عربى |English | اردو 
Surah Fatiha :نئى آڈيو
 
Wednesday, July 30,2025 | 1447, صَفَر 4
رشتے رابطہ آڈيوز ويڈيوز پوسٹر ہينڈ بل پمفلٹ کتب
شماره جات
  
 
  
 
  
 
  
 
  
 
  
 
  
 
  
 
  
 
  
 
  
 
  
 
  
 
  
 
  
 
تازہ ترين فیچر
Skip Navigation Links
نئى تحريريں
رہنمائى
نام
اى ميل
پیغام
آرٹیکلز
 
مقبول ترین آرٹیکلز
اصلاحِ دین بذریعہ مجدّد
:عنوان

:کیٹیگری
شيخ سلمان العودة :مصنف

اصلاحِ دین بذریعہ مجدّد
 
ڈاکٹر سلمان العودہ
مترجم :محمد زکریا
 

اُمت مسلمہ کا ختم نبوت کے عقیدے پر مکمل اتفاق ہے اور اس میں کسی دوسری رائے کی قطعاً گنجائش نہیں ہے۔ جو شخص اب یہ کہے کہ نبوت کا سلسلہ محمد بن عبداﷲ کے بعد بھی جاری ہے تو وہ کافر ہو جائے گا۔ قرآن نے نبوت کا سلسلہ یہ کہہ کر محمد رسول اﷲ پر ختم کردیا ہے کہ مَّا كَانَ مُحَمَّدٌ أَبَا أَحَدٍ مِّن رِّجَالِكُمْ وَلَكِن رَّسُولَ اللَّهِ وَخَاتَمَ النَّبِيِّينَ (احزاب: 40) ”محمد تمہارے مَردوں میں سے کسی کے باپ نہیں ہیں، مگر وہ اﷲ کے رسول اور خاتم النبیین ہیں“۔

نبوت کا سلسلہ منقطع ہونے کے بعد کسی شخص پر وحی اترنے کا امکان اور وہ رحمت جو محمد بن عبداﷲ پر اترا کرتی تھی اگرچہ مکمل ہو گئی مگر اصلاح اُمت کے لئے اﷲ تعالیٰ اُمت میں سے مجدّدین کو اس کام پر فائز کرتا ہے۔ ایک طرف نبوت کا سلسلہ بند ہوتا ہے تو اﷲ کی رحمت تجدیدِ دِین کیلئے مجدّدین پر وا ہوتی ہے اور یہ سلسلہ تا قیامت باقی رہنا ہے۔ ابو ہریرہ روایت کرتے ہیں کہ رسول اﷲ نے فرمایا:

ان اللّٰہ تعالیٰ یبعث لھذہ الامت علی راس کل مائہ سنہ من یجدّد لھا دینھا

(رواہ ابوداؤد واحمد)

کہ ”ہر صدی میں اﷲ تعالیٰ اِس اُمت کے لئے ایسے مجدد مبعوث کیا کرے گا جو اُن کے لئے دین کی تجدید کرتے رہیں گے“۔ (یعنی اصل دین کو اپنے اپنے زمانے میں حالات کے مطابق واضح کیا کریں گے)۔

یہ حدیث اگرچہ متواتر نہیں ہے مگر میری تحقیق کے مطابق کسی ایک امام نے بھی اسے قبول کرنے میں تردد نہیں کیا اور اس حدیث کو ائمہ حدیث وفقہ میں قبول عام حاصل ہے۔ ہر دور کے ائمہ حدیث وفقہ اپنے اپنے دور میں اس حدیث کا اطلاق کسی نہ کسی صورت پر کرتے رہے ہیں اور اس حدیث کی شروحات پر کتب لکھتے رہے ہیں۔

سو تجدید دِین اور اصلاح اُمت کا سلسلہ ہر صدی میں جاری رہنا اﷲ تعالیٰ کی ایک سنت ہے۔ اگر ہم حدیث کی معنویت پر غور کریں تو اس کے دو پہلو سامنے آتے ہیں:

اول) اﷲ تعالیٰ کا یہ وعدہ کہ تجدید کا سلسلہ برابر جاری رہے گا۔ یہ پہلو اﷲ کی حکمت اور قضا وقدر اور زمین پر جاری اس کی سنتوں کی طرف ہماری راہنمائی کرتا ہے اور اُمت مسلمہ کے لئے خوشخبری اور اُمید کا سامان فراہم کرتا ہے۔

دوم) اور اس کا دوسرا پہلو اُمت کے اہل علم کے لئے ایک پیغام لئے ہوئے ہے کہ وہ اصلاح اُمت کا فریضہ انجام دیں کیونکہ مجدد بہرحال اہل علم میں سے ہوگا۔ تو گویا تمام ہی اہل علم سے یہ ایک قسم کا مطالبہ بھی ہے۔ ہر زمانے اور ہر علاقے کے اہل علم کے لئے متوقع راہ عمل۔

ہم یہ بھی تسلیم کرنے کو تیار ہیں کہ آخری تجدید حضرت مہدی یا عیسیٰ علیہ السلام کریں گے لیکن اِس بات کو تسلیم کرنے کا یہ معنی ہرگز نہیں ہے کہ تمام اُمت ہاتھ پر ہاتھ رکھ کر آخری مجددین کا انتظار کرے اور پھر ان ناکارہ لوگوں کے بیچ میں مجدد کا ظہور ہو اور پھر یکلخت وہ ان میں زندگی کی ایسی روح پھونک دے گا کہ وہ کل عالم کی قیادت باحسن طریق سے انجام دیں لیں۔ بھلا مجدّد مردہ جسموں میں جان ڈالنے کو مبعوث ہوگا۔ ناکارہ لوگوں کو جھٹ پٹ کارآمد بنا ڈالے گا۔ یہی بات معقول ہے کہ مجدد ایک کارآمد اور ذمہ دار اُمت کا راہ نما ہو، اُمت میں کثیر تعداد میں اہل علم وفضل موجود ہوں اور مجموعی طور پر اپنے زمانے میں اُمت مسلمہ نے جو کردار ادا کرنا ہو اس کی لیاقت موجود ہو۔ اگر کہا جائے کہ عمر بن عبدالعزیز، امام شافعی اور ابن تیمیہ اس اُمت میں مجدد ہو گزرے ہیں تو کیا عمر بن عبدالعزیز، امام شافعی اور حافظ ابن تیمیہ کے زمانے میں بس یہی لوگ کارآمد تھے اور اُمت کے بیشتر لوگ گم راہ، بے علم اور غیر فعال تھے۔

کچھ ضروری نہیں کہ مجدد بس ایک فرد ہی ہوا کرے بلکہ اغلب یہ ہے کہ تجدید کا کام ایک گروہ کے ہی کرنے کا ہو، ہاں طائفہ منصورہ ہی ایک ایسا گروہ ہے۔

عین ممکن ہے کہ پہلی تین صدیوں میں مجدد کا اطلاق ہر صدی میں ایک فرد پر کیا جا سکے اور اس میں اختلاف کی گنجائش نہ ہو مگر قرون فاضلہ کے بعد کسی ایک شخصیت پر مجدد کا اطلاق نہایت دشوار کام ہے ایک طرف تو اُس زمانے میں اُمت مسلمہ کئی براعظموں میں پھیل چکی تھی اور ہر علاقے میں ہی اصلاح کا کام ہو رہا تھا دوسری طرف رسول اﷲ کے دور سے یہ زمانہ متاخر بھی ہے اور اُس میں ایسی شخصیات کا پیدا ہونا بھی بعید ہے۔

