عربى |English | اردو 
Surah Fatiha :نئى آڈيو
 
Friday, April 19,2024 | 1445, شَوّال 9
رشتے رابطہ آڈيوز ويڈيوز پوسٹر ہينڈ بل پمفلٹ کتب
شماره جات
  
 
  
 
  
 
  
 
  
 
  
 
  
 
  
 
  
 
  
 
  
 
تازہ ترين فیچر
Skip Navigation Links
نئى تحريريں
رہنمائى
نام
اى ميل
پیغام
2016-82 آرٹیکلز
 
مقبول ترین آرٹیکلز
خودکش حملے، لبرلز اور جنت کی حور کے طعنے
:عنوان

سیکولرزم کو ماننے والے اور ملحدین حقیقت میں اس گھناؤنے جرم کو ختم کرنا بالکل نہیں چاہتے بلکہ ان کا مقصد یہ ہے کہ اس دہشت گردی کو بہانہ بنا کر مسلمانوں پر اپنے عقائد کو ترک کرنے کے لئے دباؤ ڈالا جائے یا انہیں ان کے عقائد پر شرمندہ کیا جائے۔

. احوال :کیٹیگری
ذيشان وڑائچ :مصنف

خودکش حملے، لبرلز اور جنت کی حور کے طعنے

ذی شان وڑائچ

جب بھی کوئی دہشت گرد خودکش حملہ کر کے بے گناہ عوام کو قتل کرتا ہے تو ملحدین اور سیکولروں کی طرف سے طعنے دیے جاتے ہیں کہ دیکھو ایک شخص نے حوروں کے لالچ میں اتنے سارے لوگوں کو قتل کردیا۔ گویا حوروں پر اعتقاد بھی اس صورتحال کو پیدا کرنے کا بجائےخود ایک سبب ہے! اس طرح کی حرکت کر کے یہ لوگ حوروں کے وجود کو تسلیم کرنے والے، یعنی تمام مسلمانوں کو قاتل کے سائڈ میں کھڑا کر دیتے ہیں۔ یعنی اب بے چارہ مسلمان حوروں کے وجود کے جواز میں کچھ بھی کہے گا تو وہ قاتل کی حمایت کرتا محسوس ہوگا۔ اس لئے خاموش رہتے ہی بنتی ہے۔

یہاں سے یہ بھی واضح ہوتا ہے کہ یہ سیکولرزم کو ماننے والے اور ملحدین حقیقت میں اس گھناؤنے جرم کو ختم کرنا بالکل نہیں چاہتے بلکہ ان کا مقصد یہ ہے کہ اس دہشت گردی کو بہانہ بنا کر مسلمانوں پر اپنے عقائد کو ترک کرنے کے لئے دباؤ ڈالا جائے یا انہیں ان کے عقائد پر شرمندہ کیا جائے۔ 

ایک دہشت گرد عام لوگوں کو قتل کرنے کے معاملے میں حوروں کے لالچ سے پہلے اپنے نزدیک اس قتل عام کے لئے ایک اخلاقی یا شرعی جواز پیدا کر چکا ہوتا ہے۔ اور اگر اس کے اندر حور کا لالچ ہے بھی تو وہ اس لئے حور کی توقع رکھتا ہے کیوں کہ وہ اپنے غلط عمل کو صحیح سمجھنے کے لئے اپنے پاس ایک غلط مقدمہ رکھ چکا ہوتا ہے۔

