عربى |English | اردو 
Surah Fatiha :نئى آڈيو
 
Wednesday, April 17,2024 | 1445, شَوّال 7
رشتے رابطہ آڈيوز ويڈيوز پوسٹر ہينڈ بل پمفلٹ کتب
شماره جات
  
 
  
 
  
 
  
 
  
 
  
 
  
 
  
 
  
 
  
 
  
 
تازہ ترين فیچر
Skip Navigation Links
نئى تحريريں
رہنمائى
نام
اى ميل
پیغام
2015-12 آرٹیکلز
 
مقبول ترین آرٹیکلز
خدا واسطے کی اخوت
:عنوان

آپﷺ فرما رہے تھے:بلا شبہ جو لوگ خالص خدا كے واسطے يا فرمایا خدا كے جلال كے واسطے ايك دوسرے كو چاہتے ہوں گے روز قيامت وہ رحمان كى داہنى جانب عرش كے سائے ميں نور كى مسندوں پر براجمان ہوں گے

. مشكوة وحىفرمايا رسول اللہ ﷺ نے :کیٹیگری
حامد كمال الدين :مصنف

(حديث:‏152‏)[1] عن محمد بن سوقة أن رسول الله عليه السلام قال ما أحدث عبد أخا يواخيه في الله إلا رفعه الله به درجة فقال رجل من المنافقين في نفسه وما درجة رفعها رجل أو وضعها فقال رسول الله عليه السلام ليست بدرجة عتبة بيت أمك ولكنها درجة كما بين السماء إلى الأرض.

رسول اللہﷺ نے فرمايا:جب كبھى كوئى شخص للہ فى اللہ كسى بھائى سے رشتہ اخوت قائم كرتا ہے تو اللہ تعالىٰ اس كا ايك درجہ بڑھا دیتا ہے۔ ايك منافق نے يہ سن كراپنے جى ميں كہا: کیا ہے ایک درجہ جو آدمی کو بڑھا دے یا گھٹا دے!

آپﷺ نے (گويا بھانپ كر) فرمايا: يہ درجہ (step) تيرى ماں كے گھر كى دہليز كا نہيں ہے۔ يہ ايك درجہ ايسى وسعت پر محيط ہو گا جیسی آسمان اور زمين كے درميان۔

(حديث:‏153)  مذكورہ بالا متن (text) امام صاحب نے ايك اور سند  سے بيان كيا ہے۔

(حديث:‏154) و قال كان مسلم إذا قدم من سفر قبله عبد الله بن عمر ويقول شيخ يقبل شيخا.

اور راوى نے يہ بھى بيان كيا كہ جب مسلم کسی سفر سے لوٹتے تو عبد اللہ بن عمر ان كا بوسہ ليتے اور فرماتے ايك بزرگ ایک بزرگ کا بوسہ لیتا ہے۔

(حديث:‏155) أيضا يحدث عن عبد الله بن عمر عن عاصم بن عبيد الله أن رسول الله عليه السلام أكب على عثمان بن مظعون فقبله بعد موته وإنهم ليرون الدموع تسيل من عين رسول الله صلى الله عليه وسلم على وجه عثمان بن مظعون. قال عبد الله بن عمر : حين مات ابن مظعون قال النبي صلى الله عليه وسلم: هذا فرط هذه الأمة. قال عبد الله إن أبا بكر الصديق دخل على رسول الله عليه السلام حين توفي وهو مسجي بثوب فكشف عن وجهه ثم قبل بين عينيه ثم قال لا يجمع الله عليك بؤسا أبدا.

