عربى |English | اردو 
Surah Fatiha :نئى آڈيو
 
Saturday, April 20,2024 | 1445, شَوّال 10
رشتے رابطہ آڈيوز ويڈيوز پوسٹر ہينڈ بل پمفلٹ کتب
شماره جات
  
 
  
 
  
 
  
 
  
 
  
 
  
 
  
 
  
 
  
 
  
 
تازہ ترين فیچر
Skip Navigation Links
نئى تحريريں
رہنمائى
نام
اى ميل
پیغام
2015-02 آرٹیکلز
 
مقبول ترین آرٹیکلز
ایک جمعیت جو معاشرے پر اثرانداز ہونا جانتی ہو
:عنوان

یہ دھارا اور یہ عمل آج اگر تشکیل نہیں دیا جاتا تو یہ سب انسانی وسائل، سرمایہ، صلاحیتیں، اور جذبہ اکارت جاتا رہے گا، خواہ کچھ غیر مؤثر اور ’گزارےلائق‘ پروگراموں میں آپ کتنے ہی جتے ہوئے کیوں نہ ہوں

. راہنمائى :کیٹیگری
حامد كمال الدين :مصنف

فیس بک پر ہماری ایک پوسٹ:

کچی عمر کے ہمارے الہڑ جوان، عالم اسلام کا یہ قیمتی ترین سرمایہ.. یہودی قحبہ گر کے غلیظ پیروں میں رُل رہا ہے۔ جذبات کی ہیجان انگیزی کے ہزاروں سائنٹفک حربے، جو انسانیت کو گندگی میں دفن کرانے کےلیے یہودی سگ منڈ فرائڈ کا دیا ہوا تحفہ ہیں، ہمارے اِن معصوم بچوں اور بچیوں پر تیر بہ ہدف نسخہ کی صورت آزمائے جا رہے ہیں۔

ہمارے یہ بچے جن کو ہم ابھی نہ عقیدہ پڑھا پائے تھے اور نہ شریعت، نہ ان کو اپنی تاریخ کے اسباق پڑھا سکے تھے اور نہ ان کو خود شناسی کے کسی عمل سے گزار سکے تھے اور نہ زمانے میں چلنے والی آندھیوں سے ان کو واقف کرا سکے تھے اور نہ دشمن سے نمٹنے کا کوئی گر سکھا سکے تھے، آج مکمل طور پر اہل کتاب اور ان کے تلامذہ کی دسترس میں ہیں۔

اہل کتاب منصوبہ کار خوب جانتے ہیں اسلام کی شریعت کو معاشرے کے اندر استوار ہونے کےلیے قلوب اور عقول کی جو سرزمین درکار ہے، اس کےلیے طہارت اور پاکیزگی پہلی شرط ہے۔ لیکن اگر یہیں پر صبح شام وہ اتنی غلاظت پھینک جاتے رہیں گے، یہاں تک کہ عالم اسلام اُن کے پھینکے ہوئے کوڑے کے ایک ڈھیر کی تصویر پیش کرتا رہے گا، تو شریعت کو استوار ہونے کےلیے آخر یہاں کونسی جگہ میسر آئے گی؟

غرض شریعت پر ہماری گرفت چھڑوا دینے کےلیے فحاشی اور فحش کاری کا نشر و احیاء بھی ایک نہایت آزمودہ حربہ ہے اور پوری شدت کے ساتھ، اور اب تو خود ہمارے ہی قوم کے لوگوں کے ہاتھوں، ہم پر آزمایا جا رہا ہے۔

جس پر کرب سے لبریز ایک سوال ہمیں موصول ہوا:

’’تو پھر ہم کیا کر سکتے ہیں‘‘؟

جواب:

برادرِ عزیز! صدیوں ہم جو اجتماعی نیند سوتے رہے، اس کے خمیازہ کو لمحوں کے کسی عمل سے تو بدلا نہیں جا سکتا۔ آپ ان خوش قسمتوں میں ہیں جن میں کم از کم احساس ابھی تک جاگ رہا ہے۔ ہم نے بھی جو بات کی وہ اسی احساس کو جگانے اور اپنے گردوپیش کا صحیح اندازہ کروانے کےلیے ہے۔ ’’احساسِ زیاں‘‘ کی بحالی بذاتِ خود ایک پیش رفت ہے۔ اس کو عام کرنے میں بھی اگر آپ جُت جاتے ہیں تو راہِ عمل کو ہموار کرنے میں فی الحال آپ کا حصہ پڑ جاتا ہے۔ یہ ایک بہت بھاری پتھر ہے جو ہمارے سر پر آ پڑا ہے اور اس کو ہلانے کےلیے ایک بھاری بھرکم جمعیت درکار ہوگئی ہے۔

