عربى |English | اردو 
Surah Fatiha :نئى آڈيو
 
Friday, April 19,2024 | 1445, شَوّال 9
رشتے رابطہ آڈيوز ويڈيوز پوسٹر ہينڈ بل پمفلٹ کتب
شماره جات
  
 
  
 
  
 
  
 
  
 
  
 
  
 
  
 
  
 
  
 
  
 
تازہ ترين فیچر
Skip Navigation Links
نئى تحريريں
رہنمائى
نام
اى ميل
پیغام
2015-12 آرٹیکلز
 
مقبول ترین آرٹیکلز
کائنات کا مالک اور مخلوق.. رُوبرُو
:عنوان

کیا لوگوں کو اس بات کا انتظار ہے کہ ان کے پاس خود اللہ تعالیٰ ابر کے سائبانوں میں آجائے اور فرشتے بھی اور کام انتہا تک پہنچا دیا جائے

. مشكوة وحىتوضيح مفہومات :کیٹیگری
حامد كمال الدين :مصنف

هَلْ يَنظُرُونَ إِلَّا أَن يَأْتِيَهُمُ اللَّـهُ فِي ظُلَلٍ مِّنَ الْغَمَامِ وَالْمَلَائِكَةُ وَقُضِيَ الْأَمْرُ ۚ وَإِلَى اللَّـهِ تُرْجَعُ الْأُمُور                           (البقرۃ: 210)

کیا لوگوں کو اس بات کا انتظار ہے کہ ان کے پاس خود اللہ تعالیٰ ابر کے سائبانوں میں آجائے اور فرشتے بھی اور کام انتہا تک پہنچا دیا جائے، اللہ ہی کی طرف تمام کام لوٹائے جاتے ہیں۔              (ترجمہ جوناگڑھی)

 ******


سعدی﷫:      دل دہلا دینے والی ایک وعید۔ ہوش اڑا دینے والی ایک تنبیہ۔ یعنی کیا یہ لوگ جو زمین میں خرابی کرنے، دستورِخداوندی کو پس پشت ڈالنے اور شیطان کی چلائی ہوئی راہوں پر چلنے میں لگے ہیں اُس روزِ جزاء ہی کے منتظر ہیں جسے دیکھ کر ظالموں کے دل نکل جائیں گے اور جس دن ظالموں کے کیے کا بدلہ ہی ان کے سامنے آ رہے گا؟

بغوی﷫:       کیا یہ لوگ جو اسلام میں پورے داخل ہونے پر آمادہ نہیں اور شیطان کے راستوں کو اپنے یہاں برقرار رکھنے پر ہی مُصر ہیں، منتظر ہیں کہ خدائے مالک الملک ابر کے سائبانوں میں فرشتوں کے ہمراہ ان کے پاس آ جائے اور پھر ان کا اور پوری کائنات کا معاملہ ہی نمٹا دیا جائے؟

