عربى |English | اردو 
Surah Fatiha :نئى آڈيو
 
Sunday, May 18,2025 | 1446, ذوالقعدة 19
رشتے رابطہ آڈيوز ويڈيوز پوسٹر ہينڈ بل پمفلٹ کتب
شماره جات
  
 
  
 
  
 
  
 
  
 
  
 
  
 
  
 
  
 
  
 
  
 
  
 
  
 
  
 
  
 
تازہ ترين فیچر
Skip Navigation Links
نئى تحريريں
رہنمائى
نام
اى ميل
پیغام
آرٹیکلز
 
مقبول ترین آرٹیکلز
یہ لوگ صلاح الدین کے دور میں ہوتے تو اسے بھی "ایجنٹ" کہتے!
:عنوان

یہ لوگ صلاح الدین کے دور میں ہوتے تو کچھ ان میں سے اس کی تــکـفـیـر کر رہے ہوتے، اور کچھ اس کو کــفــار یا رافــضــہ کا ایجنٹ!!!

. Featured . جہادسياست :کیٹیگری
حامد كمال الدين :مصنف

یہ لوگ صلاح الدین کے دور میں ہوتے تو کچھ ان میں سے اس کی تکفیر کر رہے ہوتے، اور کچھ اس کو کفار یا رافضہ کا ایجنٹ!!!
===
اس کیپشن کا ایک حصہ میں نے شیخ سلمان العودہ کے ایک جملے سے مستعار لیا ہے، اللہ انہیں جلد ظلم کی قید سے رہائی دلائے۔
کیا آپ کو معلوم ہے، صلاح الدین نے ایک وقت پر مصر کے باطنی اسماعیلی (رافضی) خلیفہ العاضد کا وزیر اعظم ہونا قبول کیا تھا، اور ایک ٹھیک ٹھاک عرصہ وہ اسی منصب پر رہا تھا؟ قرامطہ زنادقہ کا امتداد سمجھی جانے والی قاہرہ کی اس باطنی خلافت کو ائمہٴ سنت کے ہاں اسلام دشمنی کا استعارہ سمجھا جاتا تھا اور امام ابو بکر النابلسی رحمۃ اللہ علیہ ایسے علمائے سنت تو برملا اس کو یہود اور نصارىٰ سے بدتر قرار دیتے تھے، جس پر اِس امامِ سنت نے فاطمیوں کے ہاتھوں بےرحم ترین انداز میں سزائے موت بھی پائی تھی (فاطمیوں نے ایک یہودی قصاب کے ہاتھوں آپؒ کی زندہ کھال اتروائی تھی)۔ تاہم ایک موقع پر، اور وہ بھی جس وقت صلیبیوں کے ساتھ شام کی سنی افواج کا معرکہ بام عروج پر پہنچا ہوا تھا اور عالم اسلام کا ایک ایک چپہ ہر دو فریق کےلیے اہم ہو گیا ہوا تھا، کچھ راستہ بنانے کےلیے یہ کسی قدر ناگزیر ہو گیا تھا کہ ذرا سیاست کے ساتھ چلا جائے۔ کیونکہ مصر کی فاطمید خلافت پر ذرا ایک ڈھنگ سے، اور بغیر اس کے ساتھ کوئی ایسی لڑائی کیے جس سے فاطمی صلیبیوں کو اپنی مدد پر بلا لیتے… کچھ ایسی ہی زیرک کارروائی مناسب معلوم ہوتی تھی۔ اللہ کا کرنا، موقع بھی العاضد نے اس کےلیے خود فراہم کر دیا۔ چنانچہ دمشق کے سلطان نورالدین زنکی کے صلیبیوں کے خلاف فاطمیوں کی مدد کےلیے بھیجے گئے لشکر کے کمانڈر اسد الدین شیرکوہ نے فاطمی خلیفہ العاضد کی یہ فیاضانہ پیشکش قبول کی کہ یہ اُس کا وزیر اعظم بن جائے۔ العاضد اس ڈِیل میں در اصل اس مار پر تھا کہ اس طریقے سے وہ زنکی کا ایک بہترین شامی کمانڈر اس کی اتنی ساری فوج سمیت ہتھیا لے گا اور زنکی بیٹھے کا بیٹھا رہ جائے گا! یعنی العاضد اتنا بڑا ہاتھ مارنا چاہ رہا تھا؛ جس کےلیے وہ دنیا کی سب رنگینیاں شیرکوہ کے قدموں میں ڈھیر بھی کر رہا تھا؛ اور بلاشبہ مصر ایک سونے کی چڑیا تھی۔ یہاں؛ اسد الدین شیرکوہ کی زندگی نے وفا نہ کی، اور چند ہی ماہ بعد اس کا انتقال ہو گیا۔ جس پر؛ یہی (وزارتِ عظمىٰ کا) منصب اسماعیلی خلیفہ العاضد کی جانب سے اب اسد الدین کے نوخیز باصلاحیت بھتیجے صلاح الدین کو پیش کر دیا گیا اور مفادات کی رنگینیاں اور بھی بڑھا دی گئیں اور "بچہ" سمجھ کر اس کو ہتھیانے کی اور بھی آس لگا لی گئی۔ فاطمی وزارتِ عظمیٰ کی یہ پیشکش اپنے مرحوم چچا کی طرح، صلاح الدین نے بھی قبول کر لی۔ پھر تاریخ کی آنکھ نے البتہ یہ دیکھا کہ صلاح الدین چند سال کے اندر مصر میں اہل سنت کی جڑیں از سر نو مضبوط کرتا ہے۔ یہاں ایک بڑا انفراسٹرکچر کھڑا کر کے تجارت کے ذرائع عام کرتا اور خوش حالی کا دور دورہ کرواتا ہے۔ نظام کے اندر غیر معمولی اصلاحات کرتا ہے۔ اپنے عدل و انصاف سے مصری رعایا کے، جو ابھی تک سنی چلی آتی تھی، دل جیت لیتا ہے۔ یہاں تک کہ رعایا اب "خلیفہ" کی بجائے اس کے وزیر کا کلمہ پڑھنے لگتی ہے۔ اور آخر بڑی خوبصورتی کے ساتھ، کہ ہنگ لگے نہ پٹھکڑی، مصر کے خطباء کو اعتماد میں لینے کے بعد، یک لخت ایک جمعہ کو پورے مصر میں خطبہ قاہرہ کے فاطمی خلیفہ کی بجائے بغداد کے سنی خلیفہ کا جاری کر دیا جاتا ہے… اور مصر دو صدیوں بعد - بغیر کسی کشت و خون کے - سنت کو واپس مل جاتا ہے!!! یوں مصر و شام ہر دو سنت کے علم تلے آنے کے نتیجے میں… "مسلم ورلڈ" صلیبیوں کے ساتھ ایک فیصلہ کن جنگ کی پوزیشن میں آجاتا ہے!
اس سارے واقعے میں اصل مقصود فی الحال اس کا وہ "پریشان کن" اور وہ "دال میں کالا کالا" حصہ ہے جو "کافروں" کا دیا گیا ایک اعلىٰ عہدہ قبول کرنے سے متعلق ہے، خصوصاً جس میں "کفار" فی الواقع اپنی کسی مار پر بھی تھے، بس یہ ہے کہ ان کا یہ عہدہ قبول کرنے والا سُنی ان سے تیز نکلا!!! مگر جب تک اس سُنی کی پوری کارگزاری نکھر کر سامنے نہیں آئی تھی اُس وقت تک تو یہی درست تھا نا کہ ہم صلاح الدین یوسف بن ایوب نامی اس شخص پر فتوے لگاتے! اس کو "ملت کا غدار" اور "کافروں" کا ایجنٹ کہتے! "کافروں" کے اُس کو یہ عہدہ دینے کے پیچھے جو "اصل" پلان اور منصوبے ہو سکتے تھے اپنی ساری ذہانت، اور تجزیہ کاری کی اپنی ساری صلاحیت، اور "اندر کی بات" پا لینے کی ساری استعداد ہم اُن منصوبوں کی نشاندہی میں صرف کرتے جو اس عمل سے "کافروں" کے پیش نظر تھے! اس لیے کہ اِدھر اسلامی سُنی سائڈ پر تو کسی تیزی طراری، کسی جست، کسی طموح ambitious plan اور کسی دُور اندیشی کا امکان مانا ہی نہیں جا سکتا! یہ تو صرف کافروں کے پاس ہوتی ہے! جو کرنا ہے یہاں کافروں نے کرنا ہے! ہم نے تو شاید مضمون ہی ایک پڑھا ہے اور وہ ہمیں بہت اچھا آتا ہے: "کافــروں کی ریشہ دوانیاں"! "فراستِ مومن" تو اپنی پوری تاریخ میں کہیں ملتی ہی نہیں!!! ہے نا!!!