یعنی اس قسم کے گھناؤنے عمل کو کرنے کے دو محرک ہوتے ہیں۔ 

۱۔ ایسے عمل کے لئے ایک مزعومہ اخلاقی مقدمہ اور منطقی جواز۔

۲۔ اپنے تئین ایک مقصد کے لئے قربانی کے اجر کی امید، یعنی جنت اور حوروں کا لالچ۔ 

پہلا محرک منطقی اور دوسرا محرک motivational ہے۔ 

دوسرا محرک قطعی طور پر اس بات کا فیصلہ نہیں کرتا کہ کونسا عمل صحیح ہے یا کونسا غلط۔ دوسرا محرک صرف اس عمل کی طرف ابھارتا ہے جس کو پہلے ہی سے عقل اور اخلاقیات کے اعتبار سے صحیح سمجھا جا چکا ہوتا ہے۔ انسان فطری طور پر اس چیز کی طرف مائل ہوتا ہے اور اس چیز پر قربانی دینے پر تیار ہوجاتا ہے جس کو وہ اخلاقی اور منطقی طور پر صحیح سمجھتا ہے۔ اور یہ دوسرا محرک اس صحیح چیز پر عمل کرنے اور اس  کے لئے قربانی دینے کے جذبے کو مہمیز دیتا ہے۔ 

بالفاظ دیگر دوسرے محرک کو مؤثر ہونے کے لئے پہلے محرک کا ہونا ضروری ہے۔ لیکن پہلا محرک فی نفسہ مؤثر ہے۔ 

یہ دوسرا محرک بہت سارے ایسے کام کو بھی ابھارتا ہے جس پر متوازن فکر والے مسلمان کیا بلکہ سیکولرزم کے داعی بھی متفق ہوں گے۔ اس اعتبار سے دوسرا محرک ایک ایسی عظیم قوت ہے جس سے انسان دنیاوی مفادات سے لاپرواہ ہو کر خیر کے لئے بڑی سے بڑی قربانی دیتا ہے۔ لیکن چونکہ آج کے دور میں عالمی سیکولر طاقتوں کے مسلسل دباؤ کی وجہ سے کچھ مسلمانوں نے مسلم اور غیر مسلم عوام کے قتل ناحق کے لئے ایک غلط مقدمہ گھڑ لیا اس لئے ممکن ہے کہ یہ دوسرا motivational محرک بھی غلط طریقے سے استعمال ہورہا ہو۔ 

مسلمانوں کی بہت بڑی اکثریت اور تمام معروف علماء اس بات پر متفق ہیں کہ ایسے کسی عمل کا کوئی اخلاقی مقدمہ یا منطقی جواز موجود نہیں ہے جس میں مسلمان کیا غیر مسلم عوام کو نشانہ بنایا جائے۔ یعنی اس کے جواز کے نہ ہونے کے معاملے میں سیکولرز اور مسلمان علماء متفق ہیں۔ اور اگر یہ سیکولرز واقعی میں چاہتے ہیں کہ اس ظلم کو ختم کرنے میں اپنا حصہ ڈالیں تو ان کے لئے یہ ضروری تھا کہ وہ مسلمان علماء کے حوالے سے واضح کرتے کہ یہ قاتل دہشت گرد مسلمان علماء کی آراء کے خلاف جا رہے ہیں۔ 

لیکن نہیں، ایسے کرنے کی صورت میں سیکولرزم کی انفرادیت کو خطرہ لاحق ہوتا ہے۔ اور اگر ’خدانخواستہ‘ یہ خود کش حملے بند ہوجائیں تو پھر سیکولرزم کی طلب مارکیٹ میں کم ہونے کا خطرہ ہے اس لئے جب تک یہ خودکش حملے ہوتے رہیں گے سیکولرزم کی ڈیمانڈ مارکیٹ میں باقی رہے گی اور مسلمانوں کو اپنے دین و ایمان پر طعنے دینے کے موقعے ملتے رہیں گے۔ 

