عربى |English | اردو 
Surah Fatiha :نئى آڈيو
 
Tuesday, April 23,2024 | 1445, شَوّال 13
رشتے رابطہ آڈيوز ويڈيوز پوسٹر ہينڈ بل پمفلٹ کتب
شماره جات
  
 
  
 
  
 
  
 
  
 
  
 
  
 
  
 
  
 
  
 
  
 
تازہ ترين فیچر
Skip Navigation Links
نئى تحريريں
رہنمائى
نام
اى ميل
پیغام
2014-10 TaamulAhleQibla آرٹیکلز
 
مقبول ترین آرٹیکلز
فصل10: لوگوں کو بتدریج دین پر لانا
:عنوان

لوگوں کو اِس حق پر لے کر چلنے میں نرمی بھی ہوگی، شفقت بھی۔ جس رفتار سے وہ چل سکتے ہوں اُس رفتار سے ان کو چلایا جائے گا۔ اُن کی اُس حالت کا جس میں وہ ہیں، اعتبار کیا جائے گا

. اصولمنہج :کیٹیگری
شيخ ڈاكٹر سفر الحوالى :مصنف

شرح ’’تعامل اہل قبلہ‘‘ 10

لوگوں کو بتدریج دین پر لانا

(بسلسلہ حاشیہ 24، متن سفر الحوالی)

یہ ایک بدیہی حقیقت ہے کہ راتوں رات سب کچھ انجام پا جانا ممکن نہیں۔ خدا کا یہ جہان اِس نقشے پر تخلیق ہی نہیں ہوا۔ ہر چیز اپنا ایک وقت لیتی ہے۔ یوں تو ایک فرد کی بابت بھی یہ اصول درست ہے۔ تاہم جہاں قوموں اور معاشروں کو خدا کی جانب لےکر چلنا ہو، وہاں تو یہ حقیقت اور بھی جلی ہو کر آپ کے سامنے آتی ہے۔ جلدباز لوگ کچھ بڑےبڑے حادثات کروا سکتے ہیں۔ سماجی نظر سے محروم لوگ ’دلائل‘ کی بحثیں لے کر بیٹھے رہیں گے، ’’معاشروں‘‘ کو لے کر چلنا البتہ ایک اور چیز ہے۔ جبکہ ہمارے ائمۂ سنت وہ ہستیاں جو صدیوں معاشروں کو چلاتی اور راہ دکھاتی رہیں۔

’’اہل سنت‘‘ انسان کو سب سے زیادہ سمجھنے والا، انسان پر سب سے زیادہ رحمت اور شفقت کرنے والا، اور انسان کو آسودہ رکھنے اور بیک وقت خدا کی جانب لے کر  بڑھنے والا منہج ہے۔[1]  اس میں انسان کی اس حالت کا  اعتبار کیا جاتا ہے جہاں سے اس کو خدا کی جانب اپنے اس سفر کا آغاز کرنا ہوتا ہے۔  ہمارے فقہاء بیک وقت ماہرینِ سماج social scientists  بھی تھے لہٰذا ’’شریعت‘‘ سے ان کا استدلال کرنا ہمارے آج کے شدت پسندوں یا مثالیت پرستوں سے بہت مختلف رہا ہے۔ اُن کے یہاں شریعت کے ’’دلائل‘‘ کو شریعت کے ’’مقاصد‘‘ اور ’’کلیات‘‘ کے ایک بڑے فریم میں رکھ کر سمجھا جاتا رہا ہے، نیز ’’انسان‘‘کو اس کی سماجی پیچیدگیوں اور کمزوریوں سمیت سمجھنا بھی ہمارے فقہاء کے فہمِ شریعت کے پیچھے کارفرما رہا ہے... جس کے باعث ’’دلائل‘‘ کبھی اُن کے یہاں تجربوں، آزمائشوں اور حادثوں کا موجب نہیں بننے دیے گئے۔ جبکہ یہاں آئے روز مذاق ہوتے ہیں۔

یہاں؛ جناب الحوالی اِن دو امور کو بیک وقت ذہن نشین کرواتے ہیں:

1.       جہاں تک خدائی احکام کا تعلق ہے تو ان کے واجبِ اطاعت ہونے میں کوئی کلام نہیں۔ خود اِن احکام کے شریعت اور دستور ہونے پر کوئی بحث نہیں۔ یہاں؛ کسی ہستی، کسی اتھارٹی، کسی پارلیمنٹ کا کوئی اختیار نہیں۔ ’’تشریع‘‘ انجام پا چکی؛ اس میں قیامت تک اب کوئی تدریج نہیں۔ عقیدہ، عبادت، سماج، ہر معاملہ خدا کی شریعت میں طے ہوچکا؛ اور وہ قیامت تک پتھر پر لکیر ہے۔ ’’اہل سنت و اتباع‘‘ ان میں سے کسی ایک بھی چیز کو پیچھے کرنے کے روادار نہیں۔ یہ حق پورے کا پورا بیان ہوگا۔ اس میں کوئی کمی قبول نہیں؛ کیونکہ یہ اللہ کے دین سے تنازل (compromise) ہوگا۔ یہ پیراڈائم (paradigm) کو درست رکھنے کا مسئلہ ہے۔ یہاں ایک انچ پیچھے ہٹنا ’’وحی کی اتباع‘‘ سے پیچھے ہٹنا[2] ہے۔ اہل سنت کی دعوت اور ان کا مطالبہ اِسی ’’پورے حق‘‘ کا رہے گا۔

2.       البتہ لوگوں کو اِس حق پر لے کر چلنے میں نرمی بھی ہوگی، شفقت بھی۔ جس رفتار سے وہ چل سکتے ہوں اُس رفتار سے ان کو چلایا جائے گا۔ اُن کی اُس حالت کا جس میں وہ ہیں، اعتبار کیا جائے گا۔ ایک غلط حالت کو صحیح حالت میں بدلنے کےلیے جو جو  کوشش، جو جو محنت اور جو جو تیاری درکار ہےاس کا ضرور لوگوں کو پابند کیا جائے گا؛ تاہم اگر وہ اس محنت اور تیاری میں جت گئے ہوئے ہیں تو درمیانی مرحلہ میں ان کا عذر تسلیم کیا جائے گا۔  ان کی استطاعت سے بڑھ کر ان سے کچھ طلب نہیں کیا جائے گا؛ اور ’’شریعت پر آنا‘‘ لوگوں کےلیے عذاب یا مذاق نہیں بننے دیا جائے گا۔

یہاں اِس مسئلہ پر تفصیل سے بات نہ ہو سکے گی، تاہم ’’تدریج‘‘ کے جو معانی ہمیں سنت اور سیرتِ خلفاء میں واضح طور پر ملتے ہیں اور ہمارے ائمہ اور فقہاء ان کا اعتبار کرتے ہیں، اور جس سے ہماری شریعت کی وسعت، مُرونت flexibility ، انسان رحمی اور سماج فہمی نہایت خوبصورت طور پر عیاں ہوتی ہے، اس کی جانب یہاں ہم چند اشارے کریں گے:

à    لوگوں کو ایک ایک کر کے دین کے اعمال پر لانا ’’تعلیم‘‘ اور ’’تربیت‘‘ کا نبوی منہج ہے۔ معاذ﷛ کو یمن بھیجتے وقت آپﷺ نے ہدایت فرمائی کہ سب سے پہلے انہیں توحید سکھانا۔ جب وہ توحید سیکھ جائیں تو نماز اور پھر زکات۔

à    شریعت کے اصول: جو انسان کو اس کی ’’استطاعت‘‘ کے دائرے میں مکلف کرتے ہیں۔ یہ بات شریعت کے کلیات میں آتی ہے۔ اب یہ تو معلوم ہے کہ ’’استطاعت‘‘ جسمانی بھی ہوسکتی ہے، عقلی بھی اور سماجی بھی۔  لہٰذا کوئی اپنی استطاعت سے بڑھ کر مکلف نہ کیا جائے گا؛ نہ ’’چلانے‘‘ والے اور نہ ’’چلنے‘‘ والے۔

