عربى |English | اردو 
Surah Fatiha :نئى آڈيو
 
Sunday, June 15,2025 | 1446, ذوالحجة 18
رشتے رابطہ آڈيوز ويڈيوز پوسٹر ہينڈ بل پمفلٹ کتب
شماره جات
  
 
  
 
  
 
  
 
  
 
  
 
  
 
  
 
  
 
  
 
  
 
  
 
  
 
  
 
  
 
تازہ ترين فیچر
Skip Navigation Links
نئى تحريريں
رہنمائى
نام
اى ميل
پیغام
weekly آرٹیکلز
 
مقبول ترین آرٹیکلز
تم نے اسلام کو دستور بنایا تو وہ اپنے کفر کو دستور بنا لیں گے!
:عنوان

ہمارے علماء وہاں سیکولر ریاست کو ترجیح دیں گے تو ’’اھون الشرّین‘‘ (دو شرّوں میں سے کمتر) کو اختیار کرنے کے باب سے، نہ کہ ’باطل‘ کے مقابلے پر ’حق‘ کو اختیار کرنے کے باب سے۔ اور یہ ایک بہت بنیادی فرق ہے جو ہمارے

:کیٹیگری
حامد كمال الدين :مصنف

تم نے اسلام کو دستور بنایا تو وہ اپنے کفر کو دستور بنا لیں گے!

تحریر: حامد کمال الدین

لائقِ احترام جناب زاہد مغل نے اپنی کل کی ایک پوسٹ میں المورد سے وابستہ کسی محترم بھائی کا ایک بیان نقل کیا، جس میں وہ دستورِ پاکستان کی اساس ’’قراردادِ مقاصد‘‘ پر اعتراض کرتے ہوئے فرماتے ہیں کہ اگر بھارت کے دستور میں بھی عین اِسی مضمون کی کوئی ’قراردادِ مقاصد‘ ہوتی کہ وہاں کا دستور وہ ہوگا جو ’’وشنو‘‘ کا فرمایا ہے اور ’’وشنو‘‘ کے فرمان کے خلاف ملک میں کوئی قانون نہ بنایا جائے گا... تو بھلا  کیا ہوتا! اس سے بعد کی خالی جگہ گویا قاری کو پُر کرنی ہے کہ ’پس ثابت ہوا کہ مسلمانوں کا اپنے ملک میں یہ دستور بنانا کہ نبی آخر الزمانﷺ کی لائی ہوئی شریعت ہمارے یہاں کا وہ بالاترین قانون ہو گا جس کے معارض کوئی قانون صادر نہ کیا جا سکے گا یا ریاست کے کچھ بااختیارترین عہدے نبی آخرالزمانﷺ کی شریعت ماننے والوں کےلیے مخصوص رہیں گے، کتنی بڑی زیادتی اور غیراخلاقی بات ہے‘! ایسا کر لینے کے بعد گویا ہم مسلمانوں کے لینے کے پیمانے اور ہوئے اور دینے کے اور؛ تاوقتیکہ ہم اسلام کی یہ دستوری حیثیت ختم کر کے اس گناہ سے نکل نہیں آتے جس کا ارتکاب ہم نے اجتماعی طور پر قراردادِ مقاصد کی صورت میں کر لیا ہوا ہے!

اس سے ہٹ کر بھی، المورد کے حضرات بڑی دیر سے یہی نکتہ پیش فرماتے آ رہے ہیں کہ اسلام کو اپنے یہاں کا بالاترین دستور بنانا اس لیے غلط ہے کہ کسی دوسری جگہ پر ہندو کو یہ حق ہو جائے گا کہ وہ ہندومت کو اپنے ملک کا دستور بنائے اور کسی تیسری جگہ پر عیسائی کو یہ حق کہ  عیسائیت کو اپنے ملک کا اعلیٰ قانون بنا دے اور چوتھی جگہ پر ایک یہودی کو۔  المورد کے نزدیک گویا یہ اس بات کی ’قطعی‘ دلیل ہوئی کہ اسلام کی مذکورہ دستوری حیثیت  مسلم سرزمینوں کے اندر کالعدم ٹھہرا دی جائے اور کاروبارِ سلطنت ایک سراسر سیکولر فارمیٹ پر استوار کروا دیا جائے۔ (گو مسلم سیاستدان اُخروی جوابدہی کو سامنے رکھتے ہوئے اس سیکولر سیٹ اپ کے اندر بھی انفرادی طور پر ’سیکولر‘ نہ ہوں بلکہ اپنی اس انفرادی حیثیت میں اور اپنی جمہوری پوزیشن کا سہارا لے کر وہاں حتی الوسع خدا کی شریعت نافذ کرتے چلے جائیں! یہ ایک الگ لطیفہ ہے اور وشنو کے ماننے والے بھی اپنی انفرادی حیثیت میں اور اپنی جمہوری پوزیشن کا سہارا لے کر اگر وشنو کی شریعت نافذ کرنے لگے، اور جوکہ شاید وہ کر بھی رہے ہیں، تو المورد کے بھائی ہمیں اس سے آگے کس قولِ جدید پر لے کر جائیں گے، یہ موضوع کسی اور وقت کےلیے اٹھا رکھتے ہیں اور فی الحال ان کی اسی ’دلیل‘ کا جائزہ لیتے ہیں جو اوپر ذکر ہوئی)۔