اس کے لئے آسان سا طریقہ یہ نکلا کہ اس قتل کے اصل محرک کو چھیڑا نہ جائے اور بس مسلمانوں کو جنت اور حوروں پر بھر پور طعنہ دیتے رہیں۔ اس طرح یہ خودکش قاتل اور بے چارے عام مسلمان اپنے علماء سمیت ایک ہی پارٹی نظر آئیں گے۔ بے چارے اسلامی ذہن والوں کے لئے کوئی موقعہ ہی نہیں ملے گا کہ وہ ان جرائم کے اصل مقدمے کا کھل کر رد کر سکیں۔ اور اگر کر بھی دیں تو نقار خانے میں طوطی کی طرح کسی کو سنائی ہی نہ دیں۔ جب اس قسم کے گھناؤنے قتلِ عام اور حوروں کے لالچ کو ہی ملادیا جائے تو شرم کے مارے چپ رہنے اور اپنے عقیدے پر شرمندہ شرمندہ سے ہونے کے علاوہ کیا ہی کیا جاسکتا ہے۔

یہ سیکولرزم کے حامی اور خودکش حملہ آور حقیقت میں تو دو انتہائیں ہیں، لیکن یہ دونوں انتہائیں ایک دوسرے کے لئے جواز بھی فراہم کرتی ہیں۔ اس طرح سے یہ دونوں متوازن فکر رکھنے والے مسلمانوں کے خلاف ایک دوسرے کی موافقت کرتے ہیں۔ 

متوازی فکر رکھنے والے مسلمانوں کو بھی چاہئے کہ سیکولروں کے طعنوں کی پروا  نہ کرتے ہوئے کھل کر میدان میں آئیں۔ یہ غلط مقدمہ بہرحال اسلام کو ہی استعمال کر کے پیش کیا جارہا ہے۔ اس لئے علماء کی طرف سے کھل کر اس (اسلام کا نام لے کر دہشت گردی کو جواز دینے والے مقدمہ) کی مخالفت ہونی چاہئے۔

 