تو پھر ایک ہی شے اپنے پلے رہ جاتی ہے: صبح شام، ہر نئی پیش رفت، اور ہر نئے آنے والے امکان کے موقع پر "آ عندلیب مل کر کریں آہ و زاریاں…"!!!
کوئی چھت پھاڑ آئیڈیل تبدیلی جس میں کوئی "دخن" نہ ہو… یہ تو آنے سے رہی! تو پھر تجزیے ہی رہ جاتے ہیں جن میں کوئی "دخن" نہ ہو! یہ ایک ہی دائرہ ہے جس میں ہم باطل سے صاف بچ کر اور امت کو بچا کر - صحیح سلامت - گزر سکتے ہیں…اور الحمد للہ روز گزرتے ہیں!
***
اپنے دو دن پہلے کے ایک مضمون میں میں یہ عرض کر چکا ہوں:
پےدرپے ہزیمتوں کے باعث اپنے اکثر "اسلامی" اندازہ نگاروں کا ایسا کچھ ذہن بن گیا ہے کہ کافر سے جو مل رہا ہے یا تو وہ محض خیرات ہے یا نری سازش! گویا مسلمان کا تو اپنا کوئی ایجنڈا ہو ہی نہیں سکتا اور یہ تو کوئی مہرے چل ہی نہیں سکتا!!! یہ بھلے مانس لوگ اُس وقت سے اس مرعوب بیانیے کو بیچ رہے ہیں جب سے سوویت یونیں کے خلاف جــہــاد میں یہاں کے اسلامی سنی بلاک نے امریکہ و یورپ کے ساتھ ایک پارٹنرشپ کی تھی۔ اِن سطح بینوں کے نزدیک وہ سب امریکہ کی "مہربانی" تھی یا ہمیں "نوکر" بنانے کا ایک عمل۔ مگر چند سال میں کھُل گیا، ہمارے اُس دور کے ایک ہی ہیرو ضیاءالحق نے - ہمراہ اپنی آئی ایس آئی کے - اپنے امریکی دوستوں کو بھی اور یہاں کے "اسلامی آئیڈیلسٹ" تجزیہ کاروں کو بھی گھما کر رکھ دیا تھا، الحمد للہ۔ اگرچہ خواجہ آصف ایسے کچھ سطح بیں اب بھی ایسا سمجھ رہے ہوں کہ سوویت یونین کے خلاف ج/ہ/اد میں ہم نے جس زیرک پن کے ساتھ - اور تھوڑا اپنے آپ کو ضعیف ظاہر کر کے - اپنے وہ سب کارڈز کھیلے تھے وہ امریکہ کے ہاتھوں کسی "ڈرٹی گیم" میں محض "برتے جانے" کا عمل تھا!!! بلکہ ہمارے کئی "اسلامیوں" کو بھی آپ قریب قریب ایسا ہی کہتا سنیں گے۔ یہ نہیں جانتے کہ آپ کا ایٹم بم تک - ایک بہت بڑی حد تک - آپ کی اُسی پالیسی کا مرہونِ منت ہے۔
___
اور ہاں…وہ اتنے سال جب صلاح الدین مصر میں رافضی اسماعیلی حکومت کے دیے ہوئے اس عہدے پر رہ کر دھیرے دھیرے اپنی جڑیں بنانے میں مصروف رہتا اور حقیقی قوت کی جانب ایک ایک انچ اپنا راستہ صاف کرتا ہے…وہ تمام تر عرصہ - "سوشل میڈیا" کے بےحد اصرار اور طعنوں کوسنوں کے باوجود - صلاح الدین نہ تو ٹس سے مس ہوتا ہے، نہ غیرتِ ایمانی میں آ کر پڑوس میں بیٹھے صلیبیوں پر حملہ کرتا ہے، اور نہ بغیر تیاری ان کی طرف کوئی لشکر روانہ کرتا ہے! یعنی اتنا عرصہ وہ اپنے "سوشل میڈیا" کو مایوس ہی کیے جاتا ہے… علاوہ "سوشل میڈیا" کو یہ کہنے کا موقع دینے کے کہ صلاح الدین تو العاضد کے ہاتھوں بک چکا، بس ایک نگوڑی وزارت کے عوض اپنا اور اپنے سب مجاہدین کا، اور اپنے تمام تر اسلامی مقاصد کا سودا کر چکا!!!
اور دور بیٹھے ویسے کیا کیا جا سکتا ہے؟!