ہماری اس رائے پر اتفاق کر لیاجائے اور ہمارے علاوہ اہل علم کی ایک وسیع تعداد اسی رائے کی حامی ہے تو اُمت کو اس نااُمیدی سے نکالنے میں خاصی پیش رفت ہو سکتی ہے کہ اصلاح اُمت کا کام مجدد نے ہی آکر کرنا ہے، ہم سے یہ کام ہونے کا نہیں۔ اب معلوم نہیں اس کا ظہور کب اور کہاں سے ہو، مانا کہ ہم میں وہ اہلیت نہیں، ہمارے اندر خامیاں بھی موجود ہیں مگر اس بات کو نہیں بھولنا چاہیے کہ ہر شخص شریعت کا مخاطب ہے اور حسب استطاعت اس سے ایک قسم کا کردار مطلوب ہے پس صاحب علم کی ذمہ داری ہے کہ علم کو عام کرے، صاحب اقتدار اپنے دائرہ اختیار میں ذمہ دار ہے اور جس کے پاس نشر واشاعت کا کوئی امکان ہے وہ اس کے ذریعے امر بالمعروف اور نہی عن المنکر کی ذمہ داری نبھائے، کچھ مضائقہ نہیں کہ ایک قسم کا مجدد آپ کے گاؤں سے اٹھے، کسی درس گاہ میں کوئی اور تجدید اصلاح کا کام کرنے والا ہو، کسی ادارے میں یہ کام ایک اور شخص کر رہا ہو اور تو اور آپ خود اپنے کنبے کے مجدد ہوں۔

آپ کو کتنے مخلص مسلمان یہ کہتے ہوئے ملیں گے کہ پانی سر سے اونچا گزر گیا ہے۔ بُرائی کے اس سیلاب کے آگے جس نے بند باندھنے کی کوشش کی وہ اسی میں بہہ جائے گا۔ ہم اُن سے یہ کہنے کی جسارت کرتے ہیں کہ بھائی پیہم کوشش اور صبر یہ وقت انبیاءپرآیا تھا تو اﷲ تبارک وتعالیٰ نے یہ کہہ کر اُن کی ہمت بندھائی۔

”یہاں تک کہ جب پیغمبر لوگوں سے مایوس ہو گئے اور لوگوں نے بھی سمجھ لیا کہ اُن سے جھوٹ بولا گیا تھا تو یکایک ہماری مدد پیغمبروں کو پہنچ گئی، پھر جب ایسا موقع آجاتا ہے تو ہمارا قاعدہ یہ ہے کہ جسے ہم چاہتے ہیں بچا لیتے ہیں اور مجرموں پر سے ہمارا عذاب ٹالا ہی نہیں جا سکتا“۔

اسی طرح سورہ بقرہ کی ٢١٤ آیت میں ایک اور قاعدہ اسی کیفیت کیلئے بتلایا گیا ہے۔

”پھر کیا تم لوگوں نے یہ سمجھ رکھا ہے کہ یونہی جنت کا داخلہ تمہیں مل جائے گا حالانکہ ابھی تم پر وہ سب کچھ نہیں گزرا ہے، جو تم سے پہلے ایمان لانے والوں پر گزر چکا ہے، ان پر سختیاں گزریں، مصیبتیں آئیں، ہلا مارے گئے، حتی کہ وقت کا رسول اور اُس کے ساتھ اہل ایمان چیخ اٹھے کہ اﷲ کی مدد کب آئے گی .... اُس وقت انہیں تسلی دی گئی کہ ہاں اﷲ کی مدد قریب ہے“۔

اس مایوسی کے عالم میں اﷲ کی بشارت کو یاد کیجئے۔ ازروئے حدیث اس بات پر یقین کہ ہر صدی میں تجدید کا کام کرنے والے موجود ہوتے ہیںخواہ ہم انہیں جانتے ہیں یا نہیں جانتے وہ طائفہ منصورہ موجود ہوتا ہے، پھر یہ کاہے کو کہنا کہ اصلاح کا کام کرنا تو گویا سیلاب کے آگے بند باندھنا ہے۔ ہاں ہاں ایک سچا داعی حق، پیہم سرگرم، باعمل صاحب کردار عالم واقعی اس سیلاب کے آگے بند باندھ سکتا ہے۔

