عربى |English | اردو 
Surah Fatiha :نئى آڈيو
 
Friday, April 26,2024 | 1445, شَوّال 16
رشتے رابطہ آڈيوز ويڈيوز پوسٹر ہينڈ بل پمفلٹ کتب
شماره جات
  
 
  
 
  
 
  
 
  
 
  
 
  
 
  
 
  
 
  
 
  
 
تازہ ترين فیچر
Skip Navigation Links
نئى تحريريں
رہنمائى
نام
اى ميل
پیغام
AmericanAmpaire آرٹیکلز
 
مقبول ترین آرٹیکلز
عنصرِ سوم: شرک اور عیسائیت کا مسخ
:عنوان

:کیٹیگری
حامد كمال الدين :مصنف
گزشتہ فصل

عنصرِ سوم:

 شرک اور عیسائیت کا مسخ

 

اب آئیے بنی الاصفر کے فکری وجود کے تیسرے عنصر کی طرف...

دین اور تہذیب کی تاریخ سے باخبر لوگوں کیلئے ’رومنز‘ ایک مذہبی شب خون کا بھی عنوان رہا ہے اور یہ ہے دینِ مسیح ؑکا، جو کہ توحید کا ایک خوبصورت درس تھا، بت پرستی کے ہاتھوں یرغمال کر لیا جانا۔ دینِ توحید میں فاتحانہ بلکہ شہنشاہانہ داخل ہونا بلکہ شرک کے پلید جوتوں سمیت داخل ہونا اور پھر اس پر بھی ’تیسری دنیا‘ سمجھ کر قابض ہو جانا .... یہاں تک کہ دینِ توحید سے توحید اور موحدین ہی کو بے دخل کر دینا اور شرک کو بالآخر ایک آسمانی شریعت کا باقاعدہ عنوان ٹھہرا دینا .... ’رومنز‘ کی تاریخ کا یہ بھی ایک بے حد تاریک مگر نمایاں پہلو ہے۔

عیسائیت کا یورپ میں غلغلہ ہونا چنانچہ دین مسیح ؑسے اتنا تعلق نہیں رکھتا جتنا کہ سینٹ پال کے دین سے جو کہ یہودی پس منظر اور رومی اثر ورسوخ رکھنے والی ایک پراسرار تاریخی شخصیت ہے۔ رہا سہا کام پھر رومی شہنشاہ قسطنطین کے قبولِ عیسائیت نے کیا جس نے عیسائی عقائد کے اندر ’بحقِ سرکار‘ مداخلت کی کمال مثالیں قائم کیں۔ یہاں تک کہ عیسائیت کا عقیدہ تو کیا زبان تک اپنی نہ رہی۔ سب کچھ ’رومیا‘ لیا گیا۔ آج جب آپ دیکھتے ہیں تو گویا یہ دین نازل ہی کہیں یورپ میں ہوا تھا۔ بت پرست رومی تہواروں کو ہی بڑے آرام کے ساتھ عیسائی تقدس دے دیا گیا!

عیسائیت کی یورپی پہچان اور یورپ کی عیسائی پہچان چنانچہ آج سیکولرزم کے دور میں بھی قریب قریب ایک مسلمہ جانی جاتی ہے۔ نومنتخب پاپائے روم جوزف ریٹزنگر بینی ڈکٹ آج اسی وجہ سے یورپی یونین کے آئین پر معترض ہیں کہ یونین کا باقاعدہ مذہب اس میں عیسائیت کیوں درج نہیں کر دیا گیا۔ ترکی کے یورپی یونین کی رکنیت پانے کے بھی وہ اسی وجہ سے خلاف رہے ہیں اور صاف کہتے ہیں کہ ’یورپ‘ اور ’نصرانیت‘ آپس میں لازم وملزوم ہیں۔ یعنی یورپ میں سینٹ پال کے دین کے سوا کسی کیلئے کوئی گنجائش نہ ہونی چاہیے!

بوسنیا اور کوسووا میں مسلمانوں کا قتل عام کرنے والے بھی شاید یہی سمجھتے ہیں کہ براعظم یورپ میں عیسائیت کے سوا کسی مذہب کی کوئی گنجائش نہیں!

