عربى |English | اردو 
Surah Fatiha :نئى آڈيو
 
Sunday, June 15,2025 | 1446, ذوالحجة 18
رشتے رابطہ آڈيوز ويڈيوز پوسٹر ہينڈ بل پمفلٹ کتب
شماره جات
  
 
  
 
  
 
  
 
  
 
  
 
  
 
  
 
  
 
  
 
  
 
  
 
  
 
  
 
  
 
تازہ ترين فیچر
Skip Navigation Links
نئى تحريريں
رہنمائى
نام
اى ميل
پیغام
آرٹیکلز
 
مقبول ترین آرٹیکلز
اظہار محبت تو حديث ميں بھى ہے مگر؟
:عنوان

. ثقافتمعاشرہ :کیٹیگری
احسان قیوم :مصنف

اظہار محبت تو حديث ميں بھى ہے مگر؟

یہ مغرب آلودہ معاشرہ، غلاموں کی غلام قوم، اور 'سٹیٹس کو' کے پجاری لوگ ۔۔مغرب سے آنے والی ہوا کی بھی پرستش کے قائل ہيں کیونکہ اس ہوا کا جادو جب جسموں میں سرائیت کرتا ہے تو وزیر مشیر اور اس سے اعلیٰ رتبوں تک پہنچاتا یا کم سے کم معاشرے میں "عزت کا مقام" تو دیتا ہے۔ ہو بھی کیوں نہ؟ اس آلودگی کے تعفن سے سارا معاشرہ ہی بیمار ہے۔ یہ بیماری نہ ہوتی تو آج یہ لوگ بھی بغیر سرخاب کے پروں کے ہوتے ۔

یہ ہوا تو بس خوشنودی کی عرضیوں اور وزارتوں کی صورت میں اجازت ناموں پر مبنی ہوتی ہے مگر جب بات ہوتی ہے سراسر اُن کی حمایت کی، ان کے خیالات اورطور طریقے اپنانے کی تو پھر یہ معاشرہ ، یہ پجاری ایک دوسرے پر سبقت لے جانے  کو ترستے ہیں۔ یہی تو ذریعہ ہے "دستِ شفقت" اپنے سر بلکہ پورے جسم پر لینے کا۔
حرمت وقار اور عزیمت جیسے الفاظ تو گویا ناپید ہو چکے۔ مغرب کی رضامندی کیلئے "کچھ بھی" کرنا کوئی گھاٹے کا سودہ نہیں۔ اُن سے محبت کا اظہار اوّلین ترجیح اور اُن کے طور اطوار کو منانا اِن کا شعار۔ بات اُن سے محبت سے بڑھ کر ان کے "محبت کے دنوں( ویلنٹائینز ڈے)" سے محبت تک جا پہنچتی ہے۔
ضروری نہیں کہ مغرب سے آنے والا ہر عمل ہی مکروہ اور غیر شرعی ہے بلکہ  اس کی بابت اپنی  قدروں کا ادراک اوّلین ترجیح ہونی چاہیے، چاہے وہ دینی ہو یا معاشرتی۔ یہ آزاد منش لوگ درآمد شدہ ہر عمل یا تہوار کے پس پردہ حقائق کو کم سے کم ایک دفعہ جانچ لیتے کہ آیا یہ عمل ہمیں اُن سے مشابہت کی بنا پر  "روشن خیال" بنائے گا بھی یا نہیں۔ حالانکہ خود مغرب کا مذہبی طبقہ ویلنٹائنز ڈے کے خلاف ہے۔ وہ راہب تھا نفس پرستی سےبھرا اور بن گیا اس معاشرے کا محبوب۔ افسوس صد افسوس کہ ایک بد کردار پادری ہمارے با کردار بھائی بہنوں کیلئے اظہارِمحبت کا باعث بن گیا۔
یہ دن ویلنٹائین پادری کی یاد میں منایا جائے یا قدیم رومی دیوتا "لوپرکالیا" کی یاد میں منایا جائے( جس میں مرد اپنی قمیضوں پر اپنی محبوباؤں کا نام لکھ کر اپنی پسند کا اظہار کرتے تھے) یا پرندوں کے اختلاط                                
Mating season
کی مناسبت سے منایا جائے قطع نظر ان بے حیا حقیقتوں سے،  کسی ایک بھی حقیقت کی مناسبت سے منانا ایک عزت دار باحیا معاشرے کی شایانِ شان نہیں۔
اس تردید سے یہ مطلب نکالنا کہ اسلام محبت کی اجازت نہیں دیتا، سراسر اسلام کے درخشاں اور محبت بھرے اصولوں کے خلاف ہے۔ قرآن تو خود بندوں کو اپنے رب سے محبت کا درس دیتا ہے۔

