عربى |English | اردو 
Surah Fatiha :نئى آڈيو
 
Sunday, May 5,2024 | 1445, شَوّال 25
رشتے رابطہ آڈيوز ويڈيوز پوسٹر ہينڈ بل پمفلٹ کتب
شماره جات
  
 
  
 
  
 
  
 
  
 
  
 
  
 
  
 
  
 
  
 
  
 
تازہ ترين فیچر
Skip Navigation Links
نئى تحريريں
رہنمائى
نام
اى ميل
پیغام
sharah_qunut آرٹیکلز
 
مقبول ترین آرٹیکلز
وَعَافنِي فِيمَنۡ عَافَيتَ.. (شرح قنوت 2
:عنوان

’’اللہ سے مانگی جانے والی چیزوں میں کوئی چیز اللہ کو اس سے بڑھ کر پیاری نہ ہوگی کہ اُس سے عافیت کا سوال کیا جائے‘‘۔

. رقائقاذكار و ادعيہ :کیٹیگری
حامد كمال الدين :مصنف

شرح دعائے قنوت

تحریر: حامد کمال الدین

3

وَعَافنِي فِيمَنۡ عَافَيتَ

"اور مجھے عافیت دے ان میں جنہیں تو نے عافیت دی"۔

عافیت کا مطلب بچت ہو جانا۔ خلاصی ہو جانا۔

جان رکھو: خداشناس لوگوں کی دعاؤں میں بہت سے اسلوب اختیار کیے جاتے ہیں۔ کسی وقت خدا سے بڑابڑاکچھ مانگ لیا جاتا ہے: اُس کی جنت، اُس کی قربت، اُس کا دیدار اور نہ جانے کیا کچھ۔ البتہ ان اسالیب میں ایک اسلوب یہ ہے کہ مانگنے میں بھی آدمی انکساری کی حد کر دے۔ اس موقع پر اِس کی کل طلب یہ ہو جاتی ہے کہ مالک اِس کو کچھ نہ کہے۔ اِس چیز کا نام ہے عافیت۔ یعنی مالک اس سے بازپرس نہ کرے۔ جو کچھ اِس کو دیا اس کا سوال نہ کرے۔ جو کچھ گناہ اِس سے ہوئے مالک ان کا ذکر ہی نہ کرے؛ گویا وہ کبھی ہوئے ہی نہیں! یہ تو خوش قسمتی کی حد ہوئی؛ اِس سے بڑھ کر آخر یہ کیا مانگے! اِس سے اوپر گویا اِس کی آنکھ ہی نہیں اٹھتی۔ اِس سے آگے اِس کی زبان ہی نہیں کھلتی۔ اس کی منتہائےتمنا بس یہ ہو جاتی ہے۔ اِس اسلوب میں مالک کی ایک ایسی تعظیم ہے اور اُس کے آگے ذلت اور لاچاری کا ایک ایسا اظہار ہے جو مالک کی رحمت کو بےتحاشا آواز دے لاتا ہے۔ ہاں یہ البتہ اِسے معلوم ہے کہ جس بندے پر مالک مہربان ہو جائے اور بازپرس سے اس کی خلاصی کر دے تو اس کے وارےنیارے پھر کیسے ہوتے ہیں! پس وہ ساری چیزیں اور وہ سارے ٹھاٹھ اِسے معلوم تو ہیں جو ایک بخشش پا لینے والے شخص کو خدا کے ہاں ملنے والے ہیں، لیکن اِس کی جان جا رہی ہے کہ وہ بخشش نام کی نعمت ہی سب سے پہلے اِس کو مل پاتی ہے یا نہیں۔ پس اِسی بخشش میں سب کچھ ہے اور اگر یہ بخشش نہیں تو وہ بربادی کے گڑھے بھی منہ کھولے اِس کو صاف دکھائی دے رہے ہیں۔ ایسے مشکل مقام سے بخیریت گزر لیں تو بات ہے! خدایا بس یہاں سے گزار دے! تو گویا اُس اصل چیز پر اِس کی نظر جا پڑی ہے جو اِس تمام سعادت کا راز ہے اور باقی سب کچھ اس کے بعد اور اس کے تابع ہے۔ تو یہاں؛ یہ دنیا و مافیہا کو بھول کر خدا سے وہ ایک چیز مانگنے لگا جس کے ملنے میں سب کچھ ملتا ہے؛ اور جس کے بغیر سب اندھیرا ہے۔