Print Article
Tagged
متعلقہ آرٹیکلز
یہاں کی سیاسی ہاؤ ہو میں ’حصہ لینے‘ سے متعلق ہماری پوزیشن
احوال- تبصرہ و تجزیہ
حامد كمال الدين
یہاں کی سیاسی ہاؤ ہو میں ’حصہ لینے‘ سے متعلق ہماری پوزیشن حامد کمال الدین ہماری ایک پوسٹ پر آنے وا۔۔۔
یاسین ملک… ہمتوں کو مہمیز دیتا ایک حوالہ
احوال-
جہاد- مزاحمت
حامد كمال الدين
یاسین ملک… ہمتوں کو مہمیز دیتا ایک حوالہ تحریر: حامد کمال الدین یاسین ملک تم نے کسر نہیں چھوڑی؛&nb۔۔۔
ایک کافر ماحول میں "رائےعامہ" کی راہداری ادا کرنے والے مسلمان
راہنمائى-
احوال-
تنقیحات-
حامد كمال الدين
ایک کافر ماحول میں "رائےعامہ" کی راہداری ادا کرنے والے مسلمان تحریر: حامد کمال الدین چند ہفتے پیشتر۔۔۔
ایک خوش الحان کاریزمیٹک نوجوان کا ملک کی ایک مین سٹریم پارٹی کا رخ کرنا
احوال- تبصرہ و تجزیہ
تنقیحات-
اصول- منہج
حامد كمال الدين
ایک خوش الحان کاریزمیٹک نوجوان کا ملک کی ایک مین سٹریم پارٹی کا رخ کرنا تحریر: حامد کمال الدین کوئی ۔۔۔
کل جس طرح آپ نے فیصل آباد کے ایک مرحوم کا یوم وفات منایا
تنقیحات-
احوال-
حامد كمال الدين
کل جس طرح آپ نے فیصل آباد کے ایک مرحوم کا یوم وفات "منایا"! حامد کمال الدین قارئین کو شاید ا۔۔۔
‘بندے’ کو غیر متعلقہ رکھنا آپکے "شاٹ" کو زوردار بناتا
احوال-
حامد كمال الدين
’بندے‘ کو غیر متعلقہ رکھنا آپ کے "شاٹ" کو زوردار بناتا! حامد کمال الدین لبرلز کے ساتھ اپنے ا۔۔۔
مزاحمتوں کی تاریخ میں کونسی بات نئی ہے؟
احوال-
حامد كمال الدين
مضمون کا پہلا حصہ پڑھنے کےلیے یہاں کلک کیجیےمزاحمتوں کی تاریخ میں کونسی بات نئی ہے؟ صلیبی قبضہ کار کے خلاف۔۔۔
یہ "سیزفائر" یا "جان بخشی" کی خوشی نہیں، دانش گرو!
جہاد- مزاحمت
احوال-
حامد كمال الدين
یہ "سیزفائر" یا "جان بخشی" کی خوشی نہیں، دانش گرو! حامد کمال الدین فلسطینی قوم کی خوشیوں پر ۔۔۔
سعودی سکولوں میں "مہابهارت پڑهانے" کی ہوائی!
احوال-
حامد كمال الدين
سعودی سکولوں میں "مہابهارت پڑهانے" کی ہوائی! حامد کمال الدین ایک طرف حالیہ سعودی رہنماؤں کا بوجوہ بن ۔۔۔
ديگر آرٹیکلز
جہاد- سياست
حامد كمال الدين
آج میرا ایک ٹویٹ ہوا: مذہبیوں کے اس نظامِ انتخابات میں ناکامی پر تعجب!؟! نہ یہ اُس کےلیے۔ نہ وہ اِ۔۔۔
باطل- اديان
ديگر
حامد كمال الدين
بھارتی مسلمان اداکار کا ہندو  کو بیٹی دینا… اور کچھ دیرینہ زخموں، بحثوں کا ہرا ہونا تحریر: حامد کما۔۔۔
تنقیحات-
حامد كمال الدين
"فرد" اور "نظام" کا ڈائلیکٹ؛ ایک اہم تنقیح تحریر: حامد کمال الدین عزیزم عثمان ایم نے محترم سرفراز ف۔۔۔
Featured-
حامد كمال الدين
مالکیہ کے دیس میں! تحریر: حامد کمال الدین "مالکیہ" کو بہت کم دیکھنے کا اتفاق ہوا تھا۔ افراد کے طور ۔۔۔
حامد كمال الدين
"سیزن" کی ہماری واحد پوسٹ! === ویسے بھی "روایات و مرویات" کی بنیاد پر فیصلہ کرنا فی الحقیقت علماء کا کام ہ۔۔۔
راہنمائى-
شيخ الاسلام امام ابن تيمية
صومِ #عاشوراء: نوویں اور دسویںمدرسہ احمد بن حنبل کی تقریرات"اقتضاء الصراط المستقیم" مؤلفہ ابن تیمیہ سے ایک اقت۔۔۔
باطل- فكرى وسماجى مذاہب
تنقیحات-
حامد كمال الدين
ماڈرن سٹیٹ محض کسی "انتخابی عمل" کا نام نہیں تحریر: حامد کمال الدین اپنے مہتاب بھائی نے ایک بھلی سی تحریر پر ۔۔۔
تنقیحات-
حامد كمال الدين
روایتی مذہبی طبقے سے شاکی ایک نوجوان کے جواب میں تحریر: حامد کمال الدین ہماری ایک گزشتہ تحریر پ۔۔۔
تنقیحات-
حامد كمال الدين