والّذِین اٰمنوآ اشدُّ حبّا للہ

اہلِ ایمان اللہ سے شدید محبت کرنے والے ہیں (البقرہ 165:2)
 اللہ اور اس کے رسول کے محبت سے متعلق بے شمار آیات و احادیث مروی ہیں۔ اگر دوسری طرف فطری محبت کو دیکھا جائے تو اسلام نے اس کے لیے کچھ اصول وضع کیے ہیں تا کہ معاشرہ بے راہ روی کا شکار نہ ہو۔ جنس مخالف سے روابط کے لیے اسلام نے نکاح کا مقدس بندھن باندھا ہے۔ خود محمد ﷺ خاوند اور بیوی میں محبت کی مثال تھے۔ آپ ﷺسے ایک دفعہ پوچھا گیا کہ انسانوں میں سب سے زیادہ عزیز کون ہے تو آپ ﷺ نے اپنی  زوجہ عائشہ رضی اللہ عنہا کا نام لیا۔
ہاں جب بات اس سوال تک چلی جاتی ہے کہ اسلام محبت سے منع نہیں کرتا تو اظہار کرنے میں کیا حرج ہے؟ جس کے ساتھ حدیث کی یہ دلیل بھی دی جاتی ہے کہ "تمہیں جس سے محبت ہو اس کو کہہ دو" واقعی محبت کا اظہار کرنے میں کوئی حرج نہیں مگر کیا محبت سال کے باقی 364 دن مفلوج ہو جاتی ہے؟ کیا اسی دن اظہار کرنا ہے جب بدکار ویلنٹا ئن نے اظہار کیا؟ کیوں ہم اپنی پاکیزہ محبت کو پادری کی غلیظ محبت اور ناپاک عمل سے مناسبت دے رہے ہیں۔ یہ دن منانا تو ان لوگوں کا کام ہے جو مادیت پرستی میں گم ہیں اور مدر فادر ڈے کی طرح ان کی محبت بھی ایک ہی دن جاگتی ہے۔

اجتنبو اعدآءاللہ فی اعیادھم
"اللہ کے دشمنوں کے تہواروں سے اجتناب کرو" (البیہقی الکبریٰ)
ایک عالمگیر مذہب ہونے کے ناطے اسلام نہ صرف محبت کی تلقین کرتا ہے بلکہ نکاح جیسے مقدس رشتے کا پابند بھی کرتا ہے۔ مگر افسوس اس نوجوان معاشرے پر جو خاندانی تباہی کیلئے خود ہی وار کر رہا ہے۔ اور رہی سہی كسر مغرب نواز میڈیا اور موبائل کمپنیز اس بے حیائی کو پھیلانے میں نکال رہی ہیں جو اپنے کاروبار کی خاطر کفر کے نظام کو اپنانے میں عمل درآمد ہیں۔ خداراس غلیظ تہوار کو اپنے انداز میں روکنے کی کوشش کیجیئے وگرنہ وہ کل جلد ہی آج ہو جائے گا جب اپنی بیٹیاں اور بہنیں "یونیورسٹیوں اور کالجوں" میں تو دور ،گھر کی چار دیواری میں بھی محفوظ نہیں ہو ں گی۔
 