پس یہ ایک کمال معنیٰ ہے۔ اس کے مانگنے میں ہی سب کچھ ہے۔ ترمذی کی حدیث میں فرمایا: ما سُئِلَ اللهُ شيئًا أحبَّ إليه مِن أن يُسأَلَ العافيةَ ’’اللہ سے مانگی جانے والی چیزوں میں کوئی چیز اللہ کو اس سے بڑھ کر پیاری نہ ہوگی کہ اُس سے عافیت کا سوال کیا جائے‘‘۔ ترمذی ہی کی ایک اور حدیث ہے: فإنَّ أحَدًا لم يُعۡطَ بَعدَ اليقينِ خيرًا مِنَ العافية ’’یقین کے بعد عافیت سے بڑھ کر کوئی چیز نہیں جو کسی کو نصیب ہو‘‘۔ ترمذی میں حضرت عباس سے روایت ہے، کہا: میں نے عرض کی: اے اللہ کے رسول! مجھے کچھ سکھائیے جو میں اللہ سے مانگوں۔ فرمایا: سَلِ اللهَ العافيةَ ’’اللہ سے عافیت کا سوال کرو‘‘۔ کچھ دن بعد میں پھر حاضر ہوا اور عرض کی: اے اللہ کے رسول مجھے کچھ سکھائیے جو میں اللہ سے مانگوں۔ فرمایا: اے عباس! اے رسول اللہؐ کے چچا! اللہ سے عافیت کا سوال کرو دنیا اور آخرت میں۔ 

جان رکھو! عافیت ایک وسیع مضمون ہے۔ کسی وقت اس کا تعلق عواقب consequences سے ہو گا تو کسی وقت موجبات causes سے۔ لہٰذا عافیت کا تعلق دنیا سے بھی ہو گا اور آخرت سے بھی۔ دنیا میں آزمائشوں سے بچ جانا یا اگر آزمائشیں پڑیں تو نعمتِ خداوندی سے ان میں سرخرو رہنا خودبخود اس بات کا موجب ہو گا کہ آخرت میں خلاصی ہو جائے۔ پس ہر وہ چیز جس پر صبر کرنا پڑے اور اس پر آدمی کا قدم ڈگمگا سکتا ہو دنیا میں آدمی اس سے خدا کی عافیت مانگتا ہے۔ یعنی نہ بوجھ پڑے اور نہ اس کےلیے جوابدہ ہونا پڑے۔ یوں خدا کے آگے اپنی کمزوری پیش کرنا اور اپنے آپ کو اُس کی آزمائش کے قابل نہ جاننا عاجزی کی ایک نہایت خوب ادا ہے۔ تابعی امام مطرف بن عبد اللہؒ  کا قول ہے: لأن أُعَافىٰ فأشكر أحَبُّ إليَّ مِن أن أُبتَلىٰ فأصبر ’’میں عافیت میں رہوں اور اس پر شکر کیے جاؤں، مجھے کہیں زیادہ عزیز ہے اس سے کہ میں آزمائش میں پڑوں اور اس پر صبر کروں‘‘۔

شارح زاد المستقنع کہتے ہیں: خدا سے عافیت مانگنا:

o            دین کے معاملہ میں بھی ہے،

o            دنیا کے معاملہ میں بھی،

o            اور آخرت کے معاملہ بھی

مزید فرماتے ہیں:  اس میں آدمی:

o            قلوب کے امراض سے بچنے کی درخواست بھی کرتا ہے، اور جوکہ اِس حدیث کا اصل مقصود ہے،

o            اور بدن کے امراض سے بھی۔

رسول اللہ کے سکھائے ہوئے کلمات وعافنی فیمن عافیت میں ان سب اشیاء سے تحفظ آ جاتا ہے۔