ابن کثیر﷫:   یہی منظر اس آیت میں مذکور ہوا:  كَلَّا إِذَا دُكَّتِ الْأَرْضُ دَكًّا دَكًّا ﴿٢١ وَجَاءَ رَبُّكَ وَالْمَلَكُ صَفًّا صَفًّا  (الفجر 21،22) ’’ خبردار ہو جاؤ کہ جب زمین کو ریزہ ریزہ کردیا جائے گا۔ اور تیرا رب تشریف لے آئے گا اور فرشتے صفوں کی صفیں‘‘۔ نیز یہ آیت: هَلْ يَنْظُرُونَ إِلا أَنْ تَأْتِيَهُمُ الْمَلائِكَةُ أَوْ يَأْتِيَ رَبُّكَ أَوْ يَأْتِيَ بَعْضُ آيَاتِ رَبِّكَ يَوْمَ يَأْتِي بَعْضُ آيَاتِ رَبِّكَ لا یَنفَعُ نَفسًا إیمَانُھا لَم تَکُن آمَنَت مِن قَبلُ أو کَسَبَت فِی إیمَانِھا خَیرًا   (الانعام: 158) ’’کیا اب یہ اس کے علاوہ بھی کسی بات کے منتظر ہیں کہ ان کے سامنے فرشتے آجا ئیں، یا تمہارا پروردگار خود آجائے، یا تمہارے پروردگار کی بعض نشانیاں۔ جس دن تمہارے پروردگار کی بعض نشانیاں ہی آجائیں اس دن تو کسی ایسے نفس کو اس کا ایمان لانا فائدہ نہ دے گا جو اس سے پہلے ایمان نہ لایا ہو یا اپنے ایمان میں کوئی خیر نہ کما پایا ہو‘‘۔ نیز یہ آیت: وَيَوْمَ تَشَقَّقُ السَّمَاءُ بِالْغَمَامِ وَنُزِّلَ الْمَلَائِكَةُ تَنزِيلًا  الْمُلْكُ يَوْمَئِذٍ الْحَقُّ لِلرَّحْمَـٰنِ ۚ وَكَانَ يَوْمًا عَلَى الْكَافِرِينَ عَسِيرًا  (الفرقان: 25) ’’اور جس دن پھٹ جائے گا آسمان بادلوں سے اور فرشتے اتارے جائیں گے پرے کے پرے۔ اس دن سچی بادشاہی رحمن کی ہے، اور وہ دن کافروں پر سخت ہے‘‘۔  اسی پر ابن جریر طبری حدیث لاتے ہیں کہ (مختصر مفہوم): حشر کے میدان میں کھڑے لوگ اس اندوہ کی تاب نہ لائیں گے تو ایک ایک نبی کے پاس سفارش کےلیے پھریں گے۔ آخر ہمارے نبیﷺ ان کےلیے شفاعت کرنا قبول کریں گے اور عرش کے نیچے جا سجدہ ریز ہوں گے۔ طویل حمد و تسبیح کے بعد، اذن باریابی ہوگا۔ آپﷺ سفارش کریں گے کہ مخلوق کا حساب کردیا جائے۔ آپﷺ کی سفارش قبول ہو گی۔ یکایک آسمانِ دنیا پھٹے گا اور اس میں موجود ملائکہ ابر کے سایوں میں قطاریں ہی قطاریں اترتے چلے  آئیں گے۔ پھر دوسرا آسمان اور اس کے فرشتے۔ پھر تیسرا۔ یہاں تک کہ ساتواں۔ اور پھر عرش بردار فرشتے اور کروبیون۔ یہ سب جبار تعالیٰ کی یوں تسبیح کیے جاتے ہوں گے کہ فضائیں لرز رہی ہوں گی۔ اور یوں جبار جل شانہٗ  ابر کے سائبانوں اور ملائکہ کے جلو میں نزول فرمائے گا اور ہر جانب اس کی تسبیح ہو رہی ہو گی۔

قیامت کا سب سے ہولناک اور پُررعب منظر۔ مالکِ کائنات کا ملائکہ کے جلو میں اہل زمین کے فیصلے نمٹانے کےلیے جاہ و جلال کے ساتھ تشریف لانا؛ جوکہ ہمارے حق میں تو صرف ایک تصور کر لینے اور کانپ جانے کی بات ہے۔ رہی مالک کائنات کے اپنے ظہور فرمانے کی صورت و کیفیت تو وہ جو اُس کی شان کے لائق ہے، اور جس کا احاطہ تو کیا  تخیل کرنا بھی انسان کے بس کی بات نہیں۔

بغوی﷫ کہتے ہیں:             یہ اور اس اسلوب کی دیگر آیات سے متعلق درست تر طریق یہ ہے کہ اس کے ظاہر پر، یعنی یہ جیسے ہیں ویسے، ان پر ایمان رکھیں اور ان  کی کیفیت و حقیقت کا علم خدا پر چھوڑ دیں کہ وہی جانے اس کی حقیقی صورت کیا ہو گی۔ اعتقاد رکھنا چاہئے کہ اللہ جل شانہٗ پر حوادث کا گزر نہیں۔ ایسی آیات سے متعلق ائمۂ سلف و علمائے سنت کا یہی دستور رہا ہے۔ کلبی﷫ کہتے ہیں: یہ ہے وہ علمِ پوشیدہ جس کی تفسیر (اپنے پاس سے) نہیں کی جائے گی بلکہ کہا جائے گا: اللہ أعلمُ بِمُرادِہ مِنہ، یعنی اللہ  ہی بہتر جانے کہ اُس کی مراد اِس سے کیا ہے۔ مکحول، زہری، اوزاعی، مالک، ابن المبارک، سفیان ثوری، لیث بن سعد، احمد اور اسحاق وغیرہ سلف﷭ اس طرح کی نصوص کی بابت کہا کرتے تھے: ان کو، یہ جیسے آئیں، ویسے گزار دو او ران کی کیفیت میں مت جاؤ۔  سفیان بن عیینہ﷫ کہتے ہیں: جہاں جہاں اللہ نے اپنا وصف بیان فرمایا، اس کی تفسیر بس یہی ہے کہ اسے پڑھا جائے مگر اس کی بابت اپنے پاس سے کچھ نہ کہا جائے۔کسی کو حق نہیں کہ  اس کی تفسیر کرے سوائے خود اللہ یا اس کا رسول ؐ۔