ساحل عدیم وغیرہ آوازیں کسی مسئلے کی نشاندہی ہیں تحریر: حامد کمال الدین مل کر کسی کے پیچھے پڑنے ی۔۔۔
تنقیحات-
حامد كمال الدين
خلافت… اور کچھ ’یوٹوپیا‘ افکار تحریر: حامد کمال الدین گزشتہ سے پیوستہ: دو سوالات کے یہاں ہمیں۔۔۔
تنقیحات-
حامد كمال الدين
خلافت مابین ‘جمہوری’ و ‘انقلابی’… اور مدرسہ اھل الاثر تحریر: حامد کمال الدین گزشتہ سے پیوستہ: رہ ۔۔۔
تنقیحات-
حامد كمال الدين
عالم اسلام کی کچھ سیاسی شخصیات متعلق پوچھا گیا سوال تحریر: حامد کمال الدین ایک پوسٹر جس میں چار ش۔۔۔
باطل- فرقے
حامد كمال الدين
رافضہ، مسئلہ اہلسنت کے آفیشل موقف کا ہے تحریر: حامد کمال الدین مسئلہ "آپ" کے موقف کا نہیں ہے صاحب،۔۔۔
Featured-
باطل- فرقے
حامد كمال الدين
رافضہ کی تکفیر و عدم تکفیر، ہر دو اہل سنت کا قول ہیں تحریر: حامد کمال الدین ہمارے یہاں کی مذہبی (سن۔۔۔
تنقیحات-
اصول- منہج
Featured-
حامد كمال الدين
گھر بیٹھ رہنے کا ’آپشن‘… اور ابن تیمیہؒ کا ایک فتویٰ اردو استفادہ: حامد کمال الدین از مجموع فتاوى ا۔۔۔
Featured-
تنقیحات-
حامد كمال الدين
ایک نظامِ قائمہ کے ساتھ تعامل ہمارا اور ’اسلامی جمہوری‘ ذہن کا فرق تحریر: حامد کمال الدین س: ۔۔۔
اصول- ايمان
اصول- ايمان
حامد كمال الدين
عہد کا پیغمبر تحریر: حامد کمال الدین یہ شخصیت نظرانداز ہونے والی نہیں! آپ مشرق کے باشندے ہیں یا ۔۔۔
تنقیحات-
راہنمائى-
حامد كمال الدين
مابین "مسلک پرستی" و "مسالک بیزاری" تحریر: حامد کمال الدین میری ایک پوسٹ میں "مسالک بیزار" طبقوں ۔۔۔
کیٹیگری
Featured
حامد كمال الدين
حامد كمال الدين
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
Side Banner
حامد كمال الدين
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
احوال
تبصرہ و تجزیہ
حامد كمال الدين
حامد كمال الدين
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
اداریہ
حامد كمال الدين
حامد كمال الدين
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
اصول
منہج
حامد كمال الدين
ايمان
حامد كمال الدين
منہج
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
ایقاظ ٹائم لائن
حامد كمال الدين
حامد كمال الدين
ذيشان وڑائچ
مزيد ۔۔۔
بازيافت
سلف و مشاہير
حامد كمال الدين
تاريخ
حامد كمال الدين
سيرت
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
باطل
اديانديگر
حامد كمال الدين
فكرى وسماجى مذاہب
حامد كمال الدين
فرقے
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
تنقیحات
حامد كمال الدين
حامد كمال الدين
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
ثقافت
معاشرہ
حامد كمال الدين
خواتين
حامد كمال الدين
خواتين
ادارہ
مزيد ۔۔۔
جہاد
سياست
حامد كمال الدين
مزاحمت
حامد كمال الدين
قتال
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
راہنمائى
شيخ الاسلام امام ابن تيمية
حامد كمال الدين
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
رقائق
اذكار و ادعيہ
حامد كمال الدين
اذكار و ادعيہ
حامد كمال الدين
اذكار و ادعيہ
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
فوائد
فہدؔ بن خالد
احمد شاکرؔ
تقی الدین منصور
مزيد ۔۔۔
متفرق
ادارہ
عائشہ جاوید
عائشہ جاوید
مزيد ۔۔۔
مشكوة وحى
علوم حديث
حامد كمال الدين
علوم قرآن
حامد كمال الدين
مریم عزیز
مزيد ۔۔۔
مقبول ترین کتب
مقبول ترین آڈيوز
مقبول ترین ويڈيوز