یہ حضرات اپنے فریق مخالف (مؤیدینِ قراردادِ مقاصد/ کلاسیکل اسلام کے ماننے والے یہاں کے تمام مکاتبِ فکر کے علماء) کو ایک ایسی ’دلیل‘ سے باندھنے کی کوشش فرما رہے ہیں جو ان کے ہاں سرے سے دلیل ہی نہیں ہے۔ جبکہ اصول یہ ہے کہ مخالف کو آپ اس دلیل سے لاجواب کریں جسے وہ بھی دلیل مانتا ہو۔ فریقِ مخالف (جمہور علمائے مسلمین) دراصل سیکولرزم کو بھی، جہاں یہ شرعِ اسلام کے خلاف کوئی قانون صادر کرے، ویسا ہی ایک خلافِ حق ضابطہ مانتا ہے جیسا ’وشنو‘ کی شریعت سے ماخوذ کسی قانونی ضابطے کو (اگر سرے سے وشنو کی کوئی شریعت ہو)۔ خلافِ حق ہونے کے معاملہ میں، اصولاً دونوں کا ایک ہی سٹیٹس ہے۔ کیونکہ  انسانی معاملات کو چلانے کےلیے اور انسانوں کے مابین عند النزاع حَکَم ٹھہرنے کےلیے ’’ حق‘‘ ہمارے نزدیک صرف نبی آخر الزمانﷺ کی شریعت ہے اور اس سے متصادم ہر چیز ’’خلافِ حق‘‘، خواہ اس کا مصدر انسان ہو یا کوئی مافوق الفطری ہستی۔ ہاں ’’خلافِ حق‘‘ اشیاء میں کوئی چیز زیادہ قابل اجتناب ہو اور کوئی چیز کم، تو وہ الگ بات ہے اور ایسی کسی بحث کی پوری گنجائش ہے۔ اس لحاظ سے، جہاں شرعِ اسلام کی اقامت ممکن نہیں اور چناؤ ہی وہاں ایک ’’سیکولر ریاست‘‘ اور ’’ہندو ریاست‘‘ کے مابین ہو وہاں ہم ایک سیکولر سیٹ اپ کو ایک خالص ہندو سیٹ اپ پر ترجیح دے لیں، تو یہ ایک بالکل اور معاملہ ہے۔ ہمارے علماء وہاں سیکولر ریاست کو ترجیح دیں گے تو ’’اھون الشرّین‘‘ (دو شرّوں میں سے کمتر) کو اختیار کرنے کے باب سے، نہ کہ ’باطل‘ کے مقابلے پر ’حق‘ کو اختیار کرنے کے باب سے۔ اور یہ ایک بہت بنیادی فرق ہے جو ہمارے کلاسیکل علماء کے موقف کے حوالے سے لازماً نوٹ ہونا چاہئے۔ پس ’’حق‘‘ اور ’’باطل‘‘ کا ریفرنس ہمارے علماء کے نزدیک صرف ایک ہے اور وہ ہے ’’اسلام‘‘ اور ’’ماسوا اسلام‘‘ کے مابین۔  فَمَاذَا بَعدَ الحَقِّ اِلَّا الضَّلال۔ البتہ سیکولرزم (جہاں شریعتِ خاتم المرسلینﷺ کو بجائےخود بالاتر اتھارٹی نہ ٹھہرا رکھا گیا ہو) اور ہندو ریاست کے مابین موازنہ ’’حق‘‘ اور ’’باطل‘‘ کے مابین موازنہ نہیں ہے بلکہ ’’کمتر شر‘‘ اور ’’برتر شر‘‘ کے مابین ہے، یا ہو سکتا ہے۔ یہ ہے جمہور علمائے اسلام کی پوزیشن۔

