عربى |English | اردو 
Surah Fatiha :نئى آڈيو
 
Sunday, June 15,2025 | 1446, ذوالحجة 18
رشتے رابطہ آڈيوز ويڈيوز پوسٹر ہينڈ بل پمفلٹ کتب
شماره جات
  
 
  
 
  
 
  
 
  
 
  
 
  
 
  
 
  
 
  
 
  
 
  
 
  
 
  
 
  
 
تازہ ترين فیچر
Skip Navigation Links
نئى تحريريں
رہنمائى
نام
اى ميل
پیغام
weekly آرٹیکلز
 
مقبول ترین آرٹیکلز
عشرذوالحج.. موحدین کے ’’قومی دن‘‘
:عنوان

کیا آپ نے دیکھا نہیں قبیلے، وطن اور مٹی پر فدا ہونے والے جب پورا سال ایک بات کی گردان سے سیر نہیں ہوتے تو وہ اس کےلیے کچھ تہوار رکھتے ہیں! تو پھر.. یہ ہمارے ایامِ تکبیر ہیں۔ زمین و آسمان کے مالک کے گُن گانے کے

. بازيافتتُراث . اصولعبادت :کیٹیگری
حامد كمال الدين :مصنف


عشرذوالحج.. موحدین کے ’’قومی دن‘‘


یہ کچھ خاص دن اُس کی بڑائی کرنے کے...

کچھ مبارک ایام... ایک قدردان، نوازشیں کرنے والی ہستی کو خالص ترین سپاس پیش کرنے کے... جو اُس نے خود مقرر فرمائے؛ چاہتمندوں کے مل کر اُس کی تعظیم اور تکبیر کرنے کو:

اللهُ أكۡبَرُاللهُ أكۡبَرُ.. لَا إلٰهَ اِلَّا اللهُ، وَاللهُ أكۡبَرُ اللهُ أكۡبَرُ، وِلِلهِ الۡحَمۡدُ

ہر چیز کی بڑائی بھول کر اُس کی بڑائی!!!

خوبی صرف اُس کی... باقی اگر کسی کی کوئی خوبی ہے تو بس اُس کی عطاء! یعنی ہر کسی کی خوبی میں فی الحقیقت اُس کی خوبی۔ سو تعریف ہو تو اس کی... ایک ایسی تعریف جس سے کبھی دل نہ بھرے۔

اللهُ أكۡبَرُاللهُ أكۡبَرُ.. لَا إلٰهَ اِلَّا اللهُ، وَاللهُ أكۡبَرُ اللهُ أكۡبَرُ، وِلِلهِ الۡحَمۡدُ

*****

فی أیامٍ معلومات...!!!

کچھ خاص مقرر دن!!!

کیا آپ نے دیکھا نہیں

قبیلے، وطن اور مٹی پر فدا ہونے والے جب پورا سال ایک بات کی گردان سے سیر نہیں ہوتے تو وہ اس کےلیے کچھ تہوار رکھتے ہیں!

تو پھر... یہ ہمارے ایامِ تکبیر ہیں

زمین و آسمان کے مالک کے گُن گانے کے خصوصی ایام

موحدین کے ’’قومی دن‘‘!!!

كَذِكْرِكُمْ آبَاءَكُمْ أَوْ أَشَدَّ ذِكْرًا...!!!

’’جیسے گُن تم اپنے آباء کے گاتے ہو؛ بلکہ اس سے بھی بڑھ کر‘‘۔

*****

مبارک ایام

بتوں کو توڑنے والے ہاتھوں کے تعمیر کردہ اُس بیتِ عتیق میں... بھِیڑ کرنے

رِجَالًا وَعَلَىٰ كُلِّ ضَامِرٍ يَأْتِينَ مِن كُلِّ فَجٍّ عَمِيقٍ

دور دور سے پیدل چلے آتے اور سواریوں کو چلا چلا کر دبلا کرنے والے... ہر دوردراز کی گھاٹی سے چلے آتے نغمے الاپتے، نعرے لگاتے منزلِ شوق کی جانب رواں دواں طلبگاروں کے