ابن عثیمینؒ اسی حدیث کی شرح میں کہتے ہیں: قلوب کے روگ دو قسم ہیں: ایک شبہات اور دوسرے شہوات۔ یعنی ایک عقائد اور نظریات کے فتنے جنہیں ایک بیمار دل پینے لگتا ہے اور اس کج فکری کے باعث دل میں ٹیڑھ آتا چلا جاتا ہے۔ دوسرا اعمال کے فتنے اور گناہوں کی کشش جو آدمی کو بربادیوں کی طرف لیے چلتی ہے اور آدمی عبدیت کی حالت سے باہر ہوتا چلا جاتا ہے۔ قنوت میں آدمی ان دونوں قسم کے روگوں سے بچا رہنے کی دعا کرتا ہے اور اس بات کا سوالی ہوتا ہے کہ یہ قلب اپنی اس اصل حالت پر رہے جہاں یہ صرف خدا کا طلبگار ہوتا، صرف اُسی کی چاہت کرتا اور صرف اُسی سے ڈر کر رہتا ہے۔

 پورا کتابچہ ایک  پی ڈی ایف فائل میں خطِ نستعلیق کے ساتھ یہاں سے ڈاؤن لوڈ کیجئے۔


قنوتِ وتر کی تینوں دعاؤں کے متن یکجا یہاں سے حاصل کریں۔


شرح دعائے قنوت مین پیج کےلیے یہاں کلک کریں۔


Print Article
Tagged
متعلقہ آرٹیکلز
قنوتِ وتر۔ مسنون دعاؤں کے متن
رقائق- اذكار و ادعيہ
حامد كمال الدين
قنوتِ وتر مسنون دعاؤں کے متن ترتیب: حامد کمال الدین نوٹ: دعاء یا اس کے ترجمہ میں جس جملے کی شرح ۔۔۔
قنوت میں دشمنان دین پر تبرا، اہل دین کےلیے دعائےخیر اور نبیﷺ پر درود
رقائق- اذكار و ادعيہ
حامد كمال الدين
شرح دعائے قنوت تحریر: حامد کمال الدین 23 رمضانی قنوتِ وتر میں دشمنانِ دین پر تبرا، اہل دین کےلیے د۔۔۔
لَا أُحْصِي ثَنَاءً عَلَيْكَ، أَنْتَ كَمَا أَثْنَيْتَ عَلَى نَفْسِكَ (شرح قنوت 22
رقائق- اذكار و ادعيہ
حامد كمال الدين
شرح دعائے قنوت تحریر: حامد کمال الدین 22 لَا أُحْصِي ثَنَاءً عَلَيْكَ، أَنْتَ كَمَا أَثْنَيْتَ عَل۔۔۔
وَأَعُوذُ بِكَ مِنْكَ (شرح قنوت 21
رقائق- اذكار و ادعيہ
حامد كمال الدين
شرح دعائے قنوت تحریر: حامد کمال الدین 21 وَأَعُوذُ بِكَ مِنْكَ "میں تیری پناہ میں آتا ہوں تجھ ۔۔۔
وَبِمُعَافَاتِكَ مِنۡ عُقُوبَتِك (شرح قنوت 20
رقائق- اذكار و ادعيہ
حامد كمال الدين
شرح دعائے قنوت تحریر: حامد کمال الدین 20 وَبِمُعَافَاتِكَ مِنۡ عُقُوبَتِك "تیرے درگزر کی پناہ ۔۔۔
اللَّهُمَّ إِنِّي أَعُوذُ بِرِضَاكَ مِنْ سَخَطِكَ (شرح قنوت 19
رقائق- اذكار و ادعيہ
حامد كمال الدين
شرح دعائے قنوت تحریر: حامد کمال الدین 19 اللَّهُمَّ إِنِّي أَعُوذُ بِرِضَاكَ مِنْ سَخَطِكَ "ال۔۔۔
وَنَرْجُو رَحْمَتَكَ، وَنَخْشَى عَذَابَكَ (شرح قنوت 18
رقائق- اذكار و ادعيہ
حامد كمال الدين
شرح دعائے قنوت تحریر: حامد کمال الدین 18 وَنَرْجُو رَحْمَتَكَ، وَنَخْشَى عَذَابَكَ "امیدوار&nb۔۔۔
وَإِلَيْكَ نَسْعَى وَنَحْفِدُ (شرح قنوت 17
