عربى |English | اردو 
Surah Fatiha :نئى آڈيو
 
Friday, May 9,2025 | 1446, ذوالقعدة 10
رشتے رابطہ آڈيوز ويڈيوز پوسٹر ہينڈ بل پمفلٹ کتب
شماره جات
  
 
  
 
  
 
  
 
  
 
  
 
  
 
  
 
  
 
  
 
  
 
  
 
  
 
  
 
  
 
تازہ ترين فیچر
Skip Navigation Links
نئى تحريريں
رہنمائى
نام
اى ميل
پیغام
آرٹیکلز
 
مقبول ترین آرٹیکلز
کــافـر کے ساتھ اپنی اِس جائز جنگ میں، ہندی مسلمانوں کو کھونے سے حتى الوسع گریز کیجیے
:عنوان

. احوالامت اسلام :کیٹیگری
حامد كمال الدين :مصنف

کافر کے ساتھ اپنی اِس جائز جنگ میں، ہندی مسلمانوں کو کھونے سے حتى الوسع گریز کیجیے

حامد کمال الدین

جنگ صرف فوجوں کی نہیں ہوتی۔ قومیں اس میں برابر کی شریک ہوتی ہیں۔ یہاں تو کرکٹ میچ صرف ٹیم کے نہیں پوری پوری قوم کے ہوتے ہیں، جنگ تو پھر جنگ ہے! یوں مارو یوں نہ مارو، اُدھر وار کرو اِدھر نہ کرو، یہ کرو اور وہ نہ کرو، ذرا زور سے رکھو، دیہات  کی بیٹھکوں اور حجام کی دکانوں سے لے کر انٹرنیٹ کی سوشل چوپالوں تک… پالیسی اور  سٹرٹیجی ایسی ہر ہر شے اپنی اپنی فوج کو باقاعدہ سمجھائی جا رہی ہوتی ہے۔ جنگ ہو اور جذبات عروج پر نہ ہوں، کیسے ممکن ہے! جنگ میں "عوام" کے شریک ہونے کا دراصل یہ ایک اظہار ہوتا ہے؛ جو کہ فطری ہے۔ اس میں کچھ غلط نہیں۔ پھر بھی برِ عظیم میں اسلام کے بکھرے ہوئے شیرازے سے متعلق کچھ نزاکتیں جن کی تیس اور چالیس کے عشرے میں ہی کچھ گہری اور دُوررَس بنیادیں پڑ چکی ہیں اور جوکہ ہماری بہت سی نارسائیوں کی ایک مسلسل اَن کہی روداد ہیں، ہمارے داعیوں اور رائےسازوں کے پیش نظر رہنی چاہییں۔ ہر دو طرف کے "جیالے" ان باتوں کو بالکل نہیں سمجھیں گے یا حتى کہ ان کا مذاق بھی اڑائیں گے یا ہو سکتا ہے فتوىٰ بازی پر اتر آئیں، مجھے پورا اندازہ ہے۔ البتہ میرا روئےسخن ان عقول کی جانب ہے جو "الذین یستمعون القول فیتبعون أحسنہ" کے زمرے میں آئیں۔ یہ البتہ وہ عقول ہیں جن کی پیدائش ’سن اُنیس سو کچھ‘ میں نہیں ہوئی، بلکہ یہ اس خطے میں اسلام کی ایک ہزار سالہ تاریخ کو اپنے وجود اور اپنی قومی عمر کا لا ینفک حصہ جانتی ہیں اور مستقبل میں بھی صبر اور حوصلے کے ساتھ ان شاء اللہ بہت آگے تک دیکھ سکتی ہیں۔ 
مسئلے کی نظریاتی جہتیں بیان کرنے کا یہ وقت نہیں۔ ہم "الجماعۃ" پر ایمان رکھنے والوں کےلیے، فی زمانہ مسلم سرزمینوں کی خاطر لڑنا مرنا خالصتاً جہاد ہے اگرچہ فارمیٹ یہاں فی الوقت نیشن سٹیٹ کا کیوں نہ ہو۔ یہاں تک کہ اگر ترکی وغیرہ ایسے کسی ملک میں دستوری طور پر سیکولرزم قائم کیوں نہ ہو، پھر بھی - ایک کــافـر ملک کے ساتھ اس مسلمان قوم کی جنگ ہو جانے کی صورت میں - یہاں کی مسلم سرزمین کا ایک ایک چپہ بچانے کےلیے لڑنا اور یہاں اسلام کا جتنا کچھ بچ گیا ہے کم از اسے چھننے نہ دینا اور اسی کے اندر "دارالاسلام" کا معنىٰ زیادہ سے زیادہ گہرا کرنا جہاد فی سبیل اللہ کا ایک عظیم باب ہے۔ "نظام" اور "دستور" وغیرہ کی بحثیں یہاں سراسر غیر متعلقہ ہیں۔ یہ مسئلہ ہم نے اپنے ایک طویل مضمون "عالم اسلام پر مسلط اس جنگ کو سمجھنے کی ضرورت" میں کسی قدر واضح کر رکھا ہے، گو اُس کا سیاق تھوڑا اور ہے، لیکن پاکستان سمیت کسی بھی مسلم ملک کی کسی کافر قوت کے ساتھ جنگ کے متعلق ایک اصولی پوزیشن جو یہاں کے مسلم باشندوں کو از روئے دین لینی چاہیے ہمارے اُس مضمون سے بہر حال واضح ہو جاتی ہے۔ مسئلہ کے نظریاتی پہلو تو پس آپ میری اُسی تحریر سے دیکھ لیجیے، یہاں مجھے مسئلہ کی کچھ فوری اور واقعاتی جہتوں سے متعلق تھوڑی بات کرنی ہے…
مسلم شیرازے کی ان نزاکتوں کے پیش نظر جو پیچھے ذکر ہوئیں… آپ کےلیے مناسب ترین یہ ہو گا کہ کــافـر کے خلاف اِس جنگ میں آپ اپنی مسلم فوج کے شانہ بشانہ کھڑے ہوں اور ہر ہر انداز میں اس جنگ کے اندر حصہ لیں۔ میدانِ جنگ کے اندر کــافـر کے ہمراہ کوئی وہاں کا مسلمان بھی آپ کے مد مقابل کھڑا ہے تو اسے بھی نشانہ بنائے بغیر چارہ نہیں؛ کیونکہ "فرع" کا حکم "اصل" کے تابع رہتا ہے جبکہ "اصل" یہ جنگ آپ کی کــافـر کے ساتھ ہے۔ البتہ جہاں تک میدانِ جنگ سے ہٹ کر بات ہے، یعنی آپ کی ابلاغی جنگ، جس کا ایک بڑا اکھاڑا اس وقت کا سوشل میڈیا ہے، اور یہ تو وہ محلہ ہے جس کی دیواریں سانجھی نہیں بلکہ دیواریں ہیں ہی نہیں، اور یہ وہ دنیا ہے جس کی کوئی سرحدیں نہیں، آپ کا ہر "کلِک" یہاں آرپار دِکھتا ہے اور آپ کا ہر لفظ تو کیا سب کھسرپھسر یہاں دونوں جانب برابر سنی جاتی ہے… تو یہاں - میرا مشورہ ہے - آپ اپنے نشانے پر صرف کــفــار کو رکھیں؛ مسلمانوں کو اپنے اس ’ابلاغی‘ نشانے پر لینے سے حتى الوسع گریز کریں، اور اُن کے اُن مواقف کو جو وہ کسی وجہ سے اپنے لیے اور اپنی مسلم کمیونٹی کےلیے وہاں پر اختیار کرتی ہیں، اپنی "پاکستانی" ڈکشنری کے ساتھ میچ کرنے سے احتیاط ہی برت لیجیے، ان شاء اللہ آپ کا کچھ نہیں جائے گا، کــافـر کے ساتھ آپ کی جنگ کا مومنٹم بھی بالکل متاثر نہیں ہو گا، ہاں مسلمانوں کے آپس کے گھاؤ کم رکھنے میں تھوڑا فائدہ ہو جائے گا۔ اتنا سا خیال برعظیم کے اِس نصف ارب پر مشتمل مسلم شیرازے کا  براہ کرم ضرور کر لیجیے، اللہ آپ کو خوش رکھے اور فتح یاب فرمائے۔ ہندوستان کی نامور مسلم جماعتوں اور شخصیات کو وہاں فی الحال - اور بڑی دیر تک - کیسے سروائو survive کرنا ہے، اور جو کہ اپنے تئیں بیس کروڑ مسلمانوں کا بوجھ اٹھا کر کھڑی ہیں - اپنی اور اپنی قوم کی تمام تر کمزوروں، خرابیوں اور ناتوانیوں کے ساتھ - یہ مسئلہ ایک مدت تک اُنہی پر چھوڑ رکھنا، یا کم از کم بھی اس سے صرفِ نظر کر رکھنا ہو گا اور اس کو  اپنے ہاتھ میں لینے اور یہاں بیٹھے ان کو ہدایات جاری کرنے یا اس پر ان کا محاکمہ کرنے سے گریز کرنا ہو گا۔ خصوصاً جبکہ آپ یہاں کے پالیسی ساز بھی نہیں اور کسی احمد شاہ ابدالی یا کسی محمود غزنوی یا کسی محمد بن قاسم والے  لشکر کَش اقدامات کے ساتھ وہاں کے مسلمانوں کی مدد کو پہنچ کر اُن کے سب ’قومی‘ عذر ختم کر ڈالنا نہ تو آپ کے اختیار میں ہے اور نہ اِس خطے کی دو نیشن سٹیٹس کے مابین تعلقات کی exact نوعیت آپ سے پوچھ کر طے کی جاتی ہے۔ آپ جو تاحال "بہاریوں" کو نہیں سنبھال سکے جو "بنگلہ دیشی کیمپوں میں" مسلسل فریاد کناں ہیں، اس سے بڑے کسی مسئلے کو تو بالکل نہیں سنبھالنے کے؛ سو کوئی بڑا بول نہ ہی بولیے اور خدا کی خدا پر چھوڑیے۔ لہٰذا اِس دائرہ میں، اور اس سے پھوٹنے والے امور میں، "چُپ" بھی کوئی بُرا آپشن نہیں!!! تو کیا برا ہے کہ بھارتی جارحیت کے خلاف آپ اپنی مسلم افواج کا بھرپور ساتھ دیجیے، البتہ باقی امور سے صرفِ نظر ہی کیے رکھیے۔ پس یہ نزاکتیں جن کا پیچھے ذکر ہوا، آپ کے صرف ادراک کرنے کی ہیں، البتہ ان کو سلجھانا آپ کے دائرہٴ اختیار سے ماورا ہے۔ لہٰذا کوئی ضروری نہیں کہ اس پر آپ اپنے مسلم بھائیوں کے خلاف اپنا کوئی باقاعدہ شرعی کٹہرا لگائیں۔ آپ چاہیں یا نہ چاہیں، ایک بڑی سطح پر یہاں نیشن سٹیٹ ہی کی قاموس بولی جائے گی، جس کی اپنی ایک vocabulary ہے۔ سو اِس حوالہ سے معاملات خلط ملط بھی بہرحال ہیں۔ آپ کے "اسلامی ادوار" والی وہ پوری کی پوری اسلامی لغت فی الحال یہاں انسٹال نہیں ہو سکتی؛ لہٰذا اس سے ایک درجہ میں آپ کو گریز ہی کرنا ہو گا، ورنہ آپ معاملات کو بےطرح الجھا بیٹھیں گے۔ بنابریں…؛ معاملات کو اسلام کے مفاد کی نظر سے دیکھنے پر ہی اکتفاء کیا جائے گا، اور پیچیدہ امور کو انہیں جان سکنے والوں پر چھوڑ رکھا جائے گا۔ کــافـر کو تہس نہس کرنے کے تمام تر جذبہ کے ساتھ ساتھ، جو کہ ایک مبارک جذبہ ہے اور اس کا جاگ اٹھنا ایک غنیمت ہے… اس جنگ کو مسلمان مسلمان کی جنگ نہ بننے دینے میں زیادہ سے زیادہ عقلمندی سے کام لیجیے۔


Print Article
Tagged
متعلقہ آرٹیکلز
فلسطین کا سامورائی... السنوار جیسا کہ جاپانیوں نے اسے دیکھا
احوال-
Featured-
Featured-
عرفان كرم
فلسطین کا سامورائی... السنوار جیسا کہ جاپانیوں نے اسے دیکھا   محمود العدم ترجمہ: عرفان كرم ۔۔۔
ایک مسئلہ کو دیکھنے کی جب بیک وقت کئی جہتیں ہوں!
احوال- تبصرہ و تجزیہ
Featured-
حامد كمال الدين
ایک مسئلہ کو دیکھنے کی جب بیک وقت کئی جہتیں ہوں! تحریر: حامد کمال الدین ایک بار پھر کسی کے مرنے پر ہمارے کچھ ۔۔۔
یہاں کی سیاسی ہاؤ ہو میں ’حصہ لینے‘ سے متعلق ہماری پوزیشن
احوال- تبصرہ و تجزیہ
حامد كمال الدين
یہاں کی سیاسی ہاؤ ہو میں ’حصہ لینے‘ سے متعلق ہماری پوزیشن حامد کمال الدین ہماری ایک پوسٹ پر آنے وا۔۔۔
یاسین ملک… ہمتوں کو مہمیز دیتا ایک حوالہ
احوال-
جہاد- مزاحمت
حامد كمال الدين
یاسین ملک… ہمتوں کو مہمیز دیتا ایک حوالہ تحریر: حامد کمال الدین یاسین ملک تم نے کسر نہیں چھوڑی؛&nb۔۔۔
ایک کافر ماحول میں "رائےعامہ" کی راہداری ادا کرنے والے مسلمان
راہنمائى-
احوال-
تنقیحات-
حامد كمال الدين
ایک کافر ماحول میں "رائےعامہ" کی راہداری ادا کرنے والے مسلمان تحریر: حامد کمال الدین چند ہفتے پیشتر۔۔۔
ایک خوش الحان کاریزمیٹک نوجوان کا ملک کی ایک مین سٹریم پارٹی کا رخ کرنا
احوال- تبصرہ و تجزیہ
تنقیحات-
اصول- منہج
حامد كمال الدين
ایک خوش الحان کاریزمیٹک نوجوان کا ملک کی ایک مین سٹریم پارٹی کا رخ کرنا تحریر: حامد کمال الدین کوئی ۔۔۔
کل جس طرح آپ نے فیصل آباد کے ایک مرحوم کا یوم وفات منایا
تنقیحات-
احوال-
حامد كمال الدين
کل جس طرح آپ نے فیصل آباد کے ایک مرحوم کا یوم وفات "منایا"! حامد کمال الدین قارئین کو شاید ا۔۔۔
‘بندے’ کو غیر متعلقہ رکھنا آپکے "شاٹ" کو زوردار بناتا
احوال-
حامد كمال الدين
’بندے‘ کو غیر متعلقہ رکھنا آپ کے "شاٹ" کو زوردار بناتا! حامد کمال الدین لبرلز کے ساتھ اپنے ا۔۔۔
مزاحمتوں کی تاریخ میں کونسی بات نئی ہے؟
احوال-
حامد كمال الدين
مضمون کا پہلا حصہ پڑھنے کےلیے یہاں کلک کیجیےمزاحمتوں کی تاریخ میں کونسی بات نئی ہے؟ صلیبی قبضہ کار کے خلاف۔۔۔
ديگر آرٹیکلز
احوال- امت اسلام
حامد كمال الدين
کافر کے ساتھ اپنی اِس جائز جنگ میں، ہندی مسلمانوں کو کھونے سے حتى الوسع گریز کیجیےحامد کمال الدینجنگ صرف فوجوں۔۔۔
احوال-
Featured-
Featured-
عرفان كرم
فلسطین کا سامورائی... السنوار جیسا کہ جاپانیوں نے اسے دیکھا   محمود العدم ترجمہ: عرفان كرم ۔۔۔
احوال- تبصرہ و تجزیہ
Featured-
حامد كمال الدين
ایک مسئلہ کو دیکھنے کی جب بیک وقت کئی جہتیں ہوں! تحریر: حامد کمال الدین ایک بار پھر کسی کے مرنے پر ہمارے کچھ ۔۔۔
Featured-
حامد كمال الدين
ذرا دھیرے، یار! تحریر: حامد کمال الدین ایک وقت تھا کہ زنادقہ کے حملے دینِ اسلام پر اس قدر شدید ہوئے ۔۔۔
Featured-
حامد كمال الدين
تحقیقی عمل اور اہل ضلال کو پڑھنا، ایک الجھن کا جواب تحریر: حامد کمال الدین ہماری ایک پوسٹ پر آنے و۔۔۔
Featured-
حامد كمال الدين
نوٹ: یہ تحریر ابن تیمیہ کی کتاب کے تعارف کے علاوہ، خاص اس مقصد سے دی جا رہی ہے کہ ہم اپنے بعض دوستوں سے اس ۔۔۔
جہاد- سياست
حامد كمال الدين
آج میرا ایک ٹویٹ ہوا: مذہبیوں کے اس نظامِ انتخابات میں ناکامی پر تعجب!؟! نہ یہ اُس کےلیے۔ نہ وہ اِ۔۔۔
باطل- اديان
ديگر
حامد كمال الدين
بھارتی مسلمان اداکار کا ہندو  کو بیٹی دینا… اور کچھ دیرینہ زخموں، بحثوں کا ہرا ہونا تحریر: حامد کما۔۔۔
تنقیحات-
حامد كمال الدين
"فرد" اور "نظام" کا ڈائلیکٹ؛ ایک اہم تنقیح تحریر: حامد کمال الدین عزیزم عثمان ایم نے محترم سرفراز ف۔۔۔
Featured-
حامد كمال الدين
مالکیہ کے دیس میں! تحریر: حامد کمال الدین "مالکیہ" کو بہت کم دیکھنے کا اتفاق ہوا تھا۔ افراد کے طور ۔۔۔
حامد كمال الدين
"سیزن" کی ہماری واحد پوسٹ! === ویسے بھی "روایات و مرویات" کی بنیاد پر فیصلہ کرنا فی الحقیقت علماء کا کام ہ۔۔۔
راہنمائى-
شيخ الاسلام امام ابن تيمية
صومِ #عاشوراء: نوویں اور دسویںمدرسہ احمد بن حنبل کی تقریرات"اقتضاء الصراط المستقیم" مؤلفہ ابن تیمیہ سے ایک اقت۔۔۔
باطل- فكرى وسماجى مذاہب
تنقیحات-
حامد كمال الدين
ماڈرن سٹیٹ محض کسی "انتخابی عمل" کا نام نہیں تحریر: حامد کمال الدین اپنے مہتاب بھائی نے ایک بھلی سی تحریر پر ۔۔۔
تنقیحات-
حامد كمال الدين
روایتی مذہبی طبقے سے شاکی ایک نوجوان کے جواب میں تحریر: حامد کمال الدین ہماری ایک گزشتہ تحریر پ۔۔۔
تنقیحات-
حامد كمال الدين
ساحل عدیم وغیرہ آوازیں کسی مسئلے کی نشاندہی ہیں تحریر: حامد کمال الدین مل کر کسی کے پیچھے پڑنے ی۔۔۔
تنقیحات-
حامد كمال الدين
خلافت… اور کچھ ’یوٹوپیا‘ افکار تحریر: حامد کمال الدین گزشتہ سے پیوستہ: دو سوالات کے یہاں ہمیں۔۔۔
تنقیحات-
حامد كمال الدين
خلافت مابین ‘جمہوری’ و ‘انقلابی’… اور مدرسہ اھل الاثر تحریر: حامد کمال الدین گزشتہ سے پیوستہ: رہ ۔۔۔
تنقیحات-
حامد كمال الدين
عالم اسلام کی کچھ سیاسی شخصیات متعلق پوچھا گیا سوال تحریر: حامد کمال الدین ایک پوسٹر جس میں چار ش۔۔۔
کیٹیگری
Featured
عرفان كرم
حامد كمال الدين
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
Side Banner
حامد كمال الدين
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
احوال
امت اسلام
حامد كمال الدين
عرفان كرم
تبصرہ و تجزیہ
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
اداریہ
حامد كمال الدين
حامد كمال الدين
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
اصول
منہج
حامد كمال الدين
ايمان
حامد كمال الدين
منہج
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
ایقاظ ٹائم لائن
حامد كمال الدين
حامد كمال الدين
ذيشان وڑائچ
مزيد ۔۔۔
بازيافت
سلف و مشاہير
حامد كمال الدين
تاريخ
حامد كمال الدين
سيرت
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
باطل
اديانديگر
حامد كمال الدين
فكرى وسماجى مذاہب
حامد كمال الدين
فرقے
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
تنقیحات
حامد كمال الدين
حامد كمال الدين
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
ثقافت
معاشرہ
حامد كمال الدين
خواتين
حامد كمال الدين
خواتين
ادارہ
مزيد ۔۔۔
جہاد
سياست
حامد كمال الدين
مزاحمت
حامد كمال الدين
قتال
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
راہنمائى
شيخ الاسلام امام ابن تيمية
حامد كمال الدين
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
رقائق
اذكار و ادعيہ
حامد كمال الدين
اذكار و ادعيہ
حامد كمال الدين
اذكار و ادعيہ
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
فوائد
فہدؔ بن خالد
احمد شاکرؔ
تقی الدین منصور
مزيد ۔۔۔
متفرق
ادارہ
عائشہ جاوید
عائشہ جاوید
مزيد ۔۔۔
مشكوة وحى
علوم حديث
حامد كمال الدين
علوم قرآن
حامد كمال الدين
مریم عزیز
مزيد ۔۔۔
مقبول ترین کتب
مقبول ترین آڈيوز
مقبول ترین ويڈيوز