اُس قدیمی ڈیرے کے گرد پھیرے لگانے

وَلْيَطَّوَّفُوا بِالْبَيْتِ الْعَتِيقِ

حُنَفاء کےلیے مقرر ٹھہرائے ہوئے گھاٹ پر قربانیوں کے چڑھاوے دینے،

عَلَىٰ مَا رَزَقَهُم مِّن بَهِيمَةِ الْأَنْعَامِ

خدائے واحد کے نام کی منتیں پوری کرنے

وَلْيُوفُوا نُذُورَهُمْ

خدا کی حرمتوں کی تعظیم کو ذہن نشین کروانے

ذَٰلِكَ وَمَن يُعَظِّمْ حُرُمَاتِ اللَّـهِ

نیز... بتوں کی نجاست کو قلوب میں پختہ کروانے

فَاجْتَنِبُوا الرِّجْسَ مِنَ الْأَوْثَانِ

اور

جاہلیت کے قول و دستور

وَاجْتَنِبُوا قَوْلَ الزُّورِ

کو خیرباد کہہ ڈالنے

... کا اپنا وہ ’’مِلّی‘‘ سبق دہرانے کے!!!

خدا کی یاد اور محبت میں دلوں کے پگھلنے اور پسیجنے کے

الَّذِينَ إِذَا ذُكِرَ اللَّـهُ وَجِلَتْ قُلُوبُهُمْ 

خدا کے آگے عاجزانہ روش اختیار کرنے کے

وَبَشِّرِ الْمُخْبِتِينَ

صرف اُسی کی خدائی

فَإِلَـٰهُكُمْ إِلَـٰهٌ وَاحِدٌ

اور ’’اسلام‘‘ کی صورت اُس ایک کا ہوجانے

فَلَهُ أَسْلِمُوا

کے اسباق تازہ کرنے کے ایام

*****

کسی کو کیا معلوم

موحدین کی یہ تکبیرات آج ایک دین ... ایک تہذیب... ایک تاریخ... ایک روایت... ایک زندگی... اور ایک ملت کا اِحیاء ہے

مِّلَّةَ أَبِيكُمْ إِبْرَاهِيمَ ۚ هُوَ سَمَّاكُمُ الْمُسْلِمِينَ مِن قَبْلُ وَفِي هَـٰذَا

تاریخ کے اس موڑ پر

جب

خلقت ہم سے یہ روشنی چھین لے جانے کےلیے ایک بار پھر اکٹھی ہو چکی ہے:

حُنَفَاءَ لِلَّـهِ غَيْرَ مُشْرِكِينَ بِهِ ۚ وَمَن يُشْرِكْ بِاللَّـهِ فَكَأَنَّمَا خَرَّ مِنَ السَّمَاءِ فَتَخْطَفُهُ الطَّيْرُ أَوْ تَهْوِي بِهِ الرِّيحُ فِي مَكَانٍ سَحِيقٍ ﴿٣١﴾ذَٰلِكَ وَمَن يُعَظِّمْ شَعَائِرَ اللَّـهِ فَإِنَّهَا مِن تَقْوَى الْقُلُوبِ ﴿٣٢﴾ الحج

صرف ایک خدا کے ہو کر۔ اس کے ساتھ شریک نہ ٹھیرا کر۔ اور جو شخص (کسی کو) خدا کے ساتھ شریک مقرر کرے تو وہ گویا ایسا ہے جیسے آسمان سے گر پڑے پھر اس کو پرندے اُچک لے جائیں یا ہوا کسی دور جگہ اُڑا کر پھینک دے۔ (یہ ہمارا حکم ہے) اور جو شخص ادب کی چیزوں کی جو خدا نے مقرر کی ہیں عظمت رکھے تو یہ (فعل) دلوں کی پرہیزگاری میں سے ہے (ترجمہ جالندھری)

اللهُ أكۡبَرُاللهُ أكۡبَرُ.. لَا إلٰهَ اِلَّا اللهُ، وَاللهُ أكۡبَرُ اللهُ أكۡبَرُ، وِلِلهِ الۡحَمۡدُ

*****

عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ رضي الله عنهما عَنِ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم أَنَّهُ قَالَ: مَا الْعَمَلُ فِي أَيَّامٍ أَفْضَلَ مِنْهَا فِي هَذِهِ. قَالُوا: وَلَا الْجِهَادُ، قَالَ: وَلَا الْجِهَادُ، إِلَا رَجُلٌ خَرَجَ يُخَاطِرُ بِنَفْسِهِ وَمَالِهِ فَلَمْ يَرْجِعْ بِشَيْءٍ. [ صحيح البخاري، (969) ].