اسى طرح راوى كہتے ہيں كہ رسول اللہﷺ حضرت عثمان بن مظعون كى (میت) پر جھکے اور اسے بوسہ دیا۔ حاضرين نے ديكھا كہ حضور كى آنكھ مبارك سے گرنے والے آنسو حضرت عثمان بن مظعون كے چہرے پر بہے چلے جاتے تھے۔ آپﷺ نے ان كى وفات كے وقت يہ بھى فرمايا يہ (ميرا صحابى) اس امت كا ہراول ہے۔ نيز فرماتے ہيں كہ حضورﷺ كى وفات پر ابو بكر صديق﷜ آئے۔ آپؐ پر چادر تھى جسے ہٹا كر انہوں نے آپﷺ كى پيشانى مبارك كا بوسہ ليا اور ساتھ ہى فرمايا آپؐ پر خدا كبھى اور تكليف كو جمع نہيں كرے گا۔

(حديث:‏156) قال بلغني أن رسول الله عليه السلام كان يصافح.

حضرت ابن عمر كہا كرتے تھے كہ ميں اس بات سے خوب مطلع ہوں كہ حضور كا معمول مصافحہ كرنے كا تھا۔

(حديث:‏157) وحدثني أبو شريح عن رجل من المعافر قال: المؤمنون إخوة يقضي بعضهم حاجات بعض فيقضي بعضهم حاجات بعض قضى الله حاجاتهم.

كہا كہ معافر خانوادے سے ايك شخص نے ابو شريح سے بيان كيا كہ مومن آپس میں بھائى بھائى ہيں۔ سب ايك  دوسرے كى ضرورت پورى كرنے ميں اپنے آپ كو كھپائے ركھتے ہيں۔ پھر جب وہ ايك دوسرے كى ضرورتيں پورى كر رہے ہوتے ہيں تو اللہ بھى ان كى ضرورتيں پورى كرتا چلا جاتا ہے۔

(حديث:‏158)عن مجاهد أنه قال إذا تراءى المتحابان في الله فمشى أحدهما إلى صاحبه فأخذ بيده ثم ضحك إليه تحاتت خطاياهما كما تحات ورق الشجر قال قلت إن هذا ليسير قال لا تقل ذلك فإن الله يقول لو أنفقت ما في الأرض جميعا ما ألفت بين قلوبهم ولكن الله ألف بينهم إنه عزيز حكيم

مجاہد سے روايت كرتے ہيں كہا كہ جب دو دوست للہ فى اللہ ايك دوسرے كو ديكھتے ہيں اور ايك چل کر دوسرے کے پاس جاتا اور اس کا ہاتھ تھمتا اور  اس کےلیے مسکراتا ہے تو اس عمل سے دونوں كے گناہ ايسے جھڑ جاتے ہيں جيسے خشك پتے درخت سے۔ ميں نے كہا كہ یہ تو (گناہوں سے خلاصى كا) بڑا آسان نسخہ ہوا۔ فرمايا: یہ مت کہو، اللہ تعالیٰ تو فرماتا ہے: تم روئے زمين كى سارى دولت بھى خرچ كر ڈالتے تو ان لوگوں كے دل نہ جوڑ سكتے تھے۔ مگر وہ اللہ ہے جس نے ان لوگوں كے دل جوڑے۔ يقينا وہ بڑا زبر دست اور دانا ہے۔ (الانفال 63)

(حديث:‏159) قال رسول الله صلى الله عليه وسلم يزور الأعلون من الجنة الأسفلين ولا يزور الأسفلون الأعليين إلا من كان يزور  في الله في الدنيا فذلك يزور في الجنة حيث يشاء.

اور فرمايا كہ جنت ميں اعلى درجے والے جنتى كم درجے والے جنتيوں كے ہاں زيارت کرنے آتے ہیں۔ نیچے والے اوپر والوں کے ہاں نہیں جا سکتے۔ سوائے اس شخص کے جو دنيا ميں خداواسطے کی ملاقات كيا كرتا تھا وہ جنت ميں جہاں چاہے ملے۔

(حديث:‏160) عن أبي بكر الصديق قال إن دعوة الأخ في الله تستجاب

اور حضرت ابو بكر صديق سے روايت كرتے ہيں كہ خدا كى وجہ سے جو بھائى (اپنے دوست كے ليے) دعا كرے تو بلا شبہ وہ قبول ہوتى ہے۔