Print Article
Tagged
متعلقہ آرٹیکلز
شریعت، طریقت اور سیاست!؟
جہاد- سياست
حامد كمال الدين
شریعت، طریقت اور سیاست!؟===ایک بھلی سی تحریر نظر سے گزری جس کا لب لباب تھا: شریعت، طریقت اور سیاست کو بیک وقت ۔۔۔
ٹرمپ کا حالیہ دورہ، مسلمانوں کو اپنی بہتر پوزیشن سمجھنے کی ضروت
Featured-
حامد كمال الدين
ٹرمپ کا حالیہ دورہ، مسلمانوں کو اپنی بہتر پوزیشن سمجھنے کی ضروت تحریر: حامد کمال الدین کل بھی اس جانب کچھ اشار۔۔۔
يَا أيُّهَا النَّبِيُّ حَرِّضِ المُؤْمِنِيْنَ عَلَى الْقِتَال
جہاد- قتال
حامد كمال الدين
يَا أيُّهَا النَّبِيُّ حَرِّضِ المُؤْمِنِيْنَ عَلَى الْقِتَال=== صاف صاف، ہم نے اس جنگ میں ایک پوزیشن لے رکھی ۔۔۔
فلسطین کا سامورائی... السنوار جیسا کہ جاپانیوں نے اسے دیکھا
احوال-
Featured-
Featured-
عرفان كرم
فلسطین کا سامورائی... السنوار جیسا کہ جاپانیوں نے اسے دیکھا   محمود العدم ترجمہ: عرفان كرم ۔۔۔
ایک مسئلہ کو دیکھنے کی جب بیک وقت کئی جہتیں ہوں!
احوال- تبصرہ و تجزیہ
Featured-
حامد كمال الدين
ایک مسئلہ کو دیکھنے کی جب بیک وقت کئی جہتیں ہوں! تحریر: حامد کمال الدین ایک بار پھر کسی کے مرنے پر ہمارے کچھ ۔۔۔
ذرا دھیرے، یار
Featured-
حامد كمال الدين
ذرا دھیرے، یار! تحریر: حامد کمال الدین ایک وقت تھا کہ زنادقہ کے حملے دینِ اسلام پر اس قدر شدید ہوئے ۔۔۔
تحقیقی عمل اور اہل ضلال کو پڑھنا، ایک الجھن کا جواب
Featured-
حامد كمال الدين
تحقیقی عمل اور اہل ضلال کو پڑھنا، ایک الجھن کا جواب تحریر: حامد کمال الدین ہماری ایک پوسٹ پر آنے و۔۔۔
ابن تیمیہ کی اقتضاء الصراط المستقیم پر ہمارا اردو کام
Featured-
حامد كمال الدين
نوٹ: یہ تحریر ابن تیمیہ کی کتاب کے تعارف کے علاوہ، خاص اس مقصد سے دی جا رہی ہے کہ ہم اپنے بعض دوستوں سے اس ۔۔۔
"اصلاح" "انقلاب" سے ہٹ کر ایک طرز فکر ہے
جہاد- سياست
حامد كمال الدين
آج میرا ایک ٹویٹ ہوا: مذہبیوں کے اس نظامِ انتخابات میں ناکامی پر تعجب!؟! نہ یہ اُس کےلیے۔ نہ وہ اِ۔۔۔
ديگر آرٹیکلز
جہاد- سياست
حامد كمال الدين
شریعت، طریقت اور سیاست!؟===ایک بھلی سی تحریر نظر سے گزری جس کا لب لباب تھا: شریعت، طریقت اور سیاست کو بیک وقت ۔۔۔
جہاد- سياست
Featured-
حامد كمال الدين