روایت ابن عباسؓ سے، نبیﷺ سے، کہ فرمایا: نہیں کوئی دن ایسے جن میں عمل ان دس ایام میں عمل سے افضل ہو۔ عرض کیا: کیا جہاد بھی نہیں؟ فرمایا: ہاں جہاد بھی نہیں، سوائے ایک آدمی جس نے اپنی جان اور مال (خدا کی راہ میں) داؤ پر لگا دیے اور پھر کچھ بھی واپس نہ آیا۔

وَعَنِ ابۡنِ عُمَرَ رضي الله عنهما  عن النبي صلى الله عليه وسلم قال: ( ما من أيام أعظم ولا احب إلى الله العمل فيهن من هذه الأيام العشر فأكثروا فيهن من التهليل والتكبير والتحميد ) [ رواہ الإمام أحمد].

اور روایت ابن عمرؓ سے، نبیﷺ سے، فرمایا: نہیں کوئی ایسے دن جن میں عمل عظیم تر ہو اور اللہ کو محبوب تر ہو اِن دس ایام سے۔ پس اِن میں زیادہ سے زیادہ کرو: تہلیل (یہ ورد کہ ’’نہیں کوئی ہستی لائقِ عبادت مگر اللہ‘‘) اور تکبیر (یہ ورد کہ ’’اللہ سب سے بڑا ہے‘‘) اور تحمید (یہ ورد کہ ’’سب تعریف اور خوبی اللہ کی‘‘)۔

تہلیل، تکبیر اور تحمید... یعنی:

اللهُ أكۡبَرُاللهُ أكۡبَرُ.. لَا إلٰهَ اِلَّا اللهُ، وَاللهُ أكۡبَرُ اللهُ أكۡبَرُ، وِلِلهِ الۡحَمۡدُ

 