à    لوگوں کی ’’حالت‘‘ کا اعتبار کرنا، جس پر شریعت سے کئی شواہد ملتے ہیں۔  مثلاً رسول اللہﷺ کا غزوات وغیرہ کے دوران  کسی پر حد قائم کرنے سے ممانعت فرمانا۔  اور حضرت عمر﷛ کا اس کی یہ توجیہ فرمانا کہ دشمن کا علاقہ قریب ہونے کے باعث مبادا شیطان آدمی کو خراب کرے اور وہ سزا سے بھاگ کر  دشمن سے جا ملے؛ یوں معاملہ ایک چھوٹے شر سے نکل کر بڑے شر میں جا پڑے۔[3]  فقہائے اسلام نے نبیﷺ کی اس حدیث اور عمر﷛ ودیگر صحابہ﷢ کے ان آثار کی بنیاد پر کئی ایک مسائل اخذ کیے ہیں۔ سبھی میں یہی چیز پیش نظر ہے کہ ایک معمول سے ہٹی ہوئی صورتحال کا حسبِ سنگینی اعتبار کرنا  ضروری ہے۔ امام ابو حنیفہ یہاں تک گئے ہیں کہ دارالحرب میں شرعی سزائیں نہیں دی جائیں گی۔ دوسرے فقہاء بھی باعتبارِ مضمون یہی کہتے ہیں۔

à    اس کے علاوہ ’’مصالح ومفاسد‘‘ کے موازنہ کا اصول۔ نیز  رفعِ ضرر کے احکام۔ وغیرہ۔

 

 

 

 



[1]   اس موضوع پر ’’موحد تحریک‘‘ میں ہمارے مضمون ’’الحنيفية السمحة‘‘ کا مطالعہ مفید ہوگا۔

[2]    وَاحْذَرْهُمْ أَن يَفْتِنُوكَ عَن بَعْضِ مَا أَنزَلَ اللَّـهُ إِلَيْكَ (المائدۃ: 49) ’’اور ان سے بچتا رہ کہ تجھے کسی ایسے حکم سے بہکا نہ دیں جو اللہ نے تجھ پر اتارا ہے‘‘۔  (ترجمہ: احمد علی لاہوری)

وَإِن كَادُوا لَيَفْتِنُونَكَ عَنِ الَّذِي أَوْحَيْنَا إِلَيْكَ لِتَفْتَرِيَ عَلَيْنَا غَيْرَهُ ۖ وَإِذًا لَّاتَّخَذُوكَ خَلِيلًا (الاسراء: 73)’’اور بے شک وہ قریب تھے کہ تجھے اس چیز سے بہکا دیں جو ہم نے تجھ پر بذریعہ وحی بھیجی ہے تاکہ تو اس کے سوا ہم پر بہتان باندھنے لگے اور پھر تجھے اپنا دوست بنا لیں‘‘۔ (ترجمہ: احمد علی لاہوری) 

[3]    مصنف ابن ابی شیبۃ: ج 5 ص 549 http://goo.gl/qqKfAA ، واضح رہے کئی ایک فقہاء نے اس پر صحابہ کا اجماع تک نقل کیا ہے۔

البانی نے صحیح ابی داود (رقم الحدیث 3708، ص 833) میں  حدیث کو صحیح کہا، نیز ترمذی اور نسائی سے بھی اس کا حوالہ دیا: http://goo.gl/HtA5hz 