بہرحال عیسوی شریعت کا رومیا لیا جانا تاریخ کا ایک معروف واقعہ ہے۔ یہاں تک کہ بعض مورخین کو یہ کہے بغیر چارہ نہ رہا: ”رومن دراصل عیسائی نہیں ہوئے بلکہ عیسائیت کو رومن کیا گیا“۔ پاپائے روم کا ادارہ اسی واردات کا ایک تاریخی تسلسل ہے۔

رومنز کا سرخ ارغوانی رنگ آپ پوپ کے چغے اور کلاہ میں دیکھ سکتے ہیں اور یہی سرخ رنگ کسی نہ کسی ڈیزائن کے ساتھ ہر مغربی ملک کے پرچم میں!

 

٭٭٭٭٭

 

طبعی بات تھی کہ محمد ﷺ کی لائی ہوئی آخری آسمانی رسالت کے ساتھ سب سے گھمبیر اور کانٹے دار مقابلے کیلئے وہی قوم اور وہی تہذیب پیش پیش ہوتی جو اس سے پہلے دینِ مسیح ؑکی صورت مسخ کر چکی تھی اور قریب قریب ایک پوری آسمانی اُمت کا گھونٹ بھر چکی تھی .... اور جس کے ہاتھوں مسیح ؑکا نام، جو کہ خدا کا بندہ خدا کا رسول اور خدا کا کلمہ تھا، شرک کا عنوان بنا دیا گیا اور رومی دیوتاؤں کا ’شرعی‘ متبادل۔

رسول اللہ ﷺ اپنی وفات کے وقت جس جہادی مہم کی تیاری کروا رہے تھے اور جس کی تاخیر پر آپ بیماریِ مرگ میں بھی برہم ہوئے تھے اور جس کو روانہ کرنے میں خلیفۂ اول ابو بکرؓ نے بھی بے حد مستعدی سے کام لیا، یوں یہ کہا جا سکتا ہے کہ یہ نبوت کی جانب سے بھجی جانے والی آخری فوجی مہم تھی تو خلافت کی جانب سے روانہ کی جانے والی پہلی فوجی مہم، یعنی جیشِ اسامہؓ.... یہ ’ملتِ روم‘ کی جانب سے اٹھنے والے خطرات کے سد باب کیلئے ہی بھیجی جانے والی ایک مہم تھی۔

علاوہ ازیں، نبی آخر الزمان کی زندگی کی سب سے بڑی اور بلحاظِ مسافت سب سے طویل و پرمشقت فوجی مہم جو کہ آپ نے وفات سے تھوڑی دیر پہلے ایک عظیم الشان اور عدیم المثال تیاری کے ساتھ برپا کی تھی اور بنفسِ نفیس اس کی قیادت فرمائی تھی، اور جس میں امکان تھا کہ قیصرِ روم خود آپ کے مقابلہ میں آئے گا یوں دنیا شاید یہ موقعہ پاتی کہ ایک نبی اور ایک قیصر کو اس رزمِ جہاد کے اندر آمنے سامنے دیکھے، لیکن آسمانی صحیفوں کا علم رکھنے والا یہ رومن ایمپرر جو کہ فارس پر فتح پانے کی عظیم شہرت رکھتا تھا مگر جانتا تھا کہ نبی سے مقابلہ کی صورت میں اس کا ابرہہ سے بھی برا حشر ہو سکتا تھا، لاکھوں کی فوج رکھنے کے باوجود اپنے بالکل قریب آئے ہوئے اس تیس ہزار کے لشکر کو بڑی بزدلی کے ساتھ طرح دے گیا .... رسول اللہ ﷺ کی زندگی کا یہ سب سے بھاری بھرکم غزوہ، جو تبوک کے نام سے جانا جاتا ہے اور جوکہ آپ کی زندگی کے بالکل آخر میں جا کر لڑا گیا، ’ملتِ روم‘ ہی کے خلاف تھا۔

اس لحاظ سے یہ بھی کہا جاسکتا ہے کہ اللہ کے کسی بھی نبی کا سب سے آخری معرکہ اسی شرک کے خلاف لڑا گیا جسے ہم ’ملتِ روم‘ کہتے ہیں اور یہ کہ نبوت کی تلوار کا رخ عین آخری دم اسی ’مغربی‘ خطرے کی سمت تھا۔