یہ لوگ صلاح الدین کے دور میں ہوتے تو کچھ ان میں سے اس کی تکفیر کر رہے ہوتے، اور کچھ اس کو کفار یا رافضہ کا ایج۔۔۔
Featured-
حامد كمال الدين
ٹرمپ کا حالیہ دورہ، مسلمانوں کو اپنی بہتر پوزیشن سمجھنے کی ضروت تحریر: حامد کمال الدین کل بھی اس جانب کچھ اشار۔۔۔
جہاد- قتال
حامد كمال الدين
يَا أيُّهَا النَّبِيُّ حَرِّضِ المُؤْمِنِيْنَ عَلَى الْقِتَال=== صاف صاف، ہم نے اس جنگ میں ایک پوزیشن لے رکھی ۔۔۔
احوال- امت اسلام
حامد كمال الدين
کافر کے ساتھ اپنی اِس جائز جنگ میں، ہندی مسلمانوں کو کھونے سے حتى الوسع گریز کیجیےحامد کمال الدینجنگ صرف فوجوں۔۔۔
احوال-
Featured-
Featured-
عرفان كرم
فلسطین کا سامورائی... السنوار جیسا کہ جاپانیوں نے اسے دیکھا   محمود العدم ترجمہ: عرفان كرم ۔۔۔
احوال- تبصرہ و تجزیہ
Featured-
حامد كمال الدين
ایک مسئلہ کو دیکھنے کی جب بیک وقت کئی جہتیں ہوں! تحریر: حامد کمال الدین ایک بار پھر کسی کے مرنے پر ہمارے کچھ ۔۔۔
Featured-
حامد كمال الدين
ذرا دھیرے، یار! تحریر: حامد کمال الدین ایک وقت تھا کہ زنادقہ کے حملے دینِ اسلام پر اس قدر شدید ہوئے ۔۔۔
Featured-
حامد كمال الدين
تحقیقی عمل اور اہل ضلال کو پڑھنا، ایک الجھن کا جواب تحریر: حامد کمال الدین ہماری ایک پوسٹ پر آنے و۔۔۔
Featured-
حامد كمال الدين
نوٹ: یہ تحریر ابن تیمیہ کی کتاب کے تعارف کے علاوہ، خاص اس مقصد سے دی جا رہی ہے کہ ہم اپنے بعض دوستوں سے اس ۔۔۔
جہاد- سياست
حامد كمال الدين
آج میرا ایک ٹویٹ ہوا: مذہبیوں کے اس نظامِ انتخابات میں ناکامی پر تعجب!؟! نہ یہ اُس کےلیے۔ نہ وہ اِ۔۔۔
باطل- اديان
ديگر
حامد كمال الدين
بھارتی مسلمان اداکار کا ہندو  کو بیٹی دینا… اور کچھ دیرینہ زخموں، بحثوں کا ہرا ہونا تحریر: حامد کما۔۔۔
تنقیحات-
حامد كمال الدين
"فرد" اور "نظام" کا ڈائلیکٹ؛ ایک اہم تنقیح تحریر: حامد کمال الدین عزیزم عثمان ایم نے محترم سرفراز ف۔۔۔
Featured-
حامد كمال الدين
مالکیہ کے دیس میں! تحریر: حامد کمال الدین "مالکیہ" کو بہت کم دیکھنے کا اتفاق ہوا تھا۔ افراد کے طور ۔۔۔
حامد كمال الدين
"سیزن" کی ہماری واحد پوسٹ! === ویسے بھی "روایات و مرویات" کی بنیاد پر فیصلہ کرنا فی الحقیقت علماء کا کام ہ۔۔۔
راہنمائى-
شيخ الاسلام امام ابن تيمية