Print Article
Tagged
متعلقہ آرٹیکلز
گھر بیٹھ رہنے کا ’آپشن‘… اور ابن تیمیہؒ کا ایک فتویٰ
تنقیحات-
اصول- منہج
Featured-
حامد كمال الدين
گھر بیٹھ رہنے کا ’آپشن‘… اور ابن تیمیہؒ کا ایک فتویٰ اردو استفادہ: حامد کمال الدین از مجموع فتاوى ا۔۔۔
عہد کا پیغمبر
اصول- ايمان
اصول- ايمان
حامد كمال الدين
عہد کا پیغمبر تحریر: حامد کمال الدین یہ شخصیت نظرانداز ہونے والی نہیں! آپ مشرق کے باشندے ہیں یا ۔۔۔
بربہاریؒ ولالکائیؒ نہیں؛ مسئلہ ایک مدرسہ کے تسلسل کا ہے
Featured-
تنقیحات-
اصول- منہج
حامد كمال الدين
بربہاریؒ ولالکائیؒ نہیں؛ مسئلہ ایک مدرسہ کے تسلسل کا ہے تحریر: حامد کمال الدین خدا لگتی بات کہنا عل۔۔۔
ایک بڑے شر کے مقابلے پر
Featured-
تنقیحات-
اصول- منہج
حامد كمال الدين
ایک بڑے شر کے مقابلے پر تحریر: حامد کمال الدین اپنے اس معزز قاری کو بےشک میں جانتا نہیں۔ لیکن سوال۔۔۔
ایک خوش الحان کاریزمیٹک نوجوان کا ملک کی ایک مین سٹریم پارٹی کا رخ کرنا
احوال- تبصرہ و تجزیہ
تنقیحات-
اصول- منہج
حامد كمال الدين
ایک خوش الحان کاریزمیٹک نوجوان کا ملک کی ایک مین سٹریم پارٹی کا رخ کرنا تحریر: حامد کمال الدین کوئی ۔۔۔
فقہ الموازنات پر ابن تیمیہ کی ایک عبارت
اصول- منہج
حامد كمال الدين
فقہ الموازنات پر ابن تیمیہ کی ایک عبارت وَقَدْ يَتَعَذَّرُ أَوْ يَتَعَسَّرُ عَلَى السَّالِكِ سُلُوكُ الط۔۔۔
فقہ الموازنات، ایک تصویر کو پورا دیکھ سکنا
اصول- منہج
حامد كمال الدين
فقہ الموازنات، ایک تصویر کو پورا دیکھ سکنا حامد کمال الدین برصغیر کا ایک المیہ، یہاں کے کچھ۔۔۔
نواقضِ اسلام کو پڑھنے پڑھانے کی تین سطحیں
اصول- عقيدہ
حامد كمال الدين
نواقضِ اسلام کو پڑھنے پڑھانے کی تین سطحیں حامد کمال الدین انٹرنیٹ پر موصول ہونے والا ایک س۔۔۔
(فقه) عشرۃ ذوالحج اور ایامِ تشریق میں کہی جانے والی تکبیرات
راہنمائى-
اصول- عبادت
حامد كمال الدين
(فقه) عشرۃ ذوالحج اور ایامِ تشریق میں کہی جانے والی تکبیرات ابن قدامہ مقدسی رحمہ اللہ کے متن سے۔۔۔
ديگر آرٹیکلز
جہاد- سياست
حامد كمال الدين
آج میرا ایک ٹویٹ ہوا: مذہبیوں کے اس نظامِ انتخابات میں ناکامی پر تعجب!؟! نہ یہ اُس کےلیے۔ نہ وہ اِ۔۔۔
باطل- اديان
ديگر
حامد كمال الدين
بھارتی مسلمان اداکار کا ہندو  کو بیٹی دینا… اور کچھ دیرینہ زخموں، بحثوں کا ہرا ہونا تحریر: حامد کما۔۔۔
تنقیحات-
حامد كمال الدين
"فرد" اور "نظام" کا ڈائلیکٹ؛ ایک اہم تنقیح تحریر: حامد کمال الدین عزیزم عثمان ایم نے محترم سرفراز ف۔۔۔
Featured-
حامد كمال الدين
مالکیہ کے دیس میں! تحریر: حامد کمال الدین "مالکیہ" کو بہت کم دیکھنے کا اتفاق ہوا تھا۔ افراد کے طور ۔۔۔
حامد كمال الدين
"سیزن" کی ہماری واحد پوسٹ! === ویسے بھی "روایات و مرویات" کی بنیاد پر فیصلہ کرنا فی الحقیقت علماء کا کام ہ۔۔۔
راہنمائى-
شيخ الاسلام امام ابن تيمية
صومِ #عاشوراء: نوویں اور دسویںمدرسہ احمد بن حنبل کی تقریرات"اقتضاء الصراط المستقیم" مؤلفہ ابن تیمیہ سے ایک اقت۔۔۔
باطل- فكرى وسماجى مذاہب
تنقیحات-
حامد كمال الدين
ماڈرن سٹیٹ محض کسی "انتخابی عمل" کا نام نہیں تحریر: حامد کمال الدین اپنے مہتاب بھائی نے ایک بھلی سی تحریر پر ۔۔۔
تنقیحات-
حامد كمال الدين
روایتی مذہبی طبقے سے شاکی ایک نوجوان کے جواب میں تحریر: حامد کمال الدین ہماری ایک گزشتہ تحریر پ۔۔۔
تنقیحات-
حامد كمال الدين