*****

#ملت_ابراہیمؑ_کا_سبق_دہرانے_کے_دن

#عشر_ذی_الحج

#عشرذوالحج

Print Article
Tagged
متعلقہ آرٹیکلز
گھر بیٹھ رہنے کا ’آپشن‘… اور ابن تیمیہؒ کا ایک فتویٰ
تنقیحات-
اصول- منہج
Featured-
حامد كمال الدين
گھر بیٹھ رہنے کا ’آپشن‘… اور ابن تیمیہؒ کا ایک فتویٰ اردو استفادہ: حامد کمال الدین از مجموع فتاوى ا۔۔۔
عہد کا پیغمبر
اصول- ايمان
اصول- ايمان
حامد كمال الدين
عہد کا پیغمبر تحریر: حامد کمال الدین یہ شخصیت نظرانداز ہونے والی نہیں! آپ مشرق کے باشندے ہیں یا ۔۔۔
بربہاریؒ ولالکائیؒ نہیں؛ مسئلہ ایک مدرسہ کے تسلسل کا ہے
Featured-
تنقیحات-
اصول- منہج
حامد كمال الدين
بربہاریؒ ولالکائیؒ نہیں؛ مسئلہ ایک مدرسہ کے تسلسل کا ہے تحریر: حامد کمال الدین خدا لگتی بات کہنا عل۔۔۔
ایک بڑے شر کے مقابلے پر
Featured-
تنقیحات-
اصول- منہج
حامد كمال الدين
ایک بڑے شر کے مقابلے پر تحریر: حامد کمال الدین اپنے اس معزز قاری کو بےشک میں جانتا نہیں۔ لیکن سوال۔۔۔
ایک خوش الحان کاریزمیٹک نوجوان کا ملک کی ایک مین سٹریم پارٹی کا رخ کرنا
احوال- تبصرہ و تجزیہ
تنقیحات-
اصول- منہج
حامد كمال الدين
ایک خوش الحان کاریزمیٹک نوجوان کا ملک کی ایک مین سٹریم پارٹی کا رخ کرنا تحریر: حامد کمال الدین کوئی ۔۔۔
فقہ الموازنات پر ابن تیمیہ کی ایک عبارت
اصول- منہج
حامد كمال الدين
فقہ الموازنات پر ابن تیمیہ کی ایک عبارت وَقَدْ يَتَعَذَّرُ أَوْ يَتَعَسَّرُ عَلَى السَّالِكِ سُلُوكُ الط۔۔۔
"حُسینٌ منی & الحسن والحسین سیدا شباب أھل الجنة" صحیح احادیث ہیں؛ ان پر ہمارا ایمان ہے
بازيافت- سلف و مشاہير
Featured-
حامد كمال الدين
"حُسینٌ منی & الحسن والحسین سیدا شباب أھل الجنة" صحیح احادیث ہیں؛ ان پر ہمارا ایمان ہے حامد۔۔۔
ہجری، مصطفوی… گرچہ بت "ہوں" جماعت کی آستینوں میں
بازيافت- تاريخ
بازيافت- سيرت
باطل- فكرى وسماجى مذاہب
حامد كمال الدين
ہجری، مصطفوی… گرچہ بت "ہوں" جماعت کی آستینوں میں! حامد کمال الدین ہجرتِ مصطفیﷺ کا 1443و۔۔۔
فقہ الموازنات، ایک تصویر کو پورا دیکھ سکنا
اصول- منہج
حامد كمال الدين
فقہ الموازنات، ایک تصویر کو پورا دیکھ سکنا حامد کمال الدین برصغیر کا ایک المیہ، یہاں کے کچھ۔۔۔
ديگر آرٹیکلز
احوال-
حامد كمال الدين
یوم عرفہ کے حوالہ سے چند اشکالات تحریر: حامد کمال الدین عرفہ کے حوالہ سے، گلوب پر پائے جانے والے "۔۔۔
تنقیحات-
حامد كمال الدين
س:بعض لوگ حوالہ دیتے ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے بھی مکہ چھوڑ کر ہجرت کی راہ اختیار کرلی تھی، اس تلبی۔۔۔
متفرق-
حامد كمال الدين
مسلکی "دیواروں" کی اونچائی کم کرنے والے عوامل===مسلکی لڑائیوں سے نکل آنے اور امت پر فوکس کرنے کا جو ایک امید ا۔۔۔
جہاد- سياست
حامد كمال الدين
شریعت، طریقت اور سیاست!؟===ایک بھلی سی تحریر نظر سے گزری جس کا لب لباب تھا: شریعت، طریقت اور سیاست کو بیک وقت ۔۔۔
جہاد- سياست
Featured-
حامد كمال الدين
یہ لوگ صلاح الدین کے دور میں ہوتے تو کچھ ان میں سے اس کی تکفیر کر رہے ہوتے، اور کچھ اس کو کفار یا رافضہ کا ایج۔۔۔
Featured-
حامد كمال الدين
ٹرمپ کا حالیہ دورہ، مسلمانوں کو اپنی بہتر پوزیشن سمجھنے کی ضروت تحریر: حامد کمال الدین کل بھی اس جانب کچھ اشار۔۔۔
جہاد- قتال
حامد كمال الدين
يَا أيُّهَا النَّبِيُّ حَرِّضِ المُؤْمِنِيْنَ عَلَى الْقِتَال=== صاف صاف، ہم نے اس جنگ میں ایک پوزیشن لے رکھی ۔۔۔
احوال- امت اسلام
حامد كمال الدين