(حديث:‏161) عن أبي أمامة يرفعه قال ما من عبد يزور أخاه في الله إلا أكرم ربه

ابو امامہ سے مرفوع حدیث مروی ہے: جب بھى كوئى بندہ للہ فى اللہ اپنے دوست كى ملاقات كو جاتا ہے تو گويا وہ اپنے رب كى عزت افزائى كا شرف حاصل كرتا ہے

(حديث:‏162) عن شهر بن حوشب أنه كان يدخل مسجد حمص فيرى أهل مجلس كهولا وغلاما أكحل العينين براق الثنايا يتنازعون التماس الفقه بغير مرى فإذا أشكل عليهم شئ نظروا إلى الغلام فما قال انتهوا إليه فأعجبني ذلك من شأنهم وألفتهم وسألت عن الغلام فإذا هو معاذ بن جبل فارتفع أصحابه فقعدت إليه فقلت معاذ بن جبل إني لأحبك لله قال لئن كنت صادقا لقد سمعت رسول الله عليه السلام يقول إن المتحابين في الله أو جلال الله على منابر من نور في ظل العرش على يمين الرحمن يوم القيامة

شہر بن حوشب سے بيان كرتے ہيں كہ وہ (ملك شام كے شہر) حمص كى مسجد ميں داخل ہوتے تو  مجلس میں بڑی عمر کے لوگ دیکھتے اور ايك نوجوان موٹى سياہ آنكھوں اور چمكدار دانتوں والا۔ وہ لوگ ایک دوسرے سے بڑھ چڑھ کر دين كا فہم حاصل كرنے کی کوشش کرتے۔ جب کوئی اشکال پیش آتا تو نوجوان كى طرف متوجہ ہوتے۔ وہ جو فرماتا کوئی اس سے آگے نہ بولتا۔

مجھے ان كى يہ كيفيت بڑى بھائى۔ ميں نے ان سے قربت پيدا كر لى اور ان سے نوجوان كے متعلق پوچھا تو کیا سنتا ہوں یہ معاذ بن جبل ہیں! 

پھر لوگ چل ديے پر ميں ٹكا رہا۔ (موقع پا كر) ميں نے كہہ ہى ديا معاذ بن جبل بخدا ميں آپ سے للہ فى اللہ محبت كرتا ہوں!

 فرمانے لگے سنو اگر تم سچے ہو تو پھر میں نے رسول اللہ سے سن رکھا ہے، آپﷺ فرما رہے تھے:بلا شبہ جو لوگ خالص خدا كے واسطے يا فرمایا خدا كے جلال كے واسطے ايك دوسرے كو چاہتے ہوں گے روز قيامت وہ رحمان كى داہنى جانب عرش كے سائے ميں نور كى مسندوں پر براجمان ہوں گے۔

(حديث:‏163)  مذكورہ بالا متن (text) امام صاحب نے ايك اور سند  سے بيان كيا ہے۔

(حديث:‏164عن كعب قال رُبَّ قائم مشكور له ورب نائم مغفور له وذلك أن الرجلين يتحابان في الله فقام أحدهما يصلى فرد الله صلاته ودعاه فلم يرد عليه من دعائه شيئا فذكر أخاه في دعائه من الليل فقال يا رب أخي فلان اغفر له فغفر له وهو نائم قال كعب إن المتحابين في الله على عمد من ياقوت أحمر على رأس العمود ألف بيت مشرفين على أهل الجنة مكتوب في جباههم هؤلاء المتحابون في الله إذا اطلع أحدهم ملأ حسنة أهل الجنة كما تملأ الشمس أهل الأرض تقول أهل الجنة هذا رجل من المتحابين في الله اطلع ينظرون إلى وجهه مثل القمر ليلة البدر