اس امر نے پیروانِ رُسُل اور مخالفینِ رُسُل کی اس لامتناہی کشمکش کو قیامت تک کیلئے شاید اب یہی جہت دے دی ہے کہ حق اور باطل کا معرکہ اب زمانۂ آخر تک انہی دو کیمپوں کے مابین لڑا جاتا رہے۔ پچھلی چودہ صدیوں کا واقعہ بہر حال اسی بات کی توثیق کر رہا ہے۔

چنانچہ جتنی طویل جنگ ہمارے خلاف ”ملتِ روم“ نے کھڑی کی ہے بلکہ آج تک یہ ہمارے خلاف بر سر جنگ ہے ویسی جنگ ہمارے خلاف دنیا کی کسی قوم نے کھڑی نہیں کی اور نہ ہی اس کا کہیں امکان نظر آتا ہے۔ ”اقوامِ روم“ جنہیں اب ہم ”مغرب“ بھی کہنے لگے ہیں اور جوکہ کئی بر اعظموں کے اندر اب بیک وقت پائی جاتی ہیں.. پچھلے چودہ سو سال سے ہمیں ہی اپنی جنگ کا سب سے بڑا محاذ جانے ہوئے ہیں۔

کمیونزم وغیرہ کے خلاف برسرِ عمل رہنے کے دوران بے شک اس جنگ کی شدت میں قابلِ لحاظ حد تک کمی آئی رہی مگر یہ جنگ اس سے کہیں بڑی ہے کہ یہ کسی چھوٹے موٹے عمل کے نتیجے میں ماضی کا ایک واقعہ بن رہے اور حال سے روپوش ہو جائے۔ پس آج جو ہم دیکھ رہے ہیں ہرگز کوئی حیران کن واقعہ نہ ہونا چاہیے!

