وَإِلَيْكَ نَسْعَى وَنَحْفِدُ (شرح قنوت 17
|
:عنوان |
|
|
گویا نسعىٰ وہ بھاگنا جو اپنی ضرورت کو ہو۔ اور نحفِد وہ بھاگنا جو مالک کی طلب پر ہو۔ یہ دونوں تصویریں ایک ہی عمل کی ہوئیں اور وہ ہےبندگی، خدا کےراستےمیں دوڑ دھوپ۔ جو ہماری اپنی تڑپ بھی ہےاور خود مالک کی مانگ بھی |
|
|
شرح دعائے قنوت
تحریر: حامد کمال الدین
17
وَإِلَيْكَ
نَسْعَى وَنَحْفِدُ
"ہماری سب سعی تیری طرف اور سب شتابی تیری جانب"۔
’’سعی‘‘ کسی
کی طرف دوڑ لگانے کو کہتے ہیں۔ ’’حفد‘‘ کا مطلب تیز تیز قدم اٹھانا، بھاگے
چلے آنا۔ ابن قتیبہ کہتے ہیں: ’’حَفَدۃ‘‘ کا
لفظ اُن خادموں اور کنیزوں پر بولا جاتا ہے جو مالک کا اشارہ پاتے ہی بھاگے چلے
آتے ہیں۔ (غریب الحدیث لابن قتیبۃ ج 1 ص 170)۔
یعنی ہرکارے۔ سیوا میں لگے ہوئے۔ گویا نسعىٰ وہ بھاگنا جو اپنی ضرورت کو ہو۔ اور نحفِد وہ بھاگنا جو مالک کی طلب پر ہو۔ یہ دونوں تصویریں
ایک ہی عمل کی ہوئیں اور وہ ہے بندگی، خدا کے راستے میں دوڑ دھوپ۔ جو ہماری اپنی
تڑپ بھی ہے اور خود مالک کی مانگ بھی۔ اور یہ خوش نصیبی کی انتہا ہے کہ: یہ عبادت
اندر سے اٹھنے والی صدا بھی ہو اور عرش سے آنے والی ندا بھی؛ (نورٌ علیٰ نور) اور یہی اِس عمل کا نقطۂ توازن! پس یہ عبدیت کا ایک
بےساختہ بیان ہوا اور قربت کا ایک دلگیر وسیلہ۔
پورا کتابچہ ایک پی ڈی ایف فائل میں خطِ نستعلیق کے ساتھ یہاں سے ڈاؤن لوڈ کیجئے۔
قنوتِ وتر کی تینوں دعاؤں کے متن یکجا یہاں سے حاصل کریں۔
شرح دعائے قنوت مین پیج کےلیے یہاں کلک کریں۔
|
|
|
|
|
|