كعب احبار سے نقل ہے:  کچھ راتوں کو  تہجدیں پڑھنے والے قابل قدر ہوتے ہیں۔ کچھ راتوں کو سوئے رہنے والے لائقِ بخشش ہوتے ہیں۔ (يہ اس طرح ممكن ہوا) كہ يہ دونوں ايك دوسرے سے خدا كى رضا كے ليے محبت كرتے ہيں۔ ايك صاحب اٹھے اور نماز كى نيت باندھ لى خدا نے (دونوں ميں محبت كى وجہ سے) قيام الليل كرنے والے صاحب كى نماز اور مناجات اس كے ساتھى پر لوٹا دى۔ ہر وہ دعا اور نيكى جو وہ رات كرتا ہے كوئى بھى وہ رد نہيں فرماتا۔ قيام كرنے والے نے اپنى دعاؤں ميں اپنے ساتھى كو ياد ركھا اور نام لے كر گڑ گڑايا الہى ميرے پيارے كى مغفرت فرما! دوسرا صاحب جو حالت نيند ميں ہے بخش ديا جاتا ہے۔

حضرت كعب مزيد فرماتے ہيں: بے شك يوں ہو گا كہ دو دوست جو ايك دوسرے سے خدا كى محبت ميں آپس ميں پيار محبت كرتے تھے وہ لال لال تراشيدہ ياقوتى برج میں ہوں گی۔ ہر برج پر ايك ہزار استراحت كدے جن ميں سے جھانكتے ہوئے وہ جنت كے مكينوں كا نظارہ كيا كريں گے۔ ان كى چنديا پر عبارت لكھى ہو گى:يہ حضرات خدا كى خوشنودى كے ليے آپس ميں دوستى ركھتے تھے۔

  جب كبھى ان ميں سے كوئى روزن سے جھانكا كرے گا تو ان كے حسن كى شادابى سے نكلنے والى شعاعيں جنتىيوں كو ايسے روشن كر ديں گى جيسے دنيا سورج سے منور ہوتى ہے۔ تب جنتى پكار اٹھيں گے كسى اہل وفا كے جھانكنے سے ہمارا گرد و پيش بقعہ نور بنا۔ وہ نظريں اٹھائيں گے اور اس كے چہرے كو ايسے اشتياق سے تاكتے ہوں گے جيسے چودھويں كے چاند پر نظريں ٹك جاتى ہيں۔

(جاری ہے)



[1]    مشکاۃ (حدیث کے سیکشن) میں اس شمارہ سے امام عبداللہ بن وھب﷫ کی الجامع سے باب الإخاء پیش کیا جا رہا ہے۔ کتاب کا تعارف علیحدہ مضمون میں اسی شمارہ کے اندر شامل ہے۔

 