 اگلی فصل


Print Article
  روبزوال امیریکن ایمپائر
 
Tagged
متعلقہ آرٹیکلز
ديگر آرٹیکلز
جہاد- سياست
حامد كمال الدين
آج میرا ایک ٹویٹ ہوا: مذہبیوں کے اس نظامِ انتخابات میں ناکامی پر تعجب!؟! نہ یہ اُس کےلیے۔ نہ وہ اِ۔۔۔
باطل- اديان
ديگر
حامد كمال الدين
بھارتی مسلمان اداکار کا ہندو  کو بیٹی دینا… اور کچھ دیرینہ زخموں، بحثوں کا ہرا ہونا تحریر: حامد کما۔۔۔
تنقیحات-
حامد كمال الدين
"فرد" اور "نظام" کا ڈائلیکٹ؛ ایک اہم تنقیح تحریر: حامد کمال الدین عزیزم عثمان ایم نے محترم سرفراز ف۔۔۔
Featured-
حامد كمال الدين
مالکیہ کے دیس میں! تحریر: حامد کمال الدین "مالکیہ" کو بہت کم دیکھنے کا اتفاق ہوا تھا۔ افراد کے طور ۔۔۔
حامد كمال الدين
"سیزن" کی ہماری واحد پوسٹ! === ویسے بھی "روایات و مرویات" کی بنیاد پر فیصلہ کرنا فی الحقیقت علماء کا کام ہ۔۔۔
راہنمائى-
شيخ الاسلام امام ابن تيمية
صومِ #عاشوراء: نوویں اور دسویںمدرسہ احمد بن حنبل کی تقریرات"اقتضاء الصراط المستقیم" مؤلفہ ابن تیمیہ سے ایک اقت۔۔۔
باطل- فكرى وسماجى مذاہب
تنقیحات-
حامد كمال الدين
ماڈرن سٹیٹ محض کسی "انتخابی عمل" کا نام نہیں تحریر: حامد کمال الدین اپنے مہتاب بھائی نے ایک بھلی سی تحریر پر ۔۔۔
تنقیحات-
حامد كمال الدين
روایتی مذہبی طبقے سے شاکی ایک نوجوان کے جواب میں تحریر: حامد کمال الدین ہماری ایک گزشتہ تحریر پ۔۔۔
تنقیحات-
حامد كمال الدين
ساحل عدیم وغیرہ آوازیں کسی مسئلے کی نشاندہی ہیں تحریر: حامد کمال الدین مل کر کسی کے پیچھے پڑنے ی۔۔۔
تنقیحات-
حامد كمال الدين
خلافت… اور کچھ ’یوٹوپیا‘ افکار تحریر: حامد کمال الدین گزشتہ سے پیوستہ: دو سوالات کے یہاں ہمیں۔۔۔
تنقیحات-
حامد كمال الدين
خلافت مابین ‘جمہوری’ و ‘انقلابی’… اور مدرسہ اھل الاثر تحریر: حامد کمال الدین گزشتہ سے پیوستہ: رہ ۔۔۔
تنقیحات-
حامد كمال الدين
عالم اسلام کی کچھ سیاسی شخصیات متعلق پوچھا گیا سوال تحریر: حامد کمال الدین ایک پوسٹر جس میں چار ش۔۔۔
باطل- فرقے
حامد كمال الدين
رافضہ، مسئلہ اہلسنت کے آفیشل موقف کا ہے تحریر: حامد کمال الدین مسئلہ "آپ" کے موقف کا نہیں ہے صاحب،۔۔۔
Featured-
باطل- فرقے
حامد كمال الدين
رافضہ کی تکفیر و عدم تکفیر، ہر دو اہل سنت کا قول ہیں تحریر: حامد کمال الدین ہمارے یہاں کی مذہبی (سن۔۔۔
تنقیحات-
اصول- منہج
Featured-
حامد كمال الدين
گھر بیٹھ رہنے کا ’آپشن‘… اور ابن تیمیہؒ کا ایک فتویٰ اردو استفادہ: حامد کمال الدین از مجموع فتاوى ا۔۔۔
Featured-
تنقیحات-
حامد كمال الدين
ایک نظامِ قائمہ کے ساتھ تعامل ہمارا اور ’اسلامی جمہوری‘ ذہن کا فرق تحریر: حامد کمال الدین س: ۔۔۔
اصول- ايمان
اصول- ايمان
حامد كمال الدين
عہد کا پیغمبر تحریر: حامد کمال الدین یہ شخصیت نظرانداز ہونے والی نہیں! آپ مشرق کے باشندے ہیں یا ۔۔۔
تنقیحات-
راہنمائى-
حامد كمال الدين
مابین "مسلک پرستی" و "مسالک بیزاری" تحریر: حامد کمال الدین میری ایک پوسٹ میں "مسالک بیزار" طبقوں ۔۔۔
کیٹیگری
Featured
حامد كمال الدين
حامد كمال الدين
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
Side Banner
حامد كمال الدين
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
احوال
تبصرہ و تجزیہ
حامد كمال الدين
حامد كمال الدين
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
اداریہ
حامد كمال الدين
حامد كمال الدين
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
اصول
منہج
حامد كمال الدين
ايمان
حامد كمال الدين
منہج
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
ایقاظ ٹائم لائن
حامد كمال الدين
حامد كمال الدين
ذيشان وڑائچ
مزيد ۔۔۔
بازيافت
سلف و مشاہير
حامد كمال الدين
تاريخ
حامد كمال الدين
سيرت
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
باطل
اديانديگر
حامد كمال الدين
فكرى وسماجى مذاہب
حامد كمال الدين
فرقے
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
تنقیحات
حامد كمال الدين
حامد كمال الدين
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
ثقافت
معاشرہ
حامد كمال الدين
خواتين
حامد كمال الدين
خواتين
ادارہ
مزيد ۔۔۔
جہاد
سياست
حامد كمال الدين
مزاحمت
حامد كمال الدين
قتال
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
راہنمائى
شيخ الاسلام امام ابن تيمية
حامد كمال الدين
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
رقائق
اذكار و ادعيہ
حامد كمال الدين
اذكار و ادعيہ
حامد كمال الدين
اذكار و ادعيہ
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
فوائد
فہدؔ بن خالد
احمد شاکرؔ
تقی الدین منصور
مزيد ۔۔۔
متفرق
ادارہ
عائشہ جاوید
عائشہ جاوید
مزيد ۔۔۔
مشكوة وحى
علوم حديث
حامد كمال الدين
علوم قرآن
حامد كمال الدين
مریم عزیز
مزيد ۔۔۔
مقبول ترین کتب
مقبول ترین آڈيوز
مقبول ترین ويڈيوز