صومِ #عاشوراء: نوویں اور دسویںمدرسہ احمد بن حنبل کی تقریرات"اقتضاء الصراط المستقیم" مؤلفہ ابن تیمیہ سے ایک اقت۔۔۔
باطل- فكرى وسماجى مذاہب
تنقیحات-
حامد كمال الدين
ماڈرن سٹیٹ محض کسی "انتخابی عمل" کا نام نہیں تحریر: حامد کمال الدین اپنے مہتاب بھائی نے ایک بھلی سی تحریر پر ۔۔۔
تنقیحات-
حامد كمال الدين
روایتی مذہبی طبقے سے شاکی ایک نوجوان کے جواب میں تحریر: حامد کمال الدین ہماری ایک گزشتہ تحریر پ۔۔۔
کیٹیگری
Featured
حامد كمال الدين
حامد كمال الدين
عرفان كرم
مزيد ۔۔۔
Side Banner
حامد كمال الدين
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
احوال
امت اسلام
حامد كمال الدين
عرفان كرم
تبصرہ و تجزیہ
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
اداریہ
حامد كمال الدين
حامد كمال الدين
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
اصول
منہج
حامد كمال الدين
ايمان
حامد كمال الدين
منہج
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
ایقاظ ٹائم لائن
حامد كمال الدين
حامد كمال الدين
ذيشان وڑائچ
مزيد ۔۔۔
بازيافت
سلف و مشاہير
حامد كمال الدين
تاريخ
حامد كمال الدين
سيرت
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
باطل
اديانديگر
حامد كمال الدين
فكرى وسماجى مذاہب
حامد كمال الدين
فرقے
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
تنقیحات
حامد كمال الدين
حامد كمال الدين
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
ثقافت
معاشرہ
حامد كمال الدين
خواتين
حامد كمال الدين
خواتين
ادارہ
مزيد ۔۔۔
جہاد
سياست
حامد كمال الدين
سياست
حامد كمال الدين
قتال
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
راہنمائى
شيخ الاسلام امام ابن تيمية
حامد كمال الدين
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
رقائق
اذكار و ادعيہ
حامد كمال الدين
اذكار و ادعيہ
حامد كمال الدين
اذكار و ادعيہ
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
فوائد
فہدؔ بن خالد
احمد شاکرؔ
تقی الدین منصور
مزيد ۔۔۔
متفرق
ادارہ
عائشہ جاوید
عائشہ جاوید
مزيد ۔۔۔
مشكوة وحى
علوم حديث
حامد كمال الدين
علوم قرآن
حامد كمال الدين
مریم عزیز
مزيد ۔۔۔
مقبول ترین کتب
مقبول ترین آڈيوز
مقبول ترین ويڈيوز