Print Article
Tagged
متعلقہ آرٹیکلز
اوچھے ہاتھ درایت
تنقیحات-
مشكوة وحى- علوم حديث
حامد كمال الدين
اوچھے ہاتھ درایت! صحیح مسلم کی ایک حدیث پر اٹھائے گئے اشکال کے ضمن میں حامد کمال الدین ۔۔۔
ابن عباس : تفسیر قرآن چار پہلوؤں سے
مشكوة وحى- علوم قرآن
حامد كمال الدين
22 ابن عباس﷠: تفسیر قرآن چار پہلوؤں ۔۔۔
غصہ مت کرو
مشكوة وحى-
مریم عزیز
17 حدیثِ نبوی ’’غصہ مت کرو‘‘ ار۔۔۔
اللہ کے کلام سے۔ اپریل 2014
مشكوة وحى-
ادارہ
إنَّ اللَّهَ يَأْمُرُكُمْ أَنْ تُؤَدُّوا الْأَمَانَاتِ إلَى أَهْلِهَا وَإِذَا حَكَمْتُمْ بَيْنَ النَّاسِ أَ۔۔۔
شرح دعائے قنوت
مشكوة وحى- توضيح مفہومات
رقائق- اذكار و ادعيہ
حامد كمال الدين
شرح دعائے قنوت نوٹ: ’’دعائے قنوت‘‘ ایک ایک جملہ کی علیحدہ شرح کےلیے آپ اس لنک پر جا سکتے ہیں۔ عَنِ ۔۔۔
کائنات کا مالک اور مخلوق.. رُوبرُو
مشكوة وحى- توضيح مفہومات
حامد كمال الدين
هَلْ يَنظُرُونَ إِلَّا أَن يَأْتِيَهُمُ اللَّـهُ فِي ظُلَلٍ مِّنَ الْغَمَامِ وَالْمَلَائِكَةُ وَقُضِيَ الْأ۔۔۔
بِحَبۡلِ اللّٰہِ جَمِیۡعاً کی تفسیر: "جماعۃ المسلمین"
مشكوة وحى- اللہ كے كلام سے
حامد كمال الدين
ایک رکاکت بھری (naïve)  عربی کا سہارا لیتے ہوئے اہل مورد کی جانب سے بار بار ’نکتہ‘ بیان کیا جاتا ہ۔۔۔
حاکمیتِ خداوندی.. اجتماعِ انسانی.. اور سیاست
مشكوة وحى-
ادارہ
کتاب کا سبق حاکمیتِ خداوندی.. اجتماعِ انسانی.. اور سیاست إِنَّا أَنزَلْنَا التَّوْرَاةَ فِيهَا هُدًى وَنُورٌ۔۔۔
قرآنِ مجید کا پہلا امر اور پہلا نہی
مشكوة وحى- توضيح مفہومات
حامد كمال الدين
مجالسِ قرآنی يَا أَيُّهَا النَّاسُ اعْبُدُوا رَبَّكُمُ الَّذِي خَلَقَكُمْ وَالَّذِينَ مِن قَبْلِكُمْ لَعَل۔۔۔
ديگر آرٹیکلز
جہاد- سياست
حامد كمال الدين
آج میرا ایک ٹویٹ ہوا: مذہبیوں کے اس نظامِ انتخابات میں ناکامی پر تعجب!؟! نہ یہ اُس کےلیے۔ نہ وہ اِ۔۔۔
باطل- اديان
ديگر
حامد كمال الدين
بھارتی مسلمان اداکار کا ہندو  کو بیٹی دینا… اور کچھ دیرینہ زخموں، بحثوں کا ہرا ہونا تحریر: حامد کما۔۔۔
تنقیحات-
حامد كمال الدين
"فرد" اور "نظام" کا ڈائلیکٹ؛ ایک اہم تنقیح تحریر: حامد کمال الدین عزیزم عثمان ایم نے محترم سرفراز ف۔۔۔
Featured-
حامد كمال الدين
مالکیہ کے دیس میں! تحریر: حامد کمال الدین "مالکیہ" کو بہت کم دیکھنے کا اتفاق ہوا تھا۔ افراد کے طور ۔۔۔
حامد كمال الدين
"سیزن" کی ہماری واحد پوسٹ! === ویسے بھی "روایات و مرویات" کی بنیاد پر فیصلہ کرنا فی الحقیقت علماء کا کام ہ۔۔۔
راہنمائى-
شيخ الاسلام امام ابن تيمية
صومِ #عاشوراء: نوویں اور دسویںمدرسہ احمد بن حنبل کی تقریرات"اقتضاء الصراط المستقیم" مؤلفہ ابن تیمیہ سے ایک اقت۔۔۔
باطل- فكرى وسماجى مذاہب
تنقیحات-
حامد كمال الدين
ماڈرن سٹیٹ محض کسی "انتخابی عمل" کا نام نہیں تحریر: حامد کمال الدین اپنے مہتاب بھائی نے ایک بھلی سی تحریر پر ۔۔۔
تنقیحات-
حامد كمال الدين
روایتی مذہبی طبقے سے شاکی ایک نوجوان کے جواب میں تحریر: حامد کمال الدین ہماری ایک گزشتہ تحریر پ۔۔۔
تنقیحات-
حامد كمال الدين
ساحل عدیم وغیرہ آوازیں کسی مسئلے کی نشاندہی ہیں تحریر: حامد کمال الدین مل کر کسی کے پیچھے پڑنے ی۔۔۔
تنقیحات-
حامد كمال الدين