سعدی﷫:     جو شخص اس مقام پر کہے کہ کیسے؟ اس سے پوچھا جائے گا: کیا اُس کی ذات کا احاطہ کر چکے ہو جو اس کی صفات کی بابت پوچھنے لگے ہو کہ کیسے؟ تم جس کی ذات کی کُنہ نہیں جان سکے، اور بس اُسے مانا ہے، اُس کی صفات کو بھی وہ جیسے اُس کی کتاب میں یا اُس کے نبیؐ کی زبان پر آئیں، ویسے کی ویسے مان لو، اور مت پوچھو کہ کیسے؟

وَقُضِيَ الْأَمْرُ ۚ ’’سب معاملہ نمٹا دیا جائے‘‘

بغوی﷫:       یعنی عذاب واقع ہو جائے اور حساب چکا دیا جائے۔

سید قطب﷫: وَقُضِيَ الْأَمْرُ  یعنی تمام معاملہ ختم۔ زمانہ لپیٹ دیا گیا۔ موقع ہاتھ سے چلا گیا۔ اور نجات کی دُہائی پڑ گئی۔ آج یہ بالکل آمنےسامنے ہیں اُس اللہ کے، جس کی طرف سب امور درحقیقت لوٹائے جاتے ہیں۔

وَإِلَى اللَّـهِ تُرْجَعُ الْأُمُور

’’اور اللہ ہی کی طرف لوٹائے جانے والے ہیں سب امور‘‘۔

قرطبی﷫:      معاملات پہلے بھی اور بعد بھی اللہ ہی کی طرف لوٹائے جانے والے ہیں۔ مگر قیامت کے ذکر سے یہ تنبیہ ہوئی۔ اس لیے کہ دنیا کے سب بادشاہوں اور طاقتوروں کے ہاتھ اس دن خالی نظر آئیں گےاور کسی کے ہاتھ میں دیکھنے تک کو کچھ نہ ہو گا۔ ہر کسی کے اقتدار اور اختیار پر حتمی زوال  ہوگا اور ایک اللہ لاشریک کا قبضہ و اختیار ہی اپنا کامل ظہور کرے گا۔

تو پھر اُن خوش قسمتوں کے کیا کہنے جو دنیا کی تمام زندگی غیراللہ کے اسی قبضۂ قدرت و اختیار کی نفی کرتے رہے تھے... اور جو سب معاملات کو پہلے ہی ایک اُس ذات کی طرف لوٹایا جاتا دیکھ رہے تھے!

یہ نظارہ بعضوں کےلیے کیسا بھیانک ہو گا اور بعضوں کےلیے کیسا منظرآفریں!

 

 

 

 

 

 

 

 

(نوٹ: ہمارے ان قرآنی اسباق میں تفسیر سعدی کو بنیاد بنا یا گیا۔ دیگر مراجع اضافی طور پر شامل ہوتے ہیں)