ندعواللہ ان یّحفظنا من ھذه الفتنہ

۔۔۔

ایقاظ کا خصوصی ضمیمہ ’’ویلنٹائن.. مردار تہذیب کی دستک‘‘ اس لنک سے

Print Article
Tagged
متعلقہ آرٹیکلز
کافروں سے مختلف نظر آنے کا مسئلہ، دار الکفر، ابن تیمیہ اور اپنے جدت پسند
تنقیحات-
ثقافت- معاشرہ
حامد كمال الدين
کافروں سے مختلف نظر آنے کا مسئلہ، دار الکفر، ابن تیمیہ اور اپنے جدت پسند حامد کمال الدین دا۔۔۔
"دردِ وفا".. ناول سے اقداری مسائل تک
ثقافت- خواتين
حامد كمال الدين
"دردِ وفا".. ناول سے اقداری مسائل تک حامد کمال الدین کوئی پچیس تیس سال بعد ناول نام کی چیز ہاتھ لگی۔ وہ۔۔۔
فیمینسٹ جاہلیت کو جھٹلاتی ایک نسوانی تحریر
ثقافت- خواتين
باطل- فكرى وسماجى مذاہب
ادارہ
فیمینسٹ جاہلیت کو جھٹلاتی ایک نسوانی تحریر اجالا عثمان انٹرنیٹ سے لی گئی ایک تحریر جو ہمیں ا۔۔۔
ویلنٹائن ڈے کی مخالفت کیوں؟
ثقافت- رواج و رجحانات
ذيشان وڑائچ
میرے ایک معزز دوست نے ویلینٹائن ڈے کے حوالے سے ایک پوسٹ پیش کی ہے۔ پوسٹ شروع ہوتی ہے اس جملے سے"ویلنٹائن ۔۔۔
بليو ويل گيم۔۔۔۔۔۔۔۔ ايك مرتى تہذيب
ثقافت- معاشرہ
عرفان شكور
بليو ويل گيم۔۔۔۔۔۔۔۔ ايك مرتى تہذيب   بليو ويل كو ايك قاتل گيم كے طور پر جانا جارہا ہے جس نے 150 سے زا۔۔۔
حُنَفَاء کا حج و قربانی.. اور ’انتھروپالوجسٹوں‘ کا شرک
بازيافت- تُراث
ثقافت- علوم طبعى وسماجى
اصول- عبادت
حامد كمال الدين
حُنَفَاء کا حج و قربانی.. اور ’انتھروپالوجسٹوں‘ کا شرک ’کھنڈر پرستی‘ کی ایک عالمی تحریک جس کا ۔۔۔
بدترین برگ و بار والا مذہب
ثقافت- معاشرہ
باطل- ہوشياركن
حامد كمال الدين
بدترین برگ و بار والا مذہب   تحریر: حامد کمال الدین عزیزم کاشف نصیر کے اس ٹویٹ نے مجھے ا۔۔۔
سرمایہ دارانہ نظام اور جنسیانے کا عمل
ثقافت- رواج و رجحانات
ابو زید
سرمایہ دارانہ نظام اور جنسیانے کا عمل بچیوں کے لباس پر سپرنگر جرنل نامی ایک مغربی ادارے کی ایک تحقیق سا۔۔۔
سینٹ ویلنٹائن.. ایک ’آوارہ مولوی‘ جس کی برسی منانے کو ہمارے لبرل ہوئے!
ثقافت- معاشرہ
ادارہ
  تحریر: محترم خلیل الرحمن چشتی سینٹ ویلنٹائن... روم کے ایک پادری تھے۔  سب کی شادیاں ۔۔۔
ديگر آرٹیکلز
احوال-
حامد كمال الدين
یوم عرفہ کے حوالہ سے چند اشکالات تحریر: حامد کمال الدین عرفہ کے حوالہ سے، گلوب پر پائے جانے والے "۔۔۔
تنقیحات-
حامد كمال الدين
س:بعض لوگ حوالہ دیتے ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے بھی مکہ چھوڑ کر ہجرت کی راہ اختیار کرلی تھی، اس تلبی۔۔۔
متفرق-
حامد كمال الدين
مسلکی "دیواروں" کی اونچائی کم کرنے والے عوامل===مسلکی لڑائیوں سے نکل آنے اور امت پر فوکس کرنے کا جو ایک امید ا۔۔۔
جہاد- سياست
حامد كمال الدين
شریعت، طریقت اور سیاست!؟===ایک بھلی سی تحریر نظر سے گزری جس کا لب لباب تھا: شریعت، طریقت اور سیاست کو بیک وقت ۔۔۔
جہاد- سياست
Featured-
حامد كمال الدين
یہ لوگ صلاح الدین کے دور میں ہوتے تو کچھ ان میں سے اس کی تکفیر کر رہے ہوتے، اور کچھ اس کو کفار یا رافضہ کا ایج۔۔۔
Featured-
حامد كمال الدين
ٹرمپ کا حالیہ دورہ، مسلمانوں کو اپنی بہتر پوزیشن سمجھنے کی ضروت تحریر: حامد کمال الدین کل بھی اس جانب کچھ اشار۔۔۔
جہاد- قتال
حامد كمال الدين
يَا أيُّهَا النَّبِيُّ حَرِّضِ المُؤْمِنِيْنَ عَلَى الْقِتَال=== صاف صاف، ہم نے اس جنگ میں ایک پوزیشن لے رکھی ۔۔۔
احوال- امت اسلام
حامد كمال الدين