خلافت… اور کچھ ’یوٹوپیا‘ افکار تحریر: حامد کمال الدین گزشتہ سے پیوستہ: دو سوالات کے یہاں ہمیں۔۔۔
تنقیحات-
حامد كمال الدين
خلافت مابین ‘جمہوری’ و ‘انقلابی’… اور مدرسہ اھل الاثر تحریر: حامد کمال الدین گزشتہ سے پیوستہ: رہ ۔۔۔
تنقیحات-
حامد كمال الدين
عالم اسلام کی کچھ سیاسی شخصیات متعلق پوچھا گیا سوال تحریر: حامد کمال الدین ایک پوسٹر جس میں چار ش۔۔۔
باطل- فرقے
حامد كمال الدين
رافضہ، مسئلہ اہلسنت کے آفیشل موقف کا ہے تحریر: حامد کمال الدین مسئلہ "آپ" کے موقف کا نہیں ہے صاحب،۔۔۔
Featured-
باطل- فرقے
حامد كمال الدين
رافضہ کی تکفیر و عدم تکفیر، ہر دو اہل سنت کا قول ہیں تحریر: حامد کمال الدین ہمارے یہاں کی مذہبی (سن۔۔۔
تنقیحات-
اصول- منہج
Featured-
حامد كمال الدين
گھر بیٹھ رہنے کا ’آپشن‘… اور ابن تیمیہؒ کا ایک فتویٰ اردو استفادہ: حامد کمال الدین از مجموع فتاوى ا۔۔۔
Featured-
تنقیحات-
حامد كمال الدين
ایک نظامِ قائمہ کے ساتھ تعامل ہمارا اور ’اسلامی جمہوری‘ ذہن کا فرق تحریر: حامد کمال الدین س: ۔۔۔
اصول- ايمان
اصول- ايمان
حامد كمال الدين
عہد کا پیغمبر تحریر: حامد کمال الدین یہ شخصیت نظرانداز ہونے والی نہیں! آپ مشرق کے باشندے ہیں یا ۔۔۔
تنقیحات-
راہنمائى-
حامد كمال الدين
مابین "مسلک پرستی" و "مسالک بیزاری" تحریر: حامد کمال الدین میری ایک پوسٹ میں "مسالک بیزار" طبقوں ۔۔۔
کیٹیگری
Featured
حامد كمال الدين
حامد كمال الدين
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
Side Banner
حامد كمال الدين
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
احوال
تبصرہ و تجزیہ
حامد كمال الدين
حامد كمال الدين
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
اداریہ
حامد كمال الدين
حامد كمال الدين
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
اصول
منہج
حامد كمال الدين
ايمان
حامد كمال الدين
منہج
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
ایقاظ ٹائم لائن
حامد كمال الدين
حامد كمال الدين
ذيشان وڑائچ
مزيد ۔۔۔
بازيافت
سلف و مشاہير
حامد كمال الدين
تاريخ
حامد كمال الدين
سيرت
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
باطل
اديانديگر
حامد كمال الدين
فكرى وسماجى مذاہب
حامد كمال الدين
فرقے
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
تنقیحات
حامد كمال الدين
حامد كمال الدين
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
ثقافت
معاشرہ
حامد كمال الدين
خواتين
حامد كمال الدين
خواتين
ادارہ
مزيد ۔۔۔
جہاد
سياست
حامد كمال الدين
مزاحمت
حامد كمال الدين
قتال
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
راہنمائى
شيخ الاسلام امام ابن تيمية
حامد كمال الدين
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
رقائق
اذكار و ادعيہ
حامد كمال الدين
اذكار و ادعيہ
حامد كمال الدين
اذكار و ادعيہ
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
فوائد
فہدؔ بن خالد
احمد شاکرؔ
تقی الدین منصور
مزيد ۔۔۔
متفرق
ادارہ
عائشہ جاوید
عائشہ جاوید
مزيد ۔۔۔
مشكوة وحى
علوم حديث
حامد كمال الدين
علوم قرآن
حامد كمال الدين
مریم عزیز
مزيد ۔۔۔
مقبول ترین کتب
مقبول ترین آڈيوز
مقبول ترین ويڈيوز