المورد کے محترم بھائی کی دی ہوئی اس ’دلیل‘ کے پیچھے لاشعور میں گویا جو موازنہ ’’سیکولر ریاست‘‘ اور ’’ہندو ریاست‘‘ کے مابین بیٹھا ہوا ہے وہ ’’حق‘‘ اور ’’باطل‘‘ کا موازنہ ہے! اس ذہنی پراسیس سے گزرے بغیر آپ اس کو ’دلیل‘ کے طور پر پیش کر کے اپنے اردگرد فاتحانہ نظروں سے دیکھنے کی کوشش فرما ہی نہیں سکتے۔ جبکہ جمہور علماء اس پہلے نکتے پر ہی آپ کے ساتھ نہیں؛ جیسا کہ اوپر وضاحت ہو چکی۔ چنانچہ ہمارے اس بھائی نے پہلے اس بات کو ایک مسلّمہ جانا کہ ’’سیکولر ریاست‘‘ اور ’’ہندو ریاست‘‘ کے مابین جو موازنہ ہے وہ سراسر ’’حق‘‘ اور ’’باطل‘‘ کا موازنہ ہے (نہ  کہ ’’کمتر برائی‘‘ اور ’’برتر برائی‘‘ کا)۔ پھر جب یہ اتنی ’قطعی‘ اور ’آپ سے آپ ثابت‘ ایک دلیل ٹھہر گئی تو اس ذہنی پراسیس نے اگلے مرحلے میں یہ ہمت کی کہ ’’ہندو ریاست‘‘ کا لفظ ہٹا کر اس کی جگہ ’’اسلامی ریاست‘‘ کا لفظ رکھ دیا جبکہ اپنی باقی ایکویشن ویسے کی ویسے رہنے دی۔  یعنی وہ موازنہ جو ’’سیکولر ریاست‘‘ اور ’’ہندو ریاست‘‘ کے مابین ’’حق‘‘ اور ’’باطل‘‘ کا موازنہ تھا... وہ ’’سیکولر ریاست‘‘ اور ’’اسلامی ریاست‘‘ کے مابین بھی جوں کا توں رہا! اور یہ ہوئی دلیل بالائے دلیل!

میرے محترم بھائیو! ہمیں دلیل دو اللہ کی کتاب سے، اس کے رسولﷺ کی سنت سے (سنت کے اس مفہوم کے تحت جو ہمارے لیے بائنڈنگ ہے اور جوکہ صحابہ تا فقہاء  ہمارے ہاں چودہ سو سال سے چلا آتا ہے) اور ہمارے فقہاء کے علمی قواعد اور دساتیر سے۔ رہ گیا باطل ہونے کے معاملہ میں ’’اسلامی ریاست‘‘ کو ’’ہندو ریاست‘‘ پر قیاس کروانا، جس سے پہلے شرابِ ہیومن ازم کی بھاری خوراکیں لی ہونا ضروری ہو، تو یہ اگر  آپ کے نزدیک کوئی برہان ہے تو اسے اپنے مابین متداول رکھیے۔ ہمارے اصولِ فقہ کے ادلہ معروف ہیں؛ اور ہمیں آپ انہی سے پابند کیجئے۔

