عربى |English | اردو 
Surah Fatiha :نئى آڈيو
 
Saturday, June 14,2025 | 1446, ذوالحجة 17
رشتے رابطہ آڈيوز ويڈيوز پوسٹر ہينڈ بل پمفلٹ کتب
شماره جات
  
 
  
 
  
 
  
 
  
 
  
 
  
 
  
 
  
 
  
 
  
 
  
 
  
 
  
 
  
 
تازہ ترين فیچر
Skip Navigation Links
نئى تحريريں
رہنمائى
نام
اى ميل
پیغام
weekly آرٹیکلز
 
مقبول ترین آرٹیکلز
عہد کا پیغمبر
:عنوان

آپ ضرور چیک کریں ہمارا دعوىٰ ہے، روئےزمین پر اس سے زیادہ مؤثر اور کامیاب (افضل) انسان نے کبھی قدم نہیں دھرا۔

. اصولايمان . اصولايمان :کیٹیگری
حامد كمال الدين :مصنف

عہد کا پیغمبر

تحریر: حامد کمال الدین

یہ شخصیت نظرانداز ہونے والی نہیں!

آپ مشرق کے باشندے ہیں یا مغرب کے۔ خطِ استواء کے اِس پار رہنے والے ہیں یا اُس پار، جس بھی ملک، خطے یا براعظم سے آپ کا تعلق ہے… مسلمان ہیں یا عیسائی یا یہودی یا ہندو یا پارسی، یا ملحد یا لامذہب، جس بھی دین، مذہب، دھرم، فلسفے یا نظریے کے معتقد ہیں…… محمدﷺ سے آپ ناواقف نہیں ہو سکتے!!!

تاریخِ انسانی پر سب سے زیادہ اثرات چھوڑ جانے والا انسان… جو دنیا کے ایک بڑے مذہب کا پیشوا ہوا۔ تو ایک بےمثال ریاست کا بانی۔ ایک معلمِ اخلاق۔ ایک ماہرِ سماجیات۔ ایک قانون ساز۔ ایک منتظم۔ ایک مدبر۔ ایک  سیاست کار۔ ایک جج۔ ایک مصلح۔ ایک مردِ جنگ۔ ایک فاتح۔ کس کس روپ میں یہ ایک ہی شخص انسانیت نے نہیں دیکھا! روئےزمین کی بڑی تہذیبوں میں سے ایک کا خالق۔ زہد اور خداپرستی میں اسکول آف تھاٹ جس نے روح اور مادہ، عقل اور وحی، دین اور دنیا، ہر دو کو ایک گھاٹ پر لا کر دکھایا اور زمانوں کو اس سے سیراب کراتا چلا گیا۔ صلح و جنگ، امن و بحران، دکھ اور سکھ، دیوانی و فوجداری، انسانیت کو پیش آنے والی ہر ہر صورتحال میں ایک قابل تقلید مثال۔ ایک معاشرہ وجود میں لانے اور پھر اسے چلا کر دکھانے اور اسے اپنے پیچھے صدیوں چلتا چھوڑ کر جانے والا۔ علوم کا روحِ رواں۔ حوصلوں کےلیے ایک مستقل حوالہ۔ اعمال کےلیے ایک دائمی دلیل۔ اتنی اونچائیاں… بیک وقت… ایک ہی شخص میں……؟ اس کےلیے تو معلوم تاریخ سے کوئی دوسرا نام بھی لینا مشکل ہے!

پھر یہ سب کچھ… اور انسانوں میں نہ اس کا کوئی استاد، نہ مرشد، نہ رہبر، نہ گرو، نہ گیانی۔ کسی سے نہیں پڑھا اور انسانوں کو آج تک پڑھا رہا ہے! محمدﷺ سے بڑ ھ کر کسی مذہب کا پیشوا ،کسی نظریے کا موجد آج تحقیق و تصنیف کا موضوع نہیں۔ کسی انسان سے جڑے علوم اور شعبوں کی تعداد میں "محمدؐ"  آج بھی سرفہرست ہے۔

محمد

سن ۵۷۰ عیسوی، عرب کے شہر مکہ میں پیدا ہوئے۔ چالیس سال کی عمر میں انسانوں کو خدا کی طرف بلانا شروع کیا اور ۲۳ برس میں اپنا وہ مشن مکمل کر کے – جسے "رسالت" کہتے ہیں – دنیا سے رخصت ہوئے۔ اس مختصر سی مدت میں ۳ملین مربع کلومیٹر پر پھیلا ایک بھاری بھر کم ملک بت پرستی سے نکال کر توحید پر گامزن کر دیا۔ قبائلی لڑائیوں میں بکھرا ایک بےہنگم لا ینحل شیرازہ دیکھتے ہی دیکھتے ایک منظم،  یکجان، سیسہ پلائی  قوم بنا  ڈالا۔ قتل و غارت، لوٹ مار، جوئے، شراب اور بدکاری کا رسیا ایک معاشرہ نیکی کی ایک تاقیامت مثال بنا دیا۔

تاریخ انسانی نے عظماء تو بہت دیکھے ہیں۔ پر وہ کسی ایک آدھ چیز میں ہی عظیم ہوئے۔ کوئی اپنے دینی کمالات میں۔ کوئی اپنی عسکری فتوحات میں۔ کوئی اپنے سیاسی کارناموں میں۔ کوئی اپنی اخلاقی تعلیمات میں۔ اور پھر کم ہی ان میں سے کوئی ایسا ہوا جس کے کمالات یا تعلیمات پر آخر وقت نے اپنا پانی نہ پھیر دیا ہو۔ پر یہ سب قاعدے محمدﷺ پر لاگو ہونے سے جواب دے گئے! یہاں اونچائیاں ایک سے ایک بڑھ کر۔ اور ان کے لازوال ہونے پر زمانے بےاثر۔ آج "محمدؐ" پہلے کسی بھی دور سے بڑھ کر جہان کا موضوع ہے!

پھر اس کے ساتھ ساتھ،  نجی حوالوں میں بھی یہ شخصیت اتنی ہی بھرپور ملے گی۔ اس کی شخصیت میں آپ ا یک وفادار دوست دیکھنا چاہیں یا ایک  سفر و حضر کا ساتھی، ایک شفیق باپ کبھی اس میں جھانکیں یا ایک پیار کرنے والا شوہر، ایک کامیاب تاجر اس کے اندر ڈھونڈیں یا ایک مہربان ہمسایہ، ایک سخی  دردمند اس میں ٹٹولیں یا ایک سجن یتیم پرور،  اجنبی  کے طور پر اسے دیکھیں یا قریبی رشتہ دار کے طور پر… یہ "انسان" کے ہر رشتے پر عملاً پورا اتر کر دکھائے گا!  اسے بھیجنے والے نے "انسان" سے متعلقہ ہزارہا جذبے گویا اس میں سمو دیے تھے! اتنی ساری حیثیتوں میں ایک کامیاب انسان!

كَأَنَّكَ قَدْ خُلِقْتَ كَمَا تَشَاءُ! "گویا آپﷺ کی تخلیق آپ کی اپنی چاہت کے مطابق ہوئی ہے"!

اور اس سب پر… تواضع ایسی کہ اپنے آپ کو عَبْدُ اللهِ وَرَسُولُه "اللہ کا بندہ اور اس کا رسول" سے زیادہ کچھ کہلانا پسند نہ کرتے!

خدا کی وحدانیت… براعظموں کی سطح پر

مستشرق میکائیل کُک کے بقول: خدا کی وحدانیت اِس اتنی بڑی (براعظموں کی) سطح پر ہونا، زمین پر  سوا ہزار سال سے زیادہ پرانا واقعہ نہیں۔ ابراہیمؑ کے رب کی پوجا تو کبھی شام کے چند شہروں سے باہر نہ آئی تھی (دورِ بنی اسرائیل)۔ پھر عیسائی دور میں تو یہ وحدانیت کا مسئلہ اور بھی گول ہوا۔ آج یہ جو ملکوں کے ملک توحید کی صدا بلند کرتے ہیں اور گویا انبیاء والا دین دنیا کے ایک بڑے حصے پر حاوی ہوا، یہ تو  تاریخ میں بالکل ہی ایک تازہ اور انوکھا واقعہ ہے۔ یہ ہے تاریخ کا محمدی عہد!

اور آج

چودہ سو سال بعد بھی محمدﷺ کی تعلیمات ہمارے مابین اسی طرح زندہ ہیں، کسی ایک بھی کمی بیشی یا تحریف کے بغیر۔ ہمیشہ کی طرح تر و تازہ۔ انسانیت کو لگے روگوں کے حق میں شفا کی امید دلاتی، خدا کے متلاشیوں کو راہ دکھاتی، بند دلوں کے کواڑ کھولتی، رنگ و نسل کی فصیلیں مسمار کرتی، تعمیرات کے اعلیٰ، برگزیدہ، متوازن نقشے دکھاتی… براعظموں کو آج بھی اسی آب و تاب سے مفتوح کرتی۔

یہ سب  اس کے چاہنے والوں کے دعوے نہیں۔ بلکہ تاریخ کی اپنی گواہی ہے، جو آج بھی بلا کم وکاست لکھی جا رہی ہے۔

ایک صاحبِ نظر کے طور پر، کم از کم بھی آپ پر یہ حق تو بنتا ہے کہ اپنے آپ سے پوچھیں: کیا یہ ممکن ہےمحمدﷺ کے تعارف پر لکھی گئی یہ چند سطریں فی الواقع کسی حقیقت کا بیان ہو؟ بھلے آج تک آپ کو ان سے کوئی تعارف نہیں ہوا، تو کیا یہ وقت نہیں کہ ان بڑے سوالوں پر غور کریں اور اس سے شناسائی پانے پر تھوڑا وقت صرف کریں؟ آپ ضرور چیک کریں ہمارا دعوىٰ ہے، روئےزمین پر اس سے زیادہ مؤثر اور کامیاب (افضل) انسان نے کبھی قدم نہیں دھرا۔

Print Article
Tagged
متعلقہ آرٹیکلز
گھر بیٹھ رہنے کا ’آپشن‘… اور ابن تیمیہؒ کا ایک فتویٰ
تنقیحات-
اصول- منہج
Featured-
حامد كمال الدين
گھر بیٹھ رہنے کا ’آپشن‘… اور ابن تیمیہؒ کا ایک فتویٰ اردو استفادہ: حامد کمال الدین از مجموع فتاوى ا۔۔۔
بربہاریؒ ولالکائیؒ نہیں؛ مسئلہ ایک مدرسہ کے تسلسل کا ہے
Featured-
تنقیحات-
اصول- منہج
حامد كمال الدين
بربہاریؒ ولالکائیؒ نہیں؛ مسئلہ ایک مدرسہ کے تسلسل کا ہے تحریر: حامد کمال الدین خدا لگتی بات کہنا عل۔۔۔
ایک بڑے شر کے مقابلے پر
Featured-
تنقیحات-
اصول- منہج
حامد كمال الدين
ایک بڑے شر کے مقابلے پر تحریر: حامد کمال الدین اپنے اس معزز قاری کو بےشک میں جانتا نہیں۔ لیکن سوال۔۔۔
ایک خوش الحان کاریزمیٹک نوجوان کا ملک کی ایک مین سٹریم پارٹی کا رخ کرنا
احوال- تبصرہ و تجزیہ
تنقیحات-
اصول- منہج
حامد كمال الدين
ایک خوش الحان کاریزمیٹک نوجوان کا ملک کی ایک مین سٹریم پارٹی کا رخ کرنا تحریر: حامد کمال الدین کوئی ۔۔۔
فقہ الموازنات پر ابن تیمیہ کی ایک عبارت
اصول- منہج
حامد كمال الدين
فقہ الموازنات پر ابن تیمیہ کی ایک عبارت وَقَدْ يَتَعَذَّرُ أَوْ يَتَعَسَّرُ عَلَى السَّالِكِ سُلُوكُ الط۔۔۔
فقہ الموازنات، ایک تصویر کو پورا دیکھ سکنا
اصول- منہج
حامد كمال الدين
فقہ الموازنات، ایک تصویر کو پورا دیکھ سکنا حامد کمال الدین برصغیر کا ایک المیہ، یہاں کے کچھ۔۔۔
نواقضِ اسلام کو پڑھنے پڑھانے کی تین سطحیں
اصول- عقيدہ
حامد كمال الدين
نواقضِ اسلام کو پڑھنے پڑھانے کی تین سطحیں حامد کمال الدین انٹرنیٹ پر موصول ہونے والا ایک س۔۔۔
(فقه) عشرۃ ذوالحج اور ایامِ تشریق میں کہی جانے والی تکبیرات
راہنمائى-
اصول- عبادت
حامد كمال الدين
(فقه) عشرۃ ذوالحج اور ایامِ تشریق میں کہی جانے والی تکبیرات ابن قدامہ مقدسی رحمہ اللہ کے متن سے۔۔۔
شخصیات اور پارٹیوں کے ساتھ تھوک کا معاملہ نہ کرنا
اصول- منہج
تنقیحات-
حامد كمال الدين
پراپیگنڈہ وار propaganda war میں سیگ منٹیشن segmentation (جزء کاری) ناگزیر ہوتی ہے۔ یعنی معاملے کو ای۔۔۔
ديگر آرٹیکلز
احوال-
حامد كمال الدين
یوم عرفہ کے حوالہ سے چند اشکالات تحریر: حامد کمال الدین عرفہ کے حوالہ سے، گلوب پر پائے جانے والے "۔۔۔
تنقیحات-
حامد كمال الدين
س:بعض لوگ حوالہ دیتے ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے بھی مکہ چھوڑ کر ہجرت کی راہ اختیار کرلی تھی، اس تلبی۔۔۔
متفرق-
حامد كمال الدين
مسلکی "دیواروں" کی اونچائی کم کرنے والے عوامل===مسلکی لڑائیوں سے نکل آنے اور امت پر فوکس کرنے کا جو ایک امید ا۔۔۔
جہاد- سياست
حامد كمال الدين
شریعت، طریقت اور سیاست!؟===ایک بھلی سی تحریر نظر سے گزری جس کا لب لباب تھا: شریعت، طریقت اور سیاست کو بیک وقت ۔۔۔
جہاد- سياست
Featured-
حامد كمال الدين
یہ لوگ صلاح الدین کے دور میں ہوتے تو کچھ ان میں سے اس کی تکفیر کر رہے ہوتے، اور کچھ اس کو کفار یا رافضہ کا ایج۔۔۔
Featured-
حامد كمال الدين
ٹرمپ کا حالیہ دورہ، مسلمانوں کو اپنی بہتر پوزیشن سمجھنے کی ضروت تحریر: حامد کمال الدین کل بھی اس جانب کچھ اشار۔۔۔
جہاد- قتال
حامد كمال الدين
يَا أيُّهَا النَّبِيُّ حَرِّضِ المُؤْمِنِيْنَ عَلَى الْقِتَال=== صاف صاف، ہم نے اس جنگ میں ایک پوزیشن لے رکھی ۔۔۔
احوال- امت اسلام
حامد كمال الدين
کافر کے ساتھ اپنی اِس جائز جنگ میں، ہندی مسلمانوں کو کھونے سے حتى الوسع گریز کیجیےحامد کمال الدینجنگ صرف فوجوں۔۔۔
احوال-
Featured-
Featured-
عرفان كرم
فلسطین کا سامورائی... السنوار جیسا کہ جاپانیوں نے اسے دیکھا   محمود العدم ترجمہ: عرفان كرم ۔۔۔
احوال- تبصرہ و تجزیہ
Featured-
حامد كمال الدين
ایک مسئلہ کو دیکھنے کی جب بیک وقت کئی جہتیں ہوں! تحریر: حامد کمال الدین ایک بار پھر کسی کے مرنے پر ہمارے کچھ ۔۔۔
Featured-
حامد كمال الدين
ذرا دھیرے، یار! تحریر: حامد کمال الدین ایک وقت تھا کہ زنادقہ کے حملے دینِ اسلام پر اس قدر شدید ہوئے ۔۔۔
Featured-
حامد كمال الدين
تحقیقی عمل اور اہل ضلال کو پڑھنا، ایک الجھن کا جواب تحریر: حامد کمال الدین ہماری ایک پوسٹ پر آنے و۔۔۔
Featured-
حامد كمال الدين
نوٹ: یہ تحریر ابن تیمیہ کی کتاب کے تعارف کے علاوہ، خاص اس مقصد سے دی جا رہی ہے کہ ہم اپنے بعض دوستوں سے اس ۔۔۔
جہاد- سياست
حامد كمال الدين
آج میرا ایک ٹویٹ ہوا: مذہبیوں کے اس نظامِ انتخابات میں ناکامی پر تعجب!؟! نہ یہ اُس کےلیے۔ نہ وہ اِ۔۔۔
باطل- اديان
ديگر
حامد كمال الدين
بھارتی مسلمان اداکار کا ہندو  کو بیٹی دینا… اور کچھ دیرینہ زخموں، بحثوں کا ہرا ہونا تحریر: حامد کما۔۔۔
تنقیحات-
حامد كمال الدين
"فرد" اور "نظام" کا ڈائلیکٹ؛ ایک اہم تنقیح تحریر: حامد کمال الدین عزیزم عثمان ایم نے محترم سرفراز ف۔۔۔
Featured-
حامد كمال الدين
مالکیہ کے دیس میں! تحریر: حامد کمال الدین "مالکیہ" کو بہت کم دیکھنے کا اتفاق ہوا تھا۔ افراد کے طور ۔۔۔
حامد كمال الدين
"سیزن" کی ہماری واحد پوسٹ! === ویسے بھی "روایات و مرویات" کی بنیاد پر فیصلہ کرنا فی الحقیقت علماء کا کام ہ۔۔۔
کیٹیگری
Featured
حامد كمال الدين
حامد كمال الدين
عرفان كرم
مزيد ۔۔۔
Side Banner
حامد كمال الدين
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
احوال
حامد كمال الدين
امت اسلام
حامد كمال الدين
عرفان كرم
مزيد ۔۔۔
اداریہ
حامد كمال الدين
حامد كمال الدين
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
اصول
منہج
حامد كمال الدين
ايمان
حامد كمال الدين
منہج
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
ایقاظ ٹائم لائن
حامد كمال الدين
حامد كمال الدين
ذيشان وڑائچ
مزيد ۔۔۔
بازيافت
سلف و مشاہير
حامد كمال الدين
تاريخ
حامد كمال الدين
سيرت
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
باطل
اديانديگر
حامد كمال الدين
فكرى وسماجى مذاہب
حامد كمال الدين
فرقے
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
تنقیحات
حامد كمال الدين
حامد كمال الدين
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
ثقافت
معاشرہ
حامد كمال الدين
خواتين
حامد كمال الدين
خواتين
ادارہ
مزيد ۔۔۔
جہاد
سياست
حامد كمال الدين
سياست
حامد كمال الدين
قتال
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
راہنمائى
شيخ الاسلام امام ابن تيمية
حامد كمال الدين
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
رقائق
اذكار و ادعيہ
حامد كمال الدين
اذكار و ادعيہ
حامد كمال الدين
اذكار و ادعيہ
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
فوائد
فہدؔ بن خالد
احمد شاکرؔ
تقی الدین منصور
مزيد ۔۔۔
متفرق
حامد كمال الدين
ادارہ
عائشہ جاوید
مزيد ۔۔۔
مشكوة وحى
علوم حديث
حامد كمال الدين
علوم قرآن
حامد كمال الدين
مریم عزیز
مزيد ۔۔۔
مقبول ترین کتب
مقبول ترین آڈيوز
مقبول ترین ويڈيوز