عربى |English | اردو 
Surah Fatiha :نئى آڈيو
 
Friday, April 26,2024 | 1445, شَوّال 16
رشتے رابطہ آڈيوز ويڈيوز پوسٹر ہينڈ بل پمفلٹ کتب
شماره جات
  
 
  
 
  
 
  
 
  
 
  
 
  
 
  
 
  
 
  
 
  
 
تازہ ترين فیچر
Skip Navigation Links
نئى تحريريں
رہنمائى
نام
اى ميل
پیغام
weekly آرٹیکلز
 
مقبول ترین آرٹیکلز
ہمارے تعلیمی نصابوں کےلیے سفارشات پیش کرنے والی فارن فنڈڈ این جی اوز نوٹ فرما لیں
:عنوان

قرآن اور محمدﷺ کو اس حیثیت میں پیش نہ کرنا جس حیثیت میں خود اور قرآن اور محمدﷺ نے اپنے آپ کو پیش کیا اور ہم اسے قبول کرنے کے بعد ہی اس پر ’’ایمان لانے والے‘‘ ہوئے... یہ ہمارے حق میں صاف ارتداد کی دعوت ہے۔

:کیٹیگری
حامد كمال الدين :مصنف

 

یو ایس کمیشن آن انٹرنیشنل ریلجئس فریڈم نے ایک ’مقامی‘ این جی او کی مشاورت سے پاکستانی درسی کتابوں کے سلسلہ میں ایک مزید نظر ثانی کی سفارش کی ہے۔ سفارش میں یہ اصرار کیا گیا ہے کہ درسی کتابوں سے ’’اسلام کے واحد صحیح دین‘‘ ہونے پر زور دینے کو ہر حال میں ختم کیا جائے۔ (دی نیوز کی رپورٹ)

اس پر ایک مسلمان کا کیا موقف ہو سکتا ہے؟

قرآن اور محمد کو اس حیثیت میں پیش نہ کرنا جس حیثیت میں خود اور قرآن اور محمد نے اپنے آپ کو پیش کیا اور ہم اسے قبول کرنے کے بعد ہی اس پر ’’ایمان لانے والے‘‘ ہوئے... یہ ہمارے حق میں صاف ارتداد کی دعوت ہے۔

کیا یہ بات این جی اوز طے کریں گی کہ دینِ اسلام اور محمد انسانوں کے سامنے اپنے آپ کو کس حیثیت میں پیش کریں اور کس حیثیت میں پیش کرنے سے ’گریز‘ کریں؟ اور کیا این جی اوز کی ان اھواء کو درخورِ اعتناء جاننے کے بعد ہم مسلمان رہتے ہیں؟

*****

دین اسلام اور نبوتِ محمد کی اصولی پوزیشن اس سلسلہ میں واضح کر دینا ضروری ہے...  اور ہمارے لیے ’’عقیدہ‘‘ کا ایک بنیادی ترین مسئلہ۔

اس دین کی بابت سب سے پہلی بات جاننے کی یہ ہے کہ یہ اپنے آپ کو آدم علیہ السلام سے چلے آنے والے ایک تسلسل کے طور پر پیش کرتا ہے نہ کہ سن 610 عیسوی میں پہلی بار دنیا میں نمودار ہونے والی کوئی چیز۔ اور اس کا مرکزی نقطہ ہے: زمین پر اترنے والی خدائی رسالتوں کا اقرار؛ جو انسانیت کو ’’ماننے والوں‘‘ اور ’’نہ ماننے والوں‘‘ میں ایک تسلسل کے ساتھ تقسیم کیے چلا آتا ہے۔ اصل بات اہل زمین کےلیے ’’خدا کا خطاب‘‘ Divine Communication  ہے جو ’’رسالتوں‘‘ کے ذریعے ایک تسلسل کے ساتھ عمل میں آیا ہے۔ ’’قرآن‘‘ اور ’’محمد‘‘ کو اِس سیاق میں لانا ضروری ہے، نہ کہ محض ایک ’مذہبی کتاب‘ اور محض ایک ’مذہبی پیشوا‘ کے طور پر لینا۔

خوب نوٹ فرما لیجئے: زمین پر خدائی ہدایت اور فرمانروائی کا ایک تسلسل..