کافر کے ساتھ اپنی اِس جائز جنگ میں، ہندی مسلمانوں کو کھونے سے حتى الوسع گریز کیجیےحامد کمال الدینجنگ صرف فوجوں۔۔۔
احوال-
Featured-
Featured-
عرفان كرم
فلسطین کا سامورائی... السنوار جیسا کہ جاپانیوں نے اسے دیکھا   محمود العدم ترجمہ: عرفان كرم ۔۔۔
احوال- تبصرہ و تجزیہ
Featured-
حامد كمال الدين
ایک مسئلہ کو دیکھنے کی جب بیک وقت کئی جہتیں ہوں! تحریر: حامد کمال الدین ایک بار پھر کسی کے مرنے پر ہمارے کچھ ۔۔۔
Featured-
حامد كمال الدين
ذرا دھیرے، یار! تحریر: حامد کمال الدین ایک وقت تھا کہ زنادقہ کے حملے دینِ اسلام پر اس قدر شدید ہوئے ۔۔۔
Featured-
حامد كمال الدين
تحقیقی عمل اور اہل ضلال کو پڑھنا، ایک الجھن کا جواب تحریر: حامد کمال الدین ہماری ایک پوسٹ پر آنے و۔۔۔
Featured-
حامد كمال الدين
نوٹ: یہ تحریر ابن تیمیہ کی کتاب کے تعارف کے علاوہ، خاص اس مقصد سے دی جا رہی ہے کہ ہم اپنے بعض دوستوں سے اس ۔۔۔
جہاد- سياست
حامد كمال الدين
آج میرا ایک ٹویٹ ہوا: مذہبیوں کے اس نظامِ انتخابات میں ناکامی پر تعجب!؟! نہ یہ اُس کےلیے۔ نہ وہ اِ۔۔۔
باطل- اديان
ديگر
حامد كمال الدين
بھارتی مسلمان اداکار کا ہندو  کو بیٹی دینا… اور کچھ دیرینہ زخموں، بحثوں کا ہرا ہونا تحریر: حامد کما۔۔۔
تنقیحات-
حامد كمال الدين
"فرد" اور "نظام" کا ڈائلیکٹ؛ ایک اہم تنقیح تحریر: حامد کمال الدین عزیزم عثمان ایم نے محترم سرفراز ف۔۔۔
Featured-
حامد كمال الدين
مالکیہ کے دیس میں! تحریر: حامد کمال الدین "مالکیہ" کو بہت کم دیکھنے کا اتفاق ہوا تھا۔ افراد کے طور ۔۔۔
حامد كمال الدين
"سیزن" کی ہماری واحد پوسٹ! === ویسے بھی "روایات و مرویات" کی بنیاد پر فیصلہ کرنا فی الحقیقت علماء کا کام ہ۔۔۔
کیٹیگری
Featured
حامد كمال الدين
حامد كمال الدين
عرفان كرم
مزيد ۔۔۔
Side Banner
حامد كمال الدين
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
احوال
حامد كمال الدين
امت اسلام
حامد كمال الدين
عرفان كرم
مزيد ۔۔۔
اداریہ
حامد كمال الدين
حامد كمال الدين
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
اصول
منہج
حامد كمال الدين
ايمان
حامد كمال الدين
منہج
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
ایقاظ ٹائم لائن
حامد كمال الدين
حامد كمال الدين
ذيشان وڑائچ
مزيد ۔۔۔
بازيافت
سلف و مشاہير
حامد كمال الدين
تاريخ
حامد كمال الدين
سيرت
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
باطل
اديانديگر
حامد كمال الدين
فكرى وسماجى مذاہب
حامد كمال الدين
فرقے
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
تنقیحات
حامد كمال الدين
حامد كمال الدين
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
ثقافت
معاشرہ
حامد كمال الدين
خواتين
حامد كمال الدين
خواتين
ادارہ
مزيد ۔۔۔
جہاد
سياست
حامد كمال الدين
سياست
حامد كمال الدين
قتال
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
راہنمائى
شيخ الاسلام امام ابن تيمية
حامد كمال الدين
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
رقائق
اذكار و ادعيہ
حامد كمال الدين
اذكار و ادعيہ
حامد كمال الدين
اذكار و ادعيہ
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
فوائد
فہدؔ بن خالد
احمد شاکرؔ
تقی الدین منصور
مزيد ۔۔۔
متفرق
حامد كمال الدين
ادارہ
عائشہ جاوید
مزيد ۔۔۔
مشكوة وحى
علوم حديث
حامد كمال الدين
علوم قرآن
حامد كمال الدين
مریم عزیز
مزيد ۔۔۔
مقبول ترین کتب
مقبول ترین آڈيوز
مقبول ترین ويڈيوز