پہلے بھی اِس اُمت پر آفتیں آتی رہی ہیں بڑے بڑے مصائب فتنہ ارتداد، مانعین زکوٰت، خوارج، رافضیہ، معتزلہ، فتنہ تاتار اور اب ہمارے زمانے میں فتنہ مادیت مگر بھلا دکھلاؤ تو مرتدین کے ساتھ اﷲ نے کیا کیا۔ تاتاریوں کا سیلاب کیسے جھاگ بنا، سب گروہ مر کھپ گئے اور طائفہ منصورہ رواں دواں، کوہ ہمالیہ کی طرح زندہ و باوقار، ایک نئے معرکے کے لئے مستعد اپنی جگہ پر قائم ہے۔

دِین اسلام ہی اﷲ کا پسندیدہ دین ہے اب کسی نبی نے نہیں آنا، البتہ ہر صدی کے آغاز کے ساتھ تجدید ہوتی ہے، کل بھی ہوئی تھی آج بھی ہوگی بھلا ایک ہونے والا کام بھی کبھی رکا ہے۔

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
Print Article
Tagged
متعلقہ آرٹیکلز
ديگر آرٹیکلز
حامد كمال الدين
زیادہ حصہ "مدخلی" کا مگر کچھ "اخوان" کا بھی___انصاف ہمیں سب سے بڑھ کر عزیز ہے۔ یہ سننا کہ ہم نے پوری بات نقل ک۔۔۔
حامد كمال الدين
ہر گروہ کے خود مرکزیت زدہ طبقے کسی ایک کا ہیرو، دوسرے کا ولن۔ اُس کا ولن، اِس کا ہیرو۔ دنیا اسی طرح بنائی گئی ۔۔۔
بازيافت- اصلاح و تجديد
حامد كمال الدين
سن ستّر کا لاہور اور "حجابن" کی پیش قدمی!  فیس بک کی ایک پروموشن پوسٹ پر اتفاقاً میری نظر پڑ گئی۔ کسی خات۔۔۔
جہاد- مزاحمت
عرفان كرم
❝ اس ہنگامی موقعہ پر: دشمن کے مقابلے میں پرانے جھگڑوں کو برطرف رکھیے❞  عرفان کرم   گزش۔۔۔
احوال-
حامد كمال الدين
یوم عرفہ کے حوالہ سے چند اشکالات تحریر: حامد کمال الدین عرفہ کے حوالہ سے، گلوب پر پائے جانے والے "۔۔۔
تنقیحات-
حامد كمال الدين
س:بعض لوگ حوالہ دیتے ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے بھی مکہ چھوڑ کر ہجرت کی راہ اختیار کرلی تھی، اس تلبی۔۔۔
متفرق-
حامد كمال الدين
مسلکی "دیواروں" کی اونچائی کم کرنے والے عوامل===مسلکی لڑائیوں سے نکل آنے اور امت پر فوکس کرنے کا جو ایک امید ا۔۔۔
جہاد- سياست
حامد كمال الدين
شریعت، طریقت اور سیاست!؟===ایک بھلی سی تحریر نظر سے گزری جس کا لب لباب تھا: شریعت، طریقت اور سیاست کو بیک وقت ۔۔۔
جہاد- سياست
Featured-
حامد كمال الدين
یہ لوگ صلاح الدین کے دور میں ہوتے تو کچھ ان میں سے اس کی تکفیر کر رہے ہوتے، اور کچھ اس کو کفار یا رافضہ کا ایج۔۔۔
Featured-
حامد كمال الدين
ٹرمپ کا حالیہ دورہ، مسلمانوں کو اپنی بہتر پوزیشن سمجھنے کی ضروت تحریر: حامد کمال الدین کل بھی اس جانب کچھ اشار۔۔۔
جہاد- قتال
حامد كمال الدين
يَا أيُّهَا النَّبِيُّ حَرِّضِ المُؤْمِنِيْنَ عَلَى الْقِتَال=== صاف صاف، ہم نے اس جنگ میں ایک پوزیشن لے رکھی ۔۔۔
احوال- امت اسلام
حامد كمال الدين
کافر کے ساتھ اپنی اِس جائز جنگ میں، ہندی مسلمانوں کو کھونے سے حتى الوسع گریز کیجیےحامد کمال الدینجنگ صرف فوجوں۔۔۔