خدا کی اتھارٹی کے آگے سر تسلیم خم کرنا اور اُس کے سب رسولوں، اُس کی سب کتابوں اور اُس کے سب احکام کو تسلیم کرتے چلے جانا، اور کسی ایک کا بھی انکاری ہونے کا روادار نہ ہونا۔ یہ وہ دین ہے جس میں صرف ایک محمد کا نہیں بلکہ عیسیٰ علیہ السلام کا انکار کرنا بھی ویسا ہی کفر ہے۔ موسیٰ علیہ السلام کا انکار کرنا بھی۔ اور ابراہیم علیہ السلام کا انکار کرنا بھی۔ یہی حیثیت اِس دین میں تمام پیغمبروں کی ہے۔ ان میں تفریق کرنے سے ہمیں جابجا ممانعت ہوئی اور اس بات کو ہمارے حق میں کفر گردانا گیا ہے۔ محمد کی اس بابت کوئی خصوصیت ہے تو وہ یہ کہ آپ وقت کے رسول ہیں، یعنی عین وہ حیثیت جو ابراہیمؑ کے بعد بڑی صدیوں تک موسیٰؑ کی تھی اور جو موسیٰؑ کے بعد بڑی صدیوں تک عیسیٰؑ کی رہی۔ البتہ سلسلہ series یہ تاریخی ہے اور زمین پر انسانی وجود کے روزِ اول سے چلا آتا ہے۔ اس کا تعلق کسی گروہ سے نہیں بلکہ انسانوں کےلیے خدا کی پسندیدہ اس روش سے ہے جو زمین پر ایک تسلسل کے ساتھ پائی گئی ہے اور جس کو ٹھکرانے پر عذابات آنے کا ذکر یہاں کے سب معروف آسمانی صحیفوں میں آج بھی موجود ہے۔ تورات میں موسیٰؑ نے جس اتھارٹی اور جس زور کے ساتھ اپنے آپ کو پیش کیا اور خود پر ایمان لانے کا باقاعدہ ایک تقاضا رکھا، انجیل Gospel میں عیسیٰؑ نے جس اتھارٹی اور جس زور کے ساتھ اپنے آپ کو پیش کیا اور اپنے اوپر ایمان لانے کا باقاعدہ ایک تقاضا رکھا، محمد کا تقاضا عین اُسی آسمانی سلسلہ کی آخری کڑی ہے۔ اس کو ماننے یا نہ ماننے کی آپ کو پھر بھی پوری آزادی ہے، لیکن اس کا یہ سٹیٹس ختم کرانے کا حق آپ کو نہیں ہے کہ یہ خدا کا حتمی مطالبہ ہو۔ یعنی جس حیثیت میں موسیٰؑ نے اپنے آپ کو اپنے مخاطبین کے سامنے پیش کیا، یا جس حیثیت میں عیسیٰؐ نے اپنے آپ کو اپنے مخاطبین کے سامنے پیش کیا، یا جس حیثیت میں محمد نے اپنے آپ کو اپنے مخاطبین کے سامنے پیش کیا، اور جوکہ صاف ایمان کا مطالبہ تھا اور ایمان نہ لانے کی صورت میں خدا کی پکڑ سے صاف ڈرا دینا تھا، آج آپ موسیٰؐ یا عیسیٰؑ یا محمد پر یہ پابندی لگائیں کہ وہ اپنے آپ کو اس حیثیت میں پیش ہی کرنے کے مجاز نہ ہوں؟! (ایمان کا) یہ مطالبہ آپ کے سامنے رکھا ضرور جائے گا، ہاں اسے قبول کرنے یا نہ کرنے کی آپ کو آزادی ہے۔ یہ ہے رواداری کا صحیح تصور جو ہمیں اسلام نے دیا ہے۔ نہ آج کے شدت پسندوں کی فرمائش پر ہم اس کو سکیڑ سکتے ہیں اور نہ آج کے جدت پسندوں کی فرمائش پر ہم اس کو پھیلا سکتے ہیں۔ ہم اپنے دین کو کس حیثیت میں پیش کریں، آپ ہمیں یہ سبق نہیں دے سکتے، یہ سبق ہم اپنے دین ہی سے لیں گے۔ خدا کے پیغمبروں کو کس حیثیت میں انسانوں کے سامنے پیش کیا جائے اور ان کا انکاری ہونے کو انسانوں کے حق میں کس قدر سنگین مانا جائے، نیز خدا کے سوا کسی معبود کو پوجنے پر کیا وعید رکھی جائے، یہ جاننے کےلیے ہمارے پاس خدا کی کتاب موجود ہے۔ یہاں تک کہ ان معاملات میں تمہاری اھواء کو درخورِ اعتناء جاننے پر سخت ترین وعیدیں بھی ہماری کتاب میں جابجا درج ہیں۔ ایسی فرمائشیں اِس دین سے ہمیشہ ہوتی آئی ہیں اور ان سے پیش آنے کی بابت ہمیں واضح ہدایات دے رکھی گئی ہیں:

قُلْ إِنَّ هُدَى اللَّـهِ هُوَ الْهُدَىٰ ۗ وَلَئِنِ اتَّبَعْتَ أَهْوَاءَهُم بَعْدَ الَّذِي جَاءَكَ مِنَ الْعِلْمِ ۙ مَا لَكَ مِنَ اللَّـهِ مِن وَلِيٍّ وَلَا نَصِيرٍ (البقرة: 120)

(ان سے) کہہ دو کہ خدا کی ہدایت (یعنی دین اسلام) ہی ہدایت ہے۔ اور (اے پیغمبر) اگر تم اپنے پاس علم (یعنی وحیِ خدا) کے آ جانے پر بھی ان کی خواہشوں پر چلو گے تو تم کو (عذاب) خدا سے (بچانے والا) نہ کوئی دوست ہوگا اور نہ کوئی مددگار۔                      (ترجمہ جالندھری)

 

تفصیل کےلیے دیکھیے ہمارا مضمون :   یو ایس کی اگلی فرمائش: شریعت ہی نہیں عقیدہ سے بھی پسپا ہو جاؤ

 

Print Article
Tagged
متعلقہ آرٹیکلز
ديگر آرٹیکلز
جہاد- سياست
حامد كمال الدين
آج میرا ایک ٹویٹ ہوا: مذہبیوں کے اس نظامِ انتخابات میں ناکامی پر تعجب!؟! نہ یہ اُس کےلیے۔ نہ وہ اِ۔۔۔
باطل- اديان
ديگر
حامد كمال الدين
بھارتی مسلمان اداکار کا ہندو  کو بیٹی دینا… اور کچھ دیرینہ زخموں، بحثوں کا ہرا ہونا تحریر: حامد کما۔۔۔
تنقیحات-
حامد كمال الدين
"فرد" اور "نظام" کا ڈائلیکٹ؛ ایک اہم تنقیح تحریر: حامد کمال الدین عزیزم عثمان ایم نے محترم سرفراز ف۔۔۔
Featured-
حامد كمال الدين
مالکیہ کے دیس میں! تحریر: حامد کمال الدین "مالکیہ" کو بہت کم دیکھنے کا اتفاق ہوا تھا۔ افراد کے طور ۔۔۔
حامد كمال الدين
"سیزن" کی ہماری واحد پوسٹ! === ویسے بھی "روایات و مرویات" کی بنیاد پر فیصلہ کرنا فی الحقیقت علماء کا کام ہ۔۔۔
راہنمائى-
شيخ الاسلام امام ابن تيمية
صومِ #عاشوراء: نوویں اور دسویںمدرسہ احمد بن حنبل کی تقریرات"اقتضاء الصراط المستقیم" مؤلفہ ابن تیمیہ سے ایک اقت۔۔۔
باطل- فكرى وسماجى مذاہب
تنقیحات-
حامد كمال الدين
ماڈرن سٹیٹ محض کسی "انتخابی عمل" کا نام نہیں تحریر: حامد کمال الدین اپنے مہتاب بھائی نے ایک بھلی سی تحریر پر ۔۔۔
تنقیحات-
حامد كمال الدين
روایتی مذہبی طبقے سے شاکی ایک نوجوان کے جواب میں تحریر: حامد کمال الدین ہماری ایک گزشتہ تحریر پ۔۔۔
تنقیحات-
حامد كمال الدين
ساحل عدیم وغیرہ آوازیں کسی مسئلے کی نشاندہی ہیں تحریر: حامد کمال الدین مل کر کسی کے پیچھے پڑنے ی۔۔۔
تنقیحات-
حامد كمال الدين
خلافت… اور کچھ ’یوٹوپیا‘ افکار تحریر: حامد کمال الدین گزشتہ سے پیوستہ: دو سوالات کے یہاں ہمیں۔۔۔
تنقیحات-
حامد كمال الدين
خلافت مابین ‘جمہوری’ و ‘انقلابی’… اور مدرسہ اھل الاثر تحریر: حامد کمال الدین گزشتہ سے پیوستہ: رہ ۔۔۔
تنقیحات-
حامد كمال الدين
عالم اسلام کی کچھ سیاسی شخصیات متعلق پوچھا گیا سوال تحریر: حامد کمال الدین ایک پوسٹر جس میں چار ش۔۔۔
باطل- فرقے
حامد كمال الدين
رافضہ، مسئلہ اہلسنت کے آفیشل موقف کا ہے تحریر: حامد کمال الدین مسئلہ "آپ" کے موقف کا نہیں ہے صاحب،۔۔۔
