داعیانِ وقت کی بیچارگی
|
:عنوان |
|
|
|
|
|
قارئین کے مراسلے
داعیانِ وقت کی بیچارگی ارشاد الحق حقی
قارئین کے مراسلے ایقاظ میں من وعن شائع کر دیے جاتے ہیں۔ ادارہ ایقاظ کا یہاں شائع ہونے والے کسی مراسلے سے متفق ہونا ضروری نہیں اجماعی مسائل عام طور پر وہ مسائل ہوتے ہیں جن پر امت کا اتفاق ہوتا ہے۔ان کی اہمیت بھی بہت زیادہ ہوتی ہے تبھی تو اجماع ہمارے دین کے مصادر میں سے ہے۔یہ اتنے سیدھے سادھے ہوتے ہیں کہ ان کو سمجھنا بہت آسان ہوتا ہے۔ایک واجبی سے علم والے مسلمان کو بھی بہت سارے مسائل زبانی یاد ہوتے ہیں۔ اس کے مقابلے میں اختلافی مسائل وہ ہوتے ہیں جن کو سمجھنا نسبتاً مشکل ہوتا ہے۔ان میں سے اکثر مسائل پر سلف کے دور سے اختلاف چلتا آیا ہے۔بلکہ سلف کا ایک طرح سے ان کے اختلافی ہونے پر اتفاق ثابت ہے۔ حیرت کی بات یہ ہے کہ پاکستان کا سیکولر طبقہ اس بات کو شاید زیادہ بہتر سمجھتا ہے۔وہ جانتا ہے کہ دین کی اساس اجماعی مسائل ہیں نہ کہ اختلافی۔اس لیے ان کا حملہ بھی اجماعی مسائل پر ہوتا ہے۔پچھلے برس سوات کی کوڑوں والی ویڈیو فلم کو بنیاد بنا کربھی اسلامی تعزیرات کو برا بھلا کہا گیانہ کہ اس بات کو کہ فقہ حنفی میں کوڑے کیسے لگائے جاتے ہیں اور فقہ حنبلی میں کیسے۔ یہ بات البتہ ہضم نہیں ہوتی کہ ہمارے علما ئے کرام کا رویہ اس سے محتلف کیوں ہے؟ اختلافی مسائل پر ان کی تیاری ایسی ہوتی ہے کہ یہ مخالف کے موقف کی دھجیاں اڑا دیتے ہیں۔جبکہ اجماعی معاملات پر ان کی گرفت کا یہ حال ہے کہ پورا میڈیا دین کا مذاق اڑا رہا ہے۔نسلیں برباد ہو رہی ہیں اور ان کی زبانیں بند ہیں۔اگر کبھی غلطی سے ان کا سامنا کسی جدت پسند سے ہو جائے تو ان سے دین کا دفاع بھی نہیں ہوپاتا۔ اس مسئلے کا حل کیا ہے؟ (ارشاد الحق حقی)
|
|
|
|
|
|