رقائق- اذكار و ادعيہ
حامد كمال الدين
شرح دعائے قنوت تحریر: حامد کمال الدین 17 وَإِلَيْكَ نَسْعَى وَنَحْفِدُ "ہماری سب سعی تیری طرف ۔۔۔
اللَّهُمَّ إِيَّاكَ نَعْبُدُ، وَلَكَ نُصَلِّي، وَنَسْجُدُ (شرح قنوت 16
رقائق- اذكار و ادعيہ
حامد كمال الدين
شرح دعائے قنوت تحریر: حامد کمال الدین 16 اللَّهُمَّ إِيَّاكَ نَعْبُدُ، وَلَكَ نُصَلِّي، وَنَسْجُدُ۔۔۔
ديگر آرٹیکلز
جہاد- سياست
حامد كمال الدين
آج میرا ایک ٹویٹ ہوا: مذہبیوں کے اس نظامِ انتخابات میں ناکامی پر تعجب!؟! نہ یہ اُس کےلیے۔ نہ وہ اِ۔۔۔
باطل- اديان
ديگر
حامد كمال الدين
بھارتی مسلمان اداکار کا ہندو  کو بیٹی دینا… اور کچھ دیرینہ زخموں، بحثوں کا ہرا ہونا تحریر: حامد کما۔۔۔
تنقیحات-
حامد كمال الدين
"فرد" اور "نظام" کا ڈائلیکٹ؛ ایک اہم تنقیح تحریر: حامد کمال الدین عزیزم عثمان ایم نے محترم سرفراز ف۔۔۔
Featured-
حامد كمال الدين
مالکیہ کے دیس میں! تحریر: حامد کمال الدین "مالکیہ" کو بہت کم دیکھنے کا اتفاق ہوا تھا۔ افراد کے طور ۔۔۔
حامد كمال الدين
"سیزن" کی ہماری واحد پوسٹ! === ویسے بھی "روایات و مرویات" کی بنیاد پر فیصلہ کرنا فی الحقیقت علماء کا کام ہ۔۔۔
راہنمائى-
شيخ الاسلام امام ابن تيمية
صومِ #عاشوراء: نوویں اور دسویںمدرسہ احمد بن حنبل کی تقریرات"اقتضاء الصراط المستقیم" مؤلفہ ابن تیمیہ سے ایک اقت۔۔۔
باطل- فكرى وسماجى مذاہب
تنقیحات-
حامد كمال الدين
ماڈرن سٹیٹ محض کسی "انتخابی عمل" کا نام نہیں تحریر: حامد کمال الدین اپنے مہتاب بھائی نے ایک بھلی سی تحریر پر ۔۔۔
تنقیحات-
حامد كمال الدين
روایتی مذہبی طبقے سے شاکی ایک نوجوان کے جواب میں تحریر: حامد کمال الدین ہماری ایک گزشتہ تحریر پ۔۔۔
تنقیحات-
حامد كمال الدين
ساحل عدیم وغیرہ آوازیں کسی مسئلے کی نشاندہی ہیں تحریر: حامد کمال الدین مل کر کسی کے پیچھے پڑنے ی۔۔۔
تنقیحات-
حامد كمال الدين
خلافت… اور کچھ ’یوٹوپیا‘ افکار تحریر: حامد کمال الدین گزشتہ سے پیوستہ: دو سوالات کے یہاں ہمیں۔۔۔
تنقیحات-
حامد كمال الدين
خلافت مابین ‘جمہوری’ و ‘انقلابی’… اور مدرسہ اھل الاثر تحریر: حامد کمال الدین گزشتہ سے پیوستہ: رہ ۔۔۔
تنقیحات-
حامد كمال الدين
عالم اسلام کی کچھ سیاسی شخصیات متعلق پوچھا گیا سوال تحریر: حامد کمال الدین ایک پوسٹر جس میں چار ش۔۔۔
باطل- فرقے
حامد كمال الدين
رافضہ، مسئلہ اہلسنت کے آفیشل موقف کا ہے تحریر: حامد کمال الدین مسئلہ "آپ" کے موقف کا نہیں ہے صاحب،۔۔۔
Featured-
باطل- فرقے
حامد كمال الدين
رافضہ کی تکفیر و عدم تکفیر، ہر دو اہل سنت کا قول ہیں تحریر: حامد کمال الدین ہمارے یہاں کی مذہبی (سن۔۔۔