کسی ہوشمند بھاری جمعیت کو پیدا کر لانے کے سوا یہاں کوئی چارہ نہیں؛ جو معاشرے پر اثرانداز ہونے کی سائنس سے واقف ہو۔

ہم بارہا اس بات کی طرف اشارہ کر چکے ہیں، امت کے جذبے، وسائل اور صلاحیتوں کو ایک دھارے میں لے کر آنا ناگزیر ہے۔ ہر ہر شہر، ہر ہر بستی کی سطح پر ایسا ہونا ضروری ہے۔

جذبہ، وسائل اور صلاحیتیں... یہ تینوں چیزیں خواہ کتنی بھی زیادہ ہوں، اور بلاشبہ اِس وقت بھی یہ ہمارے پاس وافر موجود ہیں، بلکہ اتنی ہیں کہ اِس کے عشرعشیر کو کام میں لانے سے یہ بند راستہ کھل جاتا ہے... یہ تینوں چیزیں خواہ کتنی بھی کثرت سے ہمارے پاس موجود ہوں، ان کو اگر کسی زوردار دھارے کے اندر نہیں لایا جاتا اور اس سے کوئی ایسا عمل اگر تشکیل نہیں دیا جاتا جو معاشرے کی رگوں میں خون بن کر دوڑنے لگے؛ اور ہو وہ صالح اسلامی عقیدہ پر قائم... یہ دھارا اور یہ عمل آج اگر تشکیل نہیں دیا جاتا تو یہ سب انسانی وسائل، سرمایہ، صلاحیتیں، اور جذبہ اکارت جاتا رہے گا، خواہ کچھ غیر مؤثر اور ’گزارےلائق‘ پروگراموں میں آپ کتنے ہی جتے ہوئے کیوں نہ ہوں۔ اِس مسئلہ کے حل کی ایک سطح ہے؛ اور اُس سطح کو پہنچ کر اِس مسئلہ کو حل کیے بغیر کوئی چارہ نہیں۔

اس سے اگلا سوال ظاہر ہے یہی پوچھا جائے گا کہ یہ دھارا تشکیل دینے کی صورت کیا ہو؟ اِس پر؛ کچھ بات آئندہ شمارہ میں ہم قارئین کے گوش گزار کرنے کی کوشش کریں گے۔ دریں اثنا، اگر کچھ مزید سوال اِس موضوع سے متعلق ہوں تو وہ ہمیں پہنچائے جا سکتے ہیں۔

 