Print Article
Tagged
متعلقہ آرٹیکلز
اوچھے ہاتھ درایت
تنقیحات-
مشكوة وحى- علوم حديث
حامد كمال الدين
اوچھے ہاتھ درایت! صحیح مسلم کی ایک حدیث پر اٹھائے گئے اشکال کے ضمن میں حامد کمال الدین ۔۔۔
ابن عباس : تفسیر قرآن چار پہلوؤں سے
مشكوة وحى- علوم قرآن
حامد كمال الدين
22 ابن عباس﷠: تفسیر قرآن چار پہلوؤں ۔۔۔
غصہ مت کرو
مشكوة وحى-
مریم عزیز
17 حدیثِ نبوی ’’غصہ مت کرو‘‘ ار۔۔۔
اللہ کے کلام سے۔ اپریل 2014
مشكوة وحى-
ادارہ
إنَّ اللَّهَ يَأْمُرُكُمْ أَنْ تُؤَدُّوا الْأَمَانَاتِ إلَى أَهْلِهَا وَإِذَا حَكَمْتُمْ بَيْنَ النَّاسِ أَ۔۔۔
شرح دعائے قنوت
مشكوة وحى- توضيح مفہومات
رقائق- اذكار و ادعيہ
حامد كمال الدين
شرح دعائے قنوت نوٹ: ’’دعائے قنوت‘‘ ایک ایک جملہ کی علیحدہ شرح کےلیے آپ اس لنک پر جا سکتے ہیں۔ عَنِ ۔۔۔
خدا واسطے کی اخوت
مشكوة وحى- فرمايا رسول اللہ ﷺ نے
حامد كمال الدين
(حديث:‏152‏)[1] عن محمد بن سوقة أن رسول الله عليه السلام قال ما أحدث عبد أخا يواخيه في الله إلا رفعه ا۔۔۔
بِحَبۡلِ اللّٰہِ جَمِیۡعاً کی تفسیر: "جماعۃ المسلمین"
مشكوة وحى- اللہ كے كلام سے
حامد كمال الدين
ایک رکاکت بھری (naïve)  عربی کا سہارا لیتے ہوئے اہل مورد کی جانب سے بار بار ’نکتہ‘ بیان کیا جاتا ہ۔۔۔
حاکمیتِ خداوندی.. اجتماعِ انسانی.. اور سیاست
مشكوة وحى-
ادارہ
کتاب کا سبق حاکمیتِ خداوندی.. اجتماعِ انسانی.. اور سیاست إِنَّا أَنزَلْنَا التَّوْرَاةَ فِيهَا هُدًى وَنُورٌ۔۔۔
قرآنِ مجید کا پہلا امر اور پہلا نہی
مشكوة وحى- توضيح مفہومات
حامد كمال الدين
مجالسِ قرآنی يَا أَيُّهَا النَّاسُ اعْبُدُوا رَبَّكُمُ الَّذِي خَلَقَكُمْ وَالَّذِينَ مِن قَبْلِكُمْ لَعَل۔۔۔
ديگر آرٹیکلز
جہاد- سياست
حامد كمال الدين
آج میرا ایک ٹویٹ ہوا: مذہبیوں کے اس نظامِ انتخابات میں ناکامی پر تعجب!؟! نہ یہ اُس کےلیے۔ نہ وہ اِ۔۔۔
باطل- اديان
ديگر
حامد كمال الدين
بھارتی مسلمان اداکار کا ہندو  کو بیٹی دینا… اور کچھ دیرینہ زخموں، بحثوں کا ہرا ہونا تحریر: حامد کما۔۔۔
تنقیحات-
حامد كمال الدين
"فرد" اور "نظام" کا ڈائلیکٹ؛ ایک اہم تنقیح تحریر: حامد کمال الدین عزیزم عثمان ایم نے محترم سرفراز ف۔۔۔
Featured-
حامد كمال الدين
مالکیہ کے دیس میں! تحریر: حامد کمال الدین "مالکیہ" کو بہت کم دیکھنے کا اتفاق ہوا تھا۔ افراد کے طور ۔۔۔
حامد كمال الدين
"سیزن" کی ہماری واحد پوسٹ! === ویسے بھی "روایات و مرویات" کی بنیاد پر فیصلہ کرنا فی الحقیقت علماء کا کام ہ۔۔۔
راہنمائى-
شيخ الاسلام امام ابن تيمية
صومِ #عاشوراء: نوویں اور دسویںمدرسہ احمد بن حنبل کی تقریرات"اقتضاء الصراط المستقیم" مؤلفہ ابن تیمیہ سے ایک اقت۔۔۔
باطل- فكرى وسماجى مذاہب
تنقیحات-
حامد كمال الدين
ماڈرن سٹیٹ محض کسی "انتخابی عمل" کا نام نہیں تحریر: حامد کمال الدین اپنے مہتاب بھائی نے ایک بھلی سی تحریر پر ۔۔۔
تنقیحات-
حامد كمال الدين
روایتی مذہبی طبقے سے شاکی ایک نوجوان کے جواب میں تحریر: حامد کمال الدین ہماری ایک گزشتہ تحریر پ۔۔۔
تنقیحات-
حامد كمال الدين
ساحل عدیم وغیرہ آوازیں کسی مسئلے کی نشاندہی ہیں تحریر: حامد کمال الدین مل کر کسی کے پیچھے پڑنے ی۔۔۔
تنقیحات-
حامد كمال الدين