Featured-
باطل- فرقے
حامد كمال الدين
رافضہ کی تکفیر و عدم تکفیر، ہر دو اہل سنت کا قول ہیں تحریر: حامد کمال الدین ہمارے یہاں کی مذہبی (سن۔۔۔
تنقیحات-
اصول- منہج
Featured-
حامد كمال الدين
گھر بیٹھ رہنے کا ’آپشن‘… اور ابن تیمیہؒ کا ایک فتویٰ اردو استفادہ: حامد کمال الدین از مجموع فتاوى ا۔۔۔
Featured-
تنقیحات-
حامد كمال الدين
ایک نظامِ قائمہ کے ساتھ تعامل ہمارا اور ’اسلامی جمہوری‘ ذہن کا فرق تحریر: حامد کمال الدین س: ۔۔۔
اصول- ايمان
اصول- ايمان
حامد كمال الدين
عہد کا پیغمبر تحریر: حامد کمال الدین یہ شخصیت نظرانداز ہونے والی نہیں! آپ مشرق کے باشندے ہیں یا ۔۔۔
تنقیحات-
راہنمائى-
حامد كمال الدين
مابین "مسلک پرستی" و "مسالک بیزاری" تحریر: حامد کمال الدین میری ایک پوسٹ میں "مسالک بیزار" طبقوں ۔۔۔
کیٹیگری
Featured
حامد كمال الدين
حامد كمال الدين
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
Side Banner
حامد كمال الدين
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
احوال
تبصرہ و تجزیہ
حامد كمال الدين
حامد كمال الدين
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
اداریہ
حامد كمال الدين
حامد كمال الدين
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
اصول
منہج
حامد كمال الدين
ايمان
حامد كمال الدين
منہج
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
ایقاظ ٹائم لائن
حامد كمال الدين
حامد كمال الدين
ذيشان وڑائچ
مزيد ۔۔۔
بازيافت
سلف و مشاہير
حامد كمال الدين
تاريخ
حامد كمال الدين
سيرت
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
باطل
اديانديگر
حامد كمال الدين
فكرى وسماجى مذاہب
حامد كمال الدين
فرقے
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
تنقیحات
حامد كمال الدين
حامد كمال الدين
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
ثقافت
معاشرہ
حامد كمال الدين
خواتين
حامد كمال الدين
خواتين
ادارہ
مزيد ۔۔۔
جہاد
سياست
حامد كمال الدين
مزاحمت
حامد كمال الدين
قتال
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
راہنمائى
شيخ الاسلام امام ابن تيمية
حامد كمال الدين
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
رقائق
اذكار و ادعيہ
حامد كمال الدين
اذكار و ادعيہ
حامد كمال الدين
اذكار و ادعيہ
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
فوائد
فہدؔ بن خالد
احمد شاکرؔ
تقی الدین منصور
مزيد ۔۔۔
متفرق
ادارہ
عائشہ جاوید
عائشہ جاوید
مزيد ۔۔۔
مشكوة وحى
علوم حديث
حامد كمال الدين
علوم قرآن
حامد كمال الدين
مریم عزیز
مزيد ۔۔۔
مقبول ترین کتب
مقبول ترین آڈيوز
مقبول ترین ويڈيوز