Print Article
Tagged
متعلقہ آرٹیکلز
صومِ #عاشوراء: نوویں اور دسویں
راہنمائى-
شيخ الاسلام امام ابن تيمية
صومِ #عاشوراء: نوویں اور دسویںمدرسہ احمد بن حنبل کی تقریرات"اقتضاء الصراط المستقیم" مؤلفہ ابن تیمیہ سے ایک اقت۔۔۔
مابین مسلک پرستی و مسالک بیزاری
تنقیحات-
راہنمائى-
حامد كمال الدين
مابین "مسلک پرستی" و "مسالک بیزاری" تحریر: حامد کمال الدین میری ایک پوسٹ میں "مسالک بیزار" طبقوں ۔۔۔
ایک کافر ماحول میں "رائےعامہ" کی راہداری ادا کرنے والے مسلمان
راہنمائى-
احوال-
تنقیحات-
حامد كمال الدين
ایک کافر ماحول میں "رائےعامہ" کی راہداری ادا کرنے والے مسلمان تحریر: حامد کمال الدین چند ہفتے پیشتر۔۔۔
کسی کی "نیت" اور "اخلاص" کا ثبوت آنے تک
احوال- تبصرہ و تجزیہ
راہنمائى-
حامد كمال الدين
کسی کی "نیت" اور "اخلاص" کا ثبوت آنے تک! === میڈیا سٹریٹجی کے چند مختصر مباحث  2 حامد کمال۔۔۔
ایک "اِبلاغی چابکدستی" ہم پر حرام نہیں ہے
راہنمائى-
احوال-
حامد كمال الدين
ایک "اِبلاغی چابکدستی" ہم پر حرام نہیں ہے! حامد کمال الدین دین پسندوں کی "میڈیا سٹرٹیجی" کے تعلق سے،۔۔۔
عاشوراء کا روزہ
راہنمائى-
حامد كمال الدين
عاشوراء کا روزہ   فقہ اکیلےدسویں محرم کا روزہ رکھنا (نویں کا ساتھ نہ ملانا) بالکل جائ۔۔۔
(فقه) عشرۃ ذوالحج اور ایامِ تشریق میں کہی جانے والی تکبیرات
راہنمائى-
اصول- عبادت
حامد كمال الدين
(فقه) عشرۃ ذوالحج اور ایامِ تشریق میں کہی جانے والی تکبیرات ابن قدامہ مقدسی رحمہ اللہ کے متن سے۔۔۔
پاکستانی سیاست میں اسلامی سیکٹر کے آگے بڑھنے کے آپشنز
Featured-
احوال-
اصول- منہج
راہنمائى-
حامد كمال الدين
پاکستانی سیاست میں اسلامی سیکٹر کے آگے بڑھنے کے آپشنز تحریر: حامد کمال الدین میری نظر میں، اس۔۔۔
کوٹ پینٹ پہننے کا شرعی حکم
راہنمائى-
حامد كمال الدين
کوٹ پینٹ پہننے کا شرعی حکم سوال: بہت سے مسلم ملکوں میں سوٹ کا رواج ہے، یعنی کوٹ پینٹ۔ جبکہ ۔۔۔
ديگر آرٹیکلز
جہاد- سياست
حامد كمال الدين
آج میرا ایک ٹویٹ ہوا: مذہبیوں کے اس نظامِ انتخابات میں ناکامی پر تعجب!؟! نہ یہ اُس کےلیے۔ نہ وہ اِ۔۔۔
باطل- اديان
ديگر
حامد كمال الدين
بھارتی مسلمان اداکار کا ہندو  کو بیٹی دینا… اور کچھ دیرینہ زخموں، بحثوں کا ہرا ہونا تحریر: حامد کما۔۔۔
تنقیحات-
حامد كمال الدين
"فرد" اور "نظام" کا ڈائلیکٹ؛ ایک اہم تنقیح تحریر: حامد کمال الدین عزیزم عثمان ایم نے محترم سرفراز ف۔۔۔
Featured-
حامد كمال الدين
مالکیہ کے دیس میں! تحریر: حامد کمال الدین "مالکیہ" کو بہت کم دیکھنے کا اتفاق ہوا تھا۔ افراد کے طور ۔۔۔
حامد كمال الدين
"سیزن" کی ہماری واحد پوسٹ! === ویسے بھی "روایات و مرویات" کی بنیاد پر فیصلہ کرنا فی الحقیقت علماء کا کام ہ۔۔۔
راہنمائى-
شيخ الاسلام امام ابن تيمية
صومِ #عاشوراء: نوویں اور دسویںمدرسہ احمد بن حنبل کی تقریرات"اقتضاء الصراط المستقیم" مؤلفہ ابن تیمیہ سے ایک اقت۔۔۔
باطل- فكرى وسماجى مذاہب
تنقیحات-
حامد كمال الدين
ماڈرن سٹیٹ محض کسی "انتخابی عمل" کا نام نہیں تحریر: حامد کمال الدین اپنے مہتاب بھائی نے ایک بھلی سی تحریر پر ۔۔۔
تنقیحات-
حامد كمال الدين
روایتی مذہبی طبقے سے شاکی ایک نوجوان کے جواب میں تحریر: حامد کمال الدین ہماری ایک گزشتہ تحریر پ۔۔۔
تنقیحات-
حامد كمال الدين