خلافت… اور کچھ ’یوٹوپیا‘ افکار تحریر: حامد کمال الدین گزشتہ سے پیوستہ: دو سوالات کے یہاں ہمیں۔۔۔
تنقیحات-
حامد كمال الدين
خلافت مابین ‘جمہوری’ و ‘انقلابی’… اور مدرسہ اھل الاثر تحریر: حامد کمال الدین گزشتہ سے پیوستہ: رہ ۔۔۔
تنقیحات-
حامد كمال الدين
عالم اسلام کی کچھ سیاسی شخصیات متعلق پوچھا گیا سوال تحریر: حامد کمال الدین ایک پوسٹر جس میں چار ش۔۔۔
باطل- فرقے
حامد كمال الدين
رافضہ، مسئلہ اہلسنت کے آفیشل موقف کا ہے تحریر: حامد کمال الدین مسئلہ "آپ" کے موقف کا نہیں ہے صاحب،۔۔۔
Featured-
باطل- فرقے
حامد كمال الدين
رافضہ کی تکفیر و عدم تکفیر، ہر دو اہل سنت کا قول ہیں تحریر: حامد کمال الدین ہمارے یہاں کی مذہبی (سن۔۔۔
تنقیحات-
اصول- منہج
Featured-
حامد كمال الدين
گھر بیٹھ رہنے کا ’آپشن‘… اور ابن تیمیہؒ کا ایک فتویٰ اردو استفادہ: حامد کمال الدین از مجموع فتاوى ا۔۔۔
Featured-
تنقیحات-
حامد كمال الدين
ایک نظامِ قائمہ کے ساتھ تعامل ہمارا اور ’اسلامی جمہوری‘ ذہن کا فرق تحریر: حامد کمال الدین س: ۔۔۔
اصول- ايمان
اصول- ايمان
حامد كمال الدين
عہد کا پیغمبر تحریر: حامد کمال الدین یہ شخصیت نظرانداز ہونے والی نہیں! آپ مشرق کے باشندے ہیں یا ۔۔۔
تنقیحات-
راہنمائى-
حامد كمال الدين
مابین "مسلک پرستی" و "مسالک بیزاری" تحریر: حامد کمال الدین میری ایک پوسٹ میں "مسالک بیزار" طبقوں ۔۔۔
کیٹیگری
Featured
حامد كمال الدين
حامد كمال الدين
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
Side Banner
حامد كمال الدين
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
احوال
تبصرہ و تجزیہ
حامد كمال الدين
حامد كمال الدين
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
اداریہ
حامد كمال الدين
حامد كمال الدين
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
اصول
منہج
حامد كمال الدين
ايمان
حامد كمال الدين
منہج
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
ایقاظ ٹائم لائن
حامد كمال الدين
حامد كمال الدين
ذيشان وڑائچ
مزيد ۔۔۔
بازيافت
سلف و مشاہير
حامد كمال الدين
تاريخ
حامد كمال الدين
سيرت
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
باطل
اديانديگر
حامد كمال الدين
فكرى وسماجى مذاہب
حامد كمال الدين
فرقے
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
تنقیحات
حامد كمال الدين
حامد كمال الدين
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
ثقافت
معاشرہ
حامد كمال الدين
خواتين
حامد كمال الدين
خواتين
ادارہ
مزيد ۔۔۔
جہاد
سياست
حامد كمال الدين
مزاحمت
حامد كمال الدين
قتال
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
راہنمائى
شيخ الاسلام امام ابن تيمية
حامد كمال الدين
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
رقائق
اذكار و ادعيہ
حامد كمال الدين
اذكار و ادعيہ
حامد كمال الدين
اذكار و ادعيہ
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
فوائد
فہدؔ بن خالد
احمد شاکرؔ
تقی الدین منصور
مزيد ۔۔۔
متفرق
ادارہ
عائشہ جاوید
عائشہ جاوید
مزيد ۔۔۔
مشكوة وحى
علوم حديث
حامد كمال الدين
علوم قرآن
حامد كمال الدين
مریم عزیز
مزيد ۔۔۔
مقبول ترین کتب
مقبول ترین آڈيوز
مقبول ترین ويڈيوز