موقف کا نہیں ہے صاحب،۔۔۔
Featured-
باطل- فرقے
حامد كمال الدين
رافضہ کی تکفیر و عدم تکفیر، ہر دو اہل سنت کا قول ہیں تحریر: حامد کمال الدین ہمارے یہاں کی مذہبی (سن۔۔۔
تنقیحات-
اصول- منہج
Featured-
حامد كمال الدين
گھر بیٹھ رہنے کا ’آپشن‘… اور ابن تیمیہؒ کا ایک فتویٰ اردو استفادہ: حامد کمال الدین از مجموع فتاوى ا۔۔۔
Featured-
تنقیحات-
حامد كمال الدين
ایک نظامِ قائمہ کے ساتھ تعامل ہمارا اور ’اسلامی جمہوری‘ ذہن کا فرق تحریر: حامد کمال الدین س: ۔۔۔
اصول- ايمان
اصول- ايمان
حامد كمال الدين
عہد کا پیغمبر تحریر: حامد کمال الدین یہ شخصیت نظرانداز ہونے والی نہیں! آپ مشرق کے باشندے ہیں یا ۔۔۔
تنقیحات-
راہنمائى-
حامد كمال الدين
مابین "مسلک پرستی" و "مسالک بیزاری" تحریر: حامد کمال الدین میری ایک پوسٹ میں "مسالک بیزار" طبقوں ۔۔۔
کیٹیگری
Featured
حامد كمال الدين
حامد كمال الدين
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
Side Banner
حامد كمال الدين
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
احوال
تبصرہ و تجزیہ
حامد كمال الدين
حامد كمال الدين
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
اداریہ
حامد كمال الدين
حامد كمال الدين
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
اصول
منہج
حامد كمال الدين
ايمان
حامد كمال الدين
منہج
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
ایقاظ ٹائم لائن
حامد كمال الدين
حامد كمال الدين
ذيشان وڑائچ
مزيد ۔۔۔
بازيافت
سلف و مشاہير
حامد كمال الدين
تاريخ
حامد كمال الدين
سيرت
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
باطل
اديانديگر
حامد كمال الدين
فكرى وسماجى مذاہب
حامد كمال الدين
فرقے
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
تنقیحات
حامد كمال الدين
حامد كمال الدين
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
ثقافت
معاشرہ
حامد كمال الدين
خواتين
حامد كمال الدين
خواتين
ادارہ
مزيد ۔۔۔
جہاد
سياست
حامد كمال الدين
مزاحمت
حامد كمال الدين
قتال
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
راہنمائى
شيخ الاسلام امام ابن تيمية
حامد كمال الدين
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
رقائق
اذكار و ادعيہ
حامد كمال الدين
اذكار و ادعيہ
حامد كمال الدين
اذكار و ادعيہ
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
فوائد
فہدؔ بن خالد
احمد شاکرؔ
تقی الدین منصور
مزيد ۔۔۔
متفرق
ادارہ
عائشہ جاوید
عائشہ جاوید
مزيد ۔۔۔
مشكوة وحى
علوم حديث
حامد كمال الدين
علوم قرآن
حامد كمال الدين
مریم عزیز
مزيد ۔۔۔
مقبول ترین کتب
مقبول ترین آڈيوز
مقبول ترین ويڈيوز