ساحل عدیم وغیرہ آوازیں کسی مسئلے کی نشاندہی ہیں تحریر: حامد کمال الدین مل کر کسی کے پیچھے پڑنے ی۔۔۔
تنقیحات-
حامد كمال الدين
خلافت… اور کچھ ’یوٹوپیا‘ افکار تحریر: حامد کمال الدین گزشتہ سے پیوستہ: دو سوالات کے یہاں ہمیں۔۔۔
تنقیحات-
حامد كمال الدين
خلافت مابین ‘جمہوری’ و ‘انقلابی’… اور مدرسہ اھل الاثر تحریر: حامد کمال الدین گزشتہ سے پیوستہ: رہ ۔۔۔
تنقیحات-
حامد كمال الدين
عالم اسلام کی کچھ سیاسی شخصیات متعلق پوچھا گیا سوال تحریر: حامد کمال الدین ایک پوسٹر جس میں چار ش۔۔۔
باطل- فرقے
حامد كمال الدين
رافضہ، مسئلہ اہلسنت کے آفیشل موقف کا ہے تحریر: حامد کمال الدین مسئلہ "آپ" کے موقف کا نہیں ہے صاحب،۔۔۔
Featured-
باطل- فرقے
حامد كمال الدين
رافضہ کی تکفیر و عدم تکفیر، ہر دو اہل سنت کا قول ہیں تحریر: حامد کمال الدین ہمارے یہاں کی مذہبی (سن۔۔۔
تنقیحات-
اصول- منہج
Featured-
حامد كمال الدين
گھر بیٹھ رہنے کا ’آپشن‘… اور ابن تیمیہؒ کا ایک فتویٰ اردو استفادہ: حامد کمال الدین از مجموع فتاوى ا۔۔۔
Featured-
تنقیحات-
حامد كمال الدين
ایک نظامِ قائمہ کے ساتھ تعامل ہمارا اور ’اسلامی جمہوری‘ ذہن کا فرق تحریر: حامد کمال الدین س: ۔۔۔
اصول- ايمان
اصول- ايمان
حامد كمال الدين
عہد کا پیغمبر تحریر: حامد کمال الدین یہ شخصیت نظرانداز ہونے والی نہیں! آپ مشرق کے باشندے ہیں یا ۔۔۔
تنقیحات-
راہنمائى-
حامد كمال الدين
مابین "مسلک پرستی" و "مسالک بیزاری" تحریر: حامد کمال الدین میری ایک پوسٹ میں "مسالک بیزار" طبقوں ۔۔۔
کیٹیگری
Featured
حامد كمال الدين
حامد كمال الدين
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
Side Banner
حامد كمال الدين
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
احوال
تبصرہ و تجزیہ
حامد كمال الدين
حامد كمال الدين
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
اداریہ
حامد كمال الدين
حامد كمال الدين
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
اصول
منہج
حامد كمال الدين
ايمان
حامد كمال الدين
منہج
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
ایقاظ ٹائم لائن
حامد كمال الدين
حامد كمال الدين
ذيشان وڑائچ
مزيد ۔۔۔
بازيافت
سلف و مشاہير
حامد كمال الدين
تاريخ
حامد كمال الدين
سيرت
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
باطل
اديانديگر
حامد كمال الدين
فكرى وسماجى مذاہب
حامد كمال الدين
فرقے
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
تنقیحات
حامد كمال الدين
حامد كمال الدين
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
ثقافت
معاشرہ
حامد كمال الدين
خواتين
حامد كمال الدين
خواتين
ادارہ
مزيد ۔۔۔
جہاد
سياست
حامد كمال الدين
مزاحمت
حامد كمال الدين
قتال
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
راہنمائى
شيخ الاسلام امام ابن تيمية
حامد كمال الدين
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
رقائق
اذكار و ادعيہ
حامد كمال الدين
اذكار و ادعيہ
حامد كمال الدين
اذكار و ادعيہ
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
فوائد
فہدؔ بن خالد
احمد شاکرؔ
تقی الدین منصور
مزيد ۔۔۔
متفرق
ادارہ
عائشہ جاوید
عائشہ جاوید
مزيد ۔۔۔
مشكوة وحى
علوم حديث
حامد كمال الدين
علوم قرآن
حامد كمال الدين
مریم عزیز
مزيد ۔۔۔
مقبول ترین کتب
مقبول ترین آڈيوز
مقبول ترین ويڈيوز