تنقیحات-
اصول- منہج
Featured-
حامد كمال الدين
گھر بیٹھ رہنے کا ’آپشن‘… اور ابن تیمیہؒ کا ایک فتویٰ اردو استفادہ: حامد کمال الدین از مجموع فتاوى ا۔۔۔
Featured-
تنقیحات-
حامد كمال الدين
ایک نظامِ قائمہ کے ساتھ تعامل ہمارا اور ’اسلامی جمہوری‘ ذہن کا فرق تحریر: حامد کمال الدین س: ۔۔۔
اصول- ايمان
اصول- ايمان
حامد كمال الدين
عہد کا پیغمبر تحریر: حامد کمال الدین یہ شخصیت نظرانداز ہونے والی نہیں! آپ مشرق کے باشندے ہیں یا ۔۔۔
تنقیحات-
راہنمائى-
حامد كمال الدين
مابین "مسلک پرستی" و "مسالک بیزاری" تحریر: حامد کمال الدین میری ایک پوسٹ میں "مسالک بیزار" طبقوں ۔۔۔
کیٹیگری
Featured
حامد كمال الدين
حامد كمال الدين
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
Side Banner
حامد كمال الدين
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
احوال
تبصرہ و تجزیہ
حامد كمال الدين
حامد كمال الدين
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
اداریہ
حامد كمال الدين
حامد كمال الدين
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
اصول
منہج
حامد كمال الدين
ايمان
حامد كمال الدين
منہج
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
ایقاظ ٹائم لائن
حامد كمال الدين
حامد كمال الدين
ذيشان وڑائچ
مزيد ۔۔۔
بازيافت
سلف و مشاہير
حامد كمال الدين
تاريخ
حامد كمال الدين
سيرت
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
باطل
اديانديگر
حامد كمال الدين
فكرى وسماجى مذاہب
حامد كمال الدين
فرقے
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
تنقیحات
حامد كمال الدين
حامد كمال الدين
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
ثقافت
معاشرہ
حامد كمال الدين
خواتين
حامد كمال الدين
خواتين
ادارہ
مزيد ۔۔۔
جہاد
سياست
حامد كمال الدين
مزاحمت
حامد كمال الدين
قتال
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
راہنمائى
شيخ الاسلام امام ابن تيمية
حامد كمال الدين
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
رقائق
اذكار و ادعيہ
حامد كمال الدين
اذكار و ادعيہ
حامد كمال الدين
اذكار و ادعيہ
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
فوائد
فہدؔ بن خالد
احمد شاکرؔ
تقی الدین منصور
مزيد ۔۔۔
متفرق
ادارہ
عائشہ جاوید
عائشہ جاوید
مزيد ۔۔۔
مشكوة وحى
علوم حديث
حامد كمال الدين
علوم قرآن
حامد كمال الدين
مریم عزیز
مزيد ۔۔۔
مقبول ترین کتب
مقبول ترین آڈيوز
مقبول ترین ويڈيوز