کافر کے ساتھ اپنی اِس جائز جنگ میں، ہندی مسلمانوں کو کھونے سے حتى الوسع گریز کیجیےحامد کمال الدینجنگ صرف فوجوں۔۔۔
احوال-
Featured-
Featured-
عرفان كرم
فلسطین کا سامورائی... السنوار جیسا کہ جاپانیوں نے اسے دیکھا   محمود العدم ترجمہ: عرفان كرم ۔۔۔
احوال- تبصرہ و تجزیہ
Featured-
حامد كمال الدين
ایک مسئلہ کو دیکھنے کی جب بیک وقت کئی جہتیں ہوں! تحریر: حامد کمال الدین ایک بار پھر کسی کے مرنے پر ہمارے کچھ ۔۔۔
Featured-
حامد كمال الدين
ذرا دھیرے، یار! تحریر: حامد کمال الدین ایک وقت تھا کہ زنادقہ کے حملے دینِ اسلام پر اس قدر شدید ہوئے ۔۔۔
Featured-
حامد كمال الدين
تحقیقی عمل اور اہل ضلال کو پڑھنا، ایک الجھن کا جواب تحریر: حامد کمال الدین ہماری ایک پوسٹ پر آنے و۔۔۔
Featured-
حامد كمال الدين
نوٹ: یہ تحریر ابن تیمیہ کی کتاب کے تعارف کے علاوہ، خاص اس مقصد سے دی جا رہی ہے کہ ہم اپنے بعض دوستوں سے اس ۔۔۔
جہاد- سياست
حامد كمال الدين
آج میرا ایک ٹویٹ ہوا: مذہبیوں کے اس نظامِ انتخابات میں ناکامی پر تعجب!؟! نہ یہ اُس کےلیے۔ نہ وہ اِ۔۔۔
باطل- اديان
ديگر
حامد كمال الدين
بھارتی مسلمان اداکار کا ہندو  کو بیٹی دینا… اور کچھ دیرینہ زخموں، بحثوں کا ہرا ہونا تحریر: حامد کما۔۔۔
تنقیحات-
حامد كمال الدين
"فرد" اور "نظام" کا ڈائلیکٹ؛ ایک اہم تنقیح تحریر: حامد کمال الدین عزیزم عثمان ایم نے محترم سرفراز ف۔۔۔
Featured-
حامد كمال الدين
مالکیہ کے دیس میں! تحریر: حامد کمال الدین "مالکیہ" کو بہت کم دیکھنے کا اتفاق ہوا تھا۔ افراد کے طور ۔۔۔
حامد كمال الدين
"سیزن" کی ہماری واحد پوسٹ! === ویسے بھی "روایات و مرویات" کی بنیاد پر فیصلہ کرنا فی الحقیقت علماء کا کام ہ۔۔۔
کیٹیگری
Featured
حامد كمال الدين
حامد كمال الدين
عرفان كرم
مزيد ۔۔۔
Side Banner
حامد كمال الدين
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
احوال
حامد كمال الدين
امت اسلام
حامد كمال الدين
عرفان كرم
مزيد ۔۔۔
اداریہ
حامد كمال الدين
حامد كمال الدين
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
اصول
منہج
حامد كمال الدين
ايمان
حامد كمال الدين
منہج
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
ایقاظ ٹائم لائن
حامد كمال الدين
حامد كمال الدين
ذيشان وڑائچ
مزيد ۔۔۔
بازيافت
سلف و مشاہير
حامد كمال الدين
تاريخ
حامد كمال الدين
سيرت
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
باطل
اديانديگر
حامد كمال الدين
فكرى وسماجى مذاہب
حامد كمال الدين
فرقے
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
تنقیحات
حامد كمال الدين
حامد كمال الدين
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
ثقافت
معاشرہ
حامد كمال الدين
خواتين
حامد كمال الدين
خواتين
ادارہ
مزيد ۔۔۔
جہاد
سياست
حامد كمال الدين
سياست
حامد كمال الدين
قتال
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
راہنمائى
شيخ الاسلام امام ابن تيمية
حامد كمال الدين
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
رقائق
اذكار و ادعيہ
حامد كمال الدين
اذكار و ادعيہ
حامد كمال الدين
اذكار و ادعيہ
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
فوائد
فہدؔ بن خالد
احمد شاکرؔ
تقی الدین منصور
مزيد ۔۔۔
متفرق
حامد كمال الدين
ادارہ
عائشہ جاوید
مزيد ۔۔۔
مشكوة وحى
علوم حديث
حامد كمال الدين
علوم قرآن
حامد كمال الدين
مریم عزیز
مزيد ۔۔۔
مقبول ترین کتب
مقبول ترین آڈيوز
مقبول ترین ويڈيوز