احوال-
Featured-
Featured-
عرفان كرم
فلسطین کا سامورائی... السنوار جیسا کہ جاپانیوں نے اسے دیکھا   محمود العدم ترجمہ: عرفان كرم ۔۔۔
احوال- تبصرہ و تجزیہ
Featured-
حامد كمال الدين
ایک مسئلہ کو دیکھنے کی جب بیک وقت کئی جہتیں ہوں! تحریر: حامد کمال الدین ایک بار پھر کسی کے مرنے پر ہمارے کچھ ۔۔۔
Featured-
حامد كمال الدين
ذرا دھیرے، یار! تحریر: حامد کمال الدین ایک وقت تھا کہ زنادقہ کے حملے دینِ اسلام پر اس قدر شدید ہوئے ۔۔۔
Featured-
حامد كمال الدين
تحقیقی عمل اور اہل ضلال کو پڑھنا، ایک الجھن کا جواب تحریر: حامد کمال الدین ہماری ایک پوسٹ پر آنے و۔۔۔
Featured-
حامد كمال الدين
نوٹ: یہ تحریر ابن تیمیہ کی کتاب کے تعارف کے علاوہ، خاص اس مقصد سے دی جا رہی ہے کہ ہم اپنے بعض دوستوں سے اس ۔۔۔
جہاد- سياست
حامد كمال الدين
آج میرا ایک ٹویٹ ہوا: مذہبیوں کے اس نظامِ انتخابات میں ناکامی پر تعجب!؟! نہ یہ اُس کےلیے۔ نہ وہ اِ۔۔۔
کیٹیگری
Featured
حامد كمال الدين
حامد كمال الدين
عرفان كرم
مزيد ۔۔۔
Side Banner
حامد كمال الدين
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
احوال
حامد كمال الدين
امت اسلام
حامد كمال الدين
عرفان كرم
مزيد ۔۔۔
اداریہ
حامد كمال الدين
حامد كمال الدين
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
اصول
منہج
حامد كمال الدين
ايمان
حامد كمال الدين
منہج
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
ایقاظ ٹائم لائن
حامد كمال الدين
حامد كمال الدين
ذيشان وڑائچ
مزيد ۔۔۔
بازيافت
اصلاح و تجديد
حامد كمال الدين
سلف و مشاہير
حامد كمال الدين
تاريخ
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
باطل
اديانديگر
حامد كمال الدين
فكرى وسماجى مذاہب
حامد كمال الدين
فرقے
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
تنقیحات
حامد كمال الدين
حامد كمال الدين
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
ثقافت
معاشرہ
حامد كمال الدين
خواتين
حامد كمال الدين
خواتين
ادارہ
مزيد ۔۔۔
جہاد
مزاحمت
عرفان كرم
سياست
حامد كمال الدين
سياست
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
راہنمائى
شيخ الاسلام امام ابن تيمية
حامد كمال الدين
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
رقائق
اذكار و ادعيہ
حامد كمال الدين
اذكار و ادعيہ
حامد كمال الدين
اذكار و ادعيہ
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
فوائد
فہدؔ بن خالد
احمد شاکرؔ
تقی الدین منصور
مزيد ۔۔۔
متفرق
حامد كمال الدين
ادارہ
عائشہ جاوید
مزيد ۔۔۔
مشكوة وحى
علوم حديث
حامد كمال الدين
علوم قرآن
حامد كمال الدين
مریم عزیز
مزيد ۔۔۔
مقبول ترین کتب
مقبول ترین آڈيوز
مقبول ترین ويڈيوز