ساحل عدیم وغیرہ آوازیں کسی مسئلے کی نشاندہی ہیں تحریر: حامد کمال الدین مل کر کسی کے پیچھے پڑنے ی۔۔۔
تنقیحات-
حامد كمال الدين
خلافت… اور کچھ ’یوٹوپیا‘ افکار تحریر: حامد کمال الدین گزشتہ سے پیوستہ: دو سوالات کے یہاں ہمیں۔۔۔
تنقیحات-
حامد كمال الدين
خلافت مابین ‘جمہوری’ و ‘انقلابی’… اور مدرسہ اھل الاثر تحریر: حامد کمال الدین گزشتہ سے پیوستہ: رہ ۔۔۔
تنقیحات-
حامد كمال الدين
عالم اسلام کی کچھ سیاسی شخصیات متعلق پوچھا گیا سوال تحریر: حامد کمال الدین ایک پوسٹر جس میں چار ش۔۔۔
باطل- فرقے
حامد كمال الدين
رافضہ، مسئلہ اہلسنت کے آفیشل موقف کا ہے تحریر: حامد کمال الدین مسئلہ "آپ" کے موقف کا نہیں ہے صاحب،۔۔۔
Featured-
باطل- فرقے
حامد كمال الدين
رافضہ کی تکفیر و عدم تکفیر، ہر دو اہل سنت کا قول ہیں تحریر: حامد کمال الدین ہمارے یہاں کی مذہبی (سن۔۔۔
تنقیحات-
اصول- منہج
Featured-
حامد كمال الدين
گھر بیٹھ رہنے کا ’آپشن‘… اور ابن تیمیہؒ کا ایک فتویٰ اردو استفادہ: حامد کمال الدین از مجموع فتاوى ا۔۔۔
Featured-
تنقیحات-
حامد كمال الدين
ایک نظامِ قائمہ کے ساتھ تعامل ہمارا اور ’اسلامی جمہوری‘ ذہن کا فرق تحریر: حامد کمال الدین س: ۔۔۔
اصول- ايمان
اصول- ايمان
حامد كمال الدين
عہد کا پیغمبر تحریر: حامد کمال الدین یہ شخصیت نظرانداز ہونے والی نہیں! آپ مشرق کے باشندے ہیں یا ۔۔۔
تنقیحات-
راہنمائى-
حامد كمال الدين
مابین "مسلک پرستی" و "مسالک بیزاری" تحریر: حامد کمال الدین میری ایک پوسٹ میں "مسالک بیزار" طبقوں ۔۔۔
کیٹیگری
Featured
حامد كمال الدين
حامد كمال الدين
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
Side Banner
حامد كمال الدين
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
احوال
تبصرہ و تجزیہ
حامد كمال الدين
حامد كمال الدين
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
اداریہ
حامد كمال الدين
حامد كمال الدين
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
اصول
منہج
حامد كمال الدين
ايمان
حامد كمال الدين
منہج
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
ایقاظ ٹائم لائن
حامد كمال الدين
حامد كمال الدين
ذيشان وڑائچ
مزيد ۔۔۔
بازيافت
سلف و مشاہير
حامد كمال الدين
تاريخ
حامد كمال الدين
سيرت
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
باطل
اديانديگر
حامد كمال الدين
فكرى وسماجى مذاہب
حامد كمال الدين
فرقے
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
تنقیحات
حامد كمال الدين
حامد كمال الدين
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
ثقافت
معاشرہ
حامد كمال الدين
خواتين
حامد كمال الدين
خواتين
ادارہ
مزيد ۔۔۔
جہاد
سياست
حامد كمال الدين
مزاحمت
حامد كمال الدين
قتال
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
راہنمائى
شيخ الاسلام امام ابن تيمية
حامد كمال الدين
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
رقائق
اذكار و ادعيہ
حامد كمال الدين
اذكار و ادعيہ
حامد كمال الدين
اذكار و ادعيہ
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
فوائد
فہدؔ بن خالد
احمد شاکرؔ
تقی الدین منصور
مزيد ۔۔۔
متفرق
ادارہ
عائشہ جاوید
عائشہ جاوید
مزيد ۔۔۔
مشكوة وحى
علوم حديث
حامد كمال الدين
علوم قرآن
حامد كمال الدين
مریم عزیز
مزيد ۔۔۔
مقبول ترین کتب
مقبول ترین آڈيوز
مقبول ترین ويڈيوز