اوبامہ کی کارکردگی(اگرکچھ ہے تو!)
|
:عنوان |
|
|
|
|
|
اخباروآراء اوبامہ کی کارکردگی(اگرکچھ ہے تو!)
جمع و ترتیب: مریم عزیز
امریکی صدر براک حسین اوبامہ پچھلے سال الیکشن میں اپنی ’فصیح و بلیغ‘ تقاریر کے بل بوتے پرجیت تو گئے مگربیچاری امریکی عوام ابھی تک کوئی’ تبدیلی ‘دیکھنے کے انتظار ہی میں ہے۔آج کل مختلف ٹی وی چینلوں پر مختلف اصلاحات پر زور شور سے باتیں کرتے نظر آئے جورفتہ رفتہ کچھ زیادہ ہی ہونے لگا مثلا ان پروگراموں میں ان کی آمد جو کہ تفریحی طرزکے تھے۔جس پر امریکی جریدے نیوزویک کے ایک حالیہ مضمون میں اوبامہ کی خودپسندی اور خودنمائی پردل کھول کر تنقیدکی گئی ، جسکا لب لباب یہ ہے کہ اوبامہ ہر جگہ ہر وقت ’نظر‘آنا چاہتے ہیں اور اپنی ’جلوہ افروزی‘کو مسائل کے حل کیلئے کافی سمجھ بیٹھے ہیں ۔الفاظ کے شہسوار ہیں مگر کام کام سے ’فارغ‘ہی ہیں!اور اپنے ہی آپ سے اس قدرمتاثر ہیں کہ”میں“ اور ”میرا“جیسے الفاظ کا استعمال کچھ ذیادہ کرتے ہیں۔(پچھلے ہفتے انہوں نے اقوام متحدہ میں تقریر کے اولین حصے میں ہی لفظ ”میں“گیارہ مرتبہ استعمال کیا!)بات صرف یہی نہیں بلکہ ابھی تک گزرے بسرے بیچارے بش کوہر چیز کاالزام دیکربری الذمہ ہوجاتے ہیں،جو کہ شاید مناسب بھی لگتا اگر یہ الیکشن یاحکومت کے پہلے ایک دو مہینوں کی بات ہوتی مگر اب تو سال ہوچلا ہے!کہنے کو بہت سی اصلاحات کا بیک وقت ’عزم‘کئے بیٹھے ہیں جس سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ ان کا دھیان اس بار کچھ کرنے سے ذیادہ ’اگلے‘الیکشن جیتنے پر ہے مگر وہ کامیابی بھی کچھ نظر آئے اگر یہ ’اعلی‘ عزائم محض باتوں کی حد سے آگے بڑھ پائیں اوبامہ کس قدر اپنی ’تاریخ سازاہمیت‘، ’متاثر کن گفتگو‘اور ’بات منوالینے‘کے زعم میں مبتلا ہیں اور اصل میں کتنے ’پر اثر‘ثابت ہوتے ہیں اسکا ایک چھوٹا سا مگر انتہائی سبکی کا باعث بننے ولا واقعہ وہ ہے جب اوبامہ پچھلے ہفتے 2016ءاولمپک کھیلوں کو شکاگو میں لائے جانے کیلئے بذات خود تشریف لے گئے،وہ اس خوش فہمی میں مبتلا تھے کہ ان کی’چکاچوند‘شخصیت کے سامنے باقی تین امیدوار ممالک تو نظر ہی نہیں آئینگے! قارئین کرام، طویل بات کیا کریں کس کس باریکی کا اہتمام نہیں کیا تھا اوبامہ نے، خلاصہ یہ کہ شکاگو کی سڑکوں پر جشن کے انتظامات دھرے اور براہ راست نشر کرتے امریکی ذرائع ابلاغ تب ہکا بکا رہ گئے جب اولمپک کمیٹی نے جس ملک کو سب سے کم ووٹ ملنے پر پہلے راونڈ ہی میں خارج کیا وہ امریکہ تھا!چچ چچ ! جھکے کندھوں کے ساتھ اپنا سا منہ لیکرلوٹ آنے والے اوبامہ سب کی تنقیدوتضحیک کاخوب ہدف بنے !۔سیٹرڈے نائٹ لائیو نامی مشہور پیروڈی شو نے نئے نشر ہونے والی قسط میں امریکی صدر کی روز بروز ثابت ہوتی نااہلی کا بجا طور پرمذاق اُڑایااوران کے ”ناکردہ“کاموں کی فہرست گنوائی ۔’انصاف ‘کے تقاضوں کو پورا کرتے ہوئے ایک ”اچیومنٹ“البتہ بتائی گئی کہ اوبامہ نے سی این بی سی کو انٹروئیو دیتے ہوئے ’مکھی‘ضرور ماری تھی!(شکر ہے کچھ توکیا!)
http://www.cnbc.com/id/15840232/?video=1154919821&play=1
|
|
|
|
|
|