Print Article
Tagged
متعلقہ آرٹیکلز
ديگر آرٹیکلز
احوال-
حامد كمال الدين
یوم عرفہ کے حوالہ سے چند اشکالات تحریر: حامد کمال الدین عرفہ کے حوالہ سے، گلوب پر پائے جانے والے "۔۔۔
تنقیحات-
حامد كمال الدين
س:بعض لوگ حوالہ دیتے ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے بھی مکہ چھوڑ کر ہجرت کی راہ اختیار کرلی تھی، اس تلبی۔۔۔
متفرق-
حامد كمال الدين
مسلکی "دیواروں" کی اونچائی کم کرنے والے عوامل===مسلکی لڑائیوں سے نکل آنے اور امت پر فوکس کرنے کا جو ایک امید ا۔۔۔
جہاد- سياست
حامد كمال الدين
شریعت، طریقت اور سیاست!؟===ایک بھلی سی تحریر نظر سے گزری جس کا لب لباب تھا: شریعت، طریقت اور سیاست کو بیک وقت ۔۔۔
جہاد- سياست
Featured-
حامد كمال الدين
یہ لوگ صلاح الدین کے دور میں ہوتے تو کچھ ان میں سے اس کی تکفیر کر رہے ہوتے، اور کچھ اس کو کفار یا رافضہ کا ایج۔۔۔
Featured-
حامد كمال الدين
ٹرمپ کا حالیہ دورہ، مسلمانوں کو اپنی بہتر پوزیشن سمجھنے کی ضروت تحریر: حامد کمال الدین کل بھی اس جانب کچھ اشار۔۔۔
جہاد- قتال
حامد كمال الدين
يَا أيُّهَا النَّبِيُّ حَرِّضِ المُؤْمِنِيْنَ عَلَى الْقِتَال=== صاف صاف، ہم نے اس جنگ میں ایک پوزیشن لے رکھی ۔۔۔
احوال- امت اسلام
حامد كمال الدين
کافر کے ساتھ اپنی اِس جائز جنگ میں، ہندی مسلمانوں کو کھونے سے حتى الوسع گریز کیجیےحامد کمال الدینجنگ صرف فوجوں۔۔۔
احوال-
Featured-
Featured-
عرفان كرم
فلسطین کا سامورائی... السنوار جیسا کہ جاپانیوں نے اسے دیکھا   محمود العدم ترجمہ: عرفان كرم ۔۔۔
احوال- تبصرہ و تجزیہ
Featured-
حامد كمال الدين
ایک مسئلہ کو دیکھنے کی جب بیک وقت کئی جہتیں ہوں! تحریر: حامد کمال الدین ایک بار پھر کسی کے مرنے پر ہمارے کچھ ۔۔۔
Featured-
حامد كمال الدين
ذرا دھیرے، یار! تحریر: حامد کمال الدین ایک وقت تھا کہ زنادقہ کے حملے دینِ اسلام پر اس قدر شدید ہوئے ۔۔۔
Featured-
حامد كمال الدين
تحقیقی عمل اور اہل ضلال کو پڑھنا، ایک الجھن کا جواب تحریر: حامد کمال الدین ہماری ایک پوسٹ پر آنے و۔۔۔
Featured-
حامد كمال الدين
نوٹ: یہ تحریر ابن تیمیہ کی کتاب کے تعارف کے علاوہ، خاص اس مقصد سے دی جا رہی ہے کہ ہم اپنے بعض دوستوں سے اس ۔۔۔
جہاد- سياست
حامد كمال الدين
آج میرا ایک ٹویٹ ہوا: مذہبیوں کے اس نظامِ انتخابات میں ناکامی پر تعجب!؟! نہ یہ اُس کےلیے۔ نہ وہ اِ۔۔۔
باطل- اديان
ديگر
حامد كمال الدين
بھارتی مسلمان اداکار کا ہندو  کو بیٹی دینا… اور کچھ دیرینہ زخموں، بحثوں کا ہرا ہونا تحریر: حامد کما۔۔۔
تنقیحات-
حامد كمال الدين
"فرد" اور "نظام" کا ڈائلیکٹ؛ ایک اہم تنقیح تحریر: حامد کمال الدین عزیزم عثمان ایم نے محترم سرفراز ف۔۔۔
Featured-
حامد كمال الدين
مالکیہ کے دیس میں! تحریر: حامد کمال الدین "مالکیہ" کو بہت کم دیکھنے کا اتفاق ہوا تھا۔ افراد کے طور ۔۔۔
حامد كمال الدين
"سیزن" کی ہماری واحد پوسٹ! === ویسے بھی "روایات و مرویات" کی بنیاد پر فیصلہ کرنا فی الحقیقت علماء کا کام ہ۔۔۔
کیٹیگری
Featured
حامد كمال الدين
حامد كمال الدين
عرفان كرم
مزيد ۔۔۔
Side Banner
حامد كمال الدين
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
احوال
حامد كمال الدين
امت اسلام
حامد كمال الدين
عرفان كرم
مزيد ۔۔۔
اداریہ
حامد كمال الدين
حامد كمال الدين
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
اصول
منہج
حامد كمال الدين
ايمان
حامد كمال الدين
منہج
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
ایقاظ ٹائم لائن
حامد كمال الدين
حامد كمال الدين
ذيشان وڑائچ
مزيد ۔۔۔
بازيافت
سلف و مشاہير
حامد كمال الدين
تاريخ
حامد كمال الدين
سيرت
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
باطل
اديانديگر
حامد كمال الدين
فكرى وسماجى مذاہب
حامد كمال الدين
فرقے
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
تنقیحات
حامد كمال الدين
حامد كمال الدين
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
ثقافت
معاشرہ
حامد كمال الدين
خواتين
حامد كمال الدين
خواتين
ادارہ
مزيد ۔۔۔
جہاد
سياست
حامد كمال الدين
سياست
حامد كمال الدين
قتال
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
راہنمائى
شيخ الاسلام امام ابن تيمية
حامد كمال الدين
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
رقائق
اذكار و ادعيہ
حامد كمال الدين
اذكار و ادعيہ
حامد كمال الدين
اذكار و ادعيہ
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
فوائد
فہدؔ بن خالد
احمد شاکرؔ
تقی الدین منصور
مزيد ۔۔۔
متفرق
حامد كمال الدين
ادارہ
عائشہ جاوید
مزيد ۔۔۔
مشكوة وحى
علوم حديث
حامد كمال الدين
علوم قرآن
حامد كمال الدين
مریم عزیز
مزيد ۔۔۔
مقبول ترین کتب
مقبول ترین آڈيوز